برسلز(پ۔ر)کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام 27 اکتوبر بروزجمعہ کشمیرپر بھارتی قبضے کے دن کے (یوم سیاہ)کے موقع پر برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسیدنے کی۔اس دوران ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارت خانے کو پیش کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیرپر اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔ مظاہرے میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے…
Read MoreCategory: اردو
خیراتی سکول و مدارس
(تحریر، محمد طارق ) ترقی پذیر ممالک میں خیراتی سکولوں کی بھر مار، نتیجہ سکول چلانے والے امیر ہوگئے ، مگر خیراتی سکولوں میں پڑھنے والوں کی زندگی نہ بدلی – پاکستان میں تو خیر خیراتی سکول ، این جی او سکول ہر شہر ، ہر گاوں میں بے فائدہ گھاس کی طرح قوم کے معماروں کو نام علم کی روشنی دینے کی کوشش کررہیں ہیں لیکن دراصل وہ قوم کو تقسیم کرنے کا بیج بو رہے ہوتے ہیں – گوروں کا این جی او بنانے کا مقصد تھا کہ…
Read Moreدی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی نامعلوم افراد کےحملے میں زخمی
جنگ اسلام آباد میں دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ احمد نورانی اپنی گاڑی میں راولپنڈی سے اسلام آباد آرہے تھے کہ زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ان گاڑی کو روکا اور چابی نکال لی۔ ملزمان نے احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران لوگ وہاں جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر حملہ آور…
Read Moreسعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک بن گیا
ریاض: سعودی عرب میں پہلے انسان نما ذہین روبوٹ کو شہریت دے دی گئی۔ عموماً سائنس فکشن فلموں میں امریکی روبورٹس کو شہریت دینے کے مناظر دیکھائے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب میں حقیقت میں ایک روبوٹ کو ملک کی شہریت مل گئی ہے۔ صوفیہ نامی روبوٹ نے دنیا بھر میں پہلی سعودی شہریت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ویڈیو میں صوفیہ روبوٹ نے سعودی شہریت پانے پرخوشی کا اظہار کرتےہوئے اسے اپنے لیےقابل فخر لمحہ قرار دیا ۔تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی روبوٹ…
Read Moreاین اے 4، صدر پی پی ویمن ونگ انتخابی کیمپ میں اسلحہ لے آئیں
پشاور میں این اے چار کے ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں نے قمردین پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدرنگہت اورکزئی انتخابی کیمپ میں اسلحہ بھی ساتھ لے آئیں ۔ دوسری جانب پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 4 کے ہونے والے ضمنی انتخاب کی صورت تحریک انصاف کی سیاسی ساکھ کا امتحان جاری ہے۔ پولنگ کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متنی اور بھانہ ماڑی سے6 افراد کو…
Read Moreاین اے 4 ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری، غیرحتمی نتائج آنے لگے
پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کےبعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی، جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے لگے۔ پشاور حلقہ این اے 4 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 58 کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارارباب عامر ایوب 147 ووٹ لےکرآگے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے واصل فاروق جان 70 وٹ لیکردوسرے نمبر پر اور ن لیگ کے ناصر خان موسیٰ زئی 61 ووٹ لے…
Read Moreپیرس: پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئےسیمینار
پیرس ر رضا چوہدری پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ اور انہیں مختصر عرصے میں ہنرسکھانے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے پیرس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے ناصر عباس تارڑ نے بتایا کہ یہ اسکول ان خواتین اور بچیوں کےلئے ہیں جو اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکیں۔ سیمینار سے راجہ علی اصغر چوہدری نعیم، راجہ ظہیر، صاحبزادہ عتیق الرحمن، چوہدری شہباز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس کام کو وقت کی اہم ضرورت قر ار دیا۔ جنگ سے بات چیت کرتے…
Read Moreپاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہیں ہیں،ٹلرسن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سی دہشت گرد تنظیموں نے پناہ گاہیں بنارکھی ہیں،پاکستانی قیادت سےامریکی خدشات پرکھل کربات ہوئی ۔ نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کے بعد مشترکا پریس بریفنگ میں ٹلرسن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو غیر مستحکم کرنا کسی کے مفاد میں نہیں،دہشت گرد تنظیمیں اسلام آباد کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردتنظیموں کی تعداداورصلاحیتیں مضبوط ہونےپرتشویش ہے، ان کا خاتمہ سب کے مفاد میں ہے…
