(اوسلو (بیورو رپورٹ ناروے کے محکمہ شماریات کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، پچھلے سال دارالحکومت اوسلو میں بچوں میں رکھنے جانے والے ناموں میں ’’محمد‘‘ سب سے زیادہ مقبول اور پسندیدہ نام تھا۔ سروے میں یہ بھی کہاگیاہے کہ پورے ملک سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق، عمومی طوریعنی قومی سطح پر بچوں میں یعقوب اور بچیوں میں صوفیہ مقبول ترین نام تھے۔ نام محمد صرف مسلمانوں سے منسوب ہے جو انہیں نبی آخرزمان (محمد مصطفیٰ ص) کی طرف نسبت دیتا ہے۔ اوسلو میں محمد سب سے…
Read MoreCategory: ناروے
شاہد جمیل حقیقی سیاسی کارکن ، اور اورسیزپاکستانیوں کا ووٹ
(تحریر، محمد طارق ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ کا حق ملنے کو پاکستانی اور عالمی میڈیا عدالتی کاروائی کو اپنی لیڈ سٹوری میں نشر کر رہا ہے- پچھلے ہفتے سے سپریم کورٹ پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حق میں کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے – مختلف ممالک میں مقیم 16 پاکستانیوں نےاورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں عدالت میں کچھ عرصہ پہلے پٹیشین دائر کی تھی – ان 16 پاکستانیوں میں…
Read Moreکمسن زینب سے زیادتی اور قتل کے خلاف ناروے میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
اوسلو: بیورو رپورٹ پاکستان میں زینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل اور ایسے دیگر واقعات کے خلاف ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں اور ان واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ مظاہرے میں ناروے میں مقیم اہم سماجی، ادبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور اس دوران سفارتخانے کے ایک عہدیدار کو ایک یاداشت…
Read Moreشہید بے نظیرکے بعد دس سال میں پاکستان کی سیاست پر اوسلو میں سیمینار
(اوسلو بیورو رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے دس سال ” پاکستان اور سیاست پر اثرات” کے عنوان سے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد ویثرن فورم ناروے، پاکستان فیملی نیٹ ورک اور پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے تعاون سے کیا گیا۔ مقررین نے بےنظیر بھٹو شہید کو آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں سابق اراکین نارویجین پارلیمنٹ شہباز طارق اور اطہر علی ، ادبی تنظیم دریچہ کے صدر…
Read Moreامیرجماعت اسلامی پاکستان کی ناروے میں دینی، سماجی و ثقافتی شخصیات کے ساتھ نشست: بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے
رپورٹ: محمد طارق اسٹیسکو کو چیلنج کیے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے اپنے دورہ ناروے کے دوران اوسلو میں مقامی پاکستانی نژاد علماء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ تقریب میں مذہبی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں تبدیلی کے لیے ضرورت ہے کہ آج کے اسٹیسکو کا عملی میدان میں مقابلہ کیا جائے۔ – ہم ایک خوشحال رفاعی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد…
Read Moreحکومت کیسی کرنی ہے ، انفرادی زندگی کیسے گذرانی ہے ، اس کے لیے ہمیں قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا ہوگا، سراج الحق
رپورٹ: محمد طارق حکومت کیسی کرنی ہے، انفرادی اور اجتماعی زندگی کیسی گزارنی ہے، اس لیے ہمیں قرآن کو پڑھنا اور سجھنا ہوگا۔ یہ باتیں امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق سراج الحق نے بروز اتوار اسلامک کلچر سنٹر ناروے میں مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں -امیر جماعت اسلامی پاکستان اپنے دورہ یورپ کے دوران کچھ دن کے لیے ناروے تشریف لائے ہوئے ہیں- انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج میں یہاں سنیٹر، امیر جماعت اسلامی پاکستان کی حیثیت سے نہیں، بلکہ ایک امتی…
Read Moreپاک۔ناروے فورم کے زیراہتمام قائداعظم کی یاد میں تقریب: قائد کے فرامیں پر عمل کرکے پاکستان کو مضبوط بنایاجاسکتاہے، مقررین کا خطاب
(اوسلو(خصوصی رپورٹ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاک ناروے فورم کے زیراہتمام تقریب سے خظاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قائداعظم کے فرامین پر عمل درآمد کرکے پاکستان کو ایک مضبوط اور عظیم ملک بنایا جاسکتاہے۔ یہ تقریب قائداعظم محمد علی جناح کی یاد میں منعقد ہوئی اور اس دوران نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرمبشربنارس، پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، ممتازعالم دین مفتی زبیرتبسم، دانشور ناصرعلی اعوان، پاک۔ناروے فورم…
Read Moreمعروف نارویجن پاکستانی شخصیت مرحوم جنرل اشرف کی یاد میں ایک پروقار تقریب
اوسلو (رپورٹ: اصغرشاہد) ناروے کی معروف سماجی اور مذھبی شخصیت حاجی محمد اشرف المعروف جنرل اشرف کی پہلی برسی کے موقع ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کا اہتمام مرحوم کے فرزندان محمد طارق اور تنویر اشرف اور بھتیجوں طاہر محمود اور آفتاب احمد نے ورلڈ اسلامک مشن مسجد ھولملیہ، اوسلو میں کیا۔ تقریب کا آغازقرآن کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت قاری خالدرضاقادری نے حاصل کی۔ پیغمبرگرامی (ص) کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ نعت خوانی میں حصہ لینے والوں میں صارم طارق، رومان قدیر،…
Read Moreہمشیہ جیتنے والا کپتان آخر زندگی کی بازی ہار گیا
( تحریر، محمد طارق ) ناروے کرکٹ کی سب سے بڑی شخصیت کپتان خالد محمود دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے- کپتان خالد محمود ناروے کے سماجی، سیاسی ، کھیل خصوصا کرکٹ کے حلقوں میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے – کپتان خالد محمود ناروے کرکٹ کے بانیوں میں سے ہیