سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کا مقصد سیاسی بحران پیدا کرنا ہے،جمہوریت اور عوام کا مقدمہ بڑی عدالت میں لڑرہاہوں۔ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وکلا ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے علمبردار رہے ہیں،عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلا نے جاندار تحریک چلائی اورسختیاں برداشت کیں۔ انہو ں نے کہا کہ وکلا پر آج بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، وکلا آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔…
Read MoreCategory: اردو
اے پی سی بائیکاٹ کے پیچھے کوئی بات ضرور ہے، فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ تمام سیاسی جماعتوں کے اے پی سی کے بائیکاٹ کے پیچھے کوئی بات ضرور ہے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے 22 اگست کے واقعے کی مذمت کی اور علیحدگی بھی اختیار کی ،جب کہ اچھے مقصد کے لیے اے پی سی بلائی تھی لیکن ڈھائی بجے کانفرنس تھی اور 12 بجے ہمیں ٹی وی سے بائیکاٹ کا علم ہوا۔ فاروق ستار نے کہا…
Read Moreمشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر ممبران شرکت کریں گے۔ اجلاس کا 11 نکا تی ایجنڈا جا ری کر د یا گیا ہےجبکہ2 مئی کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآ مد کا جائزہ لیا جا ئے گا جن میں کچھی کینال میں کرپشن کی انکو ائری ، 18 ویں ترمیم کے بعد ہا ئر ایجوکیشن کے معاملات،ایل این جی کی درآ مد ، چھٹی مردم شماری اور قو می…
Read Moreحسن، حسین اور مریم نواز نے پاناما کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز نے پاناما کیس کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا جب کہ عدالتی فیصلے میں شریف خاندان سمیت اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا۔ میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار پہلے ہی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرچکے ہیں۔ جیونیوز کے مطابق حسن، حسین اور مریم نوازسمیت کیپٹن (ر) صفدر…
Read Moreپاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔ آرلینگٹن کےفوجی اڈے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری نئی پالیسی میں افغانستان اور پاکستان خاص…
Read Moreناروے جنت ہے، ناروے آکر خوشی ہوئی ہے، بلقیس ایدھی کی اوسلو سے واپسی پر گفتگو
(اوسلو(خصوصی رپورٹ پاکستان میں انسانیت کے عظیم علمبردار مرحوم عبدالستارایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی ناروے میں تین دن قیام کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔ لندن سے بلقیس ایدھی امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور فیصل ایدھی پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ ائرپورٹ پر انہیں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، یونین کے اراکین چوہدری محمد اشرف (ڈنمارک)، حاجی اصغردھکڑ، ناصر میر اور سینئرنارویجن پاکستانی صحافی عطاء انصاری نے رخصت کیا۔ انہیں پاکستان یونین ناروے نے جشن آزادی پاکستان کی سترسالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت…
Read Moreاوسلو میں پاکستان یونین ناروے نے صحافیوں کے لیے ورکشاپ کا انعقادکیا، نارویجن پاکستانی اور پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی
اوسلو: ناروے میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور صحافت سے وابستہ پاکستان سے ناروے کے دورے پر آنے والے افراد کے لیے اوسلو میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ورکشاپ کا اہتمام چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں قائم غیرسرکاری سماجی تنظیم پاکستان یونین ناروے کے پلیٹ فارم پر کیاگیا۔ورکشاپ کے لیے کوآرڈی نیٹرکے فرائض سینئرصحافی اور ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ نے انجام دیئے۔ورکشاپ کے دوران برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی سید احمد نظامی نے مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیاکا موازنہ پیش کیااور نئے رحجانات میں میڈیاکو درپیش…
Read Moreاوسلومیں مشرف کے لیکچرکے دوران ہنگامہ آرائی سے پاکستان یونین ناروے کا کوئی تعلق نہیں، یونین ترجمان کا تردیدی بیان
اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے ا یک ترجمان نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کی یونین کی طرف سے تقریب کے دوران کوئی ہنگامہ ہوا یا بدمزگی ہوئی یا سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کوئی بات ہوئی۔پاکستان کے بعض اخبارات میں شائع ہونی والی خبرپر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے ایک بیان میں تصحیح کی کہ یہ خبر قطعاً غلط ہے کہ جس سیمینار میں ہنگامہ یا بدمزگی ہوئی اس کا اہتمام پاکستان یونین ناروے نے نوبل پیس سنٹراوسلومیں کیایا اس سیمینار کا…
