نقیب اللہ کا ماورائے عدالت قتل: چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

Naqeebullah Mehsood

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 7 روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے ہاتھوں 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا جن میں نقیب اللہ بھی شامل تھا۔ راؤانوار کے اس دعوے کے جواب میں نقیب اللہ کے رشتے…

Read More

آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

ishaq dar

احتساب کورٹ اسلام آباد میں آج یعنی جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوگی۔ احتساب کورٹ اسلام آباد کے جج محمد بشیرسماعت کریں گےجبکہ ملزم نے 17 جنوری تک عدالت عالیہ سے سماعت کے خلاف حکم امتناعی لے رکھا تھا۔ فاضل عدالت ملزم کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف وفاقی وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے اوراسے اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔ آج بھی ملزم کی پیشی کاکوئی…

Read More

پرویز رشید مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں، چوہدری نثار

ch nisar

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں، اِنہیں دو خصوصیات کی وجہ سے وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔ ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار سے متعلق یہ بیان کہ وہ شیر کے نشان کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتے جھوٹ اورغلط بیانی کی ایک واضح مثال ہے۔انہوں نے 1985، 1988، 1990اور 2013 میں شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑے اور بھی…

Read More

انتظار قتل کیس، والدین کا عینی شاہد لڑکی کو سامنے لانیکا مطالبہ

Parents of Intizar Ahmed with CM Sindh Murad Ali Shah

ڈیفنس کراچی میں قتل کیے گئے نوجوان انتظارکے والد نے قتل کے وقت کار میں موجود لڑکی کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔ انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے جیونیوزسے گفتگو میں کہا کہ لڑکی بیٹے کے قتل کی عینی شاہد ہے، سامنے لایا جائے، لڑکی اور اس کے فرار کی سی سی ٹی وی وڈیو کو کیوں چُھپایا جارہا ہے ؟ اشتیاق احمد نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ لڑکی کون ہے ، پولیس نے اس کے فرار کی سی سی ٹی وی وڈیو نہیں…

Read More

زینب قتل کیس: سپریم کورٹ نے تحقیقاتی ٹیم کو طلب کر لیا

supreme court of pakistan

  سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس اتوار تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں تمام تحقیقاتی ٹیم کو بلا لیا۔ سپریم کورٹ زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے سوال کیا یہ کیا معاملہ ہے پوری قوم جاننا چاہتی ہے، اگر آپ اپنی تحقیقات چیمبرمیں بتانا چاہتے ہیں تو بتادیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیڑھ…

Read More

ڈیفنس فائرنگ: ایس ایس پی، اے سی ایل سی کے 2گن مین گرفتار

19 years old Intizar Ahmed Killed in Karachi

ڈیفنس کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں 6 پولیس اہلکاروں کو گرفتار جبکہ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2اہلکاروں بلال اور دانیال نے تھانے میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی، فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکار ایس ایس پی اے سی ایل سی کے گن مین ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار سادہ کپڑوں میں پولیس پارٹی کے ساتھ چیکنگ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ انہی اہل کاروں نے کی۔ فائرنگ کے الزام میں گرفتار…

Read More

میڈیکل کالجوں کے داخلے منسوخ نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ

Cheif Justice Saqib Nisar

نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق چیف جسٹس نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا کیا طریقہ کار ہے، ہم معیار طے کریں گے، ہم ایڈمیشن منسوخ نہیں کر رہے لیکن پی ایم ڈی سی مزید کسی کالج کو رجسٹرڈ نہیں کرے گا، ہم اس پورے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیکل کالجوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے حکم جاری کیا کہ جن میڈیکل کالجزمیں داخلے دیے گئے ہیں وہاں فیس 6لاکھ 45ہزارروپےسالانہ سےزائدنہ لی…

Read More

عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

Abdul Quddos Bazinjo Cm of Balochistan

مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو 41 ووٹ حاصل کر کے بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 54  ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41  ووٹ حاصل کیے جبکہ آغا سید لیاقت علی نے13 ووٹ حاصل کیے۔ وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتون خوا میپ کے امیدوار آغا لیاقت کے درمیان مقابلہ تھا،…

