انتہاپسندی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، نارویجن پاکستانی سیاسی زعیم میاں اسلام کی پاکستانی صحافی سے گفتگو

Loading

پی پی پی ناروے کے رہنماء میاں اسلام  پاکستانی صحافی و محقق سید سبطین شاہ سے گفتگو کررہے ہیں اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ انتہاپسندی نے نہ صرف پاکستان کو اندرونی طور پر سخت نقصان پہنچایا ہے بلکہ ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی اس ملک کو بدنام کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء میاں محمد اسلام نے پاکستانی صحافی اور محقق سید سبطین شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ سید سبطین شاہ گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں انتہائی پسندی کے بارے…

Read More

سینئرصحافی سمیع ابراہیم پر حملہ افسوسناک ہے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال

Loading

اوسلو (پ۔ر)۔ چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ سینئرصحافی اور معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری قمراقبال نے کہاکہ وفاقی وزارت کے اعلیٰ منصب پر فائز اور ایک معروف سیاستدان کو یہ ہرگز زیب نہیں دیتا ہے کہ وہ بھرے مجمعے میں کسی کو طماچہ دے مارے۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات وزیراعظم عمران خان کی مثبت پالیسیوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہیں جو ملک و…

Read More

سیدہ فاطمہ الزہرا ٹرسٹ ناروے کا سالانہ اجلاس: علامہ افتخار چشتی نے ٹرسٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی

Loading

اوسلو (پ۔ر)۔ سیدہ فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیھا) ٹرسٹ ناروے کا سالانہ اجلاس ٹرسٹ کے روح رواں علامہ افتخار احمد چشتی کی زیر صدارت گذشتہ روز ہولملیا، اوسلو میں منعقد ہوا جس میں ٹرسٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ علامہ افتخار چشتی نے شرکاء کو بتایاکہ ٹرسٹ کا مشن کسی فرقہ وارانہ تعصب سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت ہے، یہ مشن سنی، شیعہ، وہابی کی تفریق اور تعصب سے پاک ہے۔ ٹرسٹ نے ابتک مختلف مواقع پر پاکستان میں غریب…

Read More

پاکستان معاشی بحران کا شکار، ڈالر کنٹرول نہیں کرسکتے، مشیرخزانہ

Loading

کراچی (خبرایجنسی)مشیر خارجہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ غیرملکی قرضہ97ارب ڈالر زہے ،اس سال حکومت نے 2 ہزار ارب روپے سود دیا ،آئندہ مالی سال میں سود کی مد میں 3ہزار ارب روپے دینا ہونگے،ہم سب کچھ امپورٹ کر رہے ہیں ،اس صورتحال میں روپے کی قدر کو سنبھالا نہیں جاسکتا ، ہم نے بجٹ میں نان فائلر کا تصور ختم کردیا ، سب کوٹیکس دینا ہے اگر اس سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوجائے،کابینہ کی تنخواہوں میں 10فیصد…

Read More

اوسلو کی گرما گرم ’’منڈلی‘‘ میں نئے رحجانات: کچھ پارٹیاں تبدیل کر بیٹھے اور بعض کا اپنی پارٹیوں سے بھی اختلاف

Loading

تحریر: سید سبطین شاہ اگر ناروے کے دارالحکومت اوسلو آئیں تو ’’منڈلی‘‘ میں شریک نہ ہوں تو بات بنتی نہیں۔ بات کو آگے بڑھانے سے پہلے آئیے، منڈلی کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگرچہ لفظ منڈلی تو ناپید ہوجانے والی زبان سنسکرت سے لیا گیا ہے جس کے معنی ٹولی، گروہ، جتھا، جماعت اور جھنڈ کے ہیں لیکن پٹھوہاری ثقافت میں یہ لفظ رچ بس گیا ہے۔ منڈلی یعنی ایک ایسا مقام ہے، جہاں لوگ مل بیٹھ کر آپس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ خاص…

Read More

فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کرلیا

Loading

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کی گرفتاری کےلئے وارنٹ دستخط کرکے نیب ٹیم کے حوالے کئے تھے۔ پی پی رہنما کو جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Read More

واقعہ کربلا آرٹ کی زبانی، نارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی کی تصویر تکمیل کے مراحل میں ہے

Loading

سید انور علی کاظمی کے ساتھ گفتگو اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا انمول خزانوں سے پر ہے۔ صرف انہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا ہی ایک انمول ہیرہ ایک پاکستانی مصور ہے جو گذشتہ ساڑھے چار دہائیوں سے ناروے جیسے سرد ملک کی ٹھنڈی فضاووں میں سانس لے رہا ہے۔ گذشتہ دنوں پاکستانی محقق اور صحافی سید سبطین شاہ نے ناروے کے دورے کے دوران اس نارویجن پاکستانی آرٹسٹ سید انور علی کاظمی سے ملاقات کی۔ ان دنوں یہ ماہر فنون…

