اوسلو: سانحہ ساہیوال کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے، شیخ عظیم اللہ

  اوسلو (پ۔ر)۔ ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد سماجی اور کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے کہاہے کہ پاکستان میں سانحہ ساہیوال کے بارے میں غیرجانبارانہ تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اصل حقائق سے پردہ اٹھ سکے۔ انھوں نے مزید کہاکہ جب تک درست تحقیقات کے نتائج سامنے نہیں آجاتے، اس وقت تک کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے قانون کی عملداری ضروری ہے۔ جب تک پاکستان کا عدالتی نظام درست نہیں…

Read More

’’جھانسی کی رانی‘‘ پر بننے والی فلم جمعہ کو نارویجن سینماووں میں پیش کی جائے گی “MANIKARNIKA: The Queen of Jhansi” På Norges kino fra 25.jan.2019

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ Norsk: “MANIKARNIKA: The Queen of Jhansi” På kino in Norge fra 25.jan.2019.  Er en av de største filmene i 2019 – Start året med storfilmen! English: “MANIKARNIKA: The Queen of Jhansi” to be released on 25 Jan 2019 in Oslo Saga, Klingenberg, Odeon, Lørenskog, Ski, Stavanger, Drammen, Bergen, Trondheim, kKristiansand and Tønsberg. The film in Norway is being presented by Green Chili Entertainment owned by Shahzad Ghafoor, who wishes to introduce story of “Queen of Jhansi” through this feature film in Norway. ہندوستان کی آزادی کی تحریک…

Read More

میری آواز میرا حق،،، جبری شادی اور سماجی کنڑول پر سیمینار

(رپورٹ ،محمد طارق ) سماجی تنظیموں دیا پراکسس اور شسمو کلچر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک کے تحت میری آواز میرا حق سمینار اوسلو میں آرگنائزر کیا گیا ، جس میں ناروے میں خواتین کے حقوق پر کام کرنے والے مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ، اس کے ساتھ پاکستان سے آئے ہوئے سابق وزیراعلی شہبازشریف کے مشیر سلیمان صوفی ، سری لنکا ، افغانستان کے سفیر بھی اس سمینار میں شریک ہوئے – نارویجین لیبر یونین کمیٹی کی رکن صوفیہ رانا نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے-…

Read More

140 ایک ڈالررات کو ۔ 76.25 پاکستانی روپے کا اور صبح کو پھر

  اسلام آباد (نیوز ڈیسک)۔ گوگل انجن نے رات گئے ایک تاریخی کمال یہ کیا ہے کہ آدھی رات کے اندھیرے میں پاکستانی روپے کی قدر میں حیرت انگیز اضافے کی جھلک دکھا کر چند گھنٹے بعد پھراسے ایک سو چالیس پر لے گیا۔ جس طرح گوگل پر آدھی رات کو ایک ڈالر ۔ 76.25 پاکستانی روپے کا دکھائی دینے لگا، اسطرح روپے کی قدر دیگر ملکوں کی کرنسی کے مقابلے میں بھی زیادہ دکھائی دینے لگی۔ پھر چند گھنٹے پر گوگل انجن پاکستانی روپے کو اپنی اوقات پر لاتے…

Read More

ناروے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی، متعدد لوگ شریک ہوئے

اوسلو (پ۔ر)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیرنواز گلیانہ کی صدارت میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ممتازنارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار، سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، سینئررہنماء میاں محمد اسلام، علی اصغر شاہد، اقبال اختر خان، جاوید اقبال، خالد اسحاق دھنیال، راجہ عاشق حسین اور حاجی رفیع اللہ بھی موجود…

Read More

نارویجن پاکستانی عالمی نیزہ بازی میں آگے آگے: دوبھائیوں ڈاکٹرمامون اور ڈاکٹر زبیرکی ٹیم ابوظہبی ٹورنامنٹس میں آٹھواں نمبر پر رہی

