اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی سالانہ تقریب یوم پاکستان، بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے

اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے زیراہتمام یوم پاکستان کی سالانہ پروقار تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ناروے کے سابق وزیراعظم شیل ماگنے بندویک جو ایک عرصے سے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہیں، کو ایک خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ تقریب ’’پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز‘‘ کے موضوع پرمنعقد ہوئی جس میں حضرات کے ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت…

Read More

پولینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب، قائم مقام سفیر قونصلر نعیم صابر نے پرچم کشائی کی

وارسا (رپورٹ بشکریہ امجد فاروق ۔ چیف ایڈیٹر گجرات لینک) دنیابھرکی طرح پولینڈکے دارلحکومت وارسامیں بھی سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب کااہتمام کیاگیا۔ تقریب کے دوران قائم مقام سفیرپاکستان قونصلر نعیم صابرخان نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم فضاء میں لہرایا۔ تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیاجس کی سعادت حافظ محمدطیب نے حاصل کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سفارتخانہ کے عہدیدار محمدعظیم میاں نے سرانجام دیئے۔ قائم مقام سفیر نعیم صابر خان نے صدرپاکستان اوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات…

Read More

ناروے کی مساجد کے باہر مختلف مذاہب کے لوگوں کا مسلمانوں سے اظہاریکجہتی

(اوسلو خصوصی رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی مساجد کے باہر نماز جمعہ کے دوران مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔ اس دوران بعض لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کی سلامتی اور ان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے لیے نعرے درج تھے۔ اوسلو شہرکے اسلامک کلچرل سنٹر کے باہر مسیحی، سکھ، یہودی اور دیگر مذاہب کے لوگ اس وقت تک کھڑے رہے جب تک مسلمان نماز جمعہ کے لیے وہاں موجود تھے۔ اسی دوران اوسلو کی خاتون…

Read More

سال 2018 میں،1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شوکت خانم ہسپتال کے لیے ،ناروے سے بھیجی گئی –

(رپورٹ ، محمد طارق ) فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کا سالانہ 2019 ممبران اجلاس ،اوسلو ، ناروے میں 17 مارچ 2019 کو منعقد ہوا – اجلاس میں درج ذیل نکات ایجنڈے پر تھے – فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا سال 2018 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ – فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا سال 2018 کی سالانہ آڈیٹ رپورٹ ، 2019 کے لیے بجٹ – فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کے آئین کے مطابق انتظامی باڈی کے کچھ عہدوں پر انتخابات – سالانہ ممبران اجلاس میں جن ممبران نے شرکت کی…

Read More

پاکستانی نژاد نامور سیاستدان دوبارہ اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے لیے نامزد، ترقیاتی پروگرام لیبر پارٹی کی ترجیحی ہے، ڈاکٹرمبشربنارس

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ نارویجن لیبرپارٹی کے نامور پاکستانی نژاد سیاستدان ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس کو ان کی لیبرپارٹی نے ایک بار پھر اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے لیے نامزد کردیا ہے۔ ناروے میں مقامی حکومتوں کے انتخابات اس سال ستمبر میں ہوں گے جن کے ذریعے اوسلو سمیت دیگر مقامی حکومت کے نمائندوں کو مزید چار سال کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ لیبرپارٹی کی امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب گذشتہ روز اوسلو میں منعقد ہوئی جس میں لیبرپارٹی کے مرکزی رہنماء اور اوسلو کی مقامی حکومت کے…

Read More

چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کو گرانقدر سماجی خدمات پر گجرات بار کی طرف سے خصوصی شیلڈ دی گئی

    اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔                                عکاسی: محمود اختر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کو ان کی گرانقدر سماجی خدمات پر گجرات بارایسوسی ایشن کے صدر چوہدری شمشاداللہ ملہی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری عدنان صدیق ایڈوکیٹ اور چوہدری عظمت فاروق ساہی ایڈووکیٹ نے خصوصی شیلڈ دی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب گذشتہ روز گجرات میں منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستان میں پاکستان…

Read More

جامعہ اسلامیہ ھولملیا ناروے کے زیراہتمام ’’محبت پاکستان‘‘ تقریب میں پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

اوسلو (پ۔ر)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب کے شرکاء نے جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی قوم، حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ ’’محبت پاکستان اور اس کے تقاضے‘‘ کے عنوان سے یہ تقریب جمعہ کے روز جامعہ اسلامیہ ھولملیا (اوسلو) میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم نارویجن پاکستانی آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔…

Read More

ناروے میں پاکستانیوں کی سکونت کے پچاس سال پورے ہونے پر شاندار تقریبات منعقد ہونگی، اوسلو کی مقامی حکومت کا اعلان

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو شہر کی مقامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں پاکستانیوں کی سکونت کے پچاس سال پورے ہونے پر گولڈن جوبلی منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں بہت جلد پروقار ثقافتی تقریبات کے انعقاد کی تواریخ مقرر کی جائیں گی۔   اوسلو کے ٹاؤن ہال میں گذشتہ روز اس حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران اوسلوشہر کی مقامی حکومت کے سربراہ مسٹر ریمونڈ جوہانسن اور اوسلو کی میئر مس مریانے بورگن نے بتایاکہ وہ اس حوالے سے نارویجن…

Read More

مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کے بعد یورپین پارلیمنٹ سمیت عالمی سطح پر اجاگر ہورہاہے