Read More

پاکستان میں جمہوریت ہرصورت برقرار رہنی چاہیے، شیخ عظیم اللہ آف ناروے

Loading

سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ اوسلو (پ۔ر)۔  ناروے میں مقیم ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے کہاہے کہ پاکستان میں احتسابی عمل بھی جاری رہنا چاہیے اور جمہوریت بھی برقرار رہنی چاہیے۔ سیاست ایک بڑے اجر کا درجہ رکھتی ہے، بشرطیکہ اگر سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے۔  اگر ایسے ہو تو اس بڑھ کر انسانیت کی خدمت کوئی نہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں بعض لوگ سیاست میں اس لیے آتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مال بٹورسکیں لیکن وہ…

Read More

لالہ موسیٰ کی معروف سماجی شخصیت الحاج عبدالخلیل مرحوم کی انسانی فلاح کے لیے خدمات انکے فرزند شیخ طارق محمود آف ناروے کی زبانی

Loading

ناروے کی سماجی شخصیت شیخ طارق محمود سے ان کے والد شیخ عبدالخلیل کے بارے میں گفتگو۔ ملاقات: سید سبطین شاہ اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے علاقے لالہ موسیٰ کی معروف سماجی شخصیت الحاج عبدالخلیل مرحوم کی انسانیت کے لیے خدمات کے حوالے سے گذشتہ دنوں انکے فرزند اور ناروے کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود سے اوسلو میں انکے دفتر میں گفتگو ہوئی۔ لالہ موسیٰ اور قرب و جوار کے لوگوں کی خدمت کرنا شیخ طارق محمود کے والد مرحوم…

Read More

کڈنی سنٹر گجرات کی بھرپور مدد کی جائے، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر کا انٹرویو

Loading

  پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر کا انٹرویو ۔ انٹرویو: سید سبطین شاہ اوسلو(خصوصی رپورٹ)۔ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو صدقہ جاریہ کی طرح ہمیشہ جاری رہتے ہیں۔ ایسے کاموں میں حصہ ڈالنے والوں کی نیکیاں بڑھتی ہی رہتی ہیں۔ گجرات کڈنی سنٹر بھی اسی طرح کا ایک نجی خیراتی منصوبہ ہے جسکے تحت ہمہ وقت گردے کے مستحق اور نادار مریضوں کا علاج کیاجاتاہے۔ اس سنٹر کو ایک سترہ رکنی بورڈ آف گورنرز کی زیر نگرانی چلایا جارہاہے۔ ادارے کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر…

Read More

نارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی کی چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال سے ملاقات

Loading

 مصور سید انور علی کاظمی چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال سے ملاقات کررہے ہیں اوسلو (پ۔ر)۔ نارویجن پاکستانی مصور سید انور علی کاظمی نے گذشتہ روز چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال سے یہاں اوسلو میں ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان میں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل خصوصاً سید انور علی کاظمی کو گذشتہ سال پاکستان میں پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پراس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی غیر ملکی…

Read More

نیب نے حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا

Loading

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں نیب نے حراست میں لے لیا، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو لے کر روانہ ہوگئی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، صاف پانی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل…

Read More

پی پی پی ناروے نے آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے

Asif Ali Zardari

Loading

اوسلو (پ۔ر)۔ پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی پوری ٹیم نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ناروے میں پارٹی کے صدر چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ، سینئرنائب صدر علی اصغر شاہد، جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار اور سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسماعیل سرور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرکے ایک اوچھا ہتھکنڈہ اختیار کیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ چونکہ بجٹ نزدیک آرہا اور ملک پہلے ہی سنگین…

Read More

آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا گیا

Loading

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زردرای کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ آصف زرداری کو لینے کےلئے نیب کی ایک گاڑی زرداری ہاؤس میں داخل ہوئی جس میں موجود نیب ٹیم نے سابق صدر کو بیٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ نیب کی گاڑی کے زرداری ہاؤس سے باہر نکلنے کے دوران بے نظمی دیکھنے میں آئی۔  نیب ٹیم آصف زرداری کو میلوڈی چوک…

Read More

علامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے

Loading

معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی عمر 70 برس تھی۔ علامہ عباس کمیلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وہ ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے سرگرم رہے اور فلسطین فائونڈیشن کے بانی سرپرست اراکین میں سے بھی تھے۔

Read More