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ نارویجن پاکستانیوں نے ناروے میں نہ صرف نیزہ بازی کا کھیل متعارف کروایا ہے بلکہ وہ ناروے کی نیزہ بازی ٹیم کو نیزہ بازی کے عالمی مقابلوں میں لے جانے میں بھی پیش پیش ہیں۔ ناروے میں نیزہ بازی کو متعارف کروانے اور اسے فروغ دینے میں دو نارویجن پاکستانی بھائیوں ڈاکٹر مامون اکرم گوندل اور ڈاکٹر زبیراکرم گوندل جو پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں، کا کردار بہت اہم ہے۔ اکتوبر میں ابوظہبی میں ہونے والے نیزہ بازی کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے گیارہ…

Read More

سجادہ نشین نیریاں شریف کے اعزاز میں موس (ناروے) میں کاروباری شخصیت چوہدری علی اصغر کا عشائیہ ۔ رپورٹ: محمد طارق

درگاہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر صاحبزادہ سلطان العارفین صدیقی جو نارویجین پاکستانی سیاست دان عامر جاوید شیخ کی دعوت پر ناروے کے دورے پر ہیں، کے اعزاز میں شہر موس میں عشائیہ دیا گیا۔ کاروباری شخصیت چوہدری علی اصغر نے اپنی رہائش گاہ پر اس عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس کے دوران سجادہ نشین نیریاں شریف نے مقامی مسلمانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران موس شہر کی مسجد کے اراکین نے مقامی مسجد اور اسلامی تنظیمی کی سرگرمیوں سے پیر صاحبزادہ سلطان العارفین صدیقی کو آگاہ…

Read More

چوہدری قمراقبال کے اعزاز میں چوہدری غلام سرور اور چوہدری صابرحسین کا عشائیہ اور بین الاقوامی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

اوسلو (پ۔ر)۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کے اعزاز میں گذشتہ روز ممتاز سماجی شخصیت چوہدری غلام سرور  پنڈی سلطان پور اور کاروباری  شخصیت چوہدری صابرحسین گھنسیہ  نے اوسلو کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ تقریب میں متعدد نارویجن پاکستانی شخصیات موجود تھیں، جن میں پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر، سید ذکی الحسن شاہ کلیوال سیداں، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری پبلیسٹی چوہدری منشاخان نوناوالی، سماجی شخصیت زاہد بٹ جلال پورجٹاں، پی ٹی آئی کے رہنما سید زاہد حسین شاہ آف…

Read More

پاکستان میں سسٹم میں بہتری کے لیے اورسیزپاکستانیوں کے تجربات سے استفادہ ہونا چاہیے، ایم پی اے سعدیہ سہیل کی اوسلو میں گفتگو

رپورٹ: محمد طارق صوبائی اسمبلی پنجاب کی رکن سعدیہ سہیل جن کا تعلق حمکران جماعت تحریک انصاف سے ہے، نے کہاہے کہ حکومت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اوورسیزپاکستانیوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، بالخصوص بلدیاتی اداروں میں باہر رہنے والے ان پاکستانیوں کو نمائندگی ملنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز اپنے دورہ ناروے کے دوران کیا۔ سعدیہ سہیل آجکل ناروے آئی ہوئی ہیں۔ انھوں نے اوسلو میں پاکستان تحریک انصاف کے چند سرگرم ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا…

Read More

پی او سی کارڈز پر سم لے سکتے ہیں اور بنک اکاونٹ کھول سکتے ہیں، سفیرپاکستان ظہیرپرویز خان کا کھاریاں ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب سے خطاب

 اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔   عکاسی: عامرلطیف بٹ ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے کہاہے کہ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) پر نارویجن پاکستانی موبائل فون کی سم لے سکتے ہیں اور بنک اکاونٹ بھی کھول سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوسلو میں کھاریاں ورکرز ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کھاریاں ورکرز ویلفیئرسوسائٹی کے چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ، صدر کاشف عرفان، جنرل سیکرٹری عامر علی اور خاتون نائب صدر راحیلہ ناز نے  بھی خطاب کیا۔…

