جمہوریت کو کبھی پٹری سے اترنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس

Cheif Justice Saqib Nisar

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں گریٹ لیڈر اور گریٹ منصف آگئے تو ملک کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا،بڑے بڑے مگرمچھوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے،خدا کے واسطے انصاف کی فراہمی کے لیے جو کرسکتے ہیں کر گزریں،وعدہ کرتا ہوں جمہوریت کو کبھی پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں کام کرنا ہے تو دیانت داری اور جذبے سے کام کرنا ہے، بھول…

Read More

سوات: آرمی یونٹ پر خود کش حملہ،3اہلکار شہید

Suicide attack on Army unit in Swat

سوات کے علاقے کبل میں ایک فوجی یونٹ پر خودکش حملے میں ایک افسر سمیت 3اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خود کش حملہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں میں واقع آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے…

Read More

جس نے کام نہیں کرنا وہ ملک چھوڑ کر چلا جائے ،چیف جسٹس

Cheif Justice Saqib Nisar

غیر معیاری اسٹینٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جس نے کام نہیں کرنا وہ ملک چھوڑ کر چلا جائے ،اسٹینٹس کی قیمتیں خود مقرر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسپتال جائیں تو اعتراض کیا جاتا ہے ۔ عدالت نے ڈاکٹر ثمر مبارک کو روسٹرم پر بلا لیا،چیف جسٹس نے سوال کیا ،جو اسٹینٹ آپ نے بنائے تھے وہ کہاں ہیں ،ثمر مبارک نے جواب دیا کہ ساڑھے چارسو اسٹینٹ تیار کرا کر ٹیسٹ کے لیے جرمنی بھیجے،…

Read More

امریکا سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، اعزاز چوہدری

Pakistan Ambassador to United States Aizaz Chaudhary

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا سے برابری اور احترام کی سطح پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نےجب بھی مل کر کام کیا فائدہ ہی ہوا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں تعطل بڑی غلطی ہوگی جبکہ ہم افغا نستان میں امن کے خواہاں ہیں اور افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بےامنی سےپاکستان متاثر ہو رہا ہے اور افغانستان میں…

Read More

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

Gen Bajwa Meets Prince Muhammad Bin Salman

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد، وزیر دفاع اور وزارتی کونسل کے نائب صدر شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے یہ ملاقات ریاض میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر: جنگ

Read More

نہال ہاشمی گرفتار، 1ماہ قید، 5 سال کیلئے نااہل قرار

Nihal Hashmi Arrested

سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 1ماہ قید کے علاوہ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کو 5 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے 28 مئی 2017کو کراچی میں تقریرکرتے ہوئے عدلیہ کو دھمکیاں دی تھیں۔ توہین عدالت کا فیصلہ 2 اور 1 کی نسبت سے آیا۔ سپریم…

Read More

مکمل روشن اور خوبصورت لیکن گرہن زدہ چاند

Super Blue Blood Moon

چاند مکمل روشن اور خوبصورت بھی لیکن گرہن ہوا،150سال بعد قدرت کا ایسا نظارہ دیکھنے والے بے خود ہوگئے،کیمرے کی آنکھ سے قید کرکے منظر کو یادگار بنالیا۔ دنیا بھر میں لوگوں کو ایک ساتھ چاند گرہن،سپرمون ،بلڈ مون اور بلیو مون کا نظارہ دیکھنے کو مل گیا ۔ چاند کو گرہن لگنے کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے، آج ہونے والے سُپر بلیو بلڈ مون یعنی سرخی مائل نارنجی چاند کے نظارے کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ انگریزی مہینے میں 2 بار…

Read More

اسلام آباد، لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

Earthquake in Pakistan 31 January 2018

اسلام آباد،لاہور سمیت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور اونچی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق کامونکی،شیخوپورہ،قصور ، کوٹلی،راولہ کوٹ،مظفر آباد،میر پور آزاد کشمیر, پشاور، ملتان، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک اسکول کی چھت گر گئی جس سے ایک…