Read Moreاسحاق ڈار کی پاناما کیس کےفیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جب کہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی…
Read Moreلاہور ہائیکورٹ میں وکلا کا ہنگامہ، پولیس کی شیلنگ
لاہورہائیکورٹ فل بینچ کےتوہیں عدالت کےمرتکب وکیل شیر زمان قریشی کو گرفتار کرنے کےحکم پروکلا بپھرگئےاوراحتجاج کرتے ہوئے عدالت کا ایک گیٹ توڑ دیا،وکلانےہائیکورٹ کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا،پولیس کو وکلا کو منتشر کرنےکیلئےآنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن استعمال کرنا پڑی ،وکلاء کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ لاہور میں احتجاج کرنے والے وکیلوں نے مال روڈ پر ججز گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا، مظاہرین ججز گیٹ کے سامنے قالین بچھا کر بیٹھ گئے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ…
Read Moreخواجہ ساجد رزاق سکہ کوگرانقدرسماجی خدمات پر ناروے میں خصوصی ایوارڈ دیاگیا
اوسلو: پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماء خواجہ ساجد رزاق سکہ کو انسانیت کے لیے گرانقدرخدمات پرناروے کے دارالحکومت اوسلومیں ایک تقریب کے دوران خصوصی ایوارڈ دیاگیا۔ یہ پروقار تقریب پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہفتہ انیس اگست کو منعقد ہوئی۔ خواجہ ساجد رزاق کو ایوارڈ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے پیش کیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے۔ واضح رہے کہ سکہ خاندان فیصل آباد میں اپنی سماجی خدمات کے حوالے…
Read Moreناروے میں مشرف ، بلقیس ایدھی ، فیصل ایدھی کی جشن آزادی پاکستان میں شرکت، پاکستان یونین ناروے نے تقریب کا اہتمام کیا
اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اوسلوکے مضافات می ایک خوبصورت شہر لورنسکگ میں گذشتہ شام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہواجس کی سعادت قاری اسد محمودنے حاصل کی۔ تقریب کے میزبا ن اور پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے مہمانوں کاخیرمقدم کیااور تقریب کے مہمانان خصوصی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، ایدھی فاؤنڈیشن کی بیگم بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی اور نارویجن مہمانوں کا…
Read Moreنظام کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، بلاول
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم میثاق جمہوریت کےبنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں،ہم میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے،ن لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا۔ کاغان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، انہیں ضرور آنا چاہیے،عمران خان کےقول وفعل میں تضاد ہے جو سندھ کے عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، الیکشن وقت…
Read Moreاحتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں،طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں،ایوان وزیر اعظم اور جاتی امراء اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں عوامی تحریک خواتین ونگ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، نا اہل شخص اور حواری ملکی سلامتی کے اداروں کےخلاف اکٹھے ہو گئے ہیں،حکمرانوں کی سوچ آج بھی بد نیتی پر مبنی ہے،جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کا انتظارہے، ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وٹو نے ماڈل ٹاؤن میں…
Read Moreلندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی طلب
نیب نے لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی کو طلب کرلیا۔نیب لاہور نے گزشتہ روز شریف فیملی کونوٹس بھیجے تھے۔ نیب نے مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کررکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم انکوائری کےلیے لاہور پہنچ گئی ہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف، حسین نواز، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوبلالیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کو 2 روز پہلے بھی نیب لاہور نے طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے تاہم کوئی بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔ ذرائع…
Read More