مکہ مکرمہ کی ام القری یونی ورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم غلافِ کعبہ میں آرامڈ فائبر ’کیولر‘ کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے تا کہ کعبے کا غلاف شدید گرمی میں بلند درجہ حرارت، پھٹ جانے اور بھاری بوجھ کے امکانات کو برداشت کرسکے۔ غلاف کعبہ سے متعلق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ باجودہ نے واضح کیا ہے کہ اس مادّے کو مصنوعی ریشے کے دھاگوں میں شامل کیا جائے گا جو ریشم کے دھاگوں کی سپورٹ کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ…
Read MoreCategory: انٹرنیشنل
اٹلی آئیں اور حکومت سے معاوضہ پائیں
یورپ کے حسین ترین علاقے میں رہنے کے خواہش مند افراد کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ نہ صرف وہاں آباد ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے عوض انہیں 2 ہزار یورو کی بھاری رقم بھی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے پولیاکے ایک دلکش قصبے سینڈیلا کے میئر نکولا گاٹا نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکیوں سمیت ملک بھر سے جو لوگ بھی اس قصبے میں رہائش اختیار کریں گے ان کو 2 ہزار یورو سے زائد ادا کیے جائیں گے ۔ اس کے لئے…
Read Moreجینیاتی انجینئرنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سےزیادہ خطرناک ہوگی،پوٹن
روس کےصدرولادیمیرپوٹن نے دنیا کوخبردارکیاہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئرہتھیاروں سےزیادہ خطرناک ثابت ہوگی،اس ٹیکنالوجی سے بےرحم ترین فوجی بھی پیداکیےجاسکیں گے۔ سوچی میں نوجوانوں اورطلبہ سےخطاب کرتےہوئےروس کےصدرپوٹن نے کہا کہ جینیاتی انجینئرنگ ادویہ سازی سمیت کئی شعبوں میں انہتائی سودمندہےمگر جینیاتی انجینئرنگ سےمخصوص صلاحیتوں کےحامل انسان بھی پیداکیے جاسکیں گے۔ روسی صدر نے کہاکہ جینیاتی انجینئرنگ سےذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی پیداکیاجاناہی تصورنہیں کیاجاناچاہیے بلکہ جینیاتی انجینئرنگ ہی سےایسافوجی بھی پیداکیاجاسکےگاجوسفاک وبےرحم ہو۔ تکلیف محسوس نہ کرنے والے اورکیےپرشرمندہ نہ ہونےوالےفوجی پیداکیے گئےتوسفاکیت انتہاپرپہنچ جائےگی اور غیرذمہ…
Read Moreباکسر عامر خان نے فریال مخدوم کو چھوڑنے کی وجہ بتادی
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو پلاسٹک سرجری کروانے کی وجہ سے چھوڑا۔ اپنی نئی دوست اور ایک بچے کی ماں صوفیہ کو بھیجے گئے درجنوں میسیجز میں عامر خان نے فریال مخدوم کو کائلی جینر کی طرح پلاسٹک سرجری کی جنونی قرار دیا۔ صوفیہ سے ایک ہوٹل کے باہر کار پارکنک میں ملنے اور پھر نمبروں کا تبادلہ کرنے والے عامر خان نے صوفیہ پر ٹیکسٹ میسجز کی بھرمار کرتے ہوئے کہا کہ فریال مخدوم کو کائلی جینر کی…
Read Moreپولینڈ:چاقوؤں سے حملہ ایک شخص ہلاک،9زخمی
پولینڈ کے ایک شاپنگ مال میں ایک شکص نے چاقوؤں سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 9کو زخمی کردیا گیا ۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نفسیاتی مریض ہے ۔ یہ واقعہ دارالحکومت وارسا سے دوسو پچاس کلومیٹر دور سٹالو وولا کے شہر میں جمعہ کی شام کو پیش آیا۔ پولیس چیف کے مطابق 27سال کے حملہ آور نے لوگوں پر چھری سے حملے کیے ۔زخمی ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار مرد شامل ہیں ۔ مال میں موجود…
Read Moreکابل: انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملہ
کابل میں آج صبح سویرے انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم سمت سے 2 راکٹ داغے گئے ، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کابل آج ایک بار پھر سے دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور اس دفعہ حملہ انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ راکٹ حملہ بتایا جارہا ہے جس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی…
Read Moreکشمیریوں کو ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے: دنیا میں چیلنج کے ساتھ مواقع بھی ہیں
برسلز(مجتبیٰ حیدر) کشمیریوں کو ہرگز دنیا کے حالات سے مایوس نہیں ہوناچاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ریسرچر اور صحافی سید سبطین شاہ نے کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام یورپی پارلیمنٹ میں ایک کانفرنس کے دوران اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ کچھ لوگ دنیا میں کثیرجہتی تعاون اور کثیر ثقافتی نظام کے خاتمے کی بات کررہے ہیں لیکن دوسری طرف اسی دنیا میں مواقع بھی موجود ہیں۔ تازہ مثال کاتولونیا اسپین کی ہے جہاں آزادی کے حق میں ریفرنڈم ہوا ہے اور پھر اس سے پہلے ہی…
Read Moreپرتگال کے جنگلات میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے
لزبن ( ضیاء سید سے) پرتگال کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 20 کی حالت انتہائی نازک ہے آگ لگنے سے پرتگال کے alcobaça, burinhosa,Grande Navy, leiria , جیسے علاقے متاثر ہوے ہیں ایمرجنسی کے نفاز کا اعلان کر دیا گیا ہے آگ بجھانے اور دیگر امدادی کارکنوں کی تعداد چھ ہزار سے بڑھا کر نو ہزار کر دی گئ ہے
