چیئرمیں کشمیرکونسل ای یو نے مقبوضہ کشمیر کے تمام گم شدہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

چیئرمیں کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید  نے مقبوضہ کشمیر کے تمام گم شدہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ عالمی ہفتہ برائے گم شدہ افراد کے موقع پر اپنے ایک بیان  میں انھوں نے کہاہے کہ ہم اس اہم موقع پر مقبوضہ کشمیرکے گم شدہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں گم افراد کی تلاش میں کام کرنے والی تنظیموں خصوصا گم شدہ افراد کے والدین کی ایسوی ایشن (اے پی ڈی پی) کے مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے۔ علی رضا سید نے…

Read More

پولینڈ میں سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹرخالد میمن کے لیے اعلیٰ پولش صدارتی ایوارڈ

وارسا (بیورو رپورٹ) ری پبلک آف پولینڈ کے صدر اندرزائج ڈوڈا نے پاکستان کے سینئرسفارتکار ڈاکٹرخالد حسین میمن کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے انکی گرانقدر خدمات پر اپنے ملک کے ایک سول اعلیٰ اعزاز سے نوازا ہے۔ ڈاکٹرخالدمیمن جو پچھلے  سال سے برما (میانمار) میں پاکستان کے سفیر ہیں، اس سے قبل تین سال پولینڈ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ اگرچہ انکے لیے ’’کمانڈرز کراس آف آرڈر آف میرٹ‘‘ ایوارڈ کا اعلان اس ماہ کے آغاز پر پولینڈ کے یوم آئین کے موقع پر کیاگیا لیکن…

Read More

سیاسی عدم استحکام اور بدانتظامی ترقی کے راستےمیں ایک بڑی روکاوٹ ہے، پاکستانی ریسرچر کا مرکزی یورپ کی یونیورسٹی میں لیکچر

Researcher Syed Sibtain Shah

اسلام آباد۔گڈانسک (خصوصی رپورٹ) سیاسی عدم استحکام  اور بدانتظامی کسی بھی ملک کی ترقی میں ایک بڑی روکاوٹ ہے۔ وسیع قدرتی ذخائر کے باوجود پاکستان ترقی کی وہ منازل طے نہیں کرسکا جو اسے پچھلے سترسالوں کے دوران کرنی چاہیے تھی۔ اس کی سب بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام اور بدانتظامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ریسرچ سکالر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ نے ’’پاکستان: تاریخ، سیاست، سماج اور ثقافت‘‘ کے موضوع پر گذشتہ روز مرکزی یورپ کی ایک یونیورسٹی میں ایک لیچکر کے دوران کیا۔ انھوں نے کہاکہ سیاسی…

Read More

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتے ہوئے بے جرم و خطا قتل کے واقعات کی مذمت کی ہے

Chairman Kashmir Council Eu Ali Raza Syed Brussels Belgium

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید  نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں بڑھتے ہوئے بے جرم و خطا قتل کے واقعات بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کی شہادتوں کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں اس قسم کے قتل کی ایک تازہ مثال دیتے ہوئے علی رضا سید کہاکہ ہفتے کے روز سری نگر میں ایک پرامن احتجاج کے دوران بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک نوجوان عادل احمد کو سختی سے کچل کر شہید کردیا۔ انھوں نے کہاکہ حالیہ سالوں کے دوران اس قسم کے…

Read More

مسلم ممالک کی لیبر ٹریڈ ٹریڈ یو نینز کی دوسری عالمی کانفرنس ترکی کے شہر استنبول میں شروع

(استنبول (ضیاءسید سے مسلم ممالک کی لیبر ٹریڈ ٹریڈ یو نینز کی دوسری عالمی کانفرنس ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہو گئ ہے تفصیلات کے مطابق ترکی کی حکومت اور مقامی سرکاری ملازمین کی ٹریڈ یونین کے اشتراک سے دنیا بھر کے مسلم ممالک میں لیبر اور ٹریڈ یونینز کے حقوق پر کام کرنے والی ٹریڈ یونینز کی دوسری عالمی کانفرنس استنبول میں شروع ہو گئ ہے کانفرنس کا افتتاخ ترکی کے وزیر مخنت نے کیا مسلم ممالک کی ٹریڈ یونینز کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی تین ٹریڈ…

Read More

لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے پاکستان یونین ناروے کے قانونی مشیر عظمت فاروق کی سربراہی میں لیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی

اوسلو (خصوصی رپورٹ اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے اب وکلاء تنظمیں بھی متحرک ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پہلے قدم کے طور پرصوبہ پنجاب میں وکلا کی سب بڑی تنظیم لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اوورسیزلیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی ہے جس کا چیئرمین محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو بنایاگیاہے۔ عظمت فاروق ایڈوکیٹ جو پاکستان میں پاکستان یونین ناروے کے اوورسیزپاکستانیوں کے قانونی معاملات کے حوالے سے خصوصی مشیر ہیں، پہلے ہی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔…

Read More

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیرکے صحافیوں کی جدوجہد کو سراہا ہے

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیرمیں کام کرنے والے ان صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ہے جو اپنی جان پر کھیل کر اس خطے کی خراب صورتحال خاص طور پر بڑے پیمانے پر رونما ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے (عالمی یوم آزادی صحافت) کے موقع پر اپنے ایک بیان میں علی رضا سید نے کہاکہ ہم ان بہادر اور پیشہ ور کشمیری صحافیوں کی   کو داد دیتے ہیں جو خطرات…

