وفاقی حکومت نے نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر مہنگائی بم پھوڑ دیا،پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ،پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 6پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 81روپے 53پیسے ہوگی ۔ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ،یوں نئی قیمت 89اعشاریہ91 روپےفی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی فی لٹر…
Read MoreCategory: خبریں
بینکاک میں پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات
بینکاک میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات ہوئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مشیرانِ قومی سلامتی کے درمیان کسی نیوٹرل مقام پر ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی 26 دسمبر کو ہونے والی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ کی بھارتی ہم منصب اجیت کمار دوول سے ملاقات کو خفیہ رکھا گیا، خیال کیا جاتا ہے کہ ملاقات میں لائن…
Read Moreسانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پر متفقہ لائحہ عمل طے ہوگا، طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کانفرنس کا ایجنڈا ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن اور مجھے کیوں نکالا ‘‘ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو 17 جون کے خون شہادت نے اکٹھا کیا، اداروں کو مسمار نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف چھانگامانگا کلچر کے بانی ہیں،یہ ہے آپ کا نظریہ،نواز شریف کاکردار کہاں سے جمہوری کردار ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پرمتفقہ لائحہ عمل طے ہوگا۔معاملہ اب صرف میرے ہاتھ میں نہیں رہا،قومی قیادت نے لےلیا،اگر دھرنا ہوگا تو آپ کے اقتدار کو مرنا ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری…
Read Moreایف سی کی بلوچستان میں کارروائی، افغان خفیہ ایجنسی کا اہلکار گرفتار
راولپنڈی: ایف سی نے بلوچستان میں موسی کالونی اور سنگن کے علاقوں میں کارروائی کے دوران افغانخفیہ ایجنسی کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے علاقوں موسی کالونی اور سنگن میں کارروائی کے دوران افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی کارروائی کے دوران سنگن کے علاقے سے…
Read Moreدہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، احسن اقبال
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی مذہب کے دشمن نہیں، انسانیت کے دشمن ہیں،فرار دہشت گرد مغربی سرحد سے دوبارہ ملک میں داخل ہوکر دہشت گردی کررہے ہیں،ابھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیر داخلہ نے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کے ساتھ کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے میتھوڈسٹ چرچ کا دورہ کا اور عمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چرچ…
Read Moreبابائے قوم کا یوم ولادت، مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مزار قائد پر منعقد ہونے والی تقریب میں پی…
Read Moreطاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنےپرغور
ضلعی انتظامیہ نےپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنےپرغورشروع کردیا، طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکے لیےوزارت داخلہ سےرجوع کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق اےٹی سی کی خصوصی عدالت سےطاہرالقادری دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکےہیں، خصوصی عدالت نےطاہرالقادری کی جائیداد بھی قرق کرنے کاحکم جاری کیاہوا ہے تاہم انہوں نے ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے طاہرالقادری کےخلاف مقدمات اورعدالتی کارروائی کی رپورٹ تیارکرلی ہے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کےخلاف 5 مقدمات درج ہیں،…
Read Moreالیکشن میں تاخیر سے پی پی اور پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملنا، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو پی ٹی آئی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، پیپلز پارٹی کو بھی جو کچھ ملنا ہے الیکشن سے ملناہے ۔ لاہور میں والد کی برسی کی تقریب سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت ہی آگے بڑھے گی، انتخابات وقت پر ہوں گے، ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ہی الیکشن مہم میں جائے گی، عوام کا فیصلہ چلے گا بند کمروں کا نہیں۔ ان کا کہنا تھا…
Read Moreکلبھوشن کی رحم کی اپیل، فیصلہ ملکی مفاد دیکھ کر کرینگے، خواجہ آصف
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر غور کو ملکی مفاد اور سیکیورٹی سے جوڑ دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ’را ایجنٹ‘ کو قونصلر رسائی بھی دے دی جائے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر صرف رحم سمجھ کر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، اس حوالے سے فیصلہ ملکی مفاد اور سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا…
Read Moreانٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد،5 بلاگرز کیخلاف ثبوت نہیں ملے، ایف آئی اے
اسلام آباد ہائی کورٹ میں گستاخانہ مواد کے خلاف فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کو دوران ایف آئی اے حکام نےاعتراف کیا کہ جن 5 بلاگرز پر انٹر نیٹ پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کا الزام لگا ان کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ بتائیں جھوٹی خبر دینے کی کیا سزا ہے؟ جن کے خلاف شواہد نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟ سماعت کےدوران ڈی جی ایف آئی اے…
Read Moreملکی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کو قومی سلامتی سے متعلق بند کمرہ اجلاس میں بریفنگ دی۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت اجلاس 4 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا،اجلاس میں آرمی چیف نے قومی سلامتی اور اپنے بیرون ملک دوروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ملٹری آپریشن میجر…
Read Moreفواد چوہدری نے علی موسیٰ گیلانی اور فیصل جاوید میں صلح کرادی
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کی صلح کرادی ہے ۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ معاملہ بات چیت سے نمٹا دیا گیا ہے،دونوں فریقین اب مقدمہ نہیں کریں گے ۔ علی قاسم گیلانی نے صلح کے حوالے سے کہا کہ فواد چوہدری کے رابطے اور یقین دہانی کے بعد اب ہم مقدمہ نہیں کروارہے ہیں۔ خبر: جنگ
Read Moreپی ٹی آئی کا علی موسیٰ گیلانی پر عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کا الزام
تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی پر عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ موسیٰ گیلانی کاکہناہےکہ قافلےمیں شامل گاڑی نےاُن کی گاڑی کو ٹکرماری،جس سےگاڑی کونقصان ہوا،ہماری طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کاالزام بے بنیاد ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سےعائدکئےگئےالزام میں کہاگیاہےکہ موسیٰ گیلانی کےمحافظوں کی فائرنگ سےعمران خان کے قافلے کے پیچھےموجود گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی۔ پی ٹی آئی کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والی گاڑی…
Read Moreاے پی ایس کے شہدا کو کبھی بھلا نہیں سکتے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معصوم اور پیارے بچوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں ،آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ اے پی ایس پشاور کے3 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال میں لائی گئی بہتری انہی شہداء کا قرض تھا ، شہید بچوں کے ساتھ ان کے بہادر خاندانوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔ آئی ایس پی…
Read Moreعمران خان اہل، جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار
سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین کو ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جہانگیر ترین درست جواب نہیں دے رہے تھے، انہوں نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں، اس لیے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی سروسز کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں…
Read More