آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم کیمپ پاکستان میں نہیں،افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ جرمنی کے شہر میونخ میں میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس نے کالعدم القاعدہ ، تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کو شکست دی۔ ان کا کہناتھاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے پاکستانی سرزمین کو دہشتگردوں سے نجات دلائی اب وہاں دہشتگردوں کا کوئی منظم کیمپ نہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ…
Read MoreCategory: انٹرنیشنل
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید کا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اظہارتعزیت
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر اور ممتازقانوندان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیاہے۔ برسلز سے جاری ہونے والے اپنے تعزیتی بیان میں علی رضا سید نے کہاہے کہ عاصمہ جہانگیر نہ صرف ایک منجھی ہوئی قانوندان تھیں بلکہ انھوں نے قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات سے پاکستان کے سول سوسائٹی ایک نڈر رہنما اور اصول پسند شخصیت…
Read Moreبرسلز میں کشمیرکونسل یورپ کے زیراہتمام مقبول بٹ اور افضل گرو کی برسی منائی گئی
برسلز: کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام عظیم کشمیری شہداء مقبول بٹ اور افضل گرو کی برسی ہفتہ کے روز بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں مکمل عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پرچیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید، جے کے ایل ایف یورپ کے صدر تنویرچوہدری، یورپی یونین کے سابق سفیر انتھونی کرزنر، کشمیرانفوکے چیئرمین میرشاہجہان، برسلز پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرظہور منظور، کشمیری رہنما سردار محمود اور ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد جوشی نے خطاب کیا۔ بلجیم کے دارالحکومت میں واقع کشمیرکونسل ای یو…
Read Moreسوکا فیڈریشن کامنی فٹ بال کے پہلے عالمی ورلڈ کپ کا اعلان
لزبن(نمائیندہ خصوصی) سوکا فیڈریشن نےمنی فٹ بال کے پہلے عالمی ورلڈ کپ کا اعلان کر دیا ہے اس عالمی ورلڈکپ کا انعقاد رواں سال اکتوبر میں پرتگال کے شہر لزبن میں ہو گا جس میں پاکستان سمیت یورپ اور ایشیاء کے ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان کے شاہزیب ٹرنک والا سوکا فیڈریشن میں نائب صدر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگے ہیں۔
Read Moreپاک سرزمین پارٹی یورپ کا اہم اجلاس متعدد رہنماووں کی شرکت
پاک سرزمین پارٹی یورپ کے نگران شکیل عمر اور راحیل حسین کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس لزبن میں منعقد ہوا جس میں پاک سرزمین پارٹی پرتگال کی تشکیل کے لیے سات رکنی کابینہ نامزد کی گئ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے شکیل عمر نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی حب الوطنی کو ایک شخص کی وجہ سے شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا تھا پاک سرزمین پارٹی کے قائدین نے اس تاثر کو غلط ثابت کر کے آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان کو ایک محفوظ…
Read Moreناروے میں سفیرپاکستان رفعت مسعود کے اعزاز میں استقبالیہ، ڈاکٹرمبشر، چوہدری اسماعیل، چوہدری غلام سرور سمیت متعدد رہنماووں کی شرکت
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں گذشتہ روز سفیرپاکستان رفعت مسعود کے اعزاز میں پاک ناروے فورم اور ہیومن سروسز ناروے کے عہدیداروں سمیت نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے استقبالیہ دیاگیا۔ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نے پاکستان کے لیے نارویجن پاکستانیوں کی سماجی و رفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ فاروق احمد نے حاصل کی۔ سفیرپاکستان رفعت مسعود نے کہاکہ وہ نارویجن پاکستانی کے جذبات کو سراہتی ہیں…
Read Moreپرتگال میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظاہرے، بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے
لزبن ( نمائندہ خصوصی) دنیا بھر کی طرح پرتگال میں بھی پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر جوش و جزبہ سے منایا پاکستانی تنظیموں نے درجنوں افراد کے ہمراہ اختجاجی مظاہرے کیے اور انڈیا کے خلاف نعرے بازی کی پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر راجہ زاہد اقبال کی قیادت میں پہلی بار احتجاجی ریلی اور ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئ جس میں راجہ آفاق جنجوعہ، رب نواز خان، عثمان خالد،سمیت کمیونٹی کے راہنماوں نے شرکت کی، جبکہ پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھی ایک ریلی نکالی…
Read Moreبلجیم میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مشعل بردار مظاہرہ کیاگیا، بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے
