(اوسلو (نیوز ڈیسک کشمیرسکینڈے نیوین کونسل ناروے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار علی شاہنوازخان کے والد سردارشاہنواز خان کی وفات پر نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے عہدیداروں اور سابقہ عہدیداروں نے بھی اپنے اپنے بیانات میں سردارشاہنوازخان کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ سوسائٹی کے صدر خالد اسحاق دانیال، نائب صدر ریاض احمد، جنرل سیکرٹری مرزا تیمور ثقلین اور دیگر عہدیداروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سردارشاہنوازخان کی وفات پر افسردہ ہیں اور…
Read MoreCategory: ناروے
اوسلو: مرحوم سردارشاہنواز ایک وسیع القلب انسان تھے، پی پی پی رہنماء جاوید اقبال کی ڈاکٹرسبطین شاہ سے گفتگو
(اوسلو (نیوز ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے سینئر رہنماء جاوید اقبال نے کہاہے کہ نارویجن کشمیری رہنماء مرحوم سردار شاہنواز خان ایک وسیع القلب اور وسیع المزاج انسان تھے اور اسی وجہ سے ہمارے دل میں ان کا احترام قائم رہے گا۔ انہوں نے یہ بات نارویجن پاکستانیوں کے امور پر نظر رکھنے والے پاکستانی صحافی و دانشور ڈاکٹر سید سبطین شاہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جاوید اقبال نے کہاکہ سردار شاہنواز خان پی پی پی پی کے دیرینہ ساتھی و مربی تھے اور وہ اپنی اکثر…
Read Moreناروے: علی شاہنوازخان کے والد سردار شاہنوازخان دنیائے فانی کو وداع کہہ گئے
مرحوم سردارشاہنوازخان (اوسلو (خصوصی تحریر تقریباً ایک سال ہونے کو ہے کہ کرونا کی بیماری نے انسان کی نقل و حرکت کو منجمد کرکے رکھ دیا۔ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اس بیماری کی وجہ سے سنگین نقصانات کا سامنا کررہی ہیں۔ یہ بیماری جانے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ آئے دن اس وائرس کی ویکسین کی آمد کا اعلان بھی ہورہا ہے لیکن عملی طور پر اس حوالے سے کسی کاروائی کے آثار نظر نہیں آرہے۔ کرونا کی وباء نے ابتک کئی گھر اجاڑ دیے ہیں۔ قیمتی قیمتی…
Read Moreایدھی فاؤنڈیشن کے خلاف شرمناک سرکاری کاروائیاں: وزیراعظم عمران خان سختی سے نوٹس لیں، قمراقبال
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے “ایدھی فاؤنڈیشن” کے خلاف ایف آئی اے کے اہلکاروں کی چھاپہ مار کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیزپاکستانی مرحوم عبدالستار ایدھی، ان کے خاندان اور ان کے ادارے سے منسلک افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی ملک و قوم کے لیے فلاحی خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں…
Read Moreسابق سپیکر ایاز صادق کا بیان افسوسناک اور اشتعال انگیز ہے، قمراقبا
Chairman Pakistan Union Norway Ch Qamar Iqbal (اوسلو (پ۔ر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہا ہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا بیان انتہائی افسوسناک اور اشتعال انگیز ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری قمراقبال نے کہاکہ ایازصادق نے ایسا متنازعہ بیان دے کر ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ یہ انتہائی قابل گرفت بیان ہے۔ انہوں نے نہ صرف فوج کا مورال کم کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ قومی سلامتی کے امور پر غیرذمہ دارانہ حرکت کی ہے۔ قمراقبال نے مزید…
Read Moreعلامہ شمشاد رضوی کونسل آف علماء امامیہ شنگن کے صدر منتخب: علامہ ڈاکٹر زوار شاہ کی مبارکباد
(اوسلو (پ۔ر انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نقوی نے توحید اسلامک سنٹر اوسلو ناروے کے امام جماعت علامہ سید ششمشاد حسین رضوی کو کونسل آف علماء امامیہ شنگن کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ علامہ سید شمشاد حسین رضوی جو ایک طویل عرصے سے ناروے میں دینی خدمات انجام دیے رہے، کو کونسل آف علماء امامیہ شنگن کے گذشتہ روز کے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر کونسل کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ کرونا…
Read Moreصوبائی وزیرتعلیم راجہ یاسرہمایوں سرفراز کا چیئرمیں پاکستان یونین ناروے قمراقبال کے اعزاز میں عشائیہ: مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اوسلو (پ۔ر)۔ صوبہ پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ کی یہ تقریب گذشتہ شام پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس کے دوران وزیر برائے تعلیم کے پرائیویٹ سیکرٹری حبیب الرحمان ہاشمی، پی ٹی آئی کے بانی رکن مظہرساہی، وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری انور کھرل، سیشن جج بہاولپور، سماجی کارکن مزمل بٹ، چنیوٹ سے علی سپرا اور دیگر اہم…
Read Moreمرزا ذوالفقار مرحوم، ایک انسان دوست شخصیت ۔۔۔ تحریر: علی اصغرشاہد
پاکستان پیپلز پارٹی کی آمریت کے خلاف عظیم سیاسی جدوجہد اور بےمثال قربانیاں دنیا بھر میں آمریت کے خلاف چلنے والی جمہوری تحریکوں کے لئے مشعل راہ ھیں ۔ پاکستان میں ضیاء آمریت کے دوران پارٹی کارکنوں محنت کشوں مزدوروں کسانوں طلباء وکلاء اور دانشوروں کو 80 ھزار کوڑے سر عام مارے گئے۔ جیلیں بھر دی گئیں اور کئی نوجوانوں کو پھانسی کے تختے پر لٹکایا گیا۔ پاکستان میں چلنے والی اس جمہوری تحریک میں جہاں پاکستان میں موجود کارکنوں اور راہنماؤوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، وھاں…