Read More

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

Pak Vs NZ 13 Jan 2018

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کے 258 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی بحران کا شکار رہی اور  2 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 ٹاپ آرڈر کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ اوپنر اظہر علی مسلسل تیسرے ون ڈے میں بھی ناکام رہے اور صفر پر آوٹ ہوئے۔ انجری کے بعد واپس آنے والے فخر زمان بھی اس بار نہ چل…

Read More

کوئٹہ میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج

Quetta suicide blast fir registered

کوئٹہ میں زرغون روڈ پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔گزشتہ روز بلوچستان کانسٹبلری کے ٹرک پر خودکش حملے میں 4اہلکاروں سمیت 6 جوان شہید اور 18 زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کا زرون روڈ دھماکے سے اس وقت لرز اٹھاتھا،جب پیدل خود کش حملہ آور نےخود کو بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب اڑا لیا۔ دھماکا ایسے موقع پر کیا گیا جب بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے لیے صوبائی اسمبلی کے باہر کوریج کی جارہی…

Read More

ن لیگ نے بلوچستان کی سیاست اورعوام کو نقصان پہنچایا،بلاول

bilawal bhutto

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نوز لیگ نے بلوچستان کی سیاست اور عوام کو شدید نقصان پہنچایا ۔ بلوچستان پی پی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں تخت رائیونڈ کے بجائے عوامی حکومت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرپی پی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ عوام نے نواز لیگ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شروع کردی ہے ۔ خبر:…

Read More

شیخ رشید نے بھی یوٹرن لیناشروع کردیا

Sheikh Rasheed Ahmed

شیخ رشید آج کل عمران خان کے ساتھ زیادہ نظر آتے ہیں ،شاید یہ صحبت کا اثر ہے یا کوئی اور وجہ ہے کہ انہوں نے اب یوٹرن لیناشروع کردیا ہے ۔ چند روز قبل تک شیخ رشید اپنے سیاسی اتحادی عمران خان کو مشورے دے رہے تھے کہ اگر کوئی شرعی رکاوٹ نہیں جمائما سے دوبارہ شادی کرلیں۔ آج جب یہی بات صحافی نے پوچھی کہ آپ عمران خان کو تو مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود کب شادی کریں گے ؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ…

Read More

طاہر القادری کا 17جنوری سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

tahir ul qadri

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے تحت آل پارٹیز کانفرنس نے حکومت کیخلاف 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری نے کہا کہ اب استعفے مانگے ن ہیں لئے جائیں گے ، اب بات صرف شہبازشریف اوران کی کابینہ تک نہیں رہی، ن لیگ کی حکومتوں کا خاتمہ ہوگا، عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والے بھی بے نقاب ہوں گے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت کے خلاف تحریک کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے بھرپور اجلاس میں…

Read More

کشمیریوں کو پاکستان سے جدا نہیں کیاجاسکتا، سابق صدر سردار یعقوب کا نورپورسیداں میں مرحوم مدنی شاہ کی برسی کے اجتماع سے خطاب

Barsi of Haji Muhammad Shah Madni

اسلام آباد/سوھاوا، جہلم(پ۔ر) سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سرداریعقوب خان نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی وکیل ہے اور کشمیری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز بستی نورپورسیداں نزد سوہاوا، ضلع جہلم میں نامورکشمیری رہنما اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سابق مرکزی رہنماء حاجی محمد شاہ مدنی مرحوم کی پہلی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ اجتماع سے وزیرخوراک آزادکشمیرسید شوکت علی شاہ، مرحوم کے بھائی اور سابق صدارتی مشیرسید غلام…

Read More

امریکا سے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا چاہئے، خواجہ آصف

khawaja asif

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا کا رویہ نہ اتحادی کا ہے نہ دوست کا، امریکا ہمارا یار نہیں، یار مار ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار نہیں ہے، امریکی جارحیت پر قوم کا متفقہ جواب دیا جائے گا۔ خبر: جنگ

Read More