Read More

یونان میں پاکستانی صحافی ساحل جعفری کے لیے پروگراموں کی بہترین میزبانی کا اعزاز

ایتھنز (پ۔ر)۔ یونان میں مقیم پاکستانی صحافی ساحل جعفری جو آن لائن ریڈیو ’’وائس آف ورلڈ‘‘ چلا رہے ہیں، کو اس سال مختلف تقریبات اور گوناگون پروگراموں کی بہترین میزبانی (نقابت) کرنے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔  اس حوالے سے انہیں گذشتہ روز بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کی ولادت کے موقع پر ایتھنز میں ایک تقریب کے دوران ایک خصوصی تعریفی سند پیش کی گئی۔  یہ شاندار تقریب  پاکستان تحریک انصاف پراگریس گروپ یونان کے صدر سید تجمل حسین بخاری کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز…

Read More

پاک۔ناروے فورم نے قائداعظم (رح) کا یوم پیدائش منایا، سفیرپاکستان ظہیرخان تقریب کے مہمان خصوصی تھے

اوسلو (پ۔ر)۔ دارالحکومت اوسلو میں پاک۔ناروے فورم کے زیراہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش میں منایاگیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیرپرویزخان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے نمائندے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نارویجن پاکستانی موجود تھے۔ اس پر رونق تقریب کا آغاز ورلڈ اسلامک مشن اوسلو کے امام حافظ شیرازحسین نے تلاوت کلام اللہ سے کیا اور مشہور نعت خواں عبدالمنان نے نعت…

Read More

جامعہ اسلامیہ ہولملیا اوسلو ناروے میں سالانہ محفل میلاد النبیﷺ

ہولملیا۔اوسلو (پ۔ر) جامعہ اسلامیہ ہولملیا، اوسلو، ناروے میں گذشتہ روز سالانہ محفل میلاد النبی برائے حضرات منعقد ہوئی۔ اس پربرکت محفل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت صاحبزادہ محمد حسن افتخار چشتی نے حاصل کی۔ محفل کے دوران نارویجن زبان میں صاحبزادہ محمد حسن افتخار چشتی نے خطاب کیا۔ محفل میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے والے مداح خوانوں میں محمد عبدالمنان ,صاحبزادہ یاسین سعید, محمد حمزہ شاہ ,محمد مدثر محمود, حاجی محمد عامر شہزاد چوہدری ,محمد…

Read More

پاکستان کی مسیح برادری میں ہیومن سروسز ناروے اور ایجوکیشنل ویلفیئرسوسائٹی کھاریاں نے کرسمس کے تحائف تقسیم کئے

اوسلو( پ۔ر)۔ ہیومن سروسز ناروے اور ایجوکیشنل ویلفیئرسوسائٹی کھاریاں کی طرف سے پاکستان کی مسیح برادری میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس حوالے سے کھاریاں کے دو گرجا گھروں میں پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے ایک گھرجا میں بھی مسیح برادری خصوصا مسیح بچوں کو کھلونے اور کرسمس کے دیگر تحائف دیئے گئے۔ تحائف کے ساتھ بعض مستحق افراد کو کھانے پینے کے لیے اشیاء جن میں آٹا، چینی اور سویاں وغیرہ شامل تھیں، دی گئیں اور نئے لباس بھی تقیسم کئے گئے۔…

Read More

پاکستانی وزارت خارجہ کی سوشل میڈیا پر لائیو پریس بریفنگ: بہتری کی ضرورت ۔۔۔ تحریر: سید سبطین شاہ

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ جمعرات کے روز فیس بک کے ذریعے لائیو دکھائی گئی۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے اور اس سے لگتا ہے کہ شاید کچھ سرکاری لوگوں کو سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا آج کے دور کا ایک کارآمد ہتھیار ہے۔ روایتی جنگ یا میڈیا وار ہو یا ہائبرد وارفیئر یا پھر سائبر وارفیئر یہ ایک انتہائی موثر ابزار بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ پبلک ڈیپلومیسی کے لیے…

Read More