اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ انسانیت کی بالادستی اور انسانی حقوق کے لیے عاصمہ جہانگیر کا مشن جاری رہنی چاہیے۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام فیملی نیٹ ورک ناروے نے اتوارکی شام اوسلو میں فروست لائبریری میں کیا جس کے لیے نظامت کے فرائض نارویجن پاکستانی وکیل اور مصنف ارشد بٹ نے انجام دیئے۔ شرکا نے عاصمہ جہانگیر کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کی جمہوریت، قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی، انسانی حقوق خصوصاً…
Read MoreCategory: اردو
ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن، فارو ق ستار کنوینر منتخب
ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے، منتخب رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنونیر ایم کیوایم پاکستان منتخب کرلیا۔ ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے جبکہ کامران ٹیسوری دوسرے اور عبدالوسیم تیسرے نمبر پر رہے۔ نو منتخب رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس…
Read More(انجمن حسینی ناروے میں مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س
اوسلو: انجمن حسینی ناروے کے زیراہتمام گذشتہ شام مجلس عزا بسلسلہ شہادت جگرگوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا (س) منعقد ہوئی۔ انجمن حسینی ناروے میں مکتب اہل بیت کا سب سے پہلا دینی مرکز ہے جو نارویجن پاکستانی شیعہ مسلمانوں نے سترکی دہائی کے اواسط میں قائم کیا۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینی ناروے کے ڈائریکٹر دینی امور حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے دخترگرامی پیامبراسلام کے فضائل اور مصائب بیان کئے۔ انھوں نے حضرت زہرا (س) کی شہادت پر پیامبرگرامی اور تمام عالم اسلام…
Read Moreایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50 سے زائد مسافر سوار تھے
ایران کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا، تباہ ہونے والے طیارے نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کوشش کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سیمرون کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ایرانی حکام نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کردی گئیں،خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ایران کا…
Read Moreافغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم کیمپ پاکستان میں نہیں،افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ جرمنی کے شہر میونخ میں میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس نے کالعدم القاعدہ ، تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کو شکست دی۔ ان کا کہناتھاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے پاکستانی سرزمین کو دہشتگردوں سے نجات دلائی اب وہاں دہشتگردوں کا کوئی منظم کیمپ نہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ…
Read Moreزینب کیس: مجرم عمران علی کو چار بار سزائے موت کا حکم
پاکستان کے شہر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قصور کی کم سن بچی زینب کے اغوا کے بعد ریپ اور قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم عمران علی کو چار مرتبہ سزائے موات سنائی ہے۔ عدالت نے ملزم پر 32 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ زینب قتل کیس کے مرکزی ملز عمران علی پر 12 فروری کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی اور 15 فروری کو عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ زینب قتل کیس کی سماعت…
Read Moreاوسلو میں چوہدری حنیف عارف کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل شریف
:اوسلو ناروے میں مقیم ساہیوال کی ممتازسیاسی شخصیت اور سابق ناظم یونین کونسل چوہدری حنیف عارف کے والد محترم حاجی محمد ابراھیم مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اوسلو میں ان کی رہائش گاہ پر ختم قل شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل ختم شریف مرحوم کی برسی کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پی آئی اے کے ہیڈ کریئو محمد عثمان، ممتازعالم دین مولانا سفیر الاسلام خمینی، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویزمہر، روزنامہ جنگ کے نمائندہ خصوصی سید سبطین شاہ، کاروباری…
Read Moreاوسلو: پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی نے قومی سلامتی کو سخت نقصان پہنچایاہے، علامہ ڈاکٹرسید زوارشاہ کی وزیرداخلہ احسن اقبال سے اوسلو میں بات چیت
اوسلو: ناروے میں مقیم ممتازعالم دین اور انجمن حسینی ناروے کے ڈائریکٹر دینی امور حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹرسید زوار حسین شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی نے قومی سلامتی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ یہ ملک و قوم کی وحدت کے خلاف ایک پرانہ حربہ اور ایک گہری سازش ہے جس کے سدباب کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ناروے کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیرداخلہ احسن اقبال سے سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں بات…
Read Moreپانچ سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے متعدد مسائل حل کئے ہیں، احسن اقبال
(اوسلو بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بجلی کے بحران کے خاتمے اور دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے کے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سفارتخانہ پاکستان میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماووں اور سماجی شخصیات کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ احسن اقبال اپنے چارملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں نارویجن حکام سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت متعدد دوطرفہ امور پر بات چیت کے لیے گذشتہ روز دو…
Read Moreچیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے اوورسیزپاکستانی سے متعلق مطالبات وزیرداخلہ احسن اقبال کو پیش کردیئے
اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال نے پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ناروے سمیت تمام ممالک میں مقیم پاکستانیوں (اوورسیزپاکستانیوں) کے امورسے متعلق مطالبات پیش کردیئے۔ وفاقی وزیراحسن اقبال جو ان دنوں نارویجن حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے اوسلو میں ہیں، نے گذشتہ روز پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماووں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس دوران سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے نہ صرف زبانی اوورسیزپاکستانیوں سے متعلق مسائل وزیر…
Read Moreمجھے رشوت دینے کی کسی کو ہمت نہیں،سردار یوسف
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ مجھے رشوت دینے کی کسی کو ہمت نہیں ہوگی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید کی طرف سے حج و عمرہ ٹورآپریٹرز کی طرف سے رشوت دینے کی پیشکش کے انکشاف پر سردار یوسف نے کہا کہ خورشید شاہ نے اس وقت کی بات کی ہوگی جب ان کی حکومت تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ عازمینِ حج کو بھرپور سہولتیں فراہم کریں،اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ وزارت سے رابطہ کرے۔ سردار یوسف نے…
Read Moreنوازشریف پارٹی سربراہ نہیں رہے تو سینیٹ ٹکٹس کا کیا ہوگا؟
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر یہ ڈکلیئریشن ہوجاتا ہے کہ نواز شریف پارٹی کے سربراہ نہیں رہے تو سینیٹ کے ٹکٹس کا کیا ہوگا؟ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کی انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم خواجہ سے استفسار کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ کس نے الاٹ کیے؟نمائندہ الیکشن کمیشن نامزدگی فارم لاکر دکھائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی خائن پارٹی کا سربراہ ہوسکتا ہے ؟کیا ڈرگ ٹائیکون الیکشن…
Read Moreاحتساب کے نام پر انتقام کا جواب کل عوام نے دے دیا، نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ انتقام کیوں لیا جارہا ہے تاہم ڈرتا نہیں ہوں، احتساب کے نام پر انتقام کا جواب کل لودھراں کے عوام نے دے دیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا مقدمہ عوام لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑیں گے، میں عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ووٹ کے تقدس کی مثالیں دیکھ رہے ہیں اور کل لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ ایک سوال…
Read Moreنقیب قتل کیس، راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
نقیب قتل کیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے جے آئی ٹی رپورٹ آنے تک سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے اور سیکیورٹی فراہم کرنےکا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نقیب قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کےدوران چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ راؤ انوار کو کسی نے نقصان پہنچایا تو ثبوت ضائع ہوجائے گا۔ سپریم کورٹ کے انسانی حقوق ونگ کورائوانوار کی طرف سے ڈاکخانے کے ذریعے…
Read Moreفاروق ستار ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نہیں رہے،فروغ نسیم
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےدستورکےمطابق رابطہ کمیٹی فیصلوں کی مجازاتھارٹی ہے،فاروق ستار کے بلائے گئےجنرل ورکرزاجلاس کی کوئی حیثیت نہیں،وہ پارٹی سربراہ نہیں رہے۔ فروغ نسیم کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے قانون کے مطابق فاروق ستار کو سبکدوش کیا ، اس کےبعد ان کا ورکرز کنونشن بلانا غیر قانونی ہے ، اب خالد مقبول صدیقی پارٹی کے نئے سربراہ اور کنوینر ہیں۔فاروق ستار نے غیرقانونی قدم اٹھایاتوقانونی چارہ جوئی کاآپشن موجودہے۔ انہوں نے کہاکہ…
Read More