اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار انگریز دورکے تمام کالے اور فرسودہ قوانین ختم کروانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام آباد میں عالمی یوم آزادی صحافت پر پولیس کی طرف سے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اس واقعے کی عدالتی انکواری کروانے کا حکم…
Read MoreCategory: اوورسیز کمیونٹی
پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کی تنظیم نو، ناروے میں جہانگیرنواز صدر، مرزا ذوالفقار جنرل سیکرٹری، اصغرشاید سینئرنائب صدر اور اسماعیل سرور سیکرٹری اطلاعات مقرر
اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپ میں پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے ناروے کے لیے چوہدری جہانگیرنواز کو صدر، مرزا ذوالفقار کو جنرل سیکرٹری، علی اصغرشاہد کو سینئرنائب صدراور اسماعیل سرور کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دوسال قبل اپنے دورہ اوسلو کے دوران ناروے سمیت یورپ میں پیپلزپارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی تھیں۔ نئے فیصلے کے مطابق، فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرارشاد کمبوہ کو پی پی پی یورپ ریجن کا صدر، ابرارمیر کو…
Read Moreلاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے پاکستان یونین ناروے کے قانونی مشیر عظمت فاروق کی سربراہی میں لیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی
اوسلو (خصوصی رپورٹ اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے اب وکلاء تنظمیں بھی متحرک ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پہلے قدم کے طور پرصوبہ پنجاب میں وکلا کی سب بڑی تنظیم لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اوورسیزلیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی ہے جس کا چیئرمین محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو بنایاگیاہے۔ عظمت فاروق ایڈوکیٹ جو پاکستان میں پاکستان یونین ناروے کے اوورسیزپاکستانیوں کے قانونی معاملات کے حوالے سے خصوصی مشیر ہیں، پہلے ہی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔…
Read Moreممتاز سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران کو پاک ڈچ نیشنل فورم کی طرف سے اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا
سولر انرجی کے شعبے کے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران کو پاک ڈچ نیشنل فورم کی طرف سے اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ دی ہیگ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کی موجودگی میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے یہ ایوارڈ ڈاکٹر کامران کو پیش کیا. ڈاکٹر کامران کا کہنا ہے کہ سائنسی تحقیق اور صنعت کے درمیان گہرا تعلق ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ وہ پاکستان میں ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں جہاں قابل تجدید توانائی کے مختلف…
Read Moreیکم مئ تجدید عہد اور محنت کشوں پر ھونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے،ٹریڈ یونین لیڈر علی اصغر شاھد
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محنت کشوں کے عالمی دن یکم مئ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف ٹریڈ یونین راھنماء علی اصغر شاھد تھے۔ اس منفرد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ امریکی ریاست شکاگو سے اٹھنے والی محنت کشوں کی اس تحریک نے غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کے رکھ دیا۔ آج یورپ امریکہ اور دنیا کے بڑے حصے میں مزدور 8 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیتے ھیں۔ 1884 سے قبل مزدوروں…
Read Moreایک نارویجن پاکستانی کی ہمدردانہ کاوش: علاقہ بدرمرجان، کھاریاں میں تیسرا ملک پرویز مفت آئی کیمپ لگایا گیا
اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے کی متحرک سماجی شخصیت ملک محمد پرویز نے اپنے والد شہید صوبیدار ملک شیرعالم اعوان کے ایصال ثواب اور اپنی والدہ کی صحت و سلامتی کے لیے اپنے آبائی علاقے بدرمرجان تحصیل کھاریاں میں ایک فری آئی کیمپ لگوایا۔ یہ ان کی طرف تیسرا سالانہ آئی کیمپ تھا جس کے دوران سینکڑوں مریضوں کو عینکیں اور ادویات مفت دی گئیں اور بعض کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا اور مفت لینز فراہم کئے گئے۔ آئی کیمپ کے منتظم میاں محمد صفدر اور نگران ملک پرویز…
Read Moreاوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان میں قانونی مشیر کے تقرر کو سراہا گیاہے
اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے ممتازماہر قانون عظمت فاروق ایڈوکیٹ کی بطور قانونی مشیر تعیناتی کو بہت سراہا گیا ہے۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ یونین کے قانونی مشیر کے طور پر بلاتفریق سب اوورسیزپاکستانیوں کے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل میں ان کو قانونی امداد فراہم کریں گے۔ گذشتہ روز پاکستان یونین ناروے کے انتطامی امور کے سربراہ چوہدری منشا خان…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کے انتظامی امور کے سربراہ منشاء خان نے تقرری کا نوٹیفکیشن پاکستان میں یونین کے قانونی مشیر عظمت فاروق ایڈوکیٹ کے حوالے کردیا
