بہت جلد آپ کو ریموٹ کنٹرول سے ٹی وی بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ایکحساس ویب کیم کے ذریعے گھریلو اشیا کو ریموٹ کنٹرول میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور یوں مختلف اشیا کی حرکات سے ٹی وی اور دیگر آلات کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ اس نظام کو ’میچ پوائنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ مختلف اشیاء یا جسمانی حصوں کو بھی منتخب کرکے ان سے ٹی وی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ٹی وی اسکرین مختلف آئی کنز کو ظاہر…
Read MoreCategory: انٹرنیشنل
امن کے نوبل انعام کے لیے انسداد ایٹمی اسلحہ این جی او کو منتخب کرلیاگیا
خصوصی رپورٹ ناروے نوبل ایوارڈ کمیٹی نے اس سال کے نوبل امن انعام ایٹمی اسلحہ کے خاتمے کے لیے چلائے جانے والی بین الاقوامی مہم کی روح روان تنظیم ’’ایکان‘‘ کو دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سے پہلے یہ بات زیرگردش تبصروں میں تھی کہ ایران کے جوہری معاہدے کے پیچھے تین اہم کرداروں کے نام نوبل امن انعام کے لیے زیرغور فہرست میں سب سے اوپر ہیں جن میں امریکہ کے سابق وزیرخارجہ جان کیری، ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی…
Read Moreگوگل ’’پکسل 2‘‘ اسمارٹ فون سام سانگ گلیکسی اور آئی فون سے ٹکر لینے کو تیار
گوگل نے اپنے ’’پکسل‘‘ اسمارٹ فون کا نیا ڈیزائن ’’پکسل2‘‘ متعارف کروا دیا ہے جس میں خاص طور پر تصویر کا معیار بہتر بنایا گیا ہے۔ نئے اسمارٹ فون پکسل 2 اور ایکسل 2 ایکس ایل کی خاص بات اس کا 12 میگاپکسل کیمرا ہے جو مخصوص بلٹ اِن سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی معیاری تصویر کھینچ سکتا ہے جبکہ اس سے لی گئی تصویروں کا معیار پہلے کے مقابلے میں دوگنا بہتر ہوگیا ہے۔ ایلومینم باڈی والے ان فونز میں تصویر کا معیار بہتر بنانے کےلیے مصنوعی ذہانت (آرٹی…
Read Moreلندن ٹیوب اسٹیشن ،برآمد مشتبہ پیکٹ دھماکے سے تباہ کردیا
لندن کے اینجل ٹیوب اسٹیشن سے برآمد مشتبہ پیکیٹ دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ اسٹیشن کومسافروں سے خالی کرالیاگیا۔ یہ واقعہ شمالی لندن کےعلاقےاسلنگٹن میں شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ جہاں اینجل اسٹیشن پر مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کے سبب افراتفری مچ گئی۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک ہی گھنٹے میں مشتبہ پیکٹ کودھماکے سے تباہ کردیا جس کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔ خبر: جنگ
Read Moreامریکا نے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیدیا
امریکا نے اپنے سفارتکاروں کو پراسرار صوتی حملے سے بچانے میں ناکامی پر کیوبا کے 15سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 7 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکا نے گزشتہ ہفتے کیوبا سے اپنے سفارتی مشن کے نصف زائد سفارتکاروں کو وطن واپس بلا لیا تھا۔ کیوبا میں موجود امریکی سفارتکاروں نے ایک پراسرار حملے کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی…
Read Moreناروے میں پاکستانیوں کی نئی نسل میں کالج کی سطح تک تعلیم 72 فیصد سے زائد ہوگئی ہے
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے کی وزارت تعلیم کے ایک سروے میں کہاگیاہے کہ پاکستانیوں سمیت غیرملکی پس منظر رکھنے والے لوگوں کی دوسری نسل میں کالج کی سطح تعلیم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ غیرملکی پس منظررکھنے والے لوگوں خصوصاً نارویجن پاکستانیوں کے کچھ بچوں نے اپنے والدین کا تعلیمی مقام برقرار رکھا ہے اور بہت سے بچے اپنے والدین سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ اس سروے کے نتیجے میں مرتب ہونے والی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ اس وقت غیرملکی پس منظر رکھنے…
Read Moreپرتگال کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران سوشلسٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی
لزبن(رپورٹ ضیاءسید سے)گزشتہ روز پرتگال میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی ہے گزشتہ بلدیاتی انتخابات جو کہ 2013میں منعقد ہوے تھے اس کی نسبت اس بار عوام کی کثیر تعداد نے ووٹ کا حق استعمال کیا پرتگال میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 9412461 ہے جن میں پاکستانیوں کے 37079 رجسٹرڈ ووٹ بھی شامل ہیں جبکہ انتخابات میں 12 ہزار امیدواروں نے مختلف عہدوں کے انتحاب کے لیے حصہ لیا جن میں 90 آزاد امیدوار بھی شامل تھے انتخابات میں پاکستانی…
Read Moreجمائما کو ہراساں کرنیوالے ٹیکسی ڈارئیور کا اعتراف جرم
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کو ہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈارئیور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمائما ایک بار ٹیکسی میں بیٹھیں تھیں،جس کے بعد وہ ان کا گرویدہ ہوگیا تھا۔ ڈرائیور کو سزا کچھ دن بعد سنائی جائے گی۔ ستائیس سالہ ٹیکسی ڈرائیور حسن محمود نے آئزل ورتھ کراؤن کورٹ میں جمائما خان کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس نے جمائما خان کو ایک ہزار 182 بار ٹیلی فون کالز اور 203میسیجز کیے۔ اس کے بعد جب حسن جائما…
