احتساب عدالت میں وکلا کا احتجاج، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Sharif Family in Accountability Court

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے اندر وکلا کے شورشرابے اور احتجاج کی وجہ سے بدنظمی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے نیب ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کی سماعت کے لئے کمرہ عدالت میں آئے تو اس موقع پر وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔کمرہ عدالت میں بدنظمی…

Read More

بازیاب کینیڈین شہری کے والدین کا پاک فوج کو شکریہ

Parents of recovered canadian citizen

بازیاب کینیڈین شہری کے والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کے والدین نے کہا ہے کہ انھیں آج شاندار خبر ملی ہے۔ جوشوا کی والدہ نے کہا کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ جوشوا اور اس کے خاندان کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی جوشوا سے بات بھی کرائی گئی ۔ خبر: جنگ

Read More

نوازشریف، مریم اور صفدر پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

Safdar Nawaz Maryam Accountability court

سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،جبکہ حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قراردیتے ہوئے ایک ماہ میں عدالت پیش ہونے کا اشتہار جاری کردیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے نوٹس بورڈ پر بھی اشتہار آویزاں کر دیا گیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ا سٹیل ملز ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے…

Read More

یورپ میں مقیم کشمیری و پاکستانی نوجوان یورپین نوجوانوں کو قضیہ کشمیرسے آگاہ کریں، وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان

AJK PM Raja Farooq Haider Adresses Youth Gathering in Brussels Belgium

برسلز (پ۔ر) وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ یورپ میں رہنے والے کشمیری اور پاکستانی نوجوان قضیہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نوجوانوں خصوصاً طلباء کو چاہیے کہ یورپ کے نوجوانوں، دانشوروں، سیاستدانوں اوراراکین پارلیمنٹ کو تنازعہ کشمیرکی حقیقت سے آگاہ کریں۔ وہ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں طلباء اور نوجوانوں کے اجتماع خطاب کررہے تھے۔ اس عشائیہ تقریب کا اہتمام برطانیہ میں مقیم ممتازکشمیری سماجی و کاروباری شخصیت طارق بٹ نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیاجبکہ نظامت کے فرائض پاکستان…

Read More

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Imran Khan

الیکشن کمیشن نےتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ میں سے سندھ اور پنجاب کے 2 ممبرز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم 3 ممبرز نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف سے درخواست پر جواب…

Read More

برسلز: مسئلہ کشمیر کو عالمی توجہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا یورپی پارلیمنٹ میں سیمینار سے خطاب

Raja Farooq Haider Khan| European Parliament | Seminar EU Week 2017 in Brussels Belgium

برسلز (پ۔ر) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے اور مسئلہ کشمیرکے حل میں مدد فراہم کی جائے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے کشمیرکونسل یورپ کے زیراہتمام کشمیر ای یو ویک کے سلسلے میں یورپی پارلیمنٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید، برسلز پارلیمنٹ کے…

Read More

دی اینڈ، اسلامک کونسل ناروے

Islamic Council Norway

(تحریر، محمد طارق ) شاباش ناروے کے مسلمانوں، مساجد کی عمارتیں آپ نے بنا دی ۔ اپنے اپنے مسلک، اپنے اپنے فرقے کی تنظیمیں آپ نے بنادی۔ اپنے اپنے پیر ، اپنے اپنے پسندیدہ امام کی خاطر آپ نے ہر گلی، ہر شہر میں نئی مسجد بنا دی۔ ہر نماز کے بعد، ہر بڑے مذہبی اجتماعات کے بعد گڑ گڑا کر امہ کو اکٹھے رکھنے کی دعائیں بھی مانگ لی ۔ ہر سال ، حج و عمرہ پر جہاز بھر کر اسلام کے شیدائیوں کو مکہ ، مدینہ بھی لے گئے۔…

Read More

ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو شکست دے دی، آرمی چیف

Gen Bajwa

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والےعناصر کو شکست دی جا چکی ہے، ملک میں داخلی سلامتی کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے کراچی میں معیشت اور سلامتی کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کیا، جس میں پاکستان بھر سے تاجروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور معیشت کا اہم تعلق ہے، نیشنل ایکشن پلان پرجامع کوششوں کی ضرورت…

Read More

برسلز :عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل میں مدد دے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ، طارق فاروق، سجادکریم، علی رضاسید اور دیگرکا یورپی پارلیمنٹ برسلزمیں کانفرنس سے خطاب

PM AJK Raja Farooq Haider Khan, Ali Raza Syed, Sajjad Karim Adressed at Conference in European Parliament by Kashmir Council EU

برسلز(پ۔ر) یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر۔ای یو ویک کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے مقررین نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے مدد کریں اور کشمیریوں پرمظالم بند کروانے میں موثر کردار ادا کریں۔ ’’یورپی پارلیمنٹ کشمیرکی صورتحال کے حوالے سے کیا کرسکتی ہے؟ ‘‘ کے عنوان سے ا س کانفرنس کا اہتمام کشمیرای یو ویک کی مناسبت سے کشمیرکونسل یورپ نے کیاتھا۔ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے’’کشمیرای یو۔ویک‘‘ کی سالانہ تقریبات 12…

