جھل مگسی: درگاہ فتح پور پر خودکش دھماکا، 13افراد جاں بحق

blast in jhal magsi

جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق اور معتدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اور امدادی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ بروقت پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کا ہدف سیکیورٹی اہلکار تھے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسد اللہ کاکڑ کا…

Read More

لندن ٹیوب اسٹیشن ،برآمد مشتبہ پیکٹ دھماکے سے تباہ کردیا

London Bridge Underground Station

لندن کے اینجل ٹیوب اسٹیشن سے برآمد مشتبہ پیکیٹ دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ اسٹیشن کومسافروں سے خالی کرالیاگیا۔ یہ واقعہ شمالی لندن کےعلاقےاسلنگٹن میں شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ جہاں اینجل اسٹیشن پر مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کے سبب افراتفری مچ گئی۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک ہی گھنٹے میں مشتبہ پیکٹ کودھماکے سے تباہ کردیا جس کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔ خبر: جنگ

Read More

امریکا نے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیدیا

Usa and Cuba Flags

امریکا نے اپنے سفارتکاروں کو پراسرار صوتی حملے سے بچانے میں ناکامی پر کیوبا کے 15سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 7 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکا نے گزشتہ ہفتے کیوبا سے اپنے سفارتی مشن کے نصف زائد سفارتکاروں کو وطن واپس بلا لیا تھا۔ کیوبا میں موجود امریکی سفارتکاروں نے ایک پراسرار حملے کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی…

Read More

انضمام نے ٹی 10 لیگ کی ٹیم خرید لی، بورڈ حکام ناخوش

Inzamam ul Haq

قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیمخرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں. اس حوالے سے چئیرمین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد ان سے بات کریں گے، 10 اوورز فی اننگز پر مشتمل میچز کا حامل ایونٹ 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں…

Read More

کراچی: ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 4 خواتین پر چاقو سے حملہ

Knife Attack on Women in Karachi

کراچی کی سڑکوں پر چاقو بردارحملہ آور نے پھر ایک کے بعد ایک وارکیے، ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 4خواتین پر چاقو سے حملے ہوئے ہیں،جس کے بعد گلستان جوہر اور اطراف میں نامعلوم جنونی شخص کے تیز دھار آلے سے حملے کے واقعات میں زخمی خواتین کی تعداد 13 ہوگئی۔ حملہ آور نے پولیس کو کھلا چیلنج دے دیا کہ پکڑ سکتے ہو تو پکڑ کر دکھاؤاس نے 4خواتین کو نشانہ بنایا اور قانون کا آہنی ہاتھ پھر دیکھتا رہ گیا۔ سر پر ہیلمٹ، ہاتھ میں چاقو، دن کی روشنی…

Read More

ناروے میں پاکستانیوں کی نئی نسل میں کالج کی سطح تک تعلیم 72 فیصد سے زائد ہوگئی ہے

Education Survey in Norway

اوسلو (بیورو رپورٹ)   ناروے کی وزارت تعلیم کے ایک سروے میں کہاگیاہے کہ پاکستانیوں سمیت غیرملکی پس منظر رکھنے والے لوگوں کی دوسری نسل میں کالج کی سطح  تعلیم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ غیرملکی پس منظررکھنے والے لوگوں خصوصاً نارویجن پاکستانیوں کے کچھ بچوں نے اپنے والدین کا تعلیمی مقام برقرار رکھا ہے اور بہت سے بچے اپنے والدین سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ اس سروے کے نتیجے میں مرتب ہونے والی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ اس وقت غیرملکی پس منظر رکھنے…

Read More

ایران کے ایٹمی معاہدہ کے کردار نوبل انعام کی نامزدوں میں سرفہرست ہیں

Nobel Prize

رپورٹ: سید سبطین شاہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے اہم کردار نوبل امن انعام کی زیرغور فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ یہ بات نوبل امن انعام کے مورخ اصلے سوین  نے نارویجن نیوزایجنسی این ٹی بی کو بتائی۔ انھوں نے کہاکہ ایران کا ایٹمی معاہدہ امن، اسلحے کے عدم پھیلاو کی جدوجہد اور لوگوں کے مابین قربت کی کوشش پرمشتمل ہے جو نوبل انعام کی شرائط پر پورا اترتا ہے۔ اس سال تین سو اٹھارہ افراد و تنظیموں کے نام نوبل انعام کے لیے زیرغور ہیں جن میں…

Read More

اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت

ishaq dar

احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری ہے تاہم اسحاق ڈار اور ان کے وکیل کی عدالت میں تاخیر سے آمد کے باعث سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کرنا پڑا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف فائل کئے گئے ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے ملزم اسحاق ڈار کی موجودگی سے متعلق استفسار کیا تو…

