حکمران اتحاد کی کامیابی: اپوزیشن لیبرپارٹی شکست سے دوچار

تحریر: محمد طارق نارویجین قومی اسمبلی انتخابات میں ناروے کی لبیر پارٹی بری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے- لیبر پارٹی کی شکست کی وجہ سے بائیں بازو کے بلاک سبز سرخ کو نئی حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے- حالانکہ دائیں بازو کا نیلا کنزرویٹو بلاک صرف 10 سیٹوں سے سادہ اکثریت لے سکا – اس وجہ سے سے موجودہ خاتون وزیراعظم ایرنا سولبرگ اگلے مزید 4 سال کنزرویٹو بلاک کے ساتھ ناروے میں حکومت کرسکتی ہیں- دوسری طرف عیسائی نظریات کی پارٹی کے آر ایف جس نے…

Read More

ہیومن سروسزناروے کی تقریب: متعدد نارویجن اور نارویجن پاکستانیوں نے شرکت کی

ہیومن سروسزناروے کی تقریب: متعدد نارویجن اور نارویجن پاکستانیوں کی شرکت تنظیم کے چیئرمین چوہدری غلام سرورنے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اوسلو(پ۔ر) ہیومن سروسز ناروے کی جانب سے گذشتہ دنوں انتخابات کے حوالے سے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ نظامت کے فرائض پاک۔ناروے فورم کے صدر اور متحرک سماجی شخصیت چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے انجام دیئے۔ تقریب کے دوران نارویجن سیاسی زعماء…

Read More

ناروے کے انتخابات کا عمل آج مکمل ہوگا ، سخت مقابلے کی توقع ہے…خصوصی رپورٹ

ناروے کے پارلمانی انتخابات کا عمل آج پیر کو مکمل ہورہاہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔ بعض سیاسی جماعتوں نے نارویجن کے علاوہ، کچھ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی پس منظر رکھنے والے امیدوار بھی متعارف کروائے ہیں۔ ناروے کی لیبرپارٹی سے وابستہ سیاستدان اور رکن اوسلوپارلیمنٹ ڈاکٹر مبشر بنارس اور اوسلو کے علاوہ ہالے رود کے پارٹی بورڈ کے رکن چوہدری غلام سرور کہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کو امید ہے کہ وہ دیگر پارٹیوں سے مل کر حکومت بنائے گی جبکہ ہورے پارٹی کے…

Read More

اسلامک کونسل ناروے ، نظریاتی ، انتظامی ، معاشی بحران کا شکار

Tariq Mehmood Oslo Norway

(تحریر، محمد طارق ) اسلامک کونسل ناروے جو ساری نارویجین مسلمان تنظیموں اور مساجد کی نمائندہ تنظیم ہے- مسلمانوں کے اندر اپنے روایتی عدم برداشت ، غیر جمہوری رویوں اور واضح مذہبی نظریاتی اختلافات کی وجہ سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ اب اسلامک کونسل ناروے کے پاس آخری موقع ہے کہ کس طرح وہ وزارت ثقافت کے سامنے 14 ستمبر 2017 کی میٹنگ میں اپنا موقف پیش کرتے ہیں – وزرات ثقافت سماجی و مذہبی تنظیموں کو سالانہ ملینز کراون کی امدد دیتی ہے – تاکہ یہ تنظیمیں…

Read More

الیکشن2017 : ناروے کی قومی اسمبلی

(تحریر محمد طارق) گیارہ ستمبر 2017 کے نارویجین قومی اسمبلی الیکشن کمپین آخری مراحل میں داخل ، کارنر ، جنرل مینٹگز کے ساتھ مساجد ، چرچ، میڈیا پر مباحثے ، سیاسی پارٹیاں ہر فورم پر جاکر اپنا سیاسی ، معاشی، انتظامی ایجنڈا عوام کے سامنے پیش کر رہی ہیں- ان انتخابات میں ہر پارٹی نے تارکین وطن امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیے ہیں- پاکستانی تارکین وطن جن کی اب تیسری نسل ناروے میں پروان چڑھ رہی ہے ، ان کو نارویجین سیاسی پارٹیاں خصوصی اہمیت دے رہی ہیں- پاکستانیوں کی…

