سینٹرل جیل کراچی میں کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کی جانب سے داعش کے لئے بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، اب تک کالعدم تنظیم کے تقریباً 30 ملزمان داعش میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد2 سال سے جیل میں داعش کے لئے بھرتیاں کررہے تھے، دونوں افراد اب تک 30 قیدیوں کو داعش میں بھرتی کرچکے ہیں۔ ان قیدیوں میں سے 12 ضمانت پر جیل سے باہر آگئے ،وہ اب لاپتہ ہیں، ان دہشت گردوں کے گھروں پر حساس ادارے کی جانب سے…
Read MoreCategory: اردو
ناروے: بہت سے مسائل کے باوجود پاکستان ترقی کے راستے پر کوشاں ہے، ایم این اے عائشہ سید
رپورٹ: سید سبطین شاہ معاونت: چوہدری اسماعیل سرور رکن قومی اسمبلی پاکستان(ایم این اے) عائشہ سید نے کہاہے کہ بہت سی مشکلات اور دشواریوں کے باوجود پاکستان ترقی کے راستے پر ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ملک دہشت گردی جیسے مسائل سے نبردآزما ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کے لوگ ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے…
Read Moreنواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کی ساری مکاریاں سامنے آرہی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں:نواز شریف پر 2اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایسا شخص ہے جسے پانچ ججوں نے نااہل کیا، عدالتوں سے لڑائیشریف خاندان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف سی پیک کا…
Read Moreنواز شریف پر 2اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی
احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ عدالت نےحسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو 2 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے10،10 لاکھ روپے کےمچلکےداخل کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ آج احتساب عدالت میں ریفرنس 18 ، 19 اور 20 کی کاپیاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو فراہم کردی گئیں۔…
Read Moreلندن :ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکا، متعدد مسافر زخمی
لندن میں ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن کو پولیس کے جانب سے سیل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین میں مشتبہ تھیلا پڑا ہوا تھا جس میں موجود دھماکا خیز موادپھٹنے سے زور دار دھماکا ہوااور ٹرین میں دھواں بھر گیا۔ دھماکے کے بعد بھگ دڑ مچ گئی جس سے کئی مسافر زخمی ہو ئے جس میں بچے اور…
Read Moreآرمی چیف کا باہر بیٹھے ملک دشمنوں کو واضح پیغام
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جو کافی عرصے سے ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور دشمن ایجنسیاں، ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، عن قریب ان لوگوں تک بھی قانون کی گرفت ہو گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ راجگال میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کے گھر پہنچ گئے اور ان کے والدین سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی اور پھول چڑھائے۔ آرمی چیف جنرل قمر…
Read Moreہیومن سروسز ناروے نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی مہم شروع کردی
خصوصی رپورٹ: سید سبطین شاہ ہیومن سروسز ناروے نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ دنوں ہیومن سروسزناروے کے زیراہتمام ’’روہنگیا۔اولاد آدم‘‘ کے عنوان ایک تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب اوسلوکے گرورود چرچ میں ہوئی جس کی نظامت کے فرائض ہیومن سرورسز ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرور نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام قرآن کریم سے ہوا جس کا شرف عقیل قادر نے حاصل کیا۔ نعت خوان چوہدری سجاد داد نے رسول مقبول (ص) کے حضور نذریہ عقیدت پیش کیا۔ی…
Read Moreبزم ادب لوٹن کے زیراہتمام ادبی مجلس کا انعقاد کیاگیا
لوٹن : تنظیم بزم ادب لوٹن کی جانب سے گذشتہ دنوں لوٹن کے ٹاون ہال میں ادبی مجلس منعقد کی گئی۔ محفل کے دوران صدارت بزم ادب لوٹن کے چیئرمین لارڈ قربان حسین چوہدری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر، ادیب، صحافی اور مرثیہ خواں سید صفدرہمدانی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کی سعات راجہ عجائب خان نے کی۔ انھوں نے اپنی خوبصورت میں نعت بھی پیش کی۔ اس موقع پر تنظیم کے وائس چیئرمین سید حسین شہید سرور نے نظامت کے فرائض انجام…
Read Moreپاکستانی قوال شہبازوفیاض برادران نے ناروےمیں دریمن کا میلہ لوٹ لیا
