کشمیرسوسائٹی ڈنمارک نے صدرسردارمسعود خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا

Kashmir Society Denmark gives reception in honor of AJK President Sardar Masood Khan

(کوپن ھیگن (سید تنویرنقوی صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر قابض افواج کشمیریوں پر ہرطرح کا ظلم ڈھا رہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کو بری طرح پامال کررہاہے لیکن کشمیری اپنے ارادے میں مصمم ہیں۔ وہ اپنے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے کشمیرسوسائٹی ڈنمارک کی طرف سے یہاں کوپن ہیگن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار مسعود خان نے کہاکہ کشمیری اپنے حق کے جدوجہد کررہے ہیں۔ اگرچہ بھارت نے…

Read More

اللہ نہ کرے حمزہ سے کوئی اختلاف ہو، مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ حمزہ سے کوئی اختلاف ہو، وہ تو چھوٹے بھائی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ سے اختلافات کی باتیں 30سال سے سنتی آ رہی ہوں، شریف خاندان نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، مخالفین مایوس ہوں گے۔ مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو جو کارکن اٹھائے گئے ہیں ان کے متعلق معلومات ہونی چاہیے، ہر ادارےکو اپنے دائرے…

Read More

ڈنمارک میں سفیرپاکستان کا وفاقی وزیرسرداریوسف، صدرآزادکشمیر مسعودخان اور کمیونٹی رہنماووں کے اعزاز میں عشائیہ

Pakistan Embassy Denmark Dinner | Sardar Yousaf in Copenhagen Denmark | Sardar Masood Khan in Copenhagen Denmark

کوپن ہیگن سید تنویرنقوی ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پاکستان کے نئے سفیر سید ذوالفقار گردیزی  نے وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف، صدرآزادکشمیر سردار مسعودخان، حریت رہنما غلام محمد صفی اور پاکستانی کمیونٹی رہنماووں کے اعزاز میں یہاں پاکستان ہاؤس میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر ڈینش پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات اور یورپ سے جو کشمیری رہنما موجود تھے، ان میں تحریک کشمیر ڈنمارک اور تحریک کشمیر  برطانیہ کے عدیل آسی، انصرمنظور حسین، محمد غالب، فھیم کیانی، ڈینش کشمیری کمیونٹی کے رانا ساجد، لبنیٰ الہیٰ اور ڈنمارک کی علاقائی اسمبلی کے…

Read More

ترقی اور انصاف، صرف جمہوریت سے

Development and justice are just from democracy

(تحریر، محمد طارق ) ”و امرھم شوریٰ بینہم ” اپنے اجتماعی معاملات اجتماعی مشاورت سے حل کرو – اسلام میں انسانی رائے کی سب سے بڑی اہمیت ہے – جو لوگ یہ موقف رکھتے ہیں کہ جمہوریت کا عمل اور جمہوری راستہ انسانوں کا بنایا ہوا ہے، وہ غور سے قرآن پاک کی یہ آیت پڑھے ”و امرھم شوریٰ بینہم ” ہمارے ہاں کسی بھی سبجیکٹ، موضوع کو سنجیدگی ، غور سے نہ پڑھا جاتاہے ، نہ ہی اسے سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے – ان غیرسنجیدہ رویوں کا…

Read More

پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم میں اختلافات ختم: تمام گروپس متحد ہوگئے

Pti Belgium clashes are over all groups gets united

برسلز: شفیق جٹ سے پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم میں اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور تمام گروپس آپس میں متحد ہوگئے ہیں۔ نئے فیصلے کے مطابق، چوہدری افتخار سرپرست اعلیٰ، شکیل گوھر چیئرمین اور سردار صدیق خان صدر ہوں گے۔ بقیہ عہدیداروں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔  بلجیم میں مقیم پی ٹی آئی کے حامیوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ یادرہے کہ پی ٹی آئی  بلجیم میں ایک موثر گروپ کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ یہاں دن بدن مضبوط…