Read Moreناروے: چوہدری رضوان کا پی پی پی سپورٹس ونگ کا صدر منتخب ہونا نیک شگون ہے، چوہدری عجب
(اوسلو (پ۔ر پاکستان پیپلزپارٹی ناروے سے وابستہ اہم سماجی شخصیت چوہدری عجب خان نے تحصیل کلرسیداں کے علاقے سہوٹ کلیال سے تعلق رکھنے والی متحرک شخصیت چوہدری محمد رضوان کو ضلع میں پی پی پی کے سپورٹس ونگ کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور ان کے انتخاب کو علاقے کے لوگوں کے مفاد اور خصوصاً نوجوانوں کی صحت افزاء سرگرمیوں کے حوالے سے نیک شگون قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری محمد رضوان چوہدری محمد ضمیر مرحوم (سابق تحصیل سربراہ پی پی پی، ریٹائرڈ پولیس…
Read Moreاوسلو: ڈاکٹر سید زوار حسین کی ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز سے ملاقات: پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد پر تشویش کا اظہار
اوسلو (خصوصی رپورٹ) انجمن حسینی ناروے کے دینی امور کے ڈائریکٹر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے گذشتہ روز ناروے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان سے ملاقات کی۔ سفارتخانہ پاکستان میں ہونے والی اس ملاقات میں توحید اسلامک سنٹر کے صدر سید سجاد کاظمی بھی موجود تھے اور اس دوران سفیر پاکستان کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام ایک خط دیا گیا جس میں حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان میں شیعہ مکتب سے تعلق رکھنے والے لوگوں…
Read Moreناروے میں اسلام مخالف گروپ “سیان” ہفتہ وار قرآن جلانے کا منصوبہ ترک کرکے ڈائیلاگ پر رضا مند ہوگیا
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے میں اسلام مخالف گروپ “سیان” ہر ہفتے قرآن جلانے کے اپنے منصوبے کو معطل کرکے مسلمانوں کی ایک تنظیم “مسلم ڈائیلاگ فورم” کے ساتھ مذاکرات پر رضا مند ہوگیا ہے۔ مسلم ڈائیلاگ فورم کے روح رواں اور ممتاز نارویجن پاکستانی سیاستدان سید یوسف گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم اس سے قبل “سیان” کے عہدیداران خصوصاً اس کے مرکزی لیڈر “لارس تھورسن” سے ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اب ان کے ساتھ چوبیس اکتوبر کو باقاعدہ مذاکرات ہوں گے۔ یوسف گیلانی کے علاوہ…
Read Moreحکومت پاکستان فرقہ وارانہ تشدد کی فوری روک تھام کرے، ناروے کے سنی و شیعہ علماء کا مشترکہ مطالبہ
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے میں مقیم اہل سنت اور اہل تشیع کے علماء نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی روک تھام کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے۔ یہ بات گذشتہ روز دارالحکومت اوسلو میں مقیم شیعہ علماء کے ایک وفد کی اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے پاکستانی نژاد علماء سے ملاقات کے دوران کہی گئی۔ شیعہ علماء کے وفد میں انجمن حسینی ناروے کے دینی امور ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی، مولانا سید قاسم علی…
Read Moreواقعہ کربلا کے بارے میں نارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی کا آرٹ ورک
اس سلسلے میں ارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی سے ڈاکٹر سید سبطین شاہ کی ملاقات یہ دستاویزی فلم نامور نارویجن پاکستانی مصور سید انور علی کاظمی کی مصوری کے بارے میں ہے، جنہوں نے حال ہی میں واقعہ کربلا کی بڑے خلوص سے تصویر کشی کی ہے۔ اس تصویر پر وہ کافی عرصے سے کام کررہے تھے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں، تصویر میں ایک طرف خاندان امام حسین (ع) کے خیمے دکھائی دیتے ہیں، جہاں خواتین و بچے تین دن کے بھوکے اور پیاسے ہیں اور دوسری طرف میدان…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے اوسلو میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سوموار کے روز اوسلو میں جشن آزاد پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ثقافتی شخصیت نصراللہ قریشی اور ممتازدانشور شاہ رخ سہیل نے مشترکہ طور پر سرانجام دیئے۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے تقریب کی صدارت کی جبکہ لورنسکگ کی میئر راگن ہیلڈ برگھائیم اور ڈپٹی میئر ارنیست موڈیسٹ، سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفئیراتاشی خالد محمود، بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر سید…
Read Moreپاکستان یونین ناروے نے جشن آزادی کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سفیرپاکستان ظہیرپرویزخان اور سفارتخانے کے سٹاف کو سراہا
(اوسلو (خصوصی رپورٹ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے چودہ اگست جشن آزادی پاکستان کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیرپرویز خان، قونصلر زیب طیب عباسی، کمیونٹی ویلفیئراتاشی خالد محمود اور سفارتخانے کے دیگر عملے کو سراہا اور مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی سماجی و ثقافتی رنگوں سے بھرپور ایک روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ چوہدری قمراقبال نے پروگرام کے اختتام پر یونین کی پوری…
Read More