Read Moreلندن :ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکا، متعدد مسافر زخمی
لندن میں ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن کو پولیس کے جانب سے سیل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین میں مشتبہ تھیلا پڑا ہوا تھا جس میں موجود دھماکا خیز موادپھٹنے سے زور دار دھماکا ہوااور ٹرین میں دھواں بھر گیا۔ دھماکے کے بعد بھگ دڑ مچ گئی جس سے کئی مسافر زخمی ہو ئے جس میں بچے اور…
Read Moreبزم ادب لوٹن کے زیراہتمام ادبی مجلس کا انعقاد کیاگیا
لوٹن : تنظیم بزم ادب لوٹن کی جانب سے گذشتہ دنوں لوٹن کے ٹاون ہال میں ادبی مجلس منعقد کی گئی۔ محفل کے دوران صدارت بزم ادب لوٹن کے چیئرمین لارڈ قربان حسین چوہدری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر، ادیب، صحافی اور مرثیہ خواں سید صفدرہمدانی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کی سعات راجہ عجائب خان نے کی۔ انھوں نے اپنی خوبصورت میں نعت بھی پیش کی۔ اس موقع پر تنظیم کے وائس چیئرمین سید حسین شہید سرور نے نظامت کے فرائض انجام…
Read Moreیورپی تعلیمی اداروں سے روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سفیر پاکستان
پولینڈ میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کہاہے کہ پاکستان اور پولینڈ سمیت مشرقی یورپ کے ممالک کے مابین اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ شفقت علی خان جو تین ماہ قبل ہی پولینڈ میں پاکستان کے سفیر تعینات ہوئے ہیں،انہوں نے’ جنگ‘ کو خصوصی انٹرویو دیتےہوئے مزید کہاکہ مشرقی اور مرکزی یورپ کے ممالک میں پولینڈ ایک کلیدی اہمیت کا حامل ملک ہے اور پاکستان اس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتاہے۔ انھوں نے گزشتہ ایک عشرے کے دوران پاکستان اور…
Read Moreپرتگال میں روہنگیا میانمر کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ان سے اظہار یکجہتی
لزبن (رپورٹ ضیاءسید سے) پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں بھی روہنگیا میانمر کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم وستم کے خلاف ان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک پرتگال ایسوسی ایشن اور پاکستان پریس کلب پرتگال کے اشتراک سے لزبن میں احتجاجی ریلی روسیو سکوائر پر نکالی گئ ریلی کی قیادت محبوب احمد نے کی جبکہ قاری امجد محمود نقشبندی،ضیاءسید، عرفان بٹ، کلیم چوہدری،راجہ حسنین، سید خالد عباس، قاسم شاہ،ہلال حیدرخان سمیت پاکستانی کمیونٹی کے راہنماوں نے بھی شرکت کی بنگلہ دیش،موزمبیق،انڈیا سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھی شرکت اور میانمر کے…
Read Moreعالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی گھمبیرصورتحال کا فوری نوٹس لے، علی رضاسید کا جنیوا میں سیمینار سے خطاب
جنیوا : کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید نے کہاہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی گھمبیرصورتحال کا فوری نوٹس لے کر بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے۔ وہ منگل کے روزسوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جینیوا میں کشمیرکے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام سید فیض نقشبندی کی تنظیم پروٹیکشن آف وومن و چلڈرن رائٹس نے کیاتھا۔ ان دنوں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے الطاف حسین وانی کی قیادت میں شرکت…
Read Moreپانی کے راکٹ سے دوڑنے والی موٹرسائیکل
پیرس: فرانسیسی انجینیئر نے بارش کے پانی اور دباؤ سے بھینچی گئی ہوا کے ذریعے راکٹ موٹرسائیکلبنائی ہے ۔ اگرچہ یہ کسی یونیورسٹی طالب علم کا سائنسی پروجیکٹ دکھائی دیتا ہے لیکن معمولیغلطی سے بھی اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ فرانسیئس گائیسی نے اس آبی راکٹ والی موٹرسائیکل کو ’راکٹ ٹرائک‘ کا نام دیا ہے جس کی تفصیلی ویڈیو نیچے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ جب اس راکٹ بائیک کی آزمائش کی گئی تو آدھے سیکنڈ میں یہ صفر سے 100 کلومیٹر تک پہنچ گئی اور صرف ایک ملی سیکنڈ کے بھی…
Read Moreیہ مصنوعی کھال ’’محسوس‘‘ بھی کرسکتی ہے
ہیوسٹن: انسان کےلیے کسی بھی چیز کو چھو کر اس کی سختی، نرمی، درجہ حرارت اور دوسری ظاہریخصوصیات کے بارے میں محسوس کرنا معمول کی بات ہے لیکن یہ پہلا موقعہ ہے جبسائنسدانوں نے برقی آلات سے لیس ایک ایسی مصنوعی کھال تیار کرلی ہے جو مستقبل میں روبوٹس کو بھی انسان کی مانند چھو کر محسوس کرنے کے قابل بناسکے گی۔ تحقیقی مجلے ’’سائنس ایڈوانسز‘‘ میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں اسسٹنٹ پروفیسر کنجیانگ یو اور ان کے ساتھیوں نے کی تیار کردہ یہ کھال خاص قسم کی سلیکان پولیمر (پی…
Read More