یورپ میں کشمیرکو اجاگرکرنا کا نیاطریقہ، برلن کے سالانہ کمیونٹی کارنیوال میں کشمیریوں کے حقوق کے بارے میں بینرز سے آراستہ ٹریک لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا

Community Carnival in Berlin

برلن : جرمنی کے دارالحکومت برلن میں آج بروز ہفتہ سولہ ستمبر کو کمیونٹی کارنیوال کے زیراہتمام سالانہ جلوس کے دوران ایک نئے انداز سے مسئلہ کشمیر خصوصاً کشمیریوں کے انسانی حقوق کو اجاگر کیاگیاہے۔ مختلف ثفافتوں اور کمیونٹیز سےتعلق رکھنے والے لوگوں کے اس سالانہ جلوس کا اہتمام  تنظیم کمیونٹی کارنیوال نے کیا جس میں اہم کردار جرمنی میں مقیم شخصیت سمیع اللہ نے ادا کیا۔ اس بار انیس ٹرک اس کمیونٹی کارنیوال میں شامل ہوئے جن میں سے ایک ٹرک کشمیرکے لیےمخصوص تھا جس کا انتظام جرمنی میں…

Read More

لندن: زیرزمین ٹرین میں دھماکا، 20افراد زخمی

مغربی لندن میں زیر زمین ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے، واقعے کو دہشت گردی قرار قرار دیتے ہوئےہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جس میں برطانوی وزیراعظم بھی شرکت کریں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق زیر زمین پارسنز گرین ٹرین میں دھماکے کے بعد ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔ میئر لندن صادق خان نے ٹرین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے شہریوں نےباربار ثابت کیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ صادق خان  نے واقعے میں دہشت…

Read More

نٓاروے میں مظاہرہ: آن سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیاجائے، مظٓاہرین کا مطالبہ

رپورٹ: محمد طارق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں متعدد لوگوں کے مظاہرے کے دوران مطالبہ کیاگیاہے کہ آن سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیاجائے۔ برما کے رونگھیا مسلمانوں کے حق میں اور ان کے نسل کشی کے خلاف بدھ کی شام نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ ہوا۔ آن سان سوچی کو یہ ایوارڈ ۱۹۹۱ میں ان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد پر دیاگیاتھا۔ مظاہرے کا اہتمام اسلامک کونسل ناروے نے کیا جس میں سینکڑوں لوگ نے شرکت کی۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ آن سان سوچی برما کے…

Read More

تین نارویجن پاکستانی، ایک ایرانی، ایک عراقی اور ایک انڈین نژاد ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے

اوورسیز ٹریبون  کی خصوصی رپورٹ پاکستانی پس منظر رکھنے والے تین سیاستدان ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں جبکہ ایک ایرانی، ایک عراقی اور ایک انڈین نژاد ناروے کی پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ہیں۔ ناروے کے انتخابات کا آخری مرحلہ سوموار گیارہ ستمبر کو مکمل ہوا جس کے نتیجے اسی روز رات گئے آناشروع ہوگئے تھے۔ پاکستانی نژاد تین سیاستدان پہلے بھی پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق مختلف پارٹیوں سے ہے۔ ان میں ناروے کی لیرل پارٹی سے وابستہ پاکستانی نژاد سیاستدان عابد قیوم راجہ…

Read More

ناروے کے انتخابات کا عمل آج مکمل ہوگا ، سخت مقابلے کی توقع ہے…خصوصی رپورٹ

ناروے کے پارلمانی انتخابات کا عمل آج پیر کو مکمل ہورہاہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔ بعض سیاسی جماعتوں نے نارویجن کے علاوہ، کچھ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی پس منظر رکھنے والے امیدوار بھی متعارف کروائے ہیں۔ ناروے کی لیبرپارٹی سے وابستہ سیاستدان اور رکن اوسلوپارلیمنٹ ڈاکٹر مبشر بنارس اور اوسلو کے علاوہ ہالے رود کے پارٹی بورڈ کے رکن چوہدری غلام سرور کہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کو امید ہے کہ وہ دیگر پارٹیوں سے مل کر حکومت بنائے گی جبکہ ہورے پارٹی کے…

Read More

عامر خان نے فریال سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا

Amir Khan & Faryal Makhdoom

  لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے اہلیہ سےعلیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان جاری لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، دونوں کی جانب سے گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ جاری تھا جہاں عامر اپنی اہلیہ سے تنگ تھے وہیں فریال نے عامر کو برباد کرنے کی کئی بار دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا یا طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو…

Read More

شاہ رخ ہمیشہ دیر سے کالج آتے تھے، ٹیچر

Shahrukh Khan

اداکارشاہ رخ خان صرف بولی وڈ کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی کنگ ہیں جہاں برسوں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنے استادوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ ٹیچرز ڈے کے موقع پر شاہ رخ خان کی ٹیچر نے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ ہمیشہ دیر سے کالج آتے مگر پھر بھی کالج میں ٹاپ کیا تھا۔ بھارت میں گزشتہ روزٹیچرز ڈے منایا گیا اوراس دن کی مناسبت سے شاہ رخ خان کی ٹیچر نے ٹوئٹر پر ان کے لیے پیغام جاری کیا،…