Read More

ووٹ آپ کا جمہوری حق ہے، ضرور استمال کریں، پاکستان یونین ناروے

Pakistan Union Norway

اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے  ترجمان منشاء خان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ووٹ عوام کا جمہوری حق ہے اور اسے ضرور استعمال کرناچاہیے۔ ناروے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان میں کہاگیاہے کہ ناروے کے آئین نے ووٹ کے حق کی ضمانت دی ہوئی ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ناروے جیسے ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں ووٹ دینے کا آزادانہ حق ہے۔ ہم اپنی پسندیدہ پارٹی کے حق میں رائے دے سکتے ہیں۔ بیان میں غیرملکی پس منظر رکھنے والے تمام لوگوں سے…

Read More

اوسلو: ہمارے پیغمبر(ص) نے دنیا کو امن و محبت کا درس دیاہے، مفتی زبیر و مولانا نوری کا خطاب

نارویجن پاکستانی راجہ غالب کے فرزند مرحوم اسامہ حسین کی برسی پر پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اوسلو (پ۔ر) ہمارے پیغمبر (ص) پوری کائنات کے لیے رحمت ہیں۔ وہ ہرمخلوق کے لیے نبی رحمہ ہیں۔ آپ نے دنیا کو امن و محبت کا درس دیا۔ اگرآج لوگ آپ کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ آج کے مسلمانوں کو فخر ہوناچاہیے کہ وہ حضرت ختمی مرتبت سرورکونین (ص)  کی امت میں سے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناروے میں مقیم عالم دین…

Read More

پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم ہونے دیاجائے، نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت شیخ عظیم اللہ کی اپیل

شیخ عظیم اللہ  اوسلو (پ۔ر) نارویجن پاکستانی سماجی اور کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے پاکستان کے تمام سیاسی اور غیرسیاسی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھنے اور مستحکم ہونے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ہرقسم کے معدنی اور انسانی ذرائع سے مالامال ہے لیکن درست انتظامات اور صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب قمیتی اثاثے ضائع ہورہے ہیں۔…

Read More

نارویجن پاکستانی فٹ بالر غیاث زاہد چمپئین لیگ میں حصہ لیں گے

اوسلو(خصوصی رپورٹ) نارویجن پاکستانی فٹ بالر غیاث زاہد چمپیئن لیگ کے میچوں کے دوران قبرص کے فٹ کلب آپول ایف سی کی جانب سے کھیلیں گے۔ بائیس سالہ غیاث نے قبرس کے اس فٹ بال کلب کے ساتھ چار سال کا معاہدہ کیاہے جس کے تحت وہ اس مشہور ٹیم کی جانب سے یورپین مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ آپول ایف سی نیکوسیا قبرس کا ایک مشہور فٹ بال کلب ہے جو اب تک چھبیس چمپئن شب، اکیس کپ اور تیرہ سپر کپ میں کامیابی حاصل کرچکاہے۔ چمپیئن لیگ ایک…

Read More

برما کے مسلمانوں پر مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں، ترجمان پاکستان یونین ناروے

Pakistan Union Norway

اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے ترجمان منشاء خان نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظلوم برمی رونگھیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر جہاں حقوق انسانی کے عالمی اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے وہاں پر مسلمان ممالک کے حکمرانوں بھی خاموش ہیں۔ انھوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے میانمار میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے…

Read More

نوبل سنٹر اوسلو میں مشرف کے ساتھ برتاو افسوسناک ہے، ممتاز دانشور راجہ منصوراحمد

اوسلو(پ ر) پاکستان اوورسیز الائنس کے چیئرمین اور دانشور راجہ منصوراحمد نے کہاہے کہ گذشتہ ماہ نوبل پیس سنٹر میں پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے ساتھ کوئی اچھابرتاو نہیں کیاگیا۔ پرویزمشرف کو بتایاگیاتھاکہ نوبل پیس سنٹر نے انہیں لیکچر کی دعوت دی ہے جہاں وہ نارویجن سکالرز اور دانشوروں سے خطاب کریں گے لیکن حقیقت میں ایسانہیں تھا۔ ان کے لیچکر کے دوران کوئی نمایاں نارویجن سکالرز اور محققین موجود نہیں تھے۔ اس لیکچر میں جانے سے قبل پرویزمشرف بھی خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ ان…

