شہید بے نظیرکے بعد دس سال میں پاکستان کی سیاست پر اوسلو میں سیمینار

(اوسلو بیورو رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے دس سال ” پاکستان اور سیاست پر اثرات” کے عنوان سے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد ویثرن فورم ناروے، پاکستان فیملی نیٹ ورک اور پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے تعاون سے کیا گیا۔ مقررین نے بےنظیر بھٹو شہید کو آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں سابق اراکین نارویجین پارلیمنٹ شہباز طارق اور اطہر علی ، ادبی تنظیم دریچہ کے صدر…

Read More

نواز شریف و شہبازشریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات

Nawaz Sharif meets Muhammad Bin Salman

سابق وزریر اعظم محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔ ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ،ملاقات کے بعد نوازشریف حاضری کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے پر مدینہ منورہ گئے،نوازشریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری بھی دی ،حاضری کے بعد دوبارہ واپس جدہ روانہ ہوگئے ۔ ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف آج دوپہر اسلام آباد روانگی سے پہلے…

Read More

ایپل نے آئی فون سست کرنے پر معافی مانگ لی

iphone x

نیویارک: ایپل کمپنی نے آئی فون جان بوجھ کر سست کرنے پر صارفین سے معافی مانگ لی۔ گزشتہ ہفتے ایپل کمپنی کی جانب سے جان بوجھ کرآئی فون سست کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کے فون وقت کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں سست ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ایپل کمپنی کے اس اعتراف کے بعد دنیا بھر موجود آئی فون صارفین کی جانب سے کمپنی پر سخت تنقید کی گئی جب کہ ایپل کے نئے اسمارٹ فون کی طلب اور فروخت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔…

Read More

کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضاسید

Chairman Kashmir Council Eu Ali Raza Syed Brussels Belgium

کشمیرکونسل یورپ ( ای یو)کے چیئرمین علی رضاسید نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پربہت افسوس اوردکھ ظاہرکیاہے۔  انھوں نے ایک مذمتی بیان میں کہاکہ یہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔  واضح رہے کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر اتوارکے روز چرچ پر دہشت گرد حملے میں دو خواتین سمیت 8 افراد جان سے گئے جبکہ44 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔  چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی سخت…

Read More

او آئی سی اجلاس میں صدر وینزویلا کی شرکت پر سب حیران

Venezuela President Nicolás Maduro in Turkey

استنبول میں القدس کے مسئلے پر منعقد اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں جہاں بہت سے مسلمان لیڈروں نے سست روی کا مظاہرہ کیا وہی ایک غیر متوقع مہمان نے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی خصوصی درخواست پر بطور مہمان شرکت کی۔ یاد رہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل…

Read More

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی تشدد نے خطے میں نفرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا دیاہے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید

Indian state terrorism in Kashmir caused hate and extremism in the region, Says Chairman KC-EU Ali Raza Syed

برسلز: چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے خطے میں نفرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جرمنی کے شہر کوٹبوس کی برانڈنبرگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں نفرت کے خاتمے اور انسانی اقدار کے تحفظ پر منعقد ہونے والے ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ’نفرت کو مزید موقع نہ دیا جائے‘‘ کے عنوان سے اس مذاکرے کا اہتمام جرمن تنظیم ’’سچلوس مت ھاس‘‘ نے کیا جسے روح روان انسایت کے دو جرمن علمبردار ’’مس…

Read More

سبکدوش ہونے والی پاکستانی سفیر کی کمیونٹی سے ملاقاتیں

Former Ambassador of Pakistan to Portugal Syeda Zehra Akbari meets the community

لزبن ( نماہندہ خصوصی ) سبکدوش ہونے والی پاکستانی سفیر کی کمیونٹی سے ملاقاتیں تفصیلات کے مطابق پرتگال میں پاکستانی سفیر سیدہ زہرہ اکبری نے گزشتہ روز اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو گئ ہیں اس سے قبل پاکستانی سفیرنے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے وفد جس کی قیادت سید خالد عباس نے کی جبکہ وفد میں قاری امجد محمود نقشبندی، خافظ غلام دستگیر، ہلال حیدر خان، سید قاسم شاہ و دیگر شامل تھے سے ملاقات کی۔ سفیر نے ممتاز سیاسی سماجی راہنماء راجہ حسنین آف سیالکوٹ، پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی…

Read More

مقبوضہ کشمیرکی خواتین انتہائی خوف میں زندگی بسر کررہی ہیں، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید

Ali Raza Syed

چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سید نے کہاہے کہ بھارتی افواج کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیرکی خواتین انتہائی خوف، غم اور پریشانی میں زندگی بسر کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یورپی پارلیمنٹ میں دنیا کے متنازعہ علاقوں میں خواتین کی زندگی کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یورپین قفقازہاوس کی پراجیکٹ منیجر لیلیٰ گاسیموا نے کانفرنس کا اہتمام کیا جبکہ میزبانی کے فرائض اراکین یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد حیدر کریم اور ھیدی ھوتالا نے انجام دیئے۔  ای یو قفقاز ہاوس کی شریک بانی…

Read More

پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ کا یورپ میں کانفرنس سے خطاب

