تحریر: سید سبطین شاہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارا مولا کے ایک ذیلی قصبے کا نام ’’کیریڑی‘‘ ہے جس سے ہمارے خاندان کا صدیوں پرانا رشتہ ہے۔ ہمارا تعلق کیریڑی کی مشہور درگاہ یعنی مزار اقدس حضرت میرحاجی سید محمد مراد شاہ بخاری صاحب ہے۔ انہی کی اولاد میں سے حضرت میر سید سلطان محمد شاہ بخاری، ان کے والد حضرت میر سید محمد شاہ اور ان والد حضرت میر سید حبیب اللہ شاہ نے آج سے تقریباً چارسو سال پہلے کیریڑی (موجودہ مقبوضہ کشمیر) سے موجودہ پاکستان کے علاقے مانسہرہ…
Read MoreCategory: مضامین
ریحام خان کی کتاب اور ہائی بریڈ وارفیئر
تحریر: سید سبطین شاہ ہائی بریڈ وارفیئر ایک عکسری حکمت عملی ہے جس کے تحت سیاسی محاذ، روایتی لڑائی، غیرمنظم جنگ اور سائبروارفیئر کو مختلف موثر طریقوں سے جیتا جاسکتاہے اور ان طریقوں میں جعلی خبرسازی، جاسوسی، ڈیپلومیسی اور بیرونی مداخلت جیسے حربے شامل ہیں۔ پہلے پہل ایک اصطلاح استعمال ہوتی تھی، پروپگنڈہ وار، لیکن اب صورتحال اس سے کہیں آگے پہنچ چکی ہے۔ اب تو ہائی بریڈ دور میں کئی اور حربے بھی استعمال ہوتے ہیں جن میں پری ایمٹو سٹرائیک اور کوارسو اٹیک وغیرہ بھی شامل ہیں۔…
Read Moreشوگر کے مریض کونسے پھل کھائیں؟
ذیابطیس ایک ایسا مرض ہے جس کی تشخیص مریض کو ان گنت نعمتوں اور مختلف قسم کی غذائی لذتوں سے سے منہ موڑنے کے احکامات جاری کردیتی ہے خاص طور پر چینی سے بنی چیزوں کے۔۔۔ اور جب بات ہو پھلوں کی تو ان کا ذکر ہی منہ میں شیرینی سی گھول دیتا ہے۔ چونکہ پھلوں میں ایک خاص قسم کی شکر فرکٹوس پائی جاتی ہے اور ماہرین کے مطابق ان کا استعمال ذیابطیس کے مریضوںسمیت موٹاپے کا شکار افراد کی صحت پربھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے یہی وجہ…
Read More!ملالہ یوسفزئی: کیا ہمیں حقیقت شناسی کی ضرورت ہے
تحریر: قمراقبال (چیئرمین پاکستان یونین ناروے) جب سے سوشل میڈیا معرض وجود میں آیا ہے، دنیا ایک دوسرے سے مزید قریب ہوگئی ہے۔ آج کسی موضوع کو پھیلانا، اس پر اپنی رائے دینا اور اس پر کھلم کھلا تبصرہ کرنا اور دوسروں کی رائے لینا، بہت ہی آسان ہوگیا ہے۔ کوئی پاکستان میں بیٹھا شخص کسی ایک موضوع کو چھیڑ دیتا ہے تو پوری دنیا میں رہنے والے اس کے رابطے کے لوگ اور حتیٰ اس کے رابطے سے باہرکے لوگ اپنے اپنے انداز میں تبصرہ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ کوئی…
Read Moreخیرات و صدقات کے نام پر جہالت کا فروغ
(تحریر، محمدطارق) مسلم دنیا اور پاکستان میں جب بهی کوئی مذہبی تہوار قریب آتا ہے ، جیسے رمضان، عیدالفطر، تو اس وقت ٹی وی سکرینوں اور عام عوام میں انواع اقسام کے خیراتی ادارے کبهی کسی مذہبی مدرسے کے لیے ، کبهی غریبوں کے سکول کے لیے خیرات کی رقم اکٹهی کرنا شروع کر دیتے ہیں – اکثر اوقات ان خیراتی تعلیمی اداروں کی فنڈنگ کے لیے پاکستان کے مشہور لوگوں کو بهی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن ہم یہ بات قطعی سمجنهے سے قاصر ہیں کہ جب مثلاً…
Read More۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ پاکستانی سیاست کی ڈرامہ بازیاں۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔۔ (تحریر، محمد طارق)۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
