ملکی ایجنسیاں کر کیا رہی ہیں؟ جسٹس فائز عیسیٰ

supreme court of pakistan

فیض آباد دھرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ آئی ایس آئی اور آئی بی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےاستفسار کیا کہ ملکی ایجنسیاں کر کیا رہی ہیں؟کیا ہرکام میں تفریق ڈالنا ہی رہ گیاہے؟ فیض آباد دھرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کررہا ہے۔ سماعت کے دوران پولیس ، آئی ایس آئی اور آئی بی نے سربمہر رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آرمی حکومت کا…

Read More

پاک پرتگال ایسوسی ایشن نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے دفاتر کا دورہ

Pak Portugal Association Visited High Commission For Migration ACM

(لزبن، میاں عبدالروف سے) پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم پاک پرتگال ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین ( اے سی ایم ) کے دفاتر کا دورہ کیا، پاکستانی وفد میں محبوب احمد، قاری امجد محمود نقشبندی، عرفان بٹ شامل تھے۔ دورہ کے دوران تنظیم نے گزشتہ دو سالوں کے دوران جن پاکستانیوں کو ابھی تک رہائشی اجازت نامے نہیں دئیے گئے ان پاکستانیوں کے فنگر لیٹرز اور دیگر ضروری کاغزات اے سی ایم کے ذمہ داران کے حوالہ کیےجس پر اے سی ایم نے…

Read More

دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر عراقی قوم و حکومت مبارکباد کے مستحق ہیں، ڈاکٹر زوار نقوی

Doctor Zawar Naqvi Norway

اوسلو، انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹرسید زوار حسین نقوی نے انتہاپسند دہشتگردوں کے خلاف عظیم کامیابیوں پر عراقی عوام و حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ناروے میں عراقی سفیر کے نام ایک خط میں ڈاکٹر سید زوار نقوی نے کہاہے کہ دہشت گرد گروپ داعش کو عراق میں مکمل شکست دینا اور تمام عراقی علاقے آزاد کرانا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس پر عراق کی حکومت اور عراقی قوم دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خط میں اربعین حسینی کے دوران…

Read More

دور حاضر میں پاکستانی سیاست اور وقت کا تقاضا

Pakistan Flag

تحریر: جاوید صدیقی، کراچی      میرے اکثر دوست مجھ سے کہتے ہیں کہ کیوں سچ اور حقیقت لکھتے ہو، کیوں اپنےذہن اور قلم کو تکلیف دیتے ہو، کیوں اپنے لیئے دشمن پالتے ہو، کیوں مشکلات کو دعوت دیتے ہو، تم دس سالوں سے لکھ رہے ہو، تمہیں کیا ملا؟ کتنی عزت، کتنا وقار، کتنی دولت، کتنا مقام؟ کیا رکھا ہے، آج کے دور میں سچ لکھنا، بھائی یہ دور سچ کا نہیں ہے، یہاں سچ برداشت نہیں ہوتا، بلا وجہ تم سچ کہنے، سچ لکھنے سے مسلسل مشکلات و…

Read More

نارویجن اخبارمیں خبر سے مایوسی ہوئی ہے، ایسی خبروں سے معاشرے میں بداعتمادی کے سوا کچھ نہیں ملتا، پاکستانی سفیرکی وضاحت

Pakistan Embassy Oslo Norway

اوسلو (بیورو رپورٹ)  ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہاہےکہ ناروے کے اخبار آفتن پوستن میں پاکستانی سفارتخانے کے بارے میں منفی تاثر پر مبنی خبر سے مایوسی ہوئی ہے۔ ایسی خبروں کی اشاعت سے نارویجن اور پاکستانیوں کے مابین غلط فہمی پیدا ہونے اور بداعتمادی کے بیج بونے کے سوا کچھ اور حاصل نہیں ہوسکتا۔  یادرہے کہ چھبیس نومبرکو ناروے کے اخبار آفتن پوستن میں ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کا عملہ چند ماہ قبل نئی عمارت میں منتقل…

Read More

فیض آباد انٹرچینج ٹریفک کیلئے مکمل بحال

Islamabad Expressway

حکومت کے دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جن کے نتیجے میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہوگئے اور دھرنا ختم کردیا گیا، فیضآباد انٹرچینج ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔ بائیس دن بعد اسلام آباد میں فیض آباد دھرنے کا مقام خالی کر دیا گیا اور ایکسپریس وے کو کھول دیا گیاہے۔ دھرنے کے شرکاء نے 22 روز بعد اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج خالی کر دیا، شرکائے دھرنا مری روڈ سے ہوتے ہوئے لاہور کےلیے روانہ ہو گئے،دھرنے کی قیادت اورمرکزی کنٹینر بھی…

