نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے، جس کے بعد انہیں عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا گیا۔ سابق ایس ایس پی ملیر کے پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور ان کی حفاظتی ضمانت منسوخ کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے راؤ انوار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اتنے دن کہاں چھپے تھے، آپ تو بہادر اور دلیر تھے؟ آپ کو یقین دہانی کرائی…
Read MoreCategory: خبریں
شارجہ : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے مات دیدی
پاکستان سپر لیگ 3کے سلسلے میں آج شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کویک طرفہ مقابلے کے بعد 45رنز کے مارجن سے ہرا دیا ہے۔ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے والی پشاور کا پلڑا ابتداء سے ہی بھاری رہا ،کراچی کو پہاڑ جیسا ہدف مقرر کرنے کے بعد ، انہیں ہدف کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات سے دوچار رکھا۔ کراچی جو182رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 137رنز اسکور کرسکے، ان کی تمام…
Read Moreحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے، احسن اقبال
وزير داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ مؤثرحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئےہیں، دشمن نے رائے ونڈ میں بزدلانہ کارروائی کی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بزدلانہ واقعات سے بڑے قومی منصوبے متاثر نہیں ہوںگے، ہمارے حفاظتی انتظامات کافی مؤثرہیں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دشمن دیکھ رہا ہے پاکستان میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں، اکادُکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے…
Read Moreجے آئی ٹی مکمل رپورٹ ریکارڈ پر نہ لائی جائے، مریم نواز کی استدعا جزوی منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کے دس والیمز کو بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی شریف خاندان کی درخواست پر فیصلہ سنادیاجبکہ جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ کو ریکارڈ پر نہ لانے کی مریم نواز کی استدعا جزوی طور پر منظور کرلی گئی ۔ جے آئی ٹی کا تجزیہ عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنے گا۔ جے آئی ٹی میں ریکارڈ گواہوں کے بیانات عدالت میں قلمبند نہیں ہوں گے، نواز شریف کا واجد ضیاء کے بیان پر اعتراض بھی نوٹ کیا…
Read Moreسپریم کورٹ کو راؤ انوار کا ایک اور خط موصول
سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے بتایا کہ راؤ انوار کا ایک اور خط آیاہے، کہتے ہیں ان کے بینک اکاونٹس کھول دیں، معلوم نہیں یہ خط اصلی ہے یا جعلی۔ نقیب اللہ محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ راؤ انوار کا ایک اور خط آیا ہے رپورٹ آ رہی ہے لیکن پراگریس نہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے…
Read Moreچیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، ووٹنگ کا آغاز
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی، سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ مقابلہ برابرہونےپریاکسی امیدوارکےاکثریت لینےتک ووٹنگ کا عمل جاری رہےگا۔ چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے قواعد کے مطابق انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا،سینیٹ قواعدکےمطابق اکثریتی ووٹ لینےوالاامیدوارہی کامیاب ہوگا۔ اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسردار یعقوب ناصر کی زیرصدارت شروع ہوا۔ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے لیے سینیٹ ہال میں بیلٹ باکس پہنچا دیا گیا،گھنٹیاں بجا دی گئیں ارکان ایوان میں پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ…
Read Moreلاہور کو ’منہ متھا ‘ دینے والا،سرگنگا رام، جسے کوئی یاد نہیں کرتا
لاہور کا موجودہ چہرہ گنگا رام کا مرہونِ منت ہے۔ مال پر مئیو سکول آف آرٹ (موجودہ نیشنل کالج آف آرٹس)،لاہور میوزیم ، گورنمنٹ کالج لاہور کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ، جی پی او، لاہور کیتھڈرل، ہائی کورٹ ، ایچی سن کالج کی ڈیزائننگ، پلاننگ اور تعمیر سر گنگا رام کے ہاتھوں انجام پائی ۔ البرٹ وکٹر ہسپتال، سر گنگا رام سکول ( اب لاہور کالج برائے خواتین )، ہیلی کالج آف کامرس ، لیڈی میکلیگن سکول ، لیڈی مینارڈ انڈسٹریل سکول بھی انہوں نے بنائے۔ لائل پور ڈسٹرکٹ کورٹس بھی…
