پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قراردادکی منظوری کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ شہبازشریف نے9سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے ہیں ان کا حساب دیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ احد چیمہ جیسے لوگوں کو فرنٹ مین بنا کر کمیشن لیا گیا، جبکہ ملتان میٹرو سے ملنے والی کک بیکس کی رقم فیصل سبحان کے ذریعے ملتی تھی۔ اب فیصل سبحان کدھرغائب ہوگیا ہے؟ فیصل کا قصور تھا کہ اس نے…
Read MoreCategory: خبریں
کراچی، شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا عدنان پاشا گرفتار
کراچی کے علاقے شارع فیصل پرگزشتہ ہفتے ہوائی فائرنگ کرنے کے والے ملزم عدنان پاشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ کے مطابق ملزم عدنان پاشا کو ذیشان سعید کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ عدنان پاشا کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا،ملزم کیخلاف مقدمہ ذیشان سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے نوجوان عدنان پاشا نے کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رات کے اوقات میں سرعام فائرنگ کی اور…
Read Moreایگزیکٹ اسکینڈل، شعیب شیخ کی بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور
سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اورسیشن عدالت کو 3 ماہ میں مقدمے کافیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے عدالت پہنچ گئی ،گرفتار کی کوشش کے دوران ملزم کےوکلا کی جانب سے مزاحمت کی گئی، شعیب شیخ واپس کمرہ عدالت میں چلے گئے،عدالت نے شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی…
Read Moreسیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے موبائل فون سروس بندش کی دائر درخواستوں پر دلائل سننے کے بعدگزشتہ سال 21 ستمبر کو محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا ۔ موبائل فون کمپنیوں اور ایک شہری کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت اور ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش خلاف قانون اور اختیارات سےتجاوز ہیں۔ درخواست میں کہا گیا…
Read Moreامریکی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس کی ہنگامی دورے پر پاکستان آمد
امریکا کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و وسطی ایشیاء لیزا کرٹس ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق لیزاکرٹس نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سےملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجود سرد مہری اور تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ خبر: جنگ
Read Moreمسائل حل کرنے ہیں تو ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مسائل حل کرنے ہیں تو ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہوگا۔ کراچی میں بزنس فورم پی ایس پی کے تحت پاکستان جرنی ٹو پروگریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ با اختیار لوگ پروٹوکول کے مزے لیتے ہیں لیکن ہمارے پاس آنے والے ایم این اے، ایم پی اے ساری مراعات چھوڑ کر…
Read Moreاحد چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار ملزم کا نیب نے ریمانڈ لے لیا
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار نجی انجینئرنگ کمپنی کے مالک شاہد شفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ بسم اللہ کمپنی کے سی ای او شاہد شفیق کو سخت سیکورٹی میں آج ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔ ملزم پر کمپنی کے لیے ٹھیکا لینے کا الزام ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم شاہد شفیق پر الزام ہے کہ ان کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم…
Read Moreپی ایس ایل تھری:کراچی کنگز کے3وکٹ پر111رنز
پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) تھری کے دوسرے روز کھیلے جارہے پہلے میں کراچی کنگز 15اوورز میں3 وکٹ کے نقصان پر111رنز بنالئے ہیں ۔ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میںعماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،جوئے ڈینلی اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا ،34کے مجموعی اسکور پر جوئے ڈینلی 14رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے ۔ خرم منظور اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر23 رنز کی شراکت قائم کی ،بابراعظم کو 10 کے انفرادی اسکور پر راحت علی نے…
Read Moreمسلم لیگ ن کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے، اس صورتحال سے سرخرو ہوکر نکلیں گےاور یہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔ یہ بات وزیر اعظم نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں اور…
Read Moreشہبازشریف کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کی اکثریت نے شہبازشریف کوصدر بنانے کا مشورہ دے دیااور کہا کہ شہبازشریف بااثراورغیر متنازع شخصیت ہیں جبکہ شہبازشریف کوصدر بنانے سے اداروں میں جاری کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی صدارت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے، جس کی مرکزی مجلس عاملہ سے توثیق کرائی جائے گی تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ…
Read Moreسپریم کورٹ نے نوازشریف کوپارٹی صدارت کے نااہل قرار دیدیا
سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدرات کے لئے بھی نااہل قرار دیدیا ہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے فیصلہ سنادیا۔ چیف جسٹس نے فیصلہ سنایا اور کہا کہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا ۔ خبر: جنگ
Read Moreعمران خان کا ن لیگ کے خلاف بڑا اجتماع کرنے کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےن لیگ کی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں بڑا اجتماع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دکھائیں گے کہ عوام عدلیہ کے ساتھ ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جواب طلب کیا تو حملے کیے جارہے ہیں ، ایف بی آر اور نیب کے لوگ ن لیگ کی مدد کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی اور عدلیہ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرتا…
Read Moreسابق پولیس انسپکٹرعابدباکسر کودبئی سےپاکستان منتقل کردیا گیا
لاہورپولیس کے سابق انسپکٹرعابدباکسرکودبئی سےپاکستان منتقل کردیاگیا،ان کیخلاف 8افراد کے قتل کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب عابد باکسر کودبئی سے طیارے میں کراچی میںلایا گیا جس کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان میں عابد باکسر کے خلاف حساس ادارے کے افسر کی بیوی کے قتل سمیت 8 مقدمات درج ہیں،عابدباکسر پر کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنےکے بھی الزامات ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور کا بدنام زمانہ گینگسٹرسابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر90…
Read Moreایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن، فارو ق ستار کنوینر منتخب
ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے، منتخب رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنونیر ایم کیوایم پاکستان منتخب کرلیا۔ ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے جبکہ کامران ٹیسوری دوسرے اور عبدالوسیم تیسرے نمبر پر رہے۔ نو منتخب رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس…
Read Moreزینب کیس: مجرم عمران علی کو چار بار سزائے موت کا حکم
پاکستان کے شہر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قصور کی کم سن بچی زینب کے اغوا کے بعد ریپ اور قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم عمران علی کو چار مرتبہ سزائے موات سنائی ہے۔ عدالت نے ملزم پر 32 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ زینب قتل کیس کے مرکزی ملز عمران علی پر 12 فروری کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی اور 15 فروری کو عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ زینب قتل کیس کی سماعت…
Read More