پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور اور گن مین شہیدہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا حیات آباد میں تاتارا پارک میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرگھر سے دفتر جارہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔
Read MoreCategory: اردو
دھرنے پرتعینات پولیس مقروض،کھانےکےلالےپڑگئے
اسلام آباد (جنگ): پولیس دھرنوں اور احتجاج میں اضافی اخراجات کی وجہ سے مقروض ہوگئی،پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے کی سیکورٹی کے لیے روزانہ تقریبا ایک کروڑ روپے کے اخراجات دیے جاتے ہیں۔ دھرنے پر تعینات پولیس کے جوانوں کو کھانے کے لالے پڑگئے، ادھار کھانا دینے والے ٹھیکے داروں نے مزید ادھار دینے سے انکار کردیا ۔ دھرنے کے شرکا کے کھانے پینے پر اب تک تقریباً پونے 5 کروڑ روپے خرچہ آچکا ہے، دھرنے والوں کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے جبکہ دھرنا قائدین میں سے…
Read Moreفیض آباد دھرنا کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت
اسلام آباد (جنگ):جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کیا عدالتیں بند ہو گئی ہیں ؟ کل کوئی اور مسئلہ ہوگا تو کیا پھر شہر بند ہو جائیں گے؟ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ لوگوں نے قرآن پاک پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ فیض آباد کا دھرنا اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر اٹھارہویںروز بھی جاری ہے ، راستے بند ہونے کے…
Read Moreکیا آپ جانتے ہیں کہ ونڈوز وال پیپر کی یہ مشہور تصویر کس نے کھینچی
واشنگٹن: دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹروں پر ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کو بہت سراہا گیا تھا لیکن بہت کم لوگ واقف ہیں کہ یہ تصویر کس فوٹوگرافر نے کھینچی ہے۔ ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کا نام ’بِلس‘ رکھا گیا تھا جس کی پرسکون اور دل موہ لینے والی تصویر 21 برس قبل کھینچی گئی تھی۔ یہ تصویر فطرت کی تصاویر لینے والے مشہور فوٹوگرافر چارلس او ریئر نے لی تھی جو آج بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہیں۔ تاہم 76…
Read Moreدھرنے سے متعلق حکومت کے فیصلے پرعمل ہوگا، ترجمان پاک فوج
اسلام آباد (جنگ):پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنےسے متعلق حکومت کے فیصلے پر عمل ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صورتحال افہام و تفہیم سے حل ہو جائے تو بہتر ہے،حکومت نے جب بھی بلایا وہ کام کرنا فوج کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئین کی شقوں کا مخصوص مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، آئین کو حقیقی روح…
Read Moreاسحاق ڈار کا وزیر اعظم کو خط،چھٹی کی در خواست کردی
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے چھٹی کی در خواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نےوزیر اعظم سے یہ در خواست بیماری کے باعث کی,خط میں انہوں نے چھٹی کے دوران وزیر اعظم سے انہیں سبکدوش کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں موجود ہیں اور وہاں کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں،سیاسی مخالفین کی جانب سے اسحاق ڈار سے بطور وزیر خزانہ استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا…
Read Moreنوازشریف ، مریم نواز احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نیب ریفرنسز میںاسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 13ویں اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 14ویں سماعت کررہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایک ہفتے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ایک ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا،تاہم اس کے باوجود نواز شریف، مریم نواز اور…
Read Moreکشمیر بلیک ڈے اور ناروے کا بلیک فرائڈے
تحریر: علی اصغرشاہد ہر سال کی طرح اس سال بھی ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کرسمس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ رنگ برنگی بتیاں لگا کر مارکیٹیں بازار اور سڑکیں سجائ جا رہی ہیں۔ مارکیٹوں میں دوکاندارگاہک کو متوجہ کرنے کے لیے نت نئے طریقےتلاش کرتے ہیں۔ اس ہفتے شہر بھر میں بڑی بڑی کمپنیوں نے” بلیک فرائڈے” کے نام سے لوٹ سیل کے اشتہارات لگائے ہوے ہیں اور کئی کمپنیوں نے پورے ہفتے کو” بلیک فرائڈے ” قرار دے کر گاہکوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ…
