پاکستان علمی تحقیق کو فروغ دے کر بہت آگے جاسکتا ہے، علامہ تقی رحیمیان سے گفتگو

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین علامہ محمد تقی رحیمیان نے کہاہے کہ پاکستان علمی تحقیق کو فروغ دے کر بہت آگے جاسکتاہے۔ یہ بات انھوں نے پاکستانی ریسرچر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ سے گذشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مرکز محبان اہل البیت میں ایک ملاقات میں کہی۔ اس دوران مرکز محبان اہل البیت کے سابق صدر سید حسین موسوی اور سماجی شخصیت حاجی ارشد حسین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ علامہ محمد تقی رحیمیان…

Read More

وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار کا دورہ پرتگال: چوہدری صغیر نے مہمان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا

لزبن (ضیاءسید سے) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار گذشتہ روز اپنے دورہ یورپ کے دوران پرتگال کے دارلحکومت لزبن پہنچے۔ اس موقع پر ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری صغیر احمد نے مہمان کے اعزز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت قائم مقام سفیر سرفراز احمد گوہر نے کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد خالد نے سر انجام دئیے جبکہ مولانا سید افتخار گردیزی نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ اس دوران پاکستانی کمیونٹی کے صدر راجہ زاہد اقبال نے…

Read More

جامعہ اسلامیہ ستونر و ھولملیا ناروے کی اختتامی تقریبات: حفظ قرآن کلاسس کا جلد آغاز ہوگا، انتظامیہ کا اعلان

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ جامعہ اسلامیہ اوسلو کی دونوں شاخوں ستونر و ھولملیا میں پچھلے ہفتے تعلیمی سال کے اختتام پر پروقار تقریبات منعقد ہوئیں جن کے دوران جامعہ کی انتظامیہ کو اچھی کارکردگی پر والدین کی طرف سے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جامعہ اسلامیہ ستوونر، اوسلو ناروے میں منعقد ہونے والے تقریب میں بچوں اور بچیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعض طلباء نے کمپئرنگ، نعت خوانی، تقاریر اور ٹیبلو  میں حصہ لیا اور کچھ نے نوشک زبان میں اسلامی معلومات اور…

Read More

نیک عالم کے بھوک مکاؤ نظریئے کا نارویجن پاکستانیوں کی خوشحالی میں کردار

تحریر: سید سبطین شاہ گذشتہ دنوں اپنے سفر ناروے کے دوران راقم کو ایک عید ملن پارٹی میں شریک ہونے کا موقع ملا۔ یہ پروقار تقریب عالم پور گوندلاں ویلفیئرسوسائٹی ناروے نے منعقد کی۔ تقریب کی اردو میں محمد مظفرگوندل اور نارویجن زبان میں ادیب و شاعر آفتاب وڑائچ نے نقابت کی۔ پروفیسر  نصیراحمد نوری جو بزم نقشبند اوسلو کے امام جماعت بھی ہیں، نے تلاوت کی سعادت حاصل کی اور محمد جاوید نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ عالم پور گوندلاں سوسائٹی ناروے جو ۱۹۷۳ میں قائم ہوئی، کا نام…

Read More

انتہاپسندی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، نارویجن پاکستانی سیاسی زعیم میاں اسلام کی پاکستانی صحافی سے گفتگو

پی پی پی ناروے کے رہنماء میاں اسلام  پاکستانی صحافی و محقق سید سبطین شاہ سے گفتگو کررہے ہیں اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ انتہاپسندی نے نہ صرف پاکستان کو اندرونی طور پر سخت نقصان پہنچایا ہے بلکہ ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی اس ملک کو بدنام کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء میاں محمد اسلام نے پاکستانی صحافی اور محقق سید سبطین شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ سید سبطین شاہ گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں انتہائی پسندی کے بارے…

Read More

سینئرصحافی سمیع ابراہیم پر حملہ افسوسناک ہے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال

اوسلو (پ۔ر)۔ چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ سینئرصحافی اور معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری قمراقبال نے کہاکہ وفاقی وزارت کے اعلیٰ منصب پر فائز اور ایک معروف سیاستدان کو یہ ہرگز زیب نہیں دیتا ہے کہ وہ بھرے مجمعے میں کسی کو طماچہ دے مارے۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات وزیراعظم عمران خان کی مثبت پالیسیوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہیں جو ملک و…

Read More

سیدہ فاطمہ الزہرا ٹرسٹ ناروے کا سالانہ اجلاس: علامہ افتخار چشتی نے ٹرسٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی

اوسلو (پ۔ر)۔ سیدہ فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیھا) ٹرسٹ ناروے کا سالانہ اجلاس ٹرسٹ کے روح رواں علامہ افتخار احمد چشتی کی زیر صدارت گذشتہ روز ہولملیا، اوسلو میں منعقد ہوا جس میں ٹرسٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ علامہ افتخار چشتی نے شرکاء کو بتایاکہ ٹرسٹ کا مشن کسی فرقہ وارانہ تعصب سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت ہے، یہ مشن سنی، شیعہ، وہابی کی تفریق اور تعصب سے پاک ہے۔ ٹرسٹ نے ابتک مختلف مواقع پر پاکستان میں غریب…

Read More

اوسلو کی گرما گرم ’’منڈلی‘‘ میں نئے رحجانات: کچھ پارٹیاں تبدیل کر بیٹھے اور بعض کا اپنی پارٹیوں سے بھی اختلاف

