وارسا (خصوصی رپورٹ) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں یوم ولادت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی، ہندوستانی، بنگلادیشی اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا جس کی سعادت ننھے قاری سید رضا عباس نے حاصل کی۔ پروگرام کے دوران مقررین نے امام علی (ع) کے اوصاف اور افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آپ کی صفات بے مثل ہیں اور ان صفات و کمالات میں…
Read MoreCategory: اوورسیز کمیونٹی
ناروے میں بلھے شاہ کے نام ایک شام میں اس عظیم صوفی شاعر کا کلام پیش کیا گیا
اوسلو (بیورو رپورٹ) پاکستان فیملی نیٹ ورک ناروے نے گذشتہ ہفتے دارالحکومت اوسلو میں برصغیرکے عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے “ایک شام بلھے شاہ کے نام” کا انعقاد کیا۔ تقریب کے دوران مقررین نے بابا بلھے شاہ کی شخصیت اور ان کی صوفیانہ شاعری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا بلھے شاہ کی شاعری مساوات، محبت، امن وآشتی اورانسانیت کا پیغام دیتی ہے۔ مقررین میں لکھاری، دانشوراور شعراء شامل تھے جن میں ارشد بٹ، نثاربھگت، مسعود منور اور آفتاب وڑائچ قابل…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کا اعزاز: ملک پرویز نے یونین کے لیے سفیر پاکستان سے شیلڈ وصول کی
اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے گذشتہ سال چودہ اگست کے مشترکہ پروگرام کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرنے پر گذشتہ ہفتے یوم پاکستان پر چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں قائم پاکستان یونین ناروے کو شیلڈ پیش کی۔ یونین کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر نے یونین کی طرف سے شیلڈ وصول کی۔ اس موقع پر چوہدری قمراقبال اورکمیونٹی کے دیگر زعماء بھی موجود تھے۔ سفیر پاکستان نے چودہ اگست کی مشترکہ تقریب کے انعقاد کے لیے کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور…
Read Moreناروے میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی اور سفارتی تقریب کا انعقاد، متعدد افراد شریک ہوئے
(اوسلو بیورو رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کامیابی سے اپنی منازل طے کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ شام دارالحکومت اوسلو میں یوم پاکستان کی مناسبت سے غیرملکی سفارتکاروں اور نارویجن حکام اور کمیونٹی کے اہم شخصیات کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری ادارے مضبوط ہوئے ہیں اور جمہوری حلقوں کو حوصلہ افزائی و تقویت ملی ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ دس سال قبل جمہوریت کی بحالی…
Read Moreپرتگال میں سفارتخانہ پاکستان لزبن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا
لزبن (رپورٹنگ ڈیسک)پرتگال میں سفارتخانہ پاکستان لزبن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف ممالک کے سفیروں، پرتگال کے پارلیمنٹرین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے راہنماوں نے بھی شرکت کی ، قائم مقام سفیر فیاض احمد خان، سفارت خانہ کے دیگر افراد محمد شکیل، عبداللہ، محمد خالد نے تقریب میں آنے والے شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر فیاض احمد خان نے پاک پرتگال دوستی اور مضبوط ہوتے ہوے تعلقات پر جہاں روشنی…
Read Moreبلاول بھٹو سے ناروے، جرمنی و یواے ای کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ناروے، جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پیپلزپارٹی کے رہنماووں نے گذشتہ روز بلاول ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ وفد میں پی پی پی ناروے کے سینئر رہنماء علی اصغرشاہد اور جاوید اقبال اور جرمنی سے پی پی پی کے سینئر رہنماء سید عباس زاہد شاہ اور متحدہ عرب امارات سے خرم شہزاد کاظمی اور مقامی رہنماء سید راحت شاہ شامل تھے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ جس…
Read Moreپرتگال کے دارلحکومت لزبن میں پاکستان پریس کلب پرتگال اور پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شام کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ
پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں پاکستان پریس کلب پرتگال اور پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شام کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضیاءسید، محبوب احمد، خالد عباس،، سرفراز فرانسس، اور دیگر نے کی ، جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے شامی مسلمانوں پر مسلط کی گئ جنگ اور عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف نعرے بازی بھی کی مظاہرین نے بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔
Read Moreگوادر کا نقشہ بنانے میں ہم نے بنیادی کردار ادا کیا، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن ناروے نذیرخالد بٹ
اوسلو (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ نواز گروپ ناروے اور کھاریاں ورکرز ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے چیف آرگنائزر نذیرخالد بٹ جو ساٹھ کی دہائی کے دوران آٹھ سال تک پاکستان نیوی کے سروے شپ پر کام کرچکے ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ گوادربندرگاہ کے ابتدائی نقشہ کی تیاری میں انھوں نے بھی حصہ لیا ہے۔ نذیرخالد بٹ ستر کی دہائی میں بہترمعاش کی تلاش میں ناروے آگئے تھے۔ ساٹھ کی دہائی کے دوران پاکستان نیوی میں ملازمت کے علاوہ ستر کی دہائی کی ابتدا میں کچھ عرصہ برٹش پٹرولیم میں بطور…