Read More

ناروے میں عیدالاضحیٰ جمعہ کے روزمنائی گئی

ناروے میں مسلمانوں نے جمعہ یکم ستمبر کو عیدالاضحیٰ منائی۔ نارویجن مسلمان زیادہ تر دارالحکومت اوسلو میں آباد ہیں۔ ان میں بہت سے ایسے ہیں جن کا پاکستانی پس منظر ہے۔ ناروے میں ایک لاکھ بیس ہزار کے لگ بھگ مسلمان مقیم ہیں اور یہ تعداد ملک کی کل پچاس لاکھ آبادی کا اڑھائی فیصد ہے۔ نارویجن پاکستانی مسلمانوں کی تعداد چالیس ہزار کے قریب ہے۔ ناروے کے مسلمانوں نے جمعہ کے روز نماز عید ادا کی۔ اوسلو میں جماعت اہل سنت، اسلامک کلچرل سنٹر اور ورلڈ اسلامک مشن، توحید…

Read More

ناروے میں پٹھواری زبان کو فروغ دینے والے لوگ: ’’منڈلی‘‘ کے عنوان سے استفادہ کیاجاتاہے

  خصوصی رپورٹ: سید سبطین شاہ  کچھ لوگ ایسے ہیں جو کئی دہائیوں کے بعد بھی اپنی مادری زبان اور آبائی وطن و ثقافت کو نہیں بھولتے۔ یہ حقیقت ہے کہ پٹھوارکی میٹھی زبان نارویجن دارالحکومت اوسلومیں بھی کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ پھٹواری زبان پنجابی کی ایک شاخ ہےجو خطہ پٹھواری میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ علاقائی زبانیں پاکستان کا اثاثہ ہیں جن کی بقا کے لیے کوئی خاص کوششیں نہیں کی جارہی ہیں۔ خطہ پٹھوار ہزارہ اور کشمیر کو پنجاب کے دوسرے علاقوں سے ملاتاہے اور…

Read More

ناروے میں انتخابی گہماگہمی اور نارویجن پاکستانیوں کی ترجیحات

تحریر: سید سبطین شاہ ناروے کی مرکزی پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل گیارہ ستمبر کو مکمل ہورہاہے۔ ناروے میں مقیم غیرملکی پس منظررکھنے والی متعدد اقوام میں نارویجن پاکستانی ایک نمایاں مقام اور اہمیت رکھتے ہیں۔ نارویجن پاکستانیوں کو پہلے ادوار کی طرح اس بار بھی انتخابات میں دلچسپی ہے لیکن اس بار ان لوگوں کی دلچپسی کچھ شرائط کے ساتھ ہیں۔ اکثر نارویجن پاکستانی جن کی زیادہ تر تعداد دارالحکومت اوسلو میں مقیم ہے، ووٹ لینے والوں سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ خدا را ہمارے ساتھ رویہ درست…

Read More

جبری شادی پر اوسلو میں مباحثہ: شرکاء نے منفی پروپگنڈے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

اوسلو (بیورورپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک مباحثے کے مقررین نے جبری شادی کے حوالے سے بعض حلقوں کی طرف سے مفنی پروپگنڈے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقررین نے یہ بھی کہاکہ جبر کی شادی اسلامی قوانین اور انسانی حقوق  کے منافی ہے۔   اس اہم معاشرتی موضوع پر مباحثے کا اہتمام پاکستان یونین ناروے نے کیا۔ مقررین نے جبری شادی کو ارینج میرج یا طے شدہ شادی کے بالکل مختلف قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال مباحثے کے…

Read More