ناروے: پاکستانی قوالوں، شہباز و فیاض نے دریمن کا میلہ لوٹ لیا خصوصی رپورٹ ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے قریبی شہر دریمن میں بین الاقوامی میلے کے دوران ابھرتے ہوئے پاکستانی قوالوں شہبازحسین اور فیاض حسین برادران آف بدھوملی نے شاندار قوالی کرکے فیسٹیول میں موجود ہزاروں شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ قوال شہباز حسین و فیاض حسین و ان کے ھمنوا ان دنوں یورپ کے مختلف ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہےہیں۔ گذشتہ روز ناروے کےشہر دریمن میں انھوں نے پیغمبر اکرمﷺ کی شان میں ثناء…
Read Moreنئی قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے نارویجن پاکستانیوں میں پاکستان سے شادی کے رحجان میں کمی آئی ہے، ماہرقانون احسن رشید
انٹرویو: سید سبطین شاہ نئی قانونی رکاوٹیں کی وجہ سے نارویجن پاکستانیوں میں پاکستان سے شادی کے رحجان میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ ناروے میں پاکستانیوں کی نوجوان نسل کا بدلتا ہوا رحجان، دومختلف کلچرز میں بڑھتے ہوئے فاصلے اور بدلتی ہوئی روایات بھی پاکستان سے شادیوں کے رحجانات میں روکاوٹ بن رہی ہیں۔ ان تجزیاتی خیالات کا اظہار نارویجن پاکستانی قانوندان احسن رشید جو برطانیہ سے قانون کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، اوورسیز ٹریبوں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ نارویجن…
Read Moreبھارت کے جارحانہ عزائم خطے کےلیے خطرہ ہیں،پاکستان
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں،بھارت جان بوجھ کرنہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ پاکستان کی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے کوٹلی سیکٹر میں گزشتہ شب بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید اور دو شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان نے اقوام عالم کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سرحد…
Read Moreکراچی، ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر موجود ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی ۔ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے فلور پر آگ پر قابو پانے کی کو شش کی جارہی ہے جبکہ گراؤنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ تفتیشی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زیر تعمیر عمارت ہے جس میں…
Read Moreدیر بالا: مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق
دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں مکان میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔سردی سےبچنےکےلیے کمرے میں آگ جلائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈوگدرہ کےپہاڑی علاقے کے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے 2 خواتین، 3 بچے اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردی سےبچنےکےلئے کمرے میں آگ جلائی گئی تھی، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ خبر: جنگ
Read Moreیورپی تعلیمی اداروں سے روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سفیر پاکستان
پولینڈ میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کہاہے کہ پاکستان اور پولینڈ سمیت مشرقی یورپ کے ممالک کے مابین اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ شفقت علی خان جو تین ماہ قبل ہی پولینڈ میں پاکستان کے سفیر تعینات ہوئے ہیں،انہوں نے’ جنگ‘ کو خصوصی انٹرویو دیتےہوئے مزید کہاکہ مشرقی اور مرکزی یورپ کے ممالک میں پولینڈ ایک کلیدی اہمیت کا حامل ملک ہے اور پاکستان اس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتاہے۔ انھوں نے گزشتہ ایک عشرے کے دوران پاکستان اور…
Read Moreپرتگال میں روہنگیا میانمر کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ان سے اظہار یکجہتی
لزبن (رپورٹ ضیاءسید سے) پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں بھی روہنگیا میانمر کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم وستم کے خلاف ان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک پرتگال ایسوسی ایشن اور پاکستان پریس کلب پرتگال کے اشتراک سے لزبن میں احتجاجی ریلی روسیو سکوائر پر نکالی گئ ریلی کی قیادت محبوب احمد نے کی جبکہ قاری امجد محمود نقشبندی،ضیاءسید، عرفان بٹ، کلیم چوہدری،راجہ حسنین، سید خالد عباس، قاسم شاہ،ہلال حیدرخان سمیت پاکستانی کمیونٹی کے راہنماوں نے بھی شرکت کی بنگلہ دیش،موزمبیق،انڈیا سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھی شرکت اور میانمر کے…
Read More