Read More

ممتاز سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران کو پاک ڈچ نیشنل فورم کی طرف سے اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

سولر انرجی کے شعبے کے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران کو پاک ڈچ نیشنل فورم کی طرف سے اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ دی ہیگ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کی موجودگی میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے یہ ایوارڈ ڈاکٹر کامران کو پیش کیا. ڈاکٹر کامران کا کہنا ہے کہ سائنسی تحقیق اور صنعت کے درمیان گہرا تعلق ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ وہ پاکستان میں ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں جہاں قابل تجدید توانائی کے مختلف…

Read More

دنیا کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، مشال ملک کا شیل بوندے ویک کے اوسلوسنٹرکے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

Mishal Malik in Oslo Norway

(اوسلو خصوصی رپورٹ) معروف کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی زوجہ مشال حسین ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کروائے اور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ناروے کے لٹریچرہاوس میں اوسلو سنٹر کے زیراہتمام پر ’’مسئلہ کشمیر کا حل‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  سیمینار کے دوران میزبانی کے فرائض سابق وزیراعظم اور اوسلو سنٹر کے روح رواں وزیراعظم شیل ماگنے بوندے ویک نے انجام دیئے۔  سیمینار…

Read More

مشہور فرانسیسی پروفیسر سے پاکستانی ریسرچر کا مکالمہ: یورپ میں دہشت گردی میں مسجد کا کردار سب سے کم ہے، پروفیسر اولیور روئے

 اوسلو (خصوصی رپورٹ) مشہور فرانسیسی پروفیسر ڈاکٹر اولیور روئے نے کہاہے کہ یورپ میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کو ہوا دینے میں مسجد کا کردار سب سے کم ہے۔ وہ اس ہفتے ناروے کے بین الاقوامی امور پر تحقیقی ادارے ’’نوپی‘‘ میں ’’یورپی معاشرے میں اسلامسٹ ریڈیکلزم کے محرکات‘‘ کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ انھوں بتایاکہ یورپ میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کو پھیلانے میں سب سے زیادہ جیل کا کردار ہے، اس کے بعد مارشل آرٹ کے ادارے اور آخر میں مسجد ہے۔ اس دوران پاکستانی ریسرچ سکالر…

Read More

برٹش حکومت مودی کے دورہ برطانیہ کے دوران کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھائے، علی رضا سید

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے صورتحال کی بہتری سے مشرط کرے، خاص طور پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ برطانیہ کے دوران مظلوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھایاجائے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم اٹھارہ اپریل کو برطانیہ کا دو روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران وہ برطانوی حکام سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے اور دولت مشترکہ تنظیم کے اجلاس میں شرکت…

Read More

8 سالہ کشمیری بچی آصفہ کیلئے بولی وڈ میں بھی آوازیں بلند

8 years old kashmiri girl asifa

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں رواں برس جنوری میں اغوا کے بعد اجتماعی ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بیہمانہ قتل کی گئی 8 سالہ بچی کے واقعے نے نہ صرف کشمیر اور ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ مسلمان بچی کے اغوا، ریپ اور قتل میں تمام ملوث ملزمان ہندو ہیں۔ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث گرفتار ہندو پولیس اہلکار کو رہا کیا گیا۔یہ معاملہ اس وقت مذہبی و سیاسی رنگ اختیار کر گیا،…

Read More

عالمی برادری کشمیرکی گھمبیرصورتحال کا فوری نوٹس لے، علی رضا سید

Chairman Kashmir Council Eu Ali Raza Syed Brussels Belgium

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین کے عہدیداروں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیرکی گھمبیرصورتحال کی طرف توجہ دلانے کے لیے خطوط روانہ کررہی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جو پاکستان اور دیگرممالک میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے منایاگیا، اپنے ایک بیان میں علی رضا سید نے کہاکہ یہ اہم خطوط لکھنے کا فیصلہ کشمیرکونسل ای یو کی کور کمیٹی نے حالیہ دنوں کیا تھا۔ انھوں نے بتایاکہ دیگر عالمی تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ…

Read More

سلمان خان کو جیل بھیج دیا گیا

Salman Khan

نایاب کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے کیس میں جودھ پور کی عدالت نے  20 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے سلمان خان کو پانچ  سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور عدالت سے سلمان خان کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس وین کے ذریعے طبی معائنے کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا تھا اور اب انہیں  جودھ پور کی سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔   سلمان خان کی گرفتاری کے بعد موقع پر موجود ان کی بہنیں زارو قطار رونے…

Read More

شاہ رخ خان کا گھر دیکھیں

Shahrukh Khan House Mannat

!انڈین فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان نے نام بنایا، کروڑوں فینز بنائے اور بنایا ہے ثقافتی ورثے کا شاہکاراپنا گھر ، منت  منت ‘ایک ایسا گھر ، جو شاید خوابوں میں بھی آپ کو نظر نہ آئے ۔ جس طرح شاہ رخ خان کو دوسرے فنکاروں پر فوقیت حاصل ہےاسی طرح ان کے گھر کو بھی دوسرے اداکاروں کے گھروں پر فوقیت حاصل ہے۔ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 6000 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس میں 5 بیڈ رومز اور جمنازیم بھی موجود…

Read More