Read More

اب ‘تاج محل‘ اور ’ٹیپو سلطان ‘ بی جے پی کے نشانے پر

BJP targets Taj Mahal and Tipu Sultan

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی تاج محل جیسی یادگاروں، مسلم حکمرانوں اور انگریز کے خلاف لڑ کر جان دینے والے مجاہدین آزادی کو بھی بدنام کرکے تاریخ کو مسخ کرنےکے راستے پر چل پڑی ہے۔ کچھ دن پہلے تک تاج محل کو غلامی کی یاد گار قرار دے کر سیاحتی کتابچے سے نکال باہر کرنے والی بی جے پی کے ایک مرکزی وزیر نے اٹھارہویں صدی کے ریاست میسور کے بادشاہ اور انگریز سے 4 جنگیں لڑنے والے آزادی کے مجاہد’ ٹیپو سلطان‘ کو ظالم، وحشی اور قاتل حکمران…

Read More

ڈینش پارلیمنٹ میں کشمیرکانفرنس: بھارت پر بامعنی مذاکرات کے لیے دباو ڈٓالا جائے، صدر مسعودخان

Sardar Masood Khan in Kashmir Conference at Danish Parliament 6

کوپن ھیگن (سید تنویر نقوی) اگراقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ساتھ انصاف کیا ہوتا تو لاکھوں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ نہ بنتے. کشمیریوں کا مطالبہ یہی ہے کہ عالمی برادری نے ان کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا، اس پر عمل درآمد کیا جائے. مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ نہیں۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لئے قربانیاں دے رہے۔ مسئلہ کشمیر اتنا اجاگر ہوچکا ہے کہ اب اس مسئلے کے پرامن اور دیرپا حل پر توجہ دی جائے۔ اقوام متحدہ اور یورپی…

Read More

اُس نے بیٹھے بیٹھے اچانک کہا’ اصل میں معراج دو تھیں

sufism in pakistan

،میں چونکا ! اور اسکی طرف گھُور کر دیکھا ،وہ مُسکرایا اور کہا، پہلے میری بات پوری سُن لو میں نے کہا، تم نے پھر کوئی نئی تھیوری پیش کرنی ہوگی۔ وہ ہنسنے لگا کہا، تم لوگ بس میری مخالفت ہی کرتے رہتے ہو۔ کم از کم سوچا تو کرو میری بات میں کچھ نہ کچھ تو سچائی ہو سکتی ہے ۔ میں نے کہا، اچھا اب کہو بھی کیا کہنا چاہتے ہو۔ وہ تھوڑا سا آگے ہوا اور فلسفیانہ انداز میں بولا۔ ہم لوگ واقعہ معراج کا صرف ایک…

Read More

نارویجن ٹی وی ’’این آرکو‘‘ کی چندہ مہم کی رقم پاکستان اور چاردیگرممالک میں تعلیم پرخرچ ہوگی: لوگ دل کھول کرحصہ لیں، منتظمین کی اپیل

Nrk Tv Norway Fund Raising For Pakistan, Colombia , Syria, Sudan

بیورو رپورٹ ناروے کے سرکاری ٹی وی ’’ این آر کو‘‘ نے جنگ زدہ بچوں کی تعلیم کے لیے ایک روزہ چندہ مہم کا آغاز کردیا۔ یہ مہم ملک کے طول و عرض میں سات ہزار رضاکاروں کے ذریعے چلائی جاری ہے اور اس سے حاصل ہونے والی تمام رقم کو پاکستان، کولمبیا، مالی، جنوبی سوڈان اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بچوں کی تعلم پر خرچ کی جائے گی۔ یہ مہم آج رات تک جاری رہے گی اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ…

Read More

ناروے کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیرخارجہ کا تقرر: اب انیس رکنی کابینہ میں نو عورتیں ہوگئیں

Norwegian PM Erna Solberg | Finance Minister Siv Jensen | First Women Foreign Minister Marie Eriksen Søreide

اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی خاتون کو وزیرخارجہ مقرر کیاگیاہے۔ نئی خاتون وزیرخارجہ کی تقرری کے بعد اب ناروے کے تین سب سے طاقتور عہددوں پر وزارت عظمیٰ، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ پر خواتین براجمان ہوگئی ہیں۔ دوخواتین مس ایرنا سولبرگ اور مس سیو جنسن پہلے ہی بالترتیب وزیراعظم اور وزیرخزانہ تھیں لیکن اب اس ہفتے خاتون وزیرخارجہ کے تقرر کے بعد اب یہ تیسرا سب سے اہم عہدہ بھی ایک خاتون کے پاس آگیاہے۔ نئی تقرریوں کے بعد نارویجن کابینہ…

