پانچ سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے متعدد مسائل حل کئے ہیں، احسن اقبال

Ahsan Iqbal in Embassy of Pakistan Oslo Norway

(اوسلو بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بجلی کے بحران کے خاتمے اور دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے کے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سفارتخانہ پاکستان میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماووں اور سماجی شخصیات کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ احسن اقبال اپنے چارملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں نارویجن حکام سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت متعدد دوطرفہ امور پر بات چیت کے لیے  گذشتہ روز دو…

Read More

مجھے رشوت دینے کی کسی کو ہمت نہیں،سردار یوسف

Sardar Muhammad Yousaf

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ مجھے رشوت دینے کی کسی کو ہمت نہیں ہوگی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید کی طرف سے حج و عمرہ ٹورآپریٹرز کی طرف سے رشوت دینے کی پیشکش کے انکشاف پر سردار یوسف نے کہا کہ خورشید شاہ نے اس وقت کی بات کی ہوگی جب ان کی حکومت تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ عازمینِ حج کو بھرپور سہولتیں فراہم کریں،اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ وزارت سے رابطہ کرے۔ سردار یوسف نے…

Read More

نوازشریف پارٹی سربراہ نہیں رہے تو سینیٹ ٹکٹس کا کیا ہوگا؟

supreme court of pakistan

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر یہ ڈکلیئریشن ہوجاتا ہے کہ نواز شریف پارٹی کے سربراہ نہیں رہے تو سینیٹ کے ٹکٹس کا کیا ہوگا؟ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کی انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم خواجہ سے استفسار کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ کس نے الاٹ کیے؟نمائندہ الیکشن کمیشن نامزدگی فارم لاکر دکھائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی خائن پارٹی کا سربراہ ہوسکتا ہے ؟کیا ڈرگ ٹائیکون الیکشن…

Read More

احتساب کے نام پر انتقام کا جواب کل عوام نے دے دیا، نواز شریف

Nawaz Sharif Maryam Nawaz Appears in Accountability Court

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ انتقام کیوں لیا جارہا ہے تاہم ڈرتا نہیں ہوں، احتساب کے نام پر انتقام کا جواب کل لودھراں کے عوام نے دے دیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا مقدمہ عوام لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑیں گے، میں عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ووٹ کے تقدس کی مثالیں دیکھ رہے ہیں اور کل لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ ایک سوال…

Read More

نقیب قتل کیس، راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

Rao Anwaar

نقیب قتل کیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے جے آئی ٹی رپورٹ آنے تک سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے اور سیکیورٹی فراہم کرنےکا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نقیب قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کےدوران چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ راؤ انوار کو کسی نے نقصان پہنچایا تو ثبوت ضائع ہوجائے گا۔ سپریم کورٹ کے انسانی حقوق ونگ کورائوانوار کی طرف سے ڈاکخانے کے ذریعے…

Read More

فاروق ستار ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نہیں رہے،فروغ نسیم

Farogh Naseem

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےدستورکےمطابق رابطہ کمیٹی فیصلوں کی مجازاتھارٹی ہے،فاروق ستار کے بلائے گئےجنرل ورکرزاجلاس کی کوئی حیثیت نہیں،وہ پارٹی سربراہ نہیں رہے۔ فروغ نسیم کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے قانون کے مطابق فاروق ستار کو سبکدوش کیا ، اس کےبعد ان کا ورکرز کنونشن بلانا غیر قانونی ہے ، اب خالد مقبول صدیقی پارٹی کے نئے سربراہ اور کنوینر ہیں۔فاروق ستار نے غیرقانونی قدم اٹھایاتوقانونی چارہ جوئی کاآپشن موجودہے۔ انہوں نے کہاکہ…

Read More

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

Asma Jahangir Death

معروف وکیل عاصمہ جہانگیر لاہور میں انتقال کرگئیں، انہیں طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر کی عمر 66 برس تھیں، وہ 27 جنوری1952 کو پیدا ہوئیں وہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر نے انسانی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ وہ کئی کتابوں کی مصنف بھی رہ چکی ہیں۔ تعزیت کا اظہار چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی…