(اوسلو پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے انتظامی امور کے سربراہ چوہدری منشاء خان جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، نے گجرت میں چوہدری عظمت فاروق ایڈوکیٹ کے دفتر جاکر ان کی تقرری کی اسناد ان کے سپرد کیں۔ چوہدری منشاء خان پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے دیگراہم شخصیات اور مختلف محکمات کے عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اوورسیزپاکستانیوں کی پاکستان میں قانونی مدد کے لیے ممتازماہر قانون عظمت فاروق ایڈوکیٹ…
Read Moreاوورسیزپاکستانیوں کے مسائل: پاکستان یونین ناروے نے عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کردیا
اوسلو پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اوورسیزپاکستانیوں کی پاکستان میں قانونی مدد کے لیے ممتاز ماہرقانون عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کیا ہے۔ یونین کے چیئرمین کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اوورسیزپاکستانیوں کے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل میں ان کو قانونی امداد فراہم کریں گے۔ عظمت فاروق ایڈوکیٹ نہ صرف قانونی ماہر ہیں بلکہ وہ سول، ریونیو کے معاملات اور مسلم پرسنل لا پر گہری تحقیق اور تجربہ کے حامل ہیں۔ عظمت فاروق ایڈوکیٹ اوورسیز…
Read Moreناروے میں پاکستانی سفیررفعت مسعود کومسلم لیگ ن ناروے کی طرف سے ایوارڈ پیش کیا گیا
(اوسلو خصوصی رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیرمحترمہ رفعت مسعود کونارویجن پاکستانی کمیونٹی کے مابین اتحاد و اتفاق کے لیے ان کی موثر اور نمایاں کوششوں پر مسلم لیگ نواز گروپ ناروے کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مس رفعت مسعود جنہیں ناروے میں بطور سفیر تعینات ہوئے ابھی تین سال نہیں ہوئے لیکن اس قلیل عرصے کے دوران انھوں نے نہ صرف ابتک پاکستان اور ناروے کے تعلقات کے حوالے سے سفارتی مہارت کا بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا بلکہ اس دوران انھوں نے ناروے میں…
Read Moreمسلمانوں کی اصلاح کے لیے تعلیمات محمد و آل محمد (ص) پر عمل ضروری ہے، ڈاکٹرسید زوارحسین
اوسلو (پ۔ر) انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے کہاہے کہ مسلمانوں کی اصلاح کے لیے تعلیمات محمد و آل محمد (ص) پر عمل ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز انجمن حسینی اوسلو ناروے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ مجلس انجمن حسینی کی طرف سے اٹھائیس رجب قافلہ امام حسین علیہ السلام کی مدینہ سے مکہ روانگی کی مناسب سے برپا کی گئی جس میں متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ مجلس کے…
Read Moreعلامہ اقبال کی یاد میں ناروے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
(اوسلو بیورو رپورٹ) مفکر پاکستان اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یاد میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ یوم وفات اقبال کی آمد آمد پر اس تقریب کا اہتمام بزم احباب پاکستان ناروے نے کیا تھاجس کی صدارت بزرگ دانشور اور لکھاری صوفی محمد انور نے کی۔ تقریب کے دوران کلام اقبال پیش کیا گیا اور اقبال کے افکار پر روشنی ڈالی گئی۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال اکیس اپریل ۱۹۳۸کو پاکستان بننے سے نو سال قبل ہی دارفانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ تقریب میں…
Read Moreخدا وجود رکھتا ہے لیکن لوگ مرتبط نہیں، مولانا اعجازحسین آشنا کا محبان اہل البیت اوسلو میں خطاب
اوسلو (پ۔ر) خدا وجود رکھتا ہے لیکن لوگ مرتبط نہیں ہوتے اور نہ ہی جستجو کرتے ہیں۔ مرکز محبان البیت اوسلو، ناروے میں اپنے فکرانگیز خطاب میں مولانا اعجاز حسین آشنا نے مزید کہاکہ ساری کائنات رب العالمین نے بنائی۔ وہ ہی ہروجود کا خالق ہے۔ توحید و رسالت کے موضوع پر محفل کا اہتمام مرحوم سید اسحاق اعظمی کے ایصال ثواب کےلیے کیاگیا تھا۔ محفل کے دوران میزبانی کے فرائض مرکز محبان کے سابق سربراہ سید حسین موسوی نے انجام دیئے۔ مولانا اعجاز حسین آشنا نے رسالت کے بارے…
Read More’’قراردادپاکستان اور قرارداد مقاصد کے موضوع پر ناروے میں تقریب، سفیر پاکستان کی شرکت
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور اس بات کی ضمانت پاکستان کے آئین میں دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اوسلو میں گذشتہ شام اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹٰی ناروے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران متعدد تنظیموں کے نمائندے اور بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک تھے۔ تقریب کا موضوع ’’قراردادپاکستان، قرارداد مقاصد اور پاکستان کا موجود نظام…
Read Moreنارویجن پاکستانی بزنسمین راجہ ناصر حسین کو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر سفارت پاکستان کا زبردست خراج تحسین
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے میں سفیرپاکستان محترمہ رفعت مسعود نے پاکستان اور ناروے کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے خصوصاً پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے انتھک جدوجہد کرنے پر پاکستان کے سبکدوش ہونے والے اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری اور ممتازنارویجن پاکستانی کاروباری شخصیت راجہ ناصرحسین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور انہیں ایک خصوصی تعریفی سند دی ہے۔ یہ تعریفی سند انہیں سفارتخانہ پاکستان میں حالیہ دنوں ایک پروقار تقریب کے دوران دی گئی جس میں متعدد نارویجن پاکستانی شخصیات…
Read More