پاکستان کا سیاست دان چاہتا ہے کہ ملک میں وزیراعظم ، وزیراعلی ، قومی اسمبلی کے ممبران جمہوری طریقے سے بنے – یہی سیاست دان جب آئین پاکستان کے تحت ایم این اے ، ایم پی اے ، وزراء بن جاتے ہیں ، پھر 5 سال تک ان کے دماغ سے جمہوریت ، جمہوری روایات غائب — پھر آپ کبھی بھی انہی قومی ، صوبائی اسمبلی کے ممبران سے یہ بات نہیں سنے گے کہ جمہوریت کی بنیاد ، لوکل گورنمنٹ (بلدیاتی اداروں) کو بحال کیا جائے – یا اپنی…
Read Moreآرمی چیف اور اٹھارہویں ترمیم
،حامد میر یہ ستمبر 2017ء کی بات ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ جی ایچ کیو میں تین گھنٹے تک ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے اس ملاقات کی ایک تصویر اور مختصر سی پریس ریلیز جاری کی لیکن ہمارے سیاستدان دوستوں نے میڈیا کو کافی کچھ بتا دیا جس میں سب سے اہم خبر یہ تھی کہ آرمی چیف نے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی پر شہباز…
Read More!بابا بلھے کا شہر قصور انسان نما درندوں کی زد میں
تحریر: سید سبطین شاہ ان دنوں ایک معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور اس کے وحشیانہ قتل کی خبر زبان زد عام ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے شہر میں ہوا جس کا تعلق پنجابی زبان کے عظیم صوفی وفلسفی شاعراور ولی خدا حضرت عبداللہ شاہ المعروف ’’بابا بلھے شاہ‘‘ سے ہے۔ شہرقصور بابابلھے کے نام سے جانا جاتاہے۔ بابا بلھے شاہ مغلیہ عروج کے دوران پیدا ہوئے اور انھوں نے اپنے گرانبہا کلام کے ذریعے انسانی معاشرے کی اصلاح کی کوشش کی۔ قصور میں سات سالہ زینب کے ساتھ یہ…
Read Moreقصور میں کمسن بچی کے قتل کا المناک واقعہ: پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ
تحریر: سید سبطین شاہ پاکستان کے شہرقصور میں ایک کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل کا سانحہ انتہائی المناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعے کے بعد معاشرے کے ہرطبقے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کی مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ راقم جو صحافت کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے علوم کی ایک شاخ بین الاقوامی تعلقات کے شعبہ میں ریسرچر کی حیثیت سے پاکستان کے بعض اہم…
Read Moreمعیارتعلیم بہتر بنا کر قوم کے مستقبل کو سنوارا جاسکتاہے، ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ کا جناح اکیڈمی اسلام آباد میں لیکچر
اسلام آباد (رپورٹ: سید مجتبیٰ حیدر) پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں معیار تعلیم بہتر بناکر ملک و قوم کا مستقبل سنوارا جاسکتاہے۔ ان خیالات انھوں نے جناح اکیڈمی اسلام آباد میں اپنے ایک لیکچر کے دوران کیا۔ ان کے لیکچر کا موضوع ’’نوجوانوں کی ترغیب دلانا‘‘ تھا۔ اس موقع پر جناح اکیڈمی کے منتظمین سید جمیل حسین ہمدانی اور عبدالوھاب بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہاکہ بچوں اور نوجوانوں پر تین چیزیں اثرانداز ہوتی ہیں، گھر، سکول اور معاشرہ۔ گھراور…
Read Moreپاکستان کے ایک دورافتادہ علاقے میں ایک محنت کش کی منفرد داستان