Read More

غلافِ کعبہ میں آرامڈ فائبر ’کیولر‘ شامل کرنے پر غور

Kaaba Kiswa Making

مکہ مکرمہ کی ام القری یونی ورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم غلافِ کعبہ میں آرامڈ فائبر ’کیولر‘ کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے تا کہ کعبے کا غلاف شدید گرمی میں بلند درجہ حرارت، پھٹ جانے اور بھاری بوجھ کے امکانات کو برداشت کرسکے۔ غلاف کعبہ سے متعلق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ باجودہ نے واضح کیا ہے کہ اس مادّے کو مصنوعی ریشے کے دھاگوں میں شامل کیا جائے گا جو ریشم کے دھاگوں کی سپورٹ کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ…

Read More

اٹلی آئیں اور حکومت سے معاوضہ پائیں

Come italy and get money from government

یورپ کے حسین ترین علاقے میں رہنے کے خواہش مند افراد کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ نہ صرف وہاں آباد ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے عوض انہیں 2 ہزار یورو کی بھاری رقم بھی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے پولیاکے ایک دلکش قصبے سینڈیلا کے میئر نکولا گاٹا نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکیوں سمیت ملک بھر سے جو لوگ بھی اس قصبے میں رہائش اختیار کریں گے ان کو 2 ہزار یورو سے زائد ادا کیے جائیں گے ۔ اس کے لئے…

Read More

قمیض میں کتنے سوراخ ہیں؟

How much holes are in this present

انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں حل کرنے میں دلچسپی بھی ظاہر کرتے ہیں۔ دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے متعلقہ اداروں سے متعلق پہیلیاں پوچھتے ہیں جیسے کہ فوٹو گرافر کچھ تصاویر بنا کر اُن میں چھپی چیز تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں جبکہ کچھ پزل بھی سامنے آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود…

Read More

جینیاتی انجینئرنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سےزیادہ خطرناک ہوگی،پوٹن

Vladimir Putin

روس کےصدرولادیمیرپوٹن نے دنیا کوخبردارکیاہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئرہتھیاروں سےزیادہ خطرناک ثابت ہوگی،اس ٹیکنالوجی سے بےرحم ترین فوجی بھی پیداکیےجاسکیں گے۔ سوچی میں نوجوانوں اورطلبہ سےخطاب کرتےہوئےروس کےصدرپوٹن نے کہا کہ جینیاتی انجینئرنگ ادویہ سازی سمیت کئی شعبوں میں انہتائی سودمندہےمگر جینیاتی انجینئرنگ سےمخصوص صلاحیتوں کےحامل انسان بھی پیداکیے جاسکیں گے۔ روسی صدر نے کہاکہ جینیاتی انجینئرنگ سےذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی پیداکیاجاناہی تصورنہیں کیاجاناچاہیے بلکہ جینیاتی انجینئرنگ ہی سےایسافوجی بھی پیداکیاجاسکےگاجوسفاک وبےرحم ہو۔ تکلیف محسوس نہ کرنے والے اورکیےپرشرمندہ نہ ہونےوالےفوجی پیداکیے گئےتوسفاکیت انتہاپرپہنچ جائےگی اور غیرذمہ…

Read More

باکسر عامر خان نے فریال مخدوم کو چھوڑنے کی وجہ بتادی

Amir Khan & Faryal Makhdoom

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو پلاسٹک سرجری کروانے کی وجہ سے چھوڑا۔ اپنی نئی دوست اور ایک بچے کی ماں صوفیہ کو بھیجے گئے درجنوں میسیجز میں عامر خان نے فریال مخدوم کو کائلی جینر کی طرح پلاسٹک سرجری کی جنونی قرار دیا۔ صوفیہ سے ایک ہوٹل کے باہر کار پارکنک میں ملنے اور پھر نمبروں کا تبادلہ کرنے والے عامر خان نے صوفیہ پر ٹیکسٹ میسجز کی بھرمار کرتے ہوئے کہا کہ فریال مخدوم کو کائلی جینر کی…

Read More