تحریر: سید سبطین شاہ اگر ناروے کے دارالحکومت اوسلو آئیں تو ’’منڈلی‘‘ میں شریک نہ ہوں تو بات بنتی نہیں۔ بات کو آگے بڑھانے سے پہلے آئیے، منڈلی کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگرچہ لفظ منڈلی تو ناپید ہوجانے والی زبان سنسکرت سے لیا گیا ہے جس کے معنی ٹولی، گروہ، جتھا، جماعت اور جھنڈ کے ہیں لیکن پٹھوہاری ثقافت میں یہ لفظ رچ بس گیا ہے۔ منڈلی یعنی ایک ایسا مقام ہے، جہاں لوگ مل بیٹھ کر آپس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ خاص…

Read More

واقعہ کربلا آرٹ کی زبانی، نارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی کی تصویر تکمیل کے مراحل میں ہے

سید انور علی کاظمی کے ساتھ گفتگو اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا انمول خزانوں سے پر ہے۔ صرف انہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا ہی ایک انمول ہیرہ ایک پاکستانی مصور ہے جو گذشتہ ساڑھے چار دہائیوں سے ناروے جیسے سرد ملک کی ٹھنڈی فضاووں میں سانس لے رہا ہے۔ گذشتہ دنوں پاکستانی محقق اور صحافی سید سبطین شاہ نے ناروے کے دورے کے دوران اس نارویجن پاکستانی آرٹسٹ سید انور علی کاظمی سے ملاقات کی۔ ان دنوں یہ ماہر فنون…

Read More

پاکستان میں جمہوریت ہرصورت برقرار رہنی چاہیے، شیخ عظیم اللہ آف ناروے

سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ اوسلو (پ۔ر)۔  ناروے میں مقیم ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے کہاہے کہ پاکستان میں احتسابی عمل بھی جاری رہنا چاہیے اور جمہوریت بھی برقرار رہنی چاہیے۔ سیاست ایک بڑے اجر کا درجہ رکھتی ہے، بشرطیکہ اگر سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے۔  اگر ایسے ہو تو اس بڑھ کر انسانیت کی خدمت کوئی نہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں بعض لوگ سیاست میں اس لیے آتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مال بٹورسکیں لیکن وہ…

Read More

لالہ موسیٰ کی معروف سماجی شخصیت الحاج عبدالخلیل مرحوم کی انسانی فلاح کے لیے خدمات انکے فرزند شیخ طارق محمود آف ناروے کی زبانی

ناروے کی سماجی شخصیت شیخ طارق محمود سے ان کے والد شیخ عبدالخلیل کے بارے میں گفتگو۔ ملاقات: سید سبطین شاہ اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے علاقے لالہ موسیٰ کی معروف سماجی شخصیت الحاج عبدالخلیل مرحوم کی انسانیت کے لیے خدمات کے حوالے سے گذشتہ دنوں انکے فرزند اور ناروے کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود سے اوسلو میں انکے دفتر میں گفتگو ہوئی۔ لالہ موسیٰ اور قرب و جوار کے لوگوں کی خدمت کرنا شیخ طارق محمود کے والد مرحوم…

Read More

کڈنی سنٹر گجرات کی بھرپور مدد کی جائے، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر کا انٹرویو

  پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر کا انٹرویو ۔ انٹرویو: سید سبطین شاہ اوسلو(خصوصی رپورٹ)۔ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو صدقہ جاریہ کی طرح ہمیشہ جاری رہتے ہیں۔ ایسے کاموں میں حصہ ڈالنے والوں کی نیکیاں بڑھتی ہی رہتی ہیں۔ گجرات کڈنی سنٹر بھی اسی طرح کا ایک نجی خیراتی منصوبہ ہے جسکے تحت ہمہ وقت گردے کے مستحق اور نادار مریضوں کا علاج کیاجاتاہے۔ اس سنٹر کو ایک سترہ رکنی بورڈ آف گورنرز کی زیر نگرانی چلایا جارہاہے۔ ادارے کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر…

Read More

نارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی کی چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال سے ملاقات

 مصور سید انور علی کاظمی چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال سے ملاقات کررہے ہیں اوسلو (پ۔ر)۔ نارویجن پاکستانی مصور سید انور علی کاظمی نے گذشتہ روز چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال سے یہاں اوسلو میں ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان میں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل خصوصاً سید انور علی کاظمی کو گذشتہ سال پاکستان میں پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پراس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی غیر ملکی…

Read More

پی پی پی ناروے نے آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے

Asif Ali Zardari

اوسلو (پ۔ر)۔ پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی پوری ٹیم نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ناروے میں پارٹی کے صدر چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ، سینئرنائب صدر علی اصغر شاہد، جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار اور سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسماعیل سرور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرکے ایک اوچھا ہتھکنڈہ اختیار کیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ چونکہ بجٹ نزدیک آرہا اور ملک پہلے ہی سنگین…

Read More

نارویجن پاکستانی مصور انورعلی کاظمی پاکستان سے سرخرو ہوکر واپس ناروے پہنچ گئے

نارویجن پاکستانی مصور سید انورعلی کاظمی اوسلو(خصوصی رپورٹ)۔ نارویجن پاکستانی مصور سید انورعلی کاظمی جنہیں پچھلے سال پاکستان میں کاروباری حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بلاخر پاکستان سے سرخرو ہوکر واپس ناروے پہنچ گئے ہیں۔ یادر ہے کہ انہیں لاہور میں پچھلے سال اکتوبر میں ملک ریاض محمود (ملک ریاض آف بحریہ ٹاؤن نہیں) نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی ان کا فیملی ریسٹورنٹ بند کرکے اس پر قبضہ کرلیا تھا۔ سید انورعلی کاظمی نے اس پر مقدمہ درج کروایا اور اپنے وکلا محمد جمشید…

Read More