Read More

افغانستان سے پھر فائرنگ، نائب صوبیدار شہید

Firing on Pak Army from Afghanistan

افغان سرحد کے پار سے ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں نائب صوبے دارشہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحد کے پار سے راجگال میں مستل درے پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائب صوبے دار اظہر علی کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ…

Read More

کیا پاکستان میں موجودہ سیاسی بساط لپیٹ دی جائے گی؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر: سید سبطین شاہ

پاکستان ایسا ملک ہے جس کے قائم ہونے کی تاریخ سے ابتک کے عرصے کے دوران کئی مرتبہ فوج براہ راست برسراقتدار رہی ہے۔ اس کے برسر اقتدار آنے کی مختلف وجوعات ہوتی رہی ہیں، کچھ بیان کی جاتی ہیں اور کچھ بیان نہیں کی جاتیں رہیں۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ فوج کے اب تک برسر اقتدار میں آنے میں اندرونی کے ساتھ ساتھ بیرونی وجوعات بھی شامل تھیں۔   مثلاً جب جنرل ضیاءالحق نے مارشل لاء لگایا تو اس کے پیچھے بعض بیرونی طاقتیں بھی تھیں جو افغانستان…

Read More

آنسو، پسینے اور تھوک سے بھی بجلی بنائی جائے گی

Electricity from tears

آئرلینڈ کی یونیورسٹی آف لمیرک کے سائنسدانوں نے بجلی بنانے کےلیے ایک ایسا مفید پروٹین دریافت کرلیا ہے جو ہمارے آنسوؤں، پسینے اور تھوک کے علاوہ دودھ اور انڈے کی سفیدی میں بھی شامل ہوتا ہے جبکہ اس پروٹین کو ’’لائسوزائیم‘‘ (lysozyme) کہا جاتا ہے۔ اپنے قدرتی ماحول میں یہ پروٹین جرثوموں کی خلوی دیواریں پھاڑ کر انہیں ناکارہ بنانے اور ہماری حفاظت کرنے کا کام کرتا ہے۔ البتہ آئرلینڈ کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ یہی پروٹین اپنی خالص اور قلمی (کرسٹلائن) حالت میں ’’پیزو الیکٹرک ایفیکٹ‘‘ نامی اصول…

Read More

انگلیوں کے درمیان فاصلہ کس چیزکی علامت ہے؟

Gap between fingers

انسانی جسم کی ساخت بہت سی وجوہ کی بنا پر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ اکثر اوقات ہمیں معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ قدرت نے ہمیں شکل و صورت کے علاوہ اور بھی بہت سی چیزوں میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف بنایا ہے اور یہی انفرادیت ہر انسان کو ایک دوسرے سے ممتاز بناتی ہے۔ مثلاً انسانی ہاتھ کو ہی لے لیجئے؛ ایک ہتھیلی اور پانچ انگلیوں پر مشتمل ہاتھ ظاہری طور پر دِکھنے میں ایک جیسے ہی لگتے ہیں لیکن غور کیا جائے تو ہمارے…

Read More

ناروے کی اسلامی کونسل کے اختلافات: کونسل حلال فوڈ کی مد میں لمبی رقم سے محروم ہوجائے گی

Islamic Council Norway Nortura Agreement

تحریر: سید سبطین شاہ ناروے میں مسلمانوں کی مشترکہ تنظیم اسلامک کونسل ناروے اس دنوں نارویجن میڈیا کی خبروں میں پیش پیش ہے۔ آئے دن اس کے اندرونی اختلافات اوران موضوعات پر نارویجن حکومت سے مذاکرات سے متعلق خبریں اخبارات کی زینت بنتی جارہی ہیں۔ ناروے کا میڈیا متواتر اس کونسل کے بارے میں خبریں شائع کررہاہے۔ کبھی سیکرٹری جنرل کے بارے میں خبر ہوتی ہے اور کبھی کسی مسجد کے کونسل سے اختلاف کی خبر ہوتی ہے اور یہ بھی باربار شائع ہوچکاہے کہ کونسل نے نقاب پہننے والی…

Read More

انتخابی اصلاحات بل کی منظوری جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، عمران خان

Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کیمنظوری کو پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے کیوں کہ پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات بل منظور ہوگیا ہے جو ایک نااہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کی اجازت دیتا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ آج نواز شریف کو سیاسی طور پر…

Read More

محرم الحرام کے دوران پاکستان میں سیکورٹی انتظامات قابل تحسین تھے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال

اوسلو (پ۔ر) چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کے دوران پاکستان میں اچھے سیکورٹی انتظامات کرنے پر ملک کے سیکورٹی اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاہےکہ ملک کے مختلف حصوں میں یوم عاشور پر بہترین سیکورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں قابل تعریف ہیں۔ چوہدری قمراقبال نے امیدظاہر کی کہ اگر خلوص اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی بھی ملک و قوم کی سلامتی کے لیے…

Read More