ناروے میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب، سابق ایم این اے زمرد خان کی شرکت

اوسلو (پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے زیراہتمام پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب یہاں اوسلو میں پارٹی آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز مرزا مخلص رحمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ صدارت پی پی ناروے کے صدر چودھری جہانگیر نوازگلیانہ نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے اور محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھی زمرد خان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس تجدید عہد کا دن ھے۔ پیپلز پارٹی آج…

Read More

اوسلو: مرزا ذوالفقار مرحوم کی یاد میں اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیراہتمام تقریب، مقررین نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

اوسلو (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرحوم مرزا محمد ذوالفقار کی یاد میں گذشتہ روز شالیمار ریسٹورنٹ اوسلو میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں ان کے قریبی عزیزوں اور دوستوں سمیت متعدد اہم سیاسی، سماجی، ثقافتی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا جس کی سعادت ممتاز عالم دین اور غوثیہ مسلم سوسائٹی کے امام مفتی زبیر تبسم نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ…

Read More

اوسلو: پاکستانی معاشرے میں خواتین کو ان کا جائز مقام دیا جائے، سیمینار کے مقررین کا مطالبہ

اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے میں ایک سیمینار کے دوران مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے معاشرے میں خواتین کو ان کا جائز مقام دیا جائے۔ آدھی سے زیادہ آبادی خواتین کی ہے لیکن انہیں مردوں کے مقابلے میں بہت کم مواقع میسر ہیں۔ سیمینار کا اہتمام پاکستان فیملی نیٹ ورک ناروے نے کیا جس کے دوران پاکستان کی تین بڑی خواتین محترمہ فاطمہ جناح، شہید بے نظیربھٹو اور مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے کردار کو موضوع بحث بنایا گیا۔ تقریب کے دوران نظامت کے فرائض فیملی نیٹ ورک کے…

Read More

بیروت کا سفر – 20 اکتوبر 2019 سے 28 اکتوبر 2019 تک – دوسری اور آخری قسط —-

(تحریر ، محمد طارق ) درالسما ہاکنگ پوائنٹ کے آغاز پر پہنچنے کے بعد ، آغاز پوائنٹ پر لگے سائن بورڈ کو پڑھا تو وہاں پر ہاکنگ راستے کا مکمل نقشہ دیا ہوا تھا – کہ راستہ کس طرح کا ہے ، کہاں کہاں مشکل ترچھا ٹریک ہے ، کہاں سیڑھیاں ہیں ، کہاں قدرے آسان راستہ ہے ، کہاں پر وقفہ اور پہاڑی وئیو پوائنٹ ہیں – ٹوٹل کتنا راستہ ہے اور پہاڑی کی چوٹی پر پہنچنے کے لیے کتنا وقت لگے گا -سائن بورڈ کے مطابق ٹوٹل راستہ…

Read More

ناروے: معروف سماجی شخصیت مرحوم مرزا ذوالفقار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا

اوسلو (پ۔ر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بدھ کے روز معروف سماجی شخصیت، پیپلزپارٹی (پی پی پی) ناروے سابق جنرل سیکرٹری اور اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرحوم مرزا ذوالفقار کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تعزیتی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا جس کی سعادت ممتاز عالم دین اور غوثیہ مسلم سوسائٹی ناروے کے خطیب مفتی محمد زبیر تبسم نے حاصل کی۔ انھوں نے مرحوم مرزا ذوالفقار کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہیں ایک انسان دوست…

Read More

ناروے: ورثہ کا ثقافتی پروگرام ۲۰ اکتوبر بروز اتوار اوسلو میں ہوگا، شاہ رخ سہیل .. معروف گلوکار علی عباس اور ثروت ناز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

اوسلو (پ۔ر) ناروے میں قائم ثقافتی تنظیم ’’ورثہ‘‘ کے زیراہتمام ایک موزیکل پروگرام بروز اتوار ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۹ شام ساڑھے پانچ بجے اوسلو کے سوریا موریا ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کے کوآرڈی نیٹر شاہ رخ سہیل نے بتایاکہ اس موزیک کنسرٹ پاکستان کے دوران غزلیں، روایتی گیت اور صوفی موسیقی پیش کی جائے گی۔ معروف پاکستانی فنکار علی عباس اور جیو کے پروگرام خبرناک کی آرٹسٹ ثروت ناز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کے علاوہ اس پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے دو موزیک…

Read More

ناروے: مرحوم مرزا ذوالفقار اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک، جنازے میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہوئے

اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری اور سماجی تنظیم اسلام آباد۔روالپنڈی سوسائٹی کے صدر مرزا محمد ذوالفقار کی میت کو اتوار کے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجود میں مرحوم کے آبائی قبرستان واقع گاؤں ’’ڈھوک مغلاں‘‘ تحصیل گجرخان، ضلع راولپنڈی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ گجرخان شہر اور اطراف کے دیہاتی علاقوں کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی شہر اور گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ اور دیگر شہروں سے بھی…

Read More

کشمیر انفارمیشن سنٹر بلجیم کے چیئرمین میرشاہجہاں سے سید سبطین شاہ کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

برسلز (خصوصی رپورٹ) پاکستانی ریسرچ سکالر اور دانشور سید سبطین شاہ نے گذشتہ دنوں بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اپنے مختصر قیام کے دوران مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی شخصیت میرشاہجہاں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت ہوئی، خاص طور پر کرفیو کے دوران کشمیریوں کے مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ میرشاہجہاں جو پچھلے کئی سالوں سے بلجیم میں مقیم ہیں، یورپی ہیڈکوارٹرز میں کشمیر انفارمیشن سنٹر (کشمیرانفو) کے نام سے ایک تنظیم چلارہے ہیں۔  میرشاہجہاں جو گذشتہ…

