پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اہل یا نا اہل ہوں گے، سب کی نظریں سپریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں، اس حوالے سے فیصلہ آج آئے گا۔ عدالت عظمیٰ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے آف شور کمپنی چھپانے، بنی گالا کی جائیداد کی خریداری کی شفاف منی ٹریل نہ ہونے پر نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔ مقدمے کی 50 سماعتیں کی گئیں، چیف…
Read MoreCategory: خبریں
اوورسیزپاکستانیوں کی جان و املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کی ایم پی اے میاں طارق سے بات چیت
(اوسلو خصوصی رپورٹ) پاکستان میں اوورسیزپاکستانیوں کی جان و املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے باہر رہنے والے ان پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہوں اور وہ ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوسکیں۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق سے اپنی حالیہ ملاقات کے دوران ان کے سامنے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پیش کئے۔ چوہدری قمراقبال نے اپنے تین ہفتے کے دورہ پاکستان سے واپسی پر اوسلو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی میاں…
Read Moreاو آئی سی اجلاس میں صدر وینزویلا کی شرکت پر سب حیران
استنبول میں القدس کے مسئلے پر منعقد اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں جہاں بہت سے مسلمان لیڈروں نے سست روی کا مظاہرہ کیا وہی ایک غیر متوقع مہمان نے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی خصوصی درخواست پر بطور مہمان شرکت کی۔ یاد رہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل…
Read Moreمسئلہ فلسطین پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری
فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا استنبول میں غیرمعمولی اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی خواجہ آصف کررہے ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے امریکی اعلان کی مذمت کی گئی۔ وزرا ئے خارجہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پرمشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی۔ مشترکہ قرارداد کواسلامی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا،…
Read Moreاو آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ترکی پہنچ گئے
ترکی میں او آئی سی کا اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی پہنچ گئے، مقبوضہ بیت القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف اسلامی ممالک کا مشترکہ موقف او آئی سی میں سامنے آئے گا۔ ترکی پہنچنے پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال پاکستانی ترکی سفیر سجاد قاضی اور دیگر سفارت خانے کے حکام نے کیا۔ ترکی کے شہر استنبول میں او آئی سی کا سربراہی اجلاس آج ہو گا او آئی سی میں شرکت کے لیے وزیراعظم…
Read Moreایل او سی کو بھارت کا قبرستان بنادیں گے، فاروق حیدر
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پرکشیدگی بڑھا رہا ہے، آزاد کشمیر پر جارحیت کی کوشش کی گئی تو ایل او سی کو بھارت کا قبرستان بنادیں گے۔ لائن آف کنٹرول کےپانڈوسیکٹر کےدورے پرعوامی اجتماع سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم آزادکشمیرنےکہاکہ پانڈو سیکٹر پر رہنے والے 24 گھنٹےکےمجاہد ہیں اور وہ انھیں سلام پیش کرنےآئےہیں۔ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی بزدل دشمن نے جنازوں پربھی فائرنگ کی، لیکن وہ سن لے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، سرینگر والوں کو پیغام دینا…
Read Moreنیویارک: بس ٹرمینل پر دھماکا، متعدد زخمی
امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بس ٹرمینل پر دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق نیویارک پورٹ اتھارٹی بس ٹرمنل پر دھماکا ہونے کے بعد اسٹریٹ 42 اور 8 پر اے سی اور ای اور سب وے ٹرمینلز پر ٹرینوں کو خالی کرالیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر خالی کرالیا، مین ہیٹن میں ٹائم اسکوائر…
Read Moreچھوٹی بہن بلیک میل کرتی تھی، قاتل علوینہ کا بیان
ملیر سعود آباد میں لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، سگی بہن علوینہ نے چھوٹی بہن علینہ کو قتل کرایا۔ ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے نیوز کانفرنس میں لرزہ خیز قتل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ملزمہ علوینہ اور اس کا منگیتر مظہر بھی موجود تھا۔ نعمان صدیقی نے بتایا کہ علینہ کو قتل کرنے کی واردات بہیمانہ ہے،سعودآباد پولیس کو پہلے ہی علوینہ پر بہن کو قتل کرنے کا شک ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ والدین بچوں کو اسمارٹ…
Read Moreبلوچستان:17 کمانڈروں سمیت 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے
بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے، بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں کے 300سے زائد فراریہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے۔ آج ہونے والی اس تقریب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی تعینات تھی اور پولیس و ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ واضح…
Read Moreدھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، چودھری نثار
سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنانے سے بچانے کےلیے دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا ورنہ یہاں جتھوں کا راج ہوگا ، ماضی میں بھی دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نےنہیں حکومت نے دی تھی، دھرنوں کا باب بند کرنے کی ذمے داری حکومت اور سیاستدانوں کے ساتھ فوج کی بھی ہے۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میرے دور میں دھرنوں سے کامیابی سے نمٹا گیا،پہلے دھرنے میں نواز شریف نےمجھے اووررول کر کے اجازت دی،میں…
Read Moreکراچی:ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون ،دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل
کراچی میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کےعلاقے سولجر بازار میں کار سوار فیملی سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے خاتون کو گولی ماردی جس کے نتیجہ میںخاتون جاں بحق ہوگئیں ۔ نارتھ ناظم آباد میں دیور نے چھریوں کے وارسے بھابھی کو قتل کردیاجبکہ لی مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کراچی پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر: جنگ
Read Moreفرد کی قسمت کا فیصلہ صر ف ووٹ سے ہو سکتا ہے،صدر ممنون
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد دل وجان سے یہ تسلیم کرلے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ صرف اورصرف ووٹ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی نظام کو فعال، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے علاوہ بچوں کے ذھنوں میں بھی ابتدائی عمر سے ہی ووٹ کا تقدس نقش کر دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے اگر تعلیمی نصاب سے مدد لینے کی ضرورت ہو تو وہ بھی لی جائے اور معاشرتی سطح پر جن اقدامات کی ضرورت…
Read Moreوزیر اعظم شاہد خاقان سے امریکی وزیر دفاع کی ملاقات
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سےامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیردفاع،وزیرخارجہ،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ امریکی وزیردفاع سےملاقات میں امریکاکی جنوبی ایشیائی پالیسی کے امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان خطےکی سلامتی سے متعلق اپنا موقف کھل کر بیان کرےگا،افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر بھی بات چیت ہو گی۔ ملاقات میں امریکی وزیردفاع کےہمراہ پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈہیل اوردیگربھی شریک ہیں۔ قبل ازیں امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے…
Read Moreپاک فوج کے افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گے
پاک فوج کے پہلے سکھ افسرمیجر ہرچرن سنگھ گوردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں پاک فوج کے حاضراورریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے والے میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازدواجی زندگی…
Read Moreکراچی: جھگڑے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی
کراچی(جنگ): کراچی میں سی ویو پر کار ریس کے دوران ایک گاڑی کی دوسری کو ٹکر کے بعد دونوں سواروں میں جھگڑاہوگیا، ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تھے اور اسی میں فرار ہوگئے ، فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی شناخت 26 سالہ ظافر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کا نام زيد بتایا جار ہا ہے۔…
Read More