Read More

سینیٹ انتخابات میں 4جماعتوں کا متفقہ امیدوار ہوں، مولانا سمیع الحق

Sami ul Haq

جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں 4جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور ان ہی کا متفقہ امیدوار ہوں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سمیع الحق نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے ،ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔ انہوں نے ایم ایم اے میں واپسی کو گناہ قراردیا اور کہا کہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں جانے کے بجائے میں گھر میں بیٹھنا بہتر سمجھتا ہوں ۔ انتخابی وسائل اور اخراجات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے مولانا…

Read More

رابطہ کمیٹی کے فیصلے غیرآئینی ہیں، فاروق ستار کا شوکاز دینے کا اعلان

farooq-sattar-to-give-show-cause-calls-workers-meeting-on-sunday

ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو آج شو کاز نوٹس بھیجنے کا اعلان کرکے اتوار تک کی مہلت دے دی اور بولے کہ اب آئینی جنگ ہوگی جبکہ تمام اجلاس اور فیصلے غیر آئینی قرار دے دیئے۔ یہ بات فاروق ستار نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور ساتھ ہی انہوں نے اتوار کی سہ پہر4 بجے جنرل ورکرز اجلاس بلا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی سر براہی سے متعلق فیصلہ بھی اسی…

Read More

اردن کے شاہ عبداللہ کی پاکستان آمد

Jordan King Abdullah II in Pakistan

اردن کے شاہ عبداللہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ شاہ عبداللہ کا استقبال صدر مملکت ممنون حسین نے کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ شاہ عبداللہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ خبر: جنگ

Read More

رابطہ کمیٹی کا وفد فاروق ستار کو منانے میں ناکام

Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا 3رکنی وفد پارٹی سربراہ فاروق ستار کو منانے میں ناکام ثابت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ نے پی آئی بی میں بلایا گیا جنرل ورکرز اجلاس منسوخ کرنے اور بہادر آباد جانے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ارکان سید سردار ، روف صدیقی اور جاوید حنیف سے بات چیت میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے مذاکراتی ٹیم کی تجاویز مسترد کردیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی ٹیم کی طرف سے فاروق ستار کو…

Read More

طالبان عمران کو پاکستانی لیڈر بنانا چاہتے ہیں، برطانوی جریدہ

Imran Khan

برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز نے عمران خان کا ایک پروفائل نما انٹرویو شائع کیا ہے، انٹرویو نگار بین جوڈاہ نے لکھا ہے کہ عمران خان جو ڈیلی مرر کے لیے مختصر لباس میں جلوہ گر ہو چکے ہیں اب ایک ایسے شخص کے روپ میں سامنے آئے ہیں جنہیں طالبان پاکستان کا اگلا لیڈر بنانا چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ لوگ مجھ پر ہنسا کرتے تھے لیکن مجھے ہمیشہ سے پتا تھا کہ میں جیت جاؤں گا۔ انٹرویو نگار بین جوڈاہ نے لکھا کہ انہیں عمران خان امریکی…

Read More

دھمکیوں کے سبب پاکستان چھوڑ کرچلی گئی ہوں،ریحام خان

Reham Khan Left Pakistan

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ کر چلی گئی ہوں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ اس وقت پریشان اور شدید غصے میں ہوں ،دھمکیوں کے باعث بیٹی کو بھی اسکول سے نکالنا پڑا ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کرسکتی ،یہاں کی کسی بھی جماعت نے میری حمایت نہیں کی ۔ خبر: جنگ

Read More

طلال چوہدری نے آئین و قانون کے خلاف بات کی تو قبول نہیں،وزیر اعظم

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی عدلیہ مخالف موقف نہیں ہوتا اور نہ ہونا چاہیے، آئین کے اندر ہی سب کو رہنا ہوتا ہے، طلال چوہدری نے اگر آئین و قانون کے خلاف بات کی تو قابل قبول نہیں،طلال چوہدری کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے فیصلے کے خلاف ایک فیصلہ دیا گیا، عوام نے عدالتی فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سزائیں قیاس آرائی…

Read More

مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

Mushahid Hussain in PMLN

سینئر سیاستدان مشاہد حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات کی، نوازشریف کی دعوت پر مشاہد حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مشاہد حسین کوسینیٹ کا ٹکٹ دیاجائےگا۔ مشاہد حسین سید نےاستعفا پارٹی صدرچودھری شجاعت حسین کو بھجوادیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں کام کرکے بہت اچھا لگا۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دعوت پر ان سے ملنے جاتی امرا گیا،نواز شریف نےن…

Read More