کرم ایجنسی میں دھماکے ، کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید

Kurram agency 4 martyred

کرم ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔شہید اور زخمی اہلکار بازیاب غیرملکیوں کے اغواکاروں کی سرچ ٹیم کا حصہ تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکرم ایجنسی دھماکےمیں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے خرلاچی میں سرچ آپریشن کے دوران پہلے سے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے فوجی افسر سمیت 4 اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی…

Read More

اداروں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے، احسن اقبال

ahsan iqbal

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اداروں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،فوجی ترجمان کی جانب سے وضاحت آگئی ہےتومل کرکام کرناہوگا،جو لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں او ہر وقت تیلیاں لگانے کے لیے تیار رہتے ہیں تو انہیں مایوسی ہو گی ۔ واشنگٹن سے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک کی میٹنگ میں مثبت بات کر رہا تھا، کہا گیا آپ کچھ کہہ رہےہیں فوجی ترجمان کچھ،تومجھےجھٹکالگا۔ فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تو…

Read More

دائودی ‏بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوابھارت روانہ

Dawoodi Bohra Leader Dr Mufaddal Saifuddin in Pakistan

گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دائودی ‏بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا ،جوکہ کراچی کا ایک ماہ کا دورہ مکمل کرکے انڈیا روانہ ہوگئے۔  مفضل سیف الدین نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کرنے پر شکریہ ادا کیا ،اور کہا کہ کراچی کے لوگ بہت اچھے مہربان اور مہمان نواز ہیں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر مفضل سیف الدین کی کراچی میں قیام اور محرم کی مجالس سے خطاب…

Read More

شاہ محمود سے بھارت چھوڑنے کو کہا، پرناب مکھر جی کا انکشاف

Former Indian President Parnab Mukherjee

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی نے ممبئی حملے کے بعد ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوبھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے جانے کیلئے کہا تھا۔ اس بات کا انکشاف بھارت کے سابق صدر پراناب مکھر جی نے اپنی نئی کتاب ’’1996-2012 The Coalition Years‘‘ میں کیا ہے جس کی تقریب رونمائی گزشتہ روز بھارت میں ہوئی۔ پرناب مکھر جی اس وقت بھارت کے وزیر برائے خارجہ امور خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پاناب مکھر…

Read More

یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر۔ای یو ویک کے مثبت نتائج برآمد ہورہےہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

Raja Farooq Haider Khan in Belgium

برسلز (پ۔ر) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ  یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ای یو ویک کے مثبت نتائج برآمد ہوں۔ کشمیرای یو ویک ایک موثر پلیٹ فارم بن گیا ہے اور انھوں نے محسوس کیاہے کہ اب برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور یورپین لوگ ہماری بات کو سننے لگے ہیں۔ یہ بات انھوں نے کشمیرای یو ویک کے اختتام پر برسلز میں کہی۔ انھوں نے کہاکہ کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام کشمیرای یو ویک کے دوران کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کے انعقاد، تصویری نمائش…

Read More

جمہوریت کو فوج سے خطرہ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

DG ISPR ASIF GHAFOOR

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو پاک فوج سے کوئی خطرہ نہیں ،جمہوریت کو اگر کوئی خطرہ ہوسکتا ہے تو وہ جمہوریت کے تقاضے پورے نہ کرنے اور عوام کی امنگوں سے ہوسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو بریفنگ میں مزید کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں ہوگا جو آئین اور قانون سے بالاتر ہو، ملک کی ترقی کے لیے ہر قسم کا استحکام ہونا، حکومت…

Read More

نو ن لیگ واحد جماعت ہے، جس نے بروقت منصوبے مکمل کئے، وزیر اعظم

Shahid Khaqan Abbasi

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک جمہوریت کےزیر سایہ ہی ترقی کرے گا ،چیلنجز ہمیشہ رہتے ہیں آج بھی ہیں۔یہ سب چیزیں ایک جمہوری عمل میں رہ کر ہی حل ہو سکتی ہیں،یہ ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے اپنے دور میں کام شروع کیے اور اسی دور میں ختم کیے ہیں۔ کراچی میں پاکستان کےپہلے کول ، کلنکر اور سیمنٹ ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کریں کون حکومت میں آئے گا ،جونہیں پرفارم کرے گا…

Read More

پاکستانی سفارتخانے کی نااہلی کا خمیازہ ترک تاجروں کو بھگتناپڑا، دوترک بزنسمین پاکستان میں دھرلئے گئے

Two Turkish Citizens arrested in Multan Pakistan

استنبول/لزبن ( ضیاءسید سے) ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ویزا سٹاف کی غلطی کی وجہ سے دو ترک باشندے پاکستان میں پھنس گئے۔ جب یہ افراد ویزا لے کر پاکستان پہنچے تو انہیں ملتان ائیرپورٹ پر گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق، ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ کے اہلکار محمد عادل کی جانب سے  ان دو ترک باشندوں کوبالترتیب ویزے  جاری کیے گئے تھے۔ جن پر  تاریخ اجرء اور تاریخ اختتام کا اندراج غلط کر دیا گیا تھا۔ ان ترک باشندے کی ملتان ائیرپورٹ امیگریشن حکام کے ہاتھوں گرفتاری کی وجہ کلیریکل سفارتی…