Read Moreنواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نےنواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 26 فروری کو نواز شریف کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے تحریر کردہ حکم نامہ کے مطابق نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قراردے دی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے۔ عدالت نے سیکریٹری اطلاعات، پیمرااور پریس کونسل آف پاکستان سے19اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ خبر:…
Read Moreچار نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم
سپریم کورٹ نے چار نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم جا ری کیا ،جن سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ان میںچودھری سرور،ہارون اختر،نزہت صادق اورسعدیہ عباسی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کا آگاہ کیا تھا کہ نئے منتخب ہونے والے چار سینیٹرز دوہری شہریت رکھتے ہیں جس کے بعدعدالت حکم دیا کہ ان چاروں سینیٹرزکامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا جائے ۔ عدالتی حکم کے بعد پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز جن میںچودھری…
Read Moreاسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے ہوں گے
پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنا سامنے ہوں گی ۔ دونوں ٹیموں کے پاس بیٹنگ اور بولنگ کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ کراچی کنگز کو ایونٹ میں کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا، عماد وسیم الیون پوائنٹس ٹیبل پر اپنے 4 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 میچز…
Read Moreایم کیو ایم نے کراچی کی جتنی خدمت کی اس کا صلہ مل گیا، اعتزاز احسن
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی جتنی خدمت کی ہے اس کا صلہ انہیں مل گیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سینیٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس لئے اپنے حصے کی تمام نشستیں حاصل کی ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے عیاں ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خانہ جنگی کے باعث انکے ووٹر اور ممبر صوبائی اسمبلی…
Read Moreسینیٹ انتخابات، خیبر پختوانخوا میں پی ٹی آئی کا پہلا نمبر
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کےانتخاب میں پاکستان تحریک انصاف 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو ایک ایک نشست ملی۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، مسلم لیگ ن کو دو، پیپلز پارٹی کو دو، جماعت اسلامی کو ایک اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک نشست مل گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست…
Read Moreسینیٹ کے غیر حتمی نتائج ،ن لیگ آگے
سینیٹ الیکشن کا میدان ن لیگ نے مار لیا ہے،اور ابتدائی نتائج کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ (ن)کے 11 امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے، جس میں سینیٹر مشاہد حسین اور عبدالکریم بھی شامل ہیں۔ ن لیگ کے امیدواران نےسینیٹ میں کامیابی بحیثیت آزاد امیدوارحاصل کی ۔قومی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب گنتی کا عمل جاری رہی ۔ سینیٹ کی 52 نشستوں پر 131 امیدواروں نے حصہ لیا، پولنگ بغیر…
Read Moreغلط کاغذ دینا جرم، دہری شہریت پر بیان غلط نکلا تو کوئی نہیں بچے گا، سپریم کورٹ
عدالت عظمیٰ نے دہری شہریت کے حامل سرکاری افسران کو اپنی دہری شہریت ظاہر کرنےکیلئے 10 دن کی آخری مہلت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ دہری شہریت ظاہر کرنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی جائے گی، لیکن اگراس حوالے سے کوئی غلط بیانی کی گئی توکوئی نہیں بچے گا،کیونکہ عدالت میں غلط دستاو یز دیناجرم ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روزاعلیٰ عدلیہ کے ججز اور اعلیٰ فسران کی…
Read Moreچیف جسٹس کا صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم کا نوٹس
چیف جسٹس پاکستان، جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی تشہیری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسی مہم ٹیکس پیئر کے پیسے سے بڑا خرچ ہے۔ دواؤں کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اسپتالوں میں دوائیں نہیں مل رہیں، قومی خزانے سے اشتہارات دیئے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے تمام صوبائی سیکریٹری اطلاعات اورچیف سیکریٹری سے تشہیری مہم پر رپورٹ طلب کرلی۔ ان کا کہنا تھا…
Read More