Read More

پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ

donald trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔ آرلینگٹن کےفوجی اڈے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری نئی پالیسی میں افغانستان اور پاکستان خاص…

Read More

ناروے جنت ہے، ناروے آکر خوشی ہوئی ہے، بلقیس ایدھی کی اوسلو سے واپسی پر گفتگو

(اوسلو(خصوصی رپورٹ  پاکستان میں انسانیت کے عظیم علمبردار مرحوم عبدالستارایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی ناروے میں تین دن قیام کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔ لندن سے بلقیس ایدھی امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور فیصل ایدھی پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ ائرپورٹ پر انہیں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، یونین کے اراکین چوہدری محمد اشرف (ڈنمارک)، حاجی اصغردھکڑ، ناصر میر اور سینئرنارویجن پاکستانی صحافی عطاء انصاری نے رخصت کیا۔ انہیں پاکستان یونین ناروے نے جشن آزادی پاکستان کی سترسالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت…

Read More

شمالی کوریا اتحادیوں کے خلاف اقدام سے باز رہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا امریکی علاقوں یا اتحادیوں کےخلاف اقدام سے باز رہےورنہ اسے پچھتانا پڑے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریاکےخلاف فوجی آپشن کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کسی بھی آپریشن کے لیے مستعد اور تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر چینی صدر سے آج بات کروں گا اور امید ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع کا بہتر حل نکال لیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا…

Read More

وزیر اسلام فوبیا سے گریز کریں، جنرل سیکرٹری اسلامی کونسل ناروے

  (اوسلو (نیوزڈیسک ناروے کی اسلامی کونسل کے جرل سیکرٹری مہتاب افسرخان نے کہاہے کہ نارویجن وزیر برائے امیگریشن زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام فوبیا سے گریزکریں۔ وہ خاتون وزیر برائے امیگریشن سلوی لیسھاگ کی طرف سے منافرت پر مبنی تقاریر کے حوالے سے ایک تجویز پر تبصرہ کررہے تھے۔ یہ مباحثہ جس میں کچھ اور ماہرین بھی شریک تھے، نارویجن میڈیا میں شائع ہواہے۔  مہتاب افسر نے کہاکہ اسطرح کی تجویز سے اسلام فوبیا کے حوالے رحجانات کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ نارویجن اقدار…

Read More

’امریکہ کو نشانہ بنانے کے لیے چار میزائل تیار کر رہے ہیں‘

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے وسط تک وہ امریکی علاقے گوائم کو نشانہ بنانے کے لیے چار میزائل تیار کر لے گا۔ ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر کم جونگ ان نے اس منصوبے کی منظوری دے دی تو ہوسونگ-12 راکٹ جاپان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے گوائم سے 30 کلومیٹر دور سمند میں جا گریں گے۔ ادھر امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو ‘اسے اس کی حکومت کے خاتمے…

Read More

خلیج فارس : ایرانی ڈرون کو امریکی طیارےکےقریب آنے پر وارننگ

ایک غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق خلیج فارس میں ایرانی ڈرون امریکی جنگی طیارےکےنزدیک آگیا، امریکی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ایرانی ڈرون امریکی جنگی طیارےسے صرف سوفٹ کی دوری پرآگیا تھا ۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون نےمتعدد وارننگ کالز کو نظراندازکیا، جوکہ انتہائی خطرناک صورتحال کو جنم دے سکتا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق ایرانی ڈرون امریکی طیارہ کےاتنے نزدیک آناغیرمحفوظ اورغیرپیشہ ورانہ عمل ہے،اسکا اعادہ نہیں ہونا چاہئے، اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔ خبر: جنگ

Read More

عراق: فوجیوں کے قتل کے الزام میں 27 ملزمان کو سزائے موت

عراق کی ایک عدالت نے سیکڑوں زیرتربیت فوجی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں  27 ملزمان کو سزائے موت دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ ملزمان3 برس پہلے فوج کے زیر تربیت سیکڑوں نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث پائے گئے تھے۔ 2014ء میں داعش نے تکریت ایئر اکیڈمی پر حملہ کرتے ہوئے فوج میں بھرتی کے خواہش مند 1700 نوجوانوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اس قتل عام میں مارے جانے والے نوجوانوں کی تعداد قریب 800…

Read More

افغانستان: شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ ، 40 افراد قتل

افغانستان میں شدت پسندوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 40 عام شہریوں کو قتل جبکہ متعدد افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ افغان میڈیا ذرائع کے مطابق ہفتے کو رات گئے شدت پسندوں نے افغانستان کے صوبے سرپُل کے مرزا اولانگ گاؤں میں دھاوا بولا اور 40 افراد کو قتل کر دیا۔ گورنر سرپل محمد ظاہر وحدت نے بتایا کہ زیادہ تر گاؤں والوں کے سرقلم کیے گئے جبکہ بعض کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شدت پسند اپنے ساتھ…

Read More