Read More

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں چلا کر ماحول کو تحفظ فراہم کیا جاسکتاہے، یوسف گیلانی

اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے کے شہر دریمن کے ڈپٹی میئر سید یوسف گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں چلا کر ماحول کو تحفظ فراہم کیا جاسکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں آلودگی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ فضا میں دھواں اور دیگرفاضل مادے ہیں۔ اگر پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیاں رائج کی جائیں تو اس سے ماحول کو تحفظ مل سکتا ہے۔ سید یوسف گیلانی جو خود بھی ناروے میں الیکٹرک کار…

Read More

معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرزا محمد ذوالفقار کی نماز جنازہ اوسلو ، ناروے میں ادا کر دی گئ۔ تدفین پاکستان میں ہوگی۔

(رپورٹ ،محمد طارق ) آج 11 اکتوبر 2019 بعد نماز جمعہ ، ناروے کے سب سے بڑے اسلامی مرکز جماعت اہلسنت مسجد میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری ، سماجی تنظیم اسلام آباد روالپنڈی سوسائٹی کے صدر مرزا محمد ذوالفقار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی – بروز اتوار 13 اکتوبر کو ان کے آبائی گاؤں ڈھوک مغلاں ، گوجرخان میں میت کو سپردخاک کیا جائے گا ناروے میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی خالد محمود صاحب نے اس موقع پر خطاب…

Read More

ناروے: مرزا ذوالفقار انتقال کرگئے، نارویجن پاکستانی کمیونٹی ایک ہمدرد انسان سے محروم ہوگئی

‫ اوسلو (خصوصی رپورٹ) نارویجن پاکستانی سوسائٹی کی متحرک اور ہردلعزیز شخصیت مرزا محمد ذوالفقار منگل کے روز دارالحکومت اوسلو کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے، ان الله و ان اليه راجعون!۔ مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) ناروے کے جنرل سیکرٹری اور اسلام آباد ۔ راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے صدر تھے۔   پی پی پی ناروے کے سینئرنائب صدر علی اصغر شاہد کے مطابق، مرحوم سانس کی تکلیف کی وجہ سے پانچ ہفتوں سے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل تھے۔ ابتدائی طور پر وہ ستمبر…

Read More

اوسلو: چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال کا چیئرمین اوورسیز کمیشن گجرات عدیل ارشد کے اعزاز میں استقبالیہ، متعدد کمیونٹی رہنماؤوں کی شرکت

اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے دارالحکومت اوسلو کے ایک مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات کے چیئرمین چوہدری عدیل ارشد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا جس کی سعادت نارویجن پاکستانی بزرگ شخصیت حاجی غلام حیدر نے حاصل کی۔ تقریب میں پاکستان یونین ناروے کے مشاورتی بورڈ کے اراکین ملک پرویز مہر (سیکرٹری اطلاعات)، چوہدری اکرم سیکریالی، سید ذکی الحسن شاہ، چوہدری اصغر دھکڑ، میاں بشیر حسین، چوہدری احسان حیدر، میر ناصر اور…

Read More

اوسلو میں ایک سیمینار کے دوران نارویجن پاکستانی بزرگ شہریوں کا مستقبل موضوع گفتگو رہا

اوسلو (رپورٹ بتعاون ملک پرویز مہر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک سیمینار کے دوران غیرملکی پس منظر رکھنے والے مسلمان بزرگ شہریوں بشمول نارویجن پاکستانی بزرگ شہریوں کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سیمینار کا اہتمام انٹرنیشنل ہیلتھ و سوشل نیٹ ورک نے مرکزی جماعت اہل سنت کے عمارت میں کیا۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت قاری محمود الحسن گولڑھوی نے حاصل کی۔ سیمینار کے دوران انٹرنیشنل ہیلتھ و سوشل نیٹ ورک کے صدر طیب منیر چوہدری، مرکزی جماعت اہل سنت کے…

Read More

ناروے: وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ منائی گئی، ہمیں عمران خان سے بہت توقعات ہیں، تقریب کے میزبان ملک پرویز

اوسلو (پ۔ر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے نارویجن پاکستانی سینئرسٹیزن سنٹر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ۶۷ ویں سالگرہ منائی گئی۔ تقریب کا اہتمام متحرک سماجی شخصیت ملک محمد پرویز مہر  آف بدرمرجان (کھاریاں) نے کیا۔ اس موقع پر جو اہم شخصیات موجود تھیں، ان میں سینئرسٹیزن سنٹر کے صدر چوہدری زاہد نذیر، طارق رشید بٹ، راجہ محمد عارف چوہہ کریالہ، چوہدری محمد حسین آف مہمند چک، محمد قاسم، سید زمان شاہ، سید غلام حسین شاہ آف سدھڑی، خضر حیات چوہان، محمد ارشاد بٹ، پرنس عبدالحمید اعوان، مہر حبیب…

Read More

اوسلو میں نومنتخب اراکین کے اعزاز میں ڈاکٹر سہیل اسلم کی طرف سے استقبالیے سے خالد محمود، اویس اسلم و دیگر نے خطاب کیا

رپورٹ بتعاون ملک پرویز مہر اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے میں مقیم سماجی شخصیت ڈاکٹر سہیل اسلم نے گذشتہ ہفتے اوسلو کی سٹی کونسل اور کچھ دیگر علاقوں کے مقامی بلدیاتی اداروں کے لیے نومنتخب نارویجن پاکستانی نمائندوں کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دوران جس میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے متعدد اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، میزبان اور ان کے بھائی نومنتخب رکن اوسلو سٹی کونسل اویس اسلم کے علاوہ، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ چوہدری خالد محمود، ہیلتھ و سوشل نیٹ ورک کے سربراہ طیب…

Read More