Read More

پاکستان، پرتگال سرمایہ کاری کانفرنس ملتوی: پرتگال لیکس میں نئے انکشافات

Trade and investment conference in Portugal

لزبن( ضیاءسید سے)  اب پانامہ لیکس کے بعد پرتگال لیکس کے نام سے کئی انکشافات سامنے آئے ہیں اور مزید انکشافات کے سامنے آنے کا امکان ہے۔  ذرائع کےمطابق، بعض لوگ سرمایہ کاری کانفرنسوں کی آڑمیں سرمایہ اور افراد پاکستان سے پرتگال منتقل کرنے کی سعی کررہے ہیں۔ اسی طرح کی ایک کوشش پرتگال میں منعقد ہونے والی تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس کے ملتوی ہوجانے سے ادھوری رہ گئی ہے۔ یہ کانفرنس دوبارہ ملتوی ہورہی ہے، پہلے یہ کانفرنس پندرہ ستمبر کو ہونی تھی جبکہ بعد میں بارہ اور…

Read More

بلجیم میں مقیم سینئرپاکستانی صحافی خالد حمید فاروقی کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر کا ایوارڈ

Journalist Khalid Hameed Farooqi recieves award from AJK's PM Raja Farooq Haider Khan

برسلز (پ۔ر) بلجیم میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی، دانشور اور جیو ٹی وی کے بیوروچیف خالد حمید فاروقی کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان  نے ان کی طویل صحافتی خدمات ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر سینئروزیرآزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، کشمیرکونسل ای یو  کے سینئر مشیر اور یورپی یونین کے سابق سفیر انتھونی کرزنر اور ورلڈ کشمیر ڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کشمیر نے خالد حمید فاروقی کی صحافتی…

Read More

عالمی برادری جنوبی ایشیا میں ایٹمی دوڑ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیرکو حل کرائے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Interview of AJK PM Raja Farooq Haider in Brussels Belgium by Overseas Tribune

انٹرویو: سید سبطین شاہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں ایٹمی دوڑ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیرکو منصفانہ اور پرامن طور پر حل کرائے۔ دنیا کو ایٹم بمب سے پاک ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی مہم قابل ستائش ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اصل وجوعات کی بھی نشاندھی کرناہوگی۔ ہرخطے میں ایٹمی دوڑ کی وجہ مختلف ہے۔ جنوبی ایشیا میں ایٹمی اسلحے کی اصل وجہ تنازعہ کشمیر ہے جس پر پاکستان اور بھارت میں کئی لڑائیاں ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں اوورسیز…

Read More

وزیراعظم فاروق حیدر نے صدر پریس کلب بلجیم عمران ثاقب کو شیلڈ پیش کی

AJK PM Raja Farooq Haider Presented Sheild to Belgium Press Club Imran Saqib

:برسلز  وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے صدر پاکستان پریس کلب بلجیم چودھری عمران ثاقب کو یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی صحافتی خدمات پر شیلڈ ہیش کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے چوہدری عمران ثاقب کی صحافتی خدمات خصوصا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برسلز میں ان کی صحافتی سرگرمیوں کو سراہا۔ چوھدری عمران ثاقب نے وزیراعظم آزاد کشمیرکا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ان دنوں ایک وفد کے ہمراہ کشمیرکونسل ای یو کی دعوت پر کشمیر ای یو ویک…

Read More

پختونخوا اور سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہوگی، عمران خان

Imran Khan in Peshawar ring Road Jalsa

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کان کھول کر سن لو ، اگلی حکومت پختونخوا میں بھی اور سندھ میں بھی ہماری ہوگی، تم بہت بڑے ڈاکو ہو، تم پاکستان کی سب سےبڑی بیماری ہو۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آصف زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سناہے آصف زرداری نے چار دن پشاور کا چکر لگایا، میں اسے قیامت کی نشانی سمجھتاہوں کہ آصف زرداری آج کرپشن کی بات کررہاہے،معجزہ ہوگیا ،…

Read More

نصرت فتح علی خان کا آج 69 واں یوم پیدائش

69th Birthday of Nusrat Fateh Ali Khan

سروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا آج 69 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ 13 اکتوبر1948 میں فیصل آباد کے معروف قوال فتح علی خان کے ہاں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا اور ’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔ موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی…

Read More

ہنگامہ آرائی کی آڑ میں پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی، نیب

NAB

قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر پیش آنے والے واقعے پر کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی آڑ میںنیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی، نیب نے رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو پیش کردی۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کےباہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس کے باعث جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایک بار پھر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ اس دوران پولیس نے وکلا پر ڈنڈے برسادیئے جس سے ایک وکیل…

Read More