ترتیب و پیشکش: سید مجتبیٰ حیدر پاکستان کے دورافتادہ علاقے پیراں۔ضلع و تحصیل مانسہرہ کی ذیلی بستی ’’شوائی‘‘ انتہائی اونچائی پر واقع ہے اور وہاں سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ دونوں شہرکی آبادی نظرآتی ہے۔ اس بستی کے رہنے والے محمد اشرف ایک منفرد روایتی قسم کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ وہ صبح اپنا اور دیگر لوگوں کا اناج دانا بشمول گندم و مکئی اپنے گدھے پر لاد کر جندر (پن چکی) پر لے جاتے ہیں۔ یہ جندر اس اونچائی سے چارپانچ کیلومیٹر دور انتہائی نچلے مقام پر ایک قدرتی…
Read More’پاکستان کی پہلی خاتون آرمی چیف بن کردکھاؤں گی‘
ایکسپریس(مردان): پاکستان میں لڑکیوں کے پہلے کیڈٹ کالج کی ہونہار طالبہ دورخانے بنوری نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ ملک کی پہلی خاتون آرمی چیف بن کردکھائیں گی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے مردان میں قائم ملک کے پہلے’گرلز کیڈٹ کالج‘ کے حوالے سے خصوصی رپورٹ تیار کی ہے جہاں انہوں نے زیرِ تعلیم مستقبل کے معماروں سے ان کے خوابوں اور عسکری تعلیم و تربیت کے حوالے سے خیالات قلمبند کیے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 70میل کی دوری پر صوبہ خیبرپختونخوا کے دوسرے بڑے…
Read Moreکیا قادری، زرداری مفاہمت طے شدہ سیاسی نقشہ بدل سکتی ہے؟
تحریر: سید سبطین شاہ کچھ حلقوں میں کافی عرصے سے یہ بات گردش کررہی تھی کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ہرانے کے لیے دیگر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجائیں اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے وہاں دیگر تمام جاعتیں متحد ہوجائیں۔ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے اس سال اگست میں اپنےدورہ ناروے کے دوران یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے نارویجن پاکستانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اسی طرح کے فارمولے کی تائید کی تھی۔ انھوں کہاتھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو شکست…
Read Moreعدل تحریک کس لیے ؟
( تحریر ،محمد طارق ) نااہل سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف صاحب جس دن سے پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے دوسرے ملک میں نوکری کا اقامہ رکھنے پر نا اہل ہوئے ، اس دن سے انسانی حقوق، جمہوری حقوق پر بہت ہی اچھی اسٹیٹمنٹ دے رہے ہیں– اب آخری دنوں میں انہوں نے کمال کہ بات کر دی کہ ملک میں وہ اصل انصاف کےحصول کے لیے پاکستان میں عدل تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں – میاں نواز شریف صاحب کی ان باتوں پر اختلاف کی قطعی گنجائش نہیں، لیکن میاں نواز…
Read Moreسانحہ مشرقی پاکستان سےسانحہ اے پی ایس تک،ہم نے کیا سیکھا
(تحریر: محمد زابر سعید بدر) آج سے ٹھیک 46 برس پہلے انسانی تاریخ کا عجب واقعہ ہوا کہ کسی ملک کی اکثریت نے انتہائی جدوجہد سے حاصل کردہ مملکت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہو۔ ستر برس پہلے کہا گیا تھا کہ یہ ریڈیو پاکستان ہے جو چند لمحے قبل تک آل انڈیا ریڈیو تھا اور 16 دسمبر 1971 کو ڈھاکہ ریڈیو سے یہ اعلان نشر ہو رہا تھا کہ یہ ریڈیو بنگلا دیش ہے۔ قوموں کی زندگی میں بعض لمحے بہت اہم ہو جاتے ہیں،یہ لمحے نہیں بلکہ صدیوں…
Read More