لزبن (ضیاءسید سے)  مقبوضہ کشمیر کی عوام کی قربانیوں کی بدولت مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کے بعد یورپین پارلیمنٹ سمیت عالمی سطح پر جس طرح اجاگر ہوتا چلا جا رہاہے اس سے ہندوستان کی جگ ہسائی اور مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو رہاہے پلوامہ میں دہشت گردی کا واقعہ کروا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش بھی بری طرح ناکام ہوئی ہے  تحریک آزادی کشمیر یورپ کے زیر اہتمام  کشمیری عوام اور پاکستانی افواج سے اظہاریکجہتی کے لیےتقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت…

Read More

سیدہ فاطمہ الزھراء (س) ٹرسٹ ناروے کے زیراہتمام پاکستان میں مستحق بچوں اور بچیوں میں ضروری سامان تقیسم کیا گیا

اوسلو  (پ۔ر)۔ حضرت سیدہ فاطمہ الزھراء (سلام اللہ علیہا) ٹرسٹ ناروے کے زیراہتمام پاکستان میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور موسم سرما کے لئے بنائے کئے منصوبے کے تحت مستحق بچوں اور بچیوں میں ضروری سامان تقیسم کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اس سال کے لئے غریبوں، یتیموں، بیواووں، لاچاروں اور دیگر مستحق افراد کی مدد کے لیے پروگرام ترتیب دیے جاچکے ہیں۔ ٹرسٹ کے روح رواں اور جامعہ اسلامہ ھولملیا ناروے کے خطیب علامہ افتخار احمد چشتی کا کہنا ہےکہ ٹرسٹ پاکستان میں مستحق افراد کی مدد…

Read More

نارویجن پاکستانی ملک پرویزکا  بدرمرجان میں آئی کیمپ، چوہدری قمراقبال سمیت متعدد شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا

اوسلو (خصوصی رپورٹ):۔ نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت ملک پرویز اعوان مہر آف بدرمرجان نے گذشتہ روز اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے  آبائی قصبے بدرمرجان تحصیل کھاریاں میں آنکھوں کے امراض کے مفت علاج کیلئے ایک روزہ سالانہ کیمپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ کا انتظام بدرمرجان کے نمبردار اور ملک پرویز اعوان کے فرزند ملک تصدیق محمد اعوان اور کھاریاں ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین میاں محمد صفدر نے آنکھوں کے ماہر سرجن ڈاکٹر محمد شفیق لودھی اور آپٹومٹرسٹ ڈاکٹر فاروق احمد چوہدری کے تعاون سے کیا۔ ملک پرویز ہرسال…

Read More

ناروے سے پی آئی اے کے پرواز ڈیڑھ دن کی تاخیر کے بعد پاکستان روانہ ہوئی

اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے کے اوسلو گارڈرمون ائرپورٹ سے براستہ کوپن ہیگن لاہور جانے والی پرواز رات گئے بتیس گھنٹوں کی تاخیر کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی۔ پی کے۔۷۵۲ پاکستان سے بدھ کے روز اوسلو پہنچی تھی اور اسی روزشام چار بجے اس نے لاہور روانہ ہونا تھا۔ جہاز وہ مسافر بھی سوار تھے جو پاکستان سے ڈنمارک جانے کے لیے اس پرواز میں موجود تھے۔ مسافر اپنے بھاری بھرکم سامان کے ساتھ کئی گھنٹے اوسلو ائرپورٹ پر پریشانی میں مبتلا رہے۔ اوسلو سے لاہور جانے والے…

Read More

اوسلو میں یوم یکجہتی کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان میں سیمینار، مقررین کا کشمیریوں سے یکجہتی کا اعلان

تصاویر: بشکریہ ملک محمد پرویز اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یوم یکجہتی کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام ایک سمینار منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شرکت کی۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت کشمیریوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔ تشدد اور ماورائے عدالت قتل عام کے ساتھ ساتھ گذشتہ چند سالوں سے قابض بھارتی فورسز…

Read More

ناروے: مرزا انور بیگ کا پاکستانی سماجی شخصیت حاجی عظمت اعوان کے اعزاز میں استقبالیہ

اوسلو (خصوصی رپورٹ)  خطہ پوٹھوار کی اھم سماجی شخصیت، اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا انور بیگ نے پاکستان سے آئے مہمان سابق کونسلر حاجی حافظ عظمت علی اعوان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام اوسلو ناروے کے معروف ریسٹورنٹ ” کبابش اوریجنل” میں کیا۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزا انور بیگ نے کہا کہ حاجی عظمت علی اعوان نہ صرف اپنے علاقے میں سماجی خدمات کے حوالے سے مشہور ھیں بلکہ وہ پاکستان کے کئی دوسرے حصوں میں اپنی سماجی خدمات سے…

Read More

چلوچلو۔ حجاز چلیں، ناروے میں نوجوانوں کو برائیوں سے دور لے جانے کا دلچسپ انداز

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے میں معتدل نارویجن پاکستانیوں کے ایک گروپ نے شمالی یورپ کے اس ملک مقیم مسلمان نوجوانوں کو برائیوں سے منحرف کرنے اور اچھائی کی طرف لے جانے کے لیے ایک دلچسپ اور مناسب طریقہ دریافت کیا ہے۔ اس گروپ میں متعدد لوگ شامل ہیں جس کے روح رواں علامہ ڈاکٹر محمد عدیل ہیں جو اوسلو کے قرب میں لیلے سترم ٹاون کی پیشوا مسجد کے امام بھی ہیں اور ان کے معاون عامر رؤف ہیں۔ انھوں نے اپنے اس پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کے لئے تربیتی…

Read More