Read More

بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈال کر دکھائیں گے، عمران خان

Pti Chairman Imran Khan

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈال کر دکھائیں گے،آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا،آج زرداری کے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی اور19 شوگر ملوں کا مالک ہے، ہم نے قانون کو سب کے لیے ایک بنانا ہے،کسی طاقتور کو پکڑا جائے تو یہ نہ کہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ملک دنیا میں آگے نکلا اس میں میرٹ کا نظام بہتر تھا،مسلمان…

Read More

میں نے بے نظیر کو گاڑی میں کھڑا ہونے کا کہا تھا تو ناہید خان ۔۔۔! آصف علی زرداری کا حیرت انگیزانکشاف

Asif Ali Zardari

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے بی بی تو کہا تھا کہ کھڑی ہو جائیں تو ناہید خان منع کر دیتیں وہ خود کیوں نہیں ساتھ کھڑی ہوئیں،بی بی سے جنرلز کو خطرہ تھا کہ کہیں یہ ذوالفقار علی بھٹو کا بدلہ نہ لیں۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مشرف نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ میرے آئی ایس آئی چیف نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کی اور کہا…

Read More

رہائی کے بعد جیسے ہی کیپٹن(ر) صفدر قومی اسمبلی پہنچے تو ایک خاتون رکن نے انکا بوسہ لیا،یہ خاتون کون تھیں ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

Captain (R) Safdar

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) رہنماء و ایم این اے کیپٹن (ر) صفدر کو ایک رات نیب کی حراست میں گزارنے پر قومی اسمبلی میں حکومتی سنئیر خواتین اراکین کی تھپکیاں اور وفاقی وزراء ان کی سیٹ پر جاکر ملاقات کرتے رہے ۔ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کی ناراض ایم این اے مسرت زیب بھی کیپٹن (ر) صفدر کو ان کی سیٹ پر جاکر ملے قومی اسمبلی کا اجلا س ا یک گھنٹہ 22  منٹ کی تاخیر سے شروع ہوااس سے پہلے ایم این اے…

Read More

راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو ایک دن انہوں نے نواز شریف اور چوہدری نثار کو بلا کر ایک نقشہ دکھایا

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

اسلام آباد:سینئر صحافی ضیا شاہد نے چند دن قبل نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرات کا معاملہ اس وقت سے جڑا ہے جب ایران کی جانب سے پاکستان کے اندر کارروائی کی دھمکی دی گئی تھی اور بھارت کہہ رہا تھا کہ سرجیکل سٹرائیک کرینگے۔ چوہدری نثار نےبھی ملک کو درپیش خطرات کا ذکر اپنی پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا وہ اس وقت کی صورتحال کی طرف ایک اشارہ تھا۔ اس وقت جنرل راحیل شریف آرمی چیف تھے…

Read More

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری کالجوں میں تدریسی عمل ٹھپ

Professors and Lecturers association Strike in KPK

پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے کلاسوں کے بائیکاٹ کے باعث خیبرپختونخواکےتمام سرکاری کالجوں میں تدریسی عمل ٹھپ ہوگیا۔ پروفیسرز اور لیکچرار ایسوسی ایشن نے کالجوں میں بورڈ آف گورنر سسٹم کو مسترد کردیا ۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی کے مطابق خیبرپختونخواکےتمام سرکاری کالجوں میں کلاسوں سے بائیکاٹ کیاہے۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان کا کہنا ہے کہ حکومت جلد اساتذہ کے اپ گریڈیشن اور پروفیشنل الاؤنس کامسئلہ حل کرے ۔ خبر: جنگ

Read More

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکشمیرکونسل یورپ کی دعوت پر کشمیر۔ای یو ویک میں شرکت کے لیے بلجیم پہنچ گئے ، برسلزمیں علی رضاسید او ر دیگر شخصیات نے استقبال کیا

PM AJK Raja Farooq Haider Khan Arrives in Brussels Belgium, Ali Raza Syed welcomes him

  برسلز(پ۔ر) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کشمیر۔ای یو ویک کی سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے بلجیم پہنچ گئے ہیں۔ کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام یہاں برسلزمیں یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے’’کشمیرای یو۔ویک‘‘ کے عنوان سے تقریبات شروع ہوگئی ہیں جو 12 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ سینئروزیرآزادکشمیرچوہدری طارق فاروق اور ایم ایل اے اورسیز راجہ جاوید اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ بلجیم آئے ہیں۔ برسلز پہنچنے پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید اور ممتاز کشمیری رہنماووں اور شخصیات سردار صدیق، راجہ جاوید ، خالد…

Read More