Read More

دھرنا ختم،معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے

Islamabad Expressway After Faizabad Protest

اسلام آباد (جنگ):حکومت سے معاہدے کے بعد مذہبی جماعت نے فیض آباد کا علاقہ خالی کرنا شروع کردیا ہے ،بدھ تک علاقہ پرانی حالت میں بحال ہوجائےگا۔ معاہدے اور دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعد ایکسپریس وے اور موٹر وے پر ٹریفک بحال ہوگیا، فیض آباد میں بھی دکانیں کھل گئیں،تکلیفیں ختم ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو اکیس دن بعد ریلیف مل گیا ، معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ، کل سے میٹرو بھی چلے گی ۔ فیض…

Read More

فیض آباد دھرنا: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

Islamabad High Court IHC

(اسلام آباد (بیورو رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دھرنے کےخلاف درخواستوں پر سماعت کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں حکومت اور دھرنے والوں کی قیادت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی شرائط پر عدالت کو سنجیدہ اعتراضات ہیں، اس میں اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ عدالت نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور ثالث نے…

Read More

معاہدہ طے پاگیا، تمام شہروں میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

Tehreek e Labaik Agreed to End Faizabad Protest

اسلام آباد (جنگ):خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں میں موجود دھرنا مظاہرین کو کہتا ہوں کہ معاہدہ طے پاگیا ہے، دوسرےشہروں کےمظاہرین پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں۔ اس موقع پر میڈیا پریس کانفرنس کی لائیو کوریج نہ کرنے پر خادم حسین رضوی میڈیا پر برہم ہوگئے اور انھوں نے کہا کہ جب تک میڈیا پریس کانفرنس نہیں دکھائے گا میڈیا نمائندے یہیں رہیں گے۔ اس نمائندوں نے کہا کہ پیمرا نے براہ راست کوریج پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے بعد میڈیا…

Read More

دھرنا ختم ہونے والا ہے، کچھ دیر میں پریس کانفرنس بھی ہوگی، احسن اقبال

Federal Interior Minister Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جنگ):اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی طلبی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بتایا کہ دھرنا ختم ہونے والا ہے، کچھ دیر میں پریس کانفرنس بھی ہوگی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض آباد دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو  15منٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا۔ سماعت کے موقع پر چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا مظاہرین سے معاہدہ طے پاگیا اور ہائیکورٹ پر…

Read More

حکومت کا دھرنا قائدین سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ

prime minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جنگ):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دھرنا قائدین سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،شرکاء نے اتفاق کیا کہ امن کی بحالی کے لئے فوج آئینی کردار مثبت طریقے سے ادا کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آئین کی آرٹیکل 245 کے تحت فوج سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لئے موجود رہے گی جبکہ…

Read More

پیمرا کا تمام چینلز کی نشریات بحال کر نے کا حکم

Pemra

اسلام آباد(جنگ): پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے تمام ٹی وی چینلز کو نشریات بحال کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے کئے گئے آپریشن کے دوران پیمرا نے نیوز چینلز کی نشریات بند کردی تھیں۔ فیض آباد دھرنے سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق…

Read More

جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

Karachi University

کراچی (جنگ): جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے مطابق شہر کی صورت حال کے پیش نظر امتحان ملتوی کیے گئے ہیں،ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سندھ مدرسۃ الاسلام انتظامیہ کی جانب سے کل تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترجمان اردویونیورسٹی میں بھی کل تدریسی عمل معطل رہے گا۔

Read More

راولپنڈی دھرنے سے ملکی انتشار تک

Tehreek e Labaik Dharna Faizabad

(تحریر، محمد طارق ) پاکستان میں نیم اقلیت یہ دلیل دے رہی ہے کہ پنڈی دھرنے کو حکومت پہلے ہی سختی سے نمٹ لیتی تو حالات یہاں تک نہ پہنچ پاتے۔افسوس صد افسوس، اقلیت اس معاملے  کی حساسیت کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ یہ مسلہ کیوں کر شروع ہو ا ہے ، پھر اس مسلے کو حکومت وقت نے خود ہی غلطی تسلیم کرکے واپس لے لیا۔ اس ایشو نے پاکستان کے اقتدارتی طبقے کی منفاقت کو واضح کر دیاکہ یہ لوگ کس طرح عوام کے اصل مسائل پر…

Read More

ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے اور ہڑتال، کاروبار زندگی متاثر

Faizabad Dharna | Tehreek e Labaik Protest

 ایکسپریس: اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ احتجاجی مظاہرین اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے…

Read More