Read Moreحلقہ ارباب ذوق کا ناروے میں مادری زبانوں میں مشاعرہ، متعدد شخصیات شریک ہوئیں
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے میں ادبی تنظیم حلقہ ارباب ذوق کے زیراہتمام عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر متعدد مادری زبانوں پر مشتمل ایک خوبصورت مشاعرہ منعقد ہوا۔ اوسلو کی فروست لائبریری میں معنقد ہونے والے اس مشاعرہ میں اردو، نارویجن، پنجابی اور ہندی میں منفرد اور قابل ستائش شاعری کی گئی جس پر شرکا نے شعراء کو خوب داد دی۔ کئی زبانوں کی اس مشاعرے کے دوران مساوات، امن و آشتی اور مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ خاص طور پر یہ بات کہی گئی…
Read Moreنارویجن نیزہ بازی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی، پاکستانی نژاد ڈاکٹرمامون اور ان کے ساتھیوں نے کا اہم کردارادا کیا
اوسلو (خصوصی رپورٹ) نارویجن پاکستانیوں نے نیزہ بازی کے کھیل میں ناروے کو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس تک پہنچادیا ہے۔ نارویجن نیزہ بازی ٹیم نے گذشتہ دنوں سعودی عرب میں ورلڈ کپ کوائی کرنے کے لیے مقابلوں میں حصہ لیا جہاں اس ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ نیزہ بازی کا ورلڈ کپ اس سال ستمبر میں ابوظہبی میں ہوگا جہاں ناروے کے علاوہ، پاکستان، آسٹریلیا، سعودی عرب اور کچھ دیگر ممالک کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ناروے میں نیزہ بازی کا کھیل نارویجن پاکستانیوں نے ہی پانچ…
Read Moreدہشت گردی کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہ ہونے سے اوورسیزپاکستانیوں کی تشویش بھی دور ہوگئی ہے، چوہدری قمراقبال
:اوسلو چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہ ہونے سے اوورسیزپاکستانیوں کی تشویش بھی دور ہوگئی ہے۔ انھوں نے اوسلو سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اگر بعض مخالف عناصر پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے ممالک سے متعلق واچ لسٹ میں لے آتے تو اس سے اندرون پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیزپاکستانیوں کو بھی سخت تکلیف و پریشانی کا سامنا کرنا…
Read Moreنارویجن پاکستانی سماجی شخصیت سید مبارک شاہ کا اوسلو میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ
:اوسلو نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت سید مبارک شاہ نے اوسلو کے مضافات میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں ناروے میں مقیم سترکی دہائی کے کہنہ مشق پاکستانی سیاستدان جاوید کھوکھر، ریسرچرو صحافی سید سبطین شاہ، متحارک سماجی شخصیات ملک پرویز مہر بدرمرجان اور راجہ اکرم نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے حالات اور نارویجن پاکستانیوں کی سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ جاوید کھوکھر نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے ذریعے اس ملک کے مسائل حل کئے جاسکتاہے۔ تعلیم کے…
Read Moreاوسلو میں یوم پاکستان کی تقریب اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگی، آئی آر ڈبلیو ایس ناروے کا فیصلہ
اوسلو:اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے (آئی آر ڈبلیو ایس) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوم پاکستان تیئس مارچ کے حوالے سے اپنی سالانہ تقریب آٹھ اپریل کو منعقد کرے گی۔ سوسائٹی کے صدر مرزا محمد ذوالفقار نے بتایاکہ ایسٹر کی چھٹیوں کی وجہ سے یہ تقریب تاخیر سے منعقد ہورہی ہے۔ بقول انکے، سوسائٹی کا خاصہ ہے کہ وہ ہرسال یوم پاکستان کے حوالے سے اوسلو میں بھرپور انداز سے تقریب منقد کرتی ہے۔ تقریب میں کسی بھی شعبے میں نمایاں کارکردگی پر کسی ایک شخصیت کو خصوصی ایوارڈ…
Read Moreعاصمہ جہانگیر کی یاد میں ناروے میں تعزیتی ریفرنس، مقررین نے مرحومہ کی جدوجہد کو سراہا
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ انسانیت کی بالادستی اور انسانی حقوق کے لیے عاصمہ جہانگیر کا مشن جاری رہنی چاہیے۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام فیملی نیٹ ورک ناروے نے اتوارکی شام اوسلو میں فروست لائبریری میں کیا جس کے لیے نظامت کے فرائض نارویجن پاکستانی وکیل اور مصنف ارشد بٹ نے انجام دیئے۔ شرکا نے عاصمہ جہانگیر کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کی جمہوریت، قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی، انسانی حقوق خصوصاً…
Read More(انجمن حسینی ناروے میں مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س
اوسلو: انجمن حسینی ناروے کے زیراہتمام گذشتہ شام مجلس عزا بسلسلہ شہادت جگرگوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا (س) منعقد ہوئی۔ انجمن حسینی ناروے میں مکتب اہل بیت کا سب سے پہلا دینی مرکز ہے جو نارویجن پاکستانی شیعہ مسلمانوں نے سترکی دہائی کے اواسط میں قائم کیا۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینی ناروے کے ڈائریکٹر دینی امور حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے دخترگرامی پیامبراسلام کے فضائل اور مصائب بیان کئے۔ انھوں نے حضرت زہرا (س) کی شہادت پر پیامبرگرامی اور تمام عالم اسلام…
Read More