برسلز: بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں لوگوں کی کثیر تعداد نے مشعل بردار مظاہرہ کرکے اور شمعین جلا کر کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکیا۔ پروگرام کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اتوار کی شام برسلزکے تھرون میٹرو اسٹیشن کے قریب روئی بلیارڈ اینڈ ایونیو دیس آرٹس کے کارنر پر کیا گیا جس کے ایک طرف بلجیم کا وزیراعظم ہاوس اور دوسری طرف امریکی سفارتخانے کے سامنے واقع ہے جبکہ پس منظر میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت موجود ہے۔ مظاہرے میں جس میں بڑی…
Read Moreپچھلے سال اوسلو میں ’’محمد‘‘ سب سے مقبول نام رہا، نارویجن محکمہ شماریات
(اوسلو (بیورو رپورٹ ناروے کے محکمہ شماریات کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، پچھلے سال دارالحکومت اوسلو میں بچوں میں رکھنے جانے والے ناموں میں ’’محمد‘‘ سب سے زیادہ مقبول اور پسندیدہ نام تھا۔ سروے میں یہ بھی کہاگیاہے کہ پورے ملک سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق، عمومی طوریعنی قومی سطح پر بچوں میں یعقوب اور بچیوں میں صوفیہ مقبول ترین نام تھے۔ نام محمد صرف مسلمانوں سے منسوب ہے جو انہیں نبی آخرزمان (محمد مصطفیٰ ص) کی طرف نسبت دیتا ہے۔ اوسلو میں محمد سب سے…
Read Moreپاکستان کا نیوزی لینڈ کوجیت کیلئے 182 رنز کا ہدف
ماؤنٹ مانگنوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 19، فخر زمان 46، بابر اعظم 18، سرفراز احمد 29، عمر امین 21 اور فہیم اشرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل 20 اور عامر یامین 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہ میچ جیت کر ٹی 20…
Read Moreکشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام یوم سیاہ پر برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیاگیا
برسلز:کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام 26جنوری بروزجمعہ بھارت کے یوم جمہوریہ (یوم سیاہ)کے موقع پر برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور دیگر رہنما کررہے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینزراٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پر زور نعرے لگا کر کشمیریوں پر آئے دن ظلم و ستم بلخصوص نوجوانوں کی…
Read Moreطالبان اور حقانی نیٹ ورک کے6 افراد پر امریکی پابندیاں عائد
امریکا نے جمعرات کے روز پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید کریک ڈائون کرے، واشنگٹن نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے مزید 6 افراد کو اپنی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کرلیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانے کے حکام کا کہنا ہے کہ ان 6 میں سے 5 عہدیداروں پر فنڈز ٹرانسفر اور اکٹھا کرنے اور مذکورہ گروہوں کو سازوسامان اور مادی تعاون فراہم کرنے کے بھی الزامات ہیں۔ پاکستان حقانی نیٹ اور طالبان کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے سے…
Read Moreواٹس ایپ نے کاروباری افراد کے لئے خصوصی ایپ تیار کرلی
واٹس ایپ نے اگلے ہفتے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو بطور خاص چھوٹے بزنس مین یا کاروباری افراد کے لئے تیار کی گئی ہے۔ ایپ کے ذریعے کاروبار کرنے والے آسانی سے اپنے صارفین سے رابطہ کرسکیں گے۔اپنی پروفائلز میں زیادہ تفصیلات جیسے ای میل ایڈریس، کاروبار کی نوعیت، دکانوں یا دفاتر کے پتے اور ویب سائٹ کا اندراج کرسکیں گے۔ ایسے افراد جو کوئی بزنس نمبر اور ذاتی نمبر استعمال کررہے ہوں، وہ ان دونوں یعنی واٹس ایپ بزنس اور واٹس ایپ میسنجر کو…
Read Moreکمسن زینب سے زیادتی اور قتل کے خلاف ناروے میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
اوسلو: بیورو رپورٹ پاکستان میں زینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل اور ایسے دیگر واقعات کے خلاف ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں اور ان واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ مظاہرے میں ناروے میں مقیم اہم سماجی، ادبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور اس دوران سفارتخانے کے ایک عہدیدار کو ایک یاداشت…
Read Moreٹرمپ پاکستان کو چھوڑنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، امریکی اخبار
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس بات کےمتحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں۔اخبار لکھتا ہے کہ پاکستان کےخلاف فیصلےسےلگتانہیں، ٹرمپ کے پاس اثرات سےنمٹنےکی پالیسی ہے۔ پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دور کرنے کا فیصلہ چین کے لیے فائدہ مندثابت ہوگا۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ دیگر سفارتی طریقےاپنائے ،سعودی عرب اورامارات سے تعلقات استعمال میں لانے چاہییں،شورمچانےکی بجائےخاموش بات چیت کی ضرورت ہے۔ نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ پاکستان نےاہم خفیہ معلومات اکثر امریکاکوفراہم کی ہیں۔یہ دیکھناہوگاکہ امداد منجمد کرنے…
Read More