وارسا (پ۔ر) پولینڈ میں مقیم متحرک پاکستانی شخصیت اور پولش پاکستانی کمیونٹی کے ایک اہم رہنماء سید طاہرعلی شاہ نے اپنے ایک بیان میں دوبئی کےمعروف ہاکی آرگنائزر اور ہردلعزیز پاکستانی شخصیت صفدر چیمہ کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی صفدر چیمہ مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز دوبئی میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ پاکستان کے شہر گکھڑ سے تعلق رکھنے والے صفدر…
Read MoreCategory: خبریں
وارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
:وارسا (خصوصی رپورٹ) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب ۲۳ مارچ بروز منگل منعقد ہوئی جس میں سفارتخانہ کے عملے نے شرکت کی جبکہ پولینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد ذوم لینک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے خطاب کیا جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن نعیم صابر خان نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے اپنے خطاب میں یوم پاکستان کی…
Read Moreوارسا: بااثر اوورسیزپاکستانی مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس سے مقررین کا خطاب
وارسا (پ۔ر)۔ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام جمعہ کی شام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، کے دوران میزبانی کے فرائض سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نعیم صابر خان نے انجام دیے۔ کانفرنس سے وارسا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسی علوم و بین الاقوامی مطالعات سے فارغ التحصیل محقق ڈاکٹر سید سبطین شاہ، وارسا کی لازارسکی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کامران خان اور معاشی امور کے ماہر…
Read Moreڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا وائرس کا آئی وی آئی جی طریقہ علاج
ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال میں کورونا کے آئی وی آئی جی طریقہ علاج کے ٹرائل میں شدید بیمار مریض صرف پانچ روز میں صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہوچکے ہیں۔ ماہرین ایک جانب حکومت کے تعاون اور اجازت کے منتظر ہیں تو دوسری جانب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں سے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں ڈاکٹر شوکت علی اور ان کی ٹیم نے اپنی محنت سے کورونا کا تیز ترین علاج دریافت کرلیا ہے۔ جیو نیوز سے…
Read Moreپولینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کا اجلاس: بہت جلد نمائندہ تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وارسا (پ۔ر)۔ پولینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم کے قیام کے لیے کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کا پہلا باقاعدہ اجلاس جمعہ کی شام دارالحکومت وارسا میں ہوا۔ اجلاس جو پاکستان فورم وارسا کے زیراہتمام ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا، تنظیم کے مجوزہ مقاصد پر تبادلہ خیال ہوا اور یہ طے پایا کہ بہت جلد اس رفاعی تنظیم کا قیام عمل میں لا کر اس کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام رب کریم سے ہوا جس کی سعادت مولانا امین مدنی…
Read Moreمعیار کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان یورپ کی منڈی میں جگہ بناسکتا ہے، پاکستان فورم وارسا
(وارسا (خصوصی رپورٹ پولینڈ مرکزی یورپ کی ابھرتی ہوئی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور پاکستان اشیاء کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مرکزی یورپ کی مارکیٹ میں اپنی برآمدات کے لیے مناسب جگہ بناسکتاہے۔ یہ بات جمعہ کی شام پاکستان فورم وارسا کے زیراہتمام ایک اجلاس میں کہی گئی جس میں مختلف پیشوں سے وابستہ کمیونٹی کے اہم اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں سماجی و کاروباری شخصیات سید طاہرعلی شاہ اور سید عثمان سجاد شاہ، سینئر صحافی اور بین الاقوامی و قومی سیاسی امور کے ماہر ڈاکٹر…
Read Moreپاکستان میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے ھمہ گیر جدوجہد کی ضرورت ہے، برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان سے ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ کی گفتگو