Read Moreشاہ محمود سے بھارت چھوڑنے کو کہا، پرناب مکھر جی کا انکشاف
بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی نے ممبئی حملے کے بعد ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوبھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے جانے کیلئے کہا تھا۔ اس بات کا انکشاف بھارت کے سابق صدر پراناب مکھر جی نے اپنی نئی کتاب ’’1996-2012 The Coalition Years‘‘ میں کیا ہے جس کی تقریب رونمائی گزشتہ روز بھارت میں ہوئی۔ پرناب مکھر جی اس وقت بھارت کے وزیر برائے خارجہ امور خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پاناب مکھر…
Read Moreیورپی پارلیمنٹ میں کشمیر۔ای یو ویک کے مثبت نتائج برآمد ہورہےہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر
برسلز (پ۔ر) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ای یو ویک کے مثبت نتائج برآمد ہوں۔ کشمیرای یو ویک ایک موثر پلیٹ فارم بن گیا ہے اور انھوں نے محسوس کیاہے کہ اب برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور یورپین لوگ ہماری بات کو سننے لگے ہیں۔ یہ بات انھوں نے کشمیرای یو ویک کے اختتام پر برسلز میں کہی۔ انھوں نے کہاکہ کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام کشمیرای یو ویک کے دوران کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کے انعقاد، تصویری نمائش…
Read Moreپاکستانی سفارتخانے کی نااہلی کا خمیازہ ترک تاجروں کو بھگتناپڑا، دوترک بزنسمین پاکستان میں دھرلئے گئے
استنبول/لزبن ( ضیاءسید سے) ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ویزا سٹاف کی غلطی کی وجہ سے دو ترک باشندے پاکستان میں پھنس گئے۔ جب یہ افراد ویزا لے کر پاکستان پہنچے تو انہیں ملتان ائیرپورٹ پر گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق، ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ کے اہلکار محمد عادل کی جانب سے ان دو ترک باشندوں کوبالترتیب ویزے جاری کیے گئے تھے۔ جن پر تاریخ اجرء اور تاریخ اختتام کا اندراج غلط کر دیا گیا تھا۔ ان ترک باشندے کی ملتان ائیرپورٹ امیگریشن حکام کے ہاتھوں گرفتاری کی وجہ کلیریکل سفارتی…
Read Moreپاکستان، پرتگال سرمایہ کاری کانفرنس ملتوی: پرتگال لیکس میں نئے انکشافات
لزبن( ضیاءسید سے) اب پانامہ لیکس کے بعد پرتگال لیکس کے نام سے کئی انکشافات سامنے آئے ہیں اور مزید انکشافات کے سامنے آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کےمطابق، بعض لوگ سرمایہ کاری کانفرنسوں کی آڑمیں سرمایہ اور افراد پاکستان سے پرتگال منتقل کرنے کی سعی کررہے ہیں۔ اسی طرح کی ایک کوشش پرتگال میں منعقد ہونے والی تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس کے ملتوی ہوجانے سے ادھوری رہ گئی ہے۔ یہ کانفرنس دوبارہ ملتوی ہورہی ہے، پہلے یہ کانفرنس پندرہ ستمبر کو ہونی تھی جبکہ بعد میں بارہ اور…
Read Moreبلجیم میں مقیم سینئرپاکستانی صحافی خالد حمید فاروقی کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر کا ایوارڈ
برسلز (پ۔ر) بلجیم میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی، دانشور اور جیو ٹی وی کے بیوروچیف خالد حمید فاروقی کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ان کی طویل صحافتی خدمات ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر سینئروزیرآزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، کشمیرکونسل ای یو کے سینئر مشیر اور یورپی یونین کے سابق سفیر انتھونی کرزنر اور ورلڈ کشمیر ڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کشمیر نے خالد حمید فاروقی کی صحافتی…
Read Moreعالمی برادری جنوبی ایشیا میں ایٹمی دوڑ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیرکو حل کرائے، وزیراعظم آزاد کشمیر
انٹرویو: سید سبطین شاہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں ایٹمی دوڑ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیرکو منصفانہ اور پرامن طور پر حل کرائے۔ دنیا کو ایٹم بمب سے پاک ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی مہم قابل ستائش ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اصل وجوعات کی بھی نشاندھی کرناہوگی۔ ہرخطے میں ایٹمی دوڑ کی وجہ مختلف ہے۔ جنوبی ایشیا میں ایٹمی اسلحے کی اصل وجہ تنازعہ کشمیر ہے جس پر پاکستان اور بھارت میں کئی لڑائیاں ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں اوورسیز…
Read Moreوزیراعظم فاروق حیدر نے صدر پریس کلب بلجیم عمران ثاقب کو شیلڈ پیش کی
:برسلز وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے صدر پاکستان پریس کلب بلجیم چودھری عمران ثاقب کو یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی صحافتی خدمات پر شیلڈ ہیش کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے چوہدری عمران ثاقب کی صحافتی خدمات خصوصا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برسلز میں ان کی صحافتی سرگرمیوں کو سراہا۔ چوھدری عمران ثاقب نے وزیراعظم آزاد کشمیرکا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ان دنوں ایک وفد کے ہمراہ کشمیرکونسل ای یو کی دعوت پر کشمیر ای یو ویک…
Read More