Read Moreنواز لیگ کو اللہ نے پکڑا، زرداری بڑی بیماری ہے: عمران خان
سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کو انہوں نے نہیں پکڑا اللہ تعالیٰ نے پکڑا ہے، سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے۔ کراچی کے علاقے سلطان آباد میں تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا، ہمارے عظیم قوم نے بننے کی وجہ طاقتوروں کا احتساب نہ ہونا ہے، ہمارا نظام کمزوروں کو پکڑتا ہے، طاقت وروں کو نہیں پکڑتا،نقلی ترقی میٹروٹرین اور سڑکیں ہیں، اصل بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنا ہے۔ انہوں نے…
Read Moreکسی نے دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا، جو وفا نہ ہوا: ریحام خان
ریحام خان نے شکوے کا اظہار کیا ہے کہ کسی نے دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا، جو وفا نہ ہوسکا۔ ریحام خان کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقام ’دیوسائی‘میں گاڑی ڈرائیو کر رہی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانیوں پر وعدہ توڑنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ کسی نے انہیں دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وفا نہ کیا،اس لیے اب میں اپنی تعطیلات منانے خود اکیلی یہاں چلی آئی…
Read Moreعمران کا ریفرنس مسترد، گلالئی رکن اسمبلی رہیں گی
الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا، گلالئی رکن قومی اسمبلی رہیں گی۔ الیکشن کمیشن کے 5رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا، فیصلے میں ممبر پنجاب اورممبر بلوچستان نےاختلافی نوٹ لکھا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے آرٹیکل 63 کے تحت دو فیصلوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ عمران خان کے وکیل نے جواب الجواب دلائل کے دوران کہا کہ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے پارٹی سے مستعفی…
Read Moreپروین رحمان کے قتل کا ملزم منگھوپیر سے گرفتار
ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کے ملزم کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کے ملزم امجد حسین کو منگھوپیر سے گرفتار کرلیا گیا۔ سن 2013ء میں 13مارچ کو پیرآباد تھانے کے قریب فائرنگ سے قتل کی جانے والی اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کا کیس اب بھی پولیس کے لیے معمہ بنا ہوا ہے۔ قتل کے اگلے روز اس وقت کے ایس پی اورنگی ٹاؤن چوہدری اسد نے کالعدم تحریک…
Read Moreڈنمارک میں ایک انٹر نیشل کشمیرکانفرنس کا انعقاد، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور وفاقی وزیر سردار یوسف کی شرکت
کوپن ہیگن: سید تنویر نقوی تحریک کشمیر ڈنمارک اور ڈی پیک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن ڈنمارک میں ایک انٹر نیشل کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے تحریک کشمیر ڈنمارک اور ڈی پیک کے کام کو سراہا اور کہا کہ ڈینش پاڑلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اجلاس رکھنا ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں مزید کہا کہ آزادی کشمیروں کے لہو میں ہے اب اس کوئی روک نہیں سکتا۔پاکستان کے سفیر جناب سید زوالفقار گردیزی نے…
Read Moreنئے پاکستان کی جدوجہد میں پی ٹی آئی ناروے بھرپور کردار ادا کر ے گی، چو ہدری افضال نابو،
اوسلو : بیورو رپوٹ پی ٹی آئی کے اورسیزپاکستانی کارکن اور ہمدرد، تحریک انصاف پاکستان اور عمران خان کی نئے پاکستان کی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، یہ باتیں نئے تجویز کندہ صدارتی امیدوار نظریاتی پینل تحریک انصاف ناروے چوہدری افضال نابو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہئ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف ناروے آنے والے وقت میں نارویجین پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا اجتماعی پلیٹ فارم ثابت ہوگئ ، جہاں پر نارویجین پاکستانی کھل کر اپنے مسائل پر بات کر…
Read Moreنارویجن ٹی وی چندہ مہم: پچیس ملین ڈالرپاکستان اور چاردیگرممالک میں تعلیم کے لیے جمع ہوگئے
اوسلو : بیورو رپوٹ ناروے کے سرکاری ٹی وی ’’ این آر کو‘‘ نے جنگ زدہ بچوں کی تعلیم کے لیے ایک روزہ ملک گیر چندہ مہم کے دوران دوسو بیس ملین کراون یا تقریبا پچیس ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی ہے۔ یہ ایک روزہ مہم اتوار کے روز ناروے کے طول و عرض میں سات ہزار رضاکاروں کے ذریعے چلائی گئی اور اس میں نارویجن پاکستانیوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ اس چندہ مہم سے حاصل ہونے والی تمام رقم پاکستان، کولمبیا، مالی، جنوبی سوڈان اور شام…
Read More