اسلام آباد (پ۔ر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان نے بتایاکہ پاکستان میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے ایک ھمہ گیر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد خان نے سینئرپاکستانی صحافی اور ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ یادرہے کہ برگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد خان جو اس سے قبل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام…
Read Moreنواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار
پنجاب کابینہ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کر دیا۔ لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کیا ہے۔ نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی نے آج کابینہ کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔ کابینہ کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ نواز شریف بورڈ…
Read Moreچین، سعودیہ، امارات نے مشکل میں ساتھ دیا: عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ضرورت پر دوست کا کردار ادا کیا۔ نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل معاشی صورتِ حال میں سعودی عرب اور چین نے بھی معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کی مدد کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نمل یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے والدین کی خوشی میں شریک ہوں، یہاں تقریباً 35 پی ایچ ڈیز کا تناسب ہے۔ انہوں نے…
Read Moreچیف الیکشن کمشنر کیلئےسکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق
پارلیمانی کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سےممبر الیکشن کمیشن کیلئے نثار درانی اور بلوچستان سےشاہ محمد جتوئی کےنام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تینوں ناموں پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے فیصلہ کیا جو خوش آئند ہے، اسی روایت کو آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام آج وزیر اعظم کو بھیج…
Read Moreپاکستان میں نئے سال کا پہلا مکمل چاند گرہن
نئے سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگیا، جو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جارہا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجکر آٹھ منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوااور مکمل گرہن ایک بجکر 10 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام رات 2 بجکر11 منٹ پرہوجائے گا۔ ماہرین نے اس مکمل چاندگرہن کو’ وولف مون‘ کا نام دیا ہے، جو ایشیا،یورپ اور افریقا کے بیشتر ملکوں سمیت آسٹریلیا میں دیکھا جاسکےگا۔ سال 2020 میں 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، پہلا…
Read Moreکوئٹہ دھماکا، صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت، رپورٹ طلب
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے کوئٹہ کی مسجد میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے دھماکے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ڈی ایس پی حاجی امان…
Read Moreپولش فراخدلی: پولینڈ میں پھنسے ایرانی ڈرائیور کے لیے پچاس ہزار یورو جمع ہوگئے
وارسا (خصوصی رپورٹ) پولینڈ کے شہر چیونستوخووا کے نزدیک کوزیگوووے کے علاقے میں پھنسے ہوئے ایک ایرانی ٹرک ڈرائیور کے لیے آن لائن اپیل پر صرف ۹ دنوں میں پچاس ہزار یورو جمع ہوگئے ہیں۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ فریدین نامی یہ ڈرائیور کچھ دن پہلے کشمش (خشک میوہ جات) سے بھرا ہوا اپنا بھاری ٹرالر لے کر پولینڈ پہنچا۔ پولینڈ میں ٹرالر کو خالی کرنے کے بعد وہ جمہوریہ چیک جارہا تھا تاکہ وہ سے کچھ سامان لاد کر واپس ایران جائے لیکن پولینڈ کی حدود میں ہی…
Read More’روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں‘
وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ کام اداروں کا ہے۔ اسلام آباد میں امن و ترقی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انتخابی منشور میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ…
Read Moreہمبرگ میں شاعرہ مصنفہ طاہرہ رباب کے تیسرے مجموعہ کلام رزمگاہِ شعور کے اجراء کی تقریب کا انعقاد
وسطی یورپ کا اہم ترین ملک جرمنی اردو ادب کے حوالے سے علامہ اقبال کے دور سے آشنا ہے اور جرمنی کی ادب پر وری اور پذیرائی اس بات سے عیاں ہے آج بھی مقامِ اقبال ہایئڈل برگ میں تاریخی ورثہ کے طور پر محفوظ کر لیا گیا ہے جو طالبانِ علم و ادب کے لئے روحانی استعارہ کے طور پر ہمیشہ کے لئے موجود رہے گا۔ گو جرمنی میں اردو زبان بولنے سمجھنے والے اتنی زیادہ تعداد میں نہیں ہیں لیکن جتنے بھی ہیں اپنے علم و ہُنر میں…
Read More