Read Moreاسلام آباد دھرنا، خورشید شاہ کی عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نےحکومت کو فیض آباد دھرنے کے معاملے پرعسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دے دی ہے ۔ خورشید شاہ نے کہاہے کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے ذمے دار نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرانے کی پوری کوشش کریں گے، حکومت نے اس حوالے سے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپشن موجود…
Read Moreاسلام آباد: دھماکا خیز مواد دہشت گردی کیلئے نہیں لے جارہا تھا، مشکوک شخص کا بیان
جیو:اسلام آباد میں جاری دھرنے کے قریب سے دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار مشکوک شخص نے دہشت گردی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارودی مواد روات میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک کی تعمیر کے لیے لے کر جا رہا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے دھرنے کے قریب سے گرفتار مشکوک شخص کے حوالے سے کہا ہے کہ ابتدائی بیان میں شاہ فیصل نے بتایا وہ روات کے قریب زیر تعمیر ہاوسنگ سوسائٹی میں سڑک بنانے کے لیے پہاڑ کی بلاسٹنگ کے…
Read Moreدھرنا ختم نہ کرانے پر آئی جی اور چیف کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس
اسلام آباد (جنگ):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ فیض آباد خالی کرائیں بے شک کسی کو خراش نہ آئے۔ فیض آباد میں 15 روز سے جاری دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، آپ اس معاملے میں بے بس ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کےباوجود دھرنا ختم نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد ،چیف کمشنراسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت…
Read Moreپنڈی دھرنا اور تحریک لبیک یا رسول اللہ
(تحریر، محمد طارق ) اسلام آباد اور روالپنڈی کے بارڈر پر جاری تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا ثابت کر رہا ہے ، کہ جب حکومت اور حکومتی اداروں کی بھاگ ڈور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے اقتدار میں آنے والوں لوگوں کے ہاتھ میں ہوگی ، تو پھر ملک و معاشرے بے مقصد راہوں کے مسافر ہونگے – پچلھے 15 دن سے جاری پنڈی دھرنے نے پاکستانی جعلی جمہوریت کے چمپیئن سیاستدانوں کا سارا پول کھول دیا، کہ سیاست دان جو عوام کے مسائل کو حل کرنے…
Read Moreتربت سے مزید 5 میتوں کی کراچی آمد
کراچی (جنگ): بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 5 افراد کی لاشیں کراچی میں واقع سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق پانچوں لاشوں کو غسل اور کفن دینے کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پی آئی اے کی فلائٹ 302 سےصبح آٹھ بجے لاہور روانہ کردیا جائے گا۔ تربت کے راستے غیر قانونی طور پر بیرو ن ملک جانےوالے مزید پانچ نوجوان کی چار روز پرانی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، ان مقتولین کا تعلق بھی گجرات…
Read Moreوزیر داخلہ نے اسلام آباد دھرنا اتوار تک حل ہونے کی نوید سنا دی
اسلام آباد (جنگ): وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کا معاملہ اتوار تک حل ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اتوار تک دھرنا حل ہونے کی خوش خبری سنا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک علماء سے بات چیت جاری ہیں۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ علما نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جن پر غور کیا جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معاملہ حل ہونے میں آج پیش رفت…
Read Moreاسلام آباد دھرنا، مذاکرات کا سلسلہ پھر تعطل کا شکار
اسلام آباد (جنگ): اسلام آباد دھرنا پرامن طور پر ختم کرانے کے لئے حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جہاں سے چلا تھا وہی آکر رک گیا ۔ ترجمان دھرنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے مطالبے پر قائم ہیں ،اس کے بعد ہی مذاکرات شروع ہوں گے اور حکومت کے سامنے مطالبات رکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق دھرنا انتظامیہ نے انتخابات ایکٹ میں ترمیم ،کمیٹی میں زاہد حامد کے کردار سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔…
Read More