Read More

حکومت ملی تو تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے، عمران خان

Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو تاجروں اور سرمایہ داروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ فیصل آبادٹیکسٹائل کانفرنس میںتاجروں سے خطاب میں عمران خا ن نے کہا کہ کرپشن کے باعث یہاں کے لوگ دبئی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،وہاں انڈسٹریز لگارہے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ چین نے 70 کروڑ افراد کو غربت سےنکالا،انڈسٹری بندش کی وجہ اہداف کا حصول نہ ہونا ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی سیاستدان کاروبار نہیں کر سکتا،شوگرملز مالکان سیاستدان ہیں…

Read More

رائو انوار کی تلاش،کراچی پولیس کا اسلام آباد میں چھاپا

Rao Anwaar

نقیب اللہ قتل کیس میںمعطل ایس ایس پی ملیررائو انوار کی گرفتاری کے لئے کراچی پولیس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں واقع گھر پر چھاپا مارا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف ٹین کا گھر رائو انوار کی ملکیت نہیں ،معلومات پر چھاپہ مارا گیا ، اسلام آباد پولیس نے کراچی پولیس کی معاونت کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف ٹین میں چھاپے کے دوران پولیس کو گھر پر کوئی نہیں ملا۔ نقیب اللہ جعلی مقابلہ قتل کیس میں مطلوب رائو انوار کی گرفتاری کے لئے…

Read More

جعلی خبروں کے کاروبار سے جمہوریت کو خطرات ہیں، بلاول

Bilawal Bhutto Zardari

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعلی خبر وں سے جڑے کاروبار سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں۔ برطانوی ٹی وی کے مباحثے میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی ،جس کا موضوع ’فیک نیوز دور میں حقیقت اور فسانے میں فرق کی تلاش ‘تھا۔ ڈیووس میں ہونے والے اس مباحثے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں سے نمٹنے کے لئے عوام کو تعلیم دینی ہوگی،اس طرح کی خبریں پھیلانے والوں میں سیاستدان بھی شامل ہیں۔ پی پی چیئرمین نے عراق…

Read More

وزیراعظم نے لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi During Inauguration of Liyari Expressway

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے لیاری ایکسپریس وے کراچی کا افتتاح کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ وزیراعظم نے لیاری ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں تسلیم کیا کہ منصوبے کی تعمیر میں بہت تاخیر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ‘یہ بدقسمتی ہے کہ کراچی کی عوام کو 10 سال انتظار کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان سی پیک کے تحت اکنامک زون بن رہا…

Read More

انٹرپول کی شکایت پر جھنگ سے فحش فلمیں بنانے والا ملزم گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کینیڈا سے انٹرپول کی شکایت پر جھنگ میں کارروائی کی، کارروائی میں فحش فلمیں بنانے میں ملوث ایک ملزم تیمور مقصود کو گرفتا​ر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم تیمور نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کیا ہے، ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ انٹرپول نے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی تھی، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش کی…

Read More

عدالت نے زینب کے والد اور وکیل کومیڈیا پر بیان سے روک دیا

Ban on Zainabs Father Amin Ansari Media Talks

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مقتولہ زینب کے والد امین انصاری اور وکیل آفتاب باجوہ کے میڈیا پر بیان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ قصور کی معصوم زینب کے زیادتی اور قتل کیس پرازخود نوٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران عدالت نے مقتولہ کے والد کو ہدایت کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے زینب کے والد امین انصاری کو روسٹرم پر بلا لیا اور استفسار کیا کہ ‘آپ اتنےخاموش کیوں بیٹھے ہیں؟۔ جس…

Read More

نقیب قتل کیس میں مفرور ملزمان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

Naqeeb Murder Case

کراچی میں ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے نقیب قتل کیس میں مفرور ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے نقیب قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے، گلستان کالونی، جعفر طیار اور شاہ لطیف میں چھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس زرائع کے مطابق چھاپے سابق ایس ایچ او امانت اللہ مروت، ان کے بھائی احسان اللہ مروت کے گھروں پر مارے گئے لیکن وہ وہاں موجود…

Read More