Research Scholar Syed Sibtain Shah

گڈانسک، پولینڈ: انتہاپسندی دہشت گردی کے لیے ایک انتہائی اہم ہتھیار ہے۔ گذشتہ تین چار عشروں کے دوران پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ریسرچ سکالر اور صحافی سید سبطین شاہ نے پولینڈ کے شہر گڈانسک کے یورپی سالیڈریٹی سنٹر میں ’’عرب اور مسلم دنیا اور بین الاقوامی تعلقات‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کے دوران مختلف مغربی اور اسلامی ممالک کے مندوبین نے عرب اور اسلامی دنیا کے مسائل اور موجودہ…

Read More

وارسا میں پاکستانی اور کشمیری پرچم کرسمس درخت پر آویزاں کئے گئے

Christmas in Warsaw Poland

  وارسا (خصوصی رپورٹ)  پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی مرکزی یونیورسٹی کے شعبہ عالمی تعلقات کی عمارت میں گذشتہ روز کرسمس درخت نصب کیا گیا۔ درخت کو مختلف سنہری، نیلی اور سفید روشنیوں سے آراستہ کیاگیا۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ریسرچ سکالرز سے کہا کہ وہ اپنے ممالک کے چھوٹے چھوٹے پرچم ساتھ لے کرآئیں تاکہ انہیں آویزاں کرکے ان ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاجاسکے۔ درخت پر آویزاں کرنے کے لیے جو پرچم سب سے پہلے لائے گئے وہ پاکستان اور کشمیرکے پرچم…

Read More

’مہاجرین ایک ہزار یورو لیں اور اپنے وطن واپس جائیں‘

Refugees in Germany

جرمن حکومت مہاجرین کورضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کے بدلے میں تین ہزار یورو تک کی نقد ادائیگی کرے گی، جرمن وزیرِداخلہ تھوماس ڈے میزیئر جرمن وزیرِ داخلہ تھوماس ڈے میزیئر کا کہنا ہے کہ جن مہاجرین کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہوچکی ہے ان کو رضاکارانہ طور پر وطن واپسی سے قبل نقد رقم دی جائے گی۔ یہ بات تھوماس ڈے میزیئر  نے  جرمن اخبار ’بلڈ آم زونٹاگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ان کا کہنا تھا، ’اگلے تین ماہ میں واپس جانے والے مہاجرین کو انفرادی…

Read More

پاک پرتگال ایسوسی ایشن نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے دفاتر کا دورہ

Pak Portugal Association Visited High Commission For Migration ACM

(لزبن، میاں عبدالروف سے) پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم پاک پرتگال ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین ( اے سی ایم ) کے دفاتر کا دورہ کیا، پاکستانی وفد میں محبوب احمد، قاری امجد محمود نقشبندی، عرفان بٹ شامل تھے۔ دورہ کے دوران تنظیم نے گزشتہ دو سالوں کے دوران جن پاکستانیوں کو ابھی تک رہائشی اجازت نامے نہیں دئیے گئے ان پاکستانیوں کے فنگر لیٹرز اور دیگر ضروری کاغزات اے سی ایم کے ذمہ داران کے حوالہ کیےجس پر اے سی ایم نے…

Read More

دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر عراقی قوم و حکومت مبارکباد کے مستحق ہیں، ڈاکٹر زوار نقوی

Doctor Zawar Naqvi Norway

اوسلو، انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹرسید زوار حسین نقوی نے انتہاپسند دہشتگردوں کے خلاف عظیم کامیابیوں پر عراقی عوام و حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ناروے میں عراقی سفیر کے نام ایک خط میں ڈاکٹر سید زوار نقوی نے کہاہے کہ دہشت گرد گروپ داعش کو عراق میں مکمل شکست دینا اور تمام عراقی علاقے آزاد کرانا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس پر عراق کی حکومت اور عراقی قوم دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خط میں اربعین حسینی کے دوران…

Read More

نارویجن اخبارمیں خبر سے مایوسی ہوئی ہے، ایسی خبروں سے معاشرے میں بداعتمادی کے سوا کچھ نہیں ملتا، پاکستانی سفیرکی وضاحت

Pakistan Embassy Oslo Norway

اوسلو (بیورو رپورٹ)  ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہاہےکہ ناروے کے اخبار آفتن پوستن میں پاکستانی سفارتخانے کے بارے میں منفی تاثر پر مبنی خبر سے مایوسی ہوئی ہے۔ ایسی خبروں کی اشاعت سے نارویجن اور پاکستانیوں کے مابین غلط فہمی پیدا ہونے اور بداعتمادی کے بیج بونے کے سوا کچھ اور حاصل نہیں ہوسکتا۔  یادرہے کہ چھبیس نومبرکو ناروے کے اخبار آفتن پوستن میں ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کا عملہ چند ماہ قبل نئی عمارت میں منتقل…

Read More

کیا آپ جانتے ہیں کہ ونڈوز وال پیپر کی یہ مشہور تصویر کس نے کھینچی

Bliss Wallpaper of Windows XP

واشنگٹن: دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹروں پر ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کو بہت سراہا گیا تھا لیکن بہت کم لوگ واقف ہیں کہ یہ تصویر کس  فوٹوگرافر نے کھینچی ہے۔ ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کا نام ’بِلس‘ رکھا گیا تھا جس کی پرسکون اور دل موہ لینے والی تصویر 21 برس قبل کھینچی گئی تھی۔ یہ تصویر فطرت کی تصاویر لینے والے مشہور فوٹوگرافر چارلس او ریئر نے لی تھی جو آج بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہیں۔ تاہم 76…

Read More