فواد حسن فواد کی گرفتاری، کہانی کا دوسرا رخ بھی دیکھیں

Fawad Hasan Fawad

اسلام آباد (انصار عباسی) وزیراعظم کے سابق سیکریٹری، فواد حسن فواد کی ہائی پروفائل گرفتاری مبینہ طور پر نیب کے اختیارات کے غلط استعمال کا زبردست کیس ہے کیونکہ جن الزامات کے تحت فواد حسن کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سنگین خامیاں پائی جاتی ہیں۔ فواد کے قریبی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ فواد کو بنا کسی ٹھوس شواہد کے تنگ اور گرفتار کیا گیا اور نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے کسی بھی آزاد انکوائری کے نتیجے میں یہ بات ثابت ہو سکتی ہے۔…

Read More

نارویجن پریمیئرلیگ ٹورنامنٹس میں نارویجن پاکستان ٹیم ’’ایگلز‘‘ فاتح قرار پائی

اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے میں پانچ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹس ’’نارویجن پریمیئرلیگ‘‘ گذشتہ ہفتے اختتام کو پہنچی۔ یہ دوسری سالانہ نارویجن پریمیئر لیگ تھی جس میں متعدد نارویجن کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ پچھلے سال کی طرح اس بار بھی نارویجن پاکستنانیوں کی ٹیم ’’ایگلز‘‘ نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے چمپیئن شپ حاصل کرلی۔ اختتامی میچ میں ایگلز کا مقابلہ نائٹ رائڈر سے تھا۔ ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسوپچاس رنز بنائے جبکہ نائٹ رائڈرز دوسو رنز بھی نہ بناسکی۔ اس ٹورنامنٹس میں پاکستان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے…

Read More

’’پیپلزپارٹی سے سمجھوتا کرنا پڑا تو بلاول دوست ہے‘‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے سمجھوتا کرنا پڑا تو بلاول میرا دوست ہے، پیپلز پارٹی پیسٹری چور اور ن لیگ بیکری چور ہے۔ جیو نیوز کے پرو گرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، آزاد امیدواروں کو پیچھے لگانا میرا کام ہے۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کے اسپتال کا دورہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے میری دعوت پر نہیں کیا۔ خبر:…

Read More

’’کچھ انکل اور آنٹیاں مجھے چھوڑ رہے ہیں مگر پروا نہیں‘‘

Bilawal Bhutto Zardar Jalsa in Hub

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بھی بہت سے انکل ساتھ چھوڑ گئے تھے، اب کچھ انکل اور آنٹیاں مجھے بھی چھوڑ رہے ہیں مگرپروا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی انتخابی مہم کے دوران رات بھر سفرکیا، ان کی مسلسل 17گھنٹے کی انتخابی مہم صبح 5 بجے تک جاری رہی۔ بلاول کا قافلہ گھارو، ٹھٹھہ، سجاول، گولارچی، بدین، ٹنڈو محمد خان سے ہوتا ہوا حیدر آباد پہنچا۔ بلاول بھٹو زرداری صبح ساڑھے 4بجے حیدرآباد…

Read More

جیپ والے بڑی تعداد میں جیتے تو ڈکٹیٹ کریں گے، انتخابات سو فیصد درست نہیں ہونگے کوئی سنجرانی وزیراعظم آسکتا ہے، زرداری

Asif Ali Zardari

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں پنجاب سے آزاد امیدوار زیادہ کامیاب ہوں گے،جیپ کے نشان والے امیدوار بڑی تعداد میں جیت گئے تو پھر وہ ڈکٹیٹ کریں گے، انتخابا ت کے بعد کوئی سنجرانی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے، جس نے بھی حکومت بنانا ہوگی اسے ہم سے بات ضرور کرنا ہوگی، ہر حال میں حکومت نہیں چاہتے، بلاول اپوزیشن لیڈر بن بھی جائیں تو بھی قبول ہے، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کا امیدوار بلاول بھٹو زرداری…

Read More

اے پی ایم ایل یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری ذیشان نے عہدہ سے استعفی دے دیا

لزبن (ضیاءسید سے ) اے پی ایم ایل یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری ذیشان نے آل پاکستان مسلم لیگ کی لیڈر شپ کی تبدیلی کے بعد پارٹی عہدہ سے استعفی دے دیا ہے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مشرف  نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پارٹی تقسیم ہو جائے گی ، اور میں ڈاکٹر امجد کی قیادت میں کام نہیں کر سکتا نہ ہی ان کو لیڈر مانتا ہوں  ڈاکٹر امجد نے اے پی ایم ایل کو جتنا نقصان پہنچایا ہے کسی…

Read More

ناروے میں پی ٹی آئی امیدوارفیض الحسن شاہ کی حمایت میں جلسہ، میزبانی کے فرائض ذکی الحسن شاہ نے انجام دیئے

اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے عام پارلیمانی انتخابات میں نارویجن پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس سلسلے میں اوسلو اور اس کے مضافات میں کارنر میٹنگز کا آغاز ہوگیاہے۔ اسی نوعیت کی ایک میٹنگ کا انعقاد گذشتہ شام نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے اہم رہنما سید ذکی الحسن شاہ کلےوال سیداں کی طرف سے کیا گیا۔ اوسلو کے مضافات میں اس میٹنگ کے دوران کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماووں کو مدعو کیا گیا تھا۔ جلسہ میں چوہدری اظہر رندھیر، حاجی غلام احمد گھرکو، چوہدری الیاس گھرکو، ندیم گھرکو، حاجی…

Read More

آہ شہید شجاعت بخاری: مقبوضہ کشمیر کے قدآورصحافی کی کیریڑی میں تدفین

تحریر: سید سبطین شاہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارا مولا کے ایک ذیلی قصبے کا نام ’’کیریڑی‘‘ ہے جس سے ہمارے خاندان کا صدیوں پرانا رشتہ ہے۔  ہمارا تعلق کیریڑی کی مشہور درگاہ یعنی مزار اقدس حضرت میرحاجی سید محمد مراد شاہ بخاری صاحب ہے۔ انہی کی اولاد میں سے حضرت میر سید سلطان محمد شاہ بخاری، ان کے والد حضرت میر سید محمد شاہ اور ان والد حضرت میر سید حبیب اللہ شاہ نے آج سے تقریباً چارسو سال پہلے کیریڑی (موجودہ مقبوضہ کشمیر) سے موجودہ پاکستان کے علاقے مانسہرہ…

Read More

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے نامورکشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیرکے دارالحکومت سری نگر میں جمعرات کی شام نامورکشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شجاعت بخاری جمعرات کی شام افطار سے کچھ وقت پہلے سری نگر میں پریس ایونیو میں واقع اپنے دفتر کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے گولیوں کا نشانہ بنے۔ اس حملے میں ان کے علاوہ، ان کے دو محافظ بھی گولیوں کا نشانہ بنے جن میں سے ایک زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان…

Read More

کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

Kulsoom Nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعداُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز 20گھنٹے سے وینٹی لیٹر پر ہیںاور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے جبکہ کلثوم نواز کو دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔ مریم کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ امی کو آج صبح دل کا دورہ پڑا ہے جب ہم فلائٹ میں تھے، جب سے وہ وینٹی لیٹر…

Read More

مشہوریورپی فوٹوگرافر کی تصاویر کی اشاعت سے دنیا میں مقبوضہ کشمیرکے مصائب کو سمجھنےمیں مدد ملے گی، علی رضا سید

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر کے مصائب کے حوالے سے مشہور یورپی فوٹوگرافر کی شائع ہونے والی تصاویر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان تصاویر کے سامنے آنے سے دنیا کو مقبوضہ کشمیرکے مصائب کو سمجھنےمیں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ دنیا کے مشہور چینل نیشنل جیو گرافیک کی ویب سائیٹ نے فرنچ بلج فوٹو گرافر ’’سدریک گربے ہائے‘‘ کی مقبوضہ کشمیر سے لی گئی تصاویر کو شائع کیا ہے جن کے ذریعے فوٹو گرافر نے بندوق کے سایے میں بسنے والے کشمیریوں…

Read More

ریحام خان کی کتاب اور ہائی بریڈ وارفیئر

  تحریر: سید سبطین شاہ ہائی بریڈ وارفیئر ایک عکسری حکمت عملی ہے جس کے تحت سیاسی محاذ، روایتی لڑائی، غیرمنظم جنگ اور سائبروارفیئر کو مختلف موثر طریقوں سے جیتا جاسکتاہے اور ان طریقوں میں جعلی خبرسازی، جاسوسی، ڈیپلومیسی اور بیرونی مداخلت جیسے حربے شامل ہیں۔ پہلے پہل ایک اصطلاح استعمال ہوتی تھی، پروپگنڈہ وار، لیکن اب صورتحال اس سے کہیں آگے پہنچ چکی ہے۔ اب تو ہائی بریڈ دور میں کئی اور حربے بھی استعمال ہوتے ہیں جن میں پری ایمٹو سٹرائیک اور کوارسو اٹیک وغیرہ بھی شامل ہیں۔…

Read More

آغاخان گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز پانچ جولائی سے لزبن میں ہو گا

(لزبن ضیاءسید سے) آغاخان گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز پانچ جولائی سے لزبن میں ہو گا، تفصیلات کے مطابق اسماعیلی فرقے کے روخانی پیشوا آغا خان کی گولڈن جوبلی تقریبات پانچ جولائی سے گیارہ جولائی تک پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں منعقد ہونگی جس میں دنیا بھر سے آغاخان کے ماننے والے شرکت کریں گئے، روخانی محفل دربار میں ہزاروں عقیدت مند آغا خان کا دیدار بھی کریں گئے جبکہ کلچرل پروگرام میں راخت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے  پروگرامز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی…

Read More

مقبوضہ کشمیرکی گھمبیرصورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایاجائے، علی رضا سید کا مطالبہ

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنے مظالم کا ایک نیا ہتھکنڈہ استعمال کرنا شروع کردیا یعنی اب بھارتی سیکورٹی فورسز نہتے کشمیریوں کو اپنی فوجی گاڑیوں کے نیچے کچل رہی ہیں۔ اس طرح کے واقعات کی ایک تازہ مثال یہ ہے کہ جمعہ کے روز دو نوجوانوں کو سری نگر کے…

Read More

ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، نواز شریف

Nawaz Sharif and Maryam Nawaz

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ آج بہت ہی تاریخی دن ہے،ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے نوازشریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آج تاریخی دن ہے، حکومت نے 5 سال مکمل کر لیے۔ جس پر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بہت ہی تاریخی دن ہے،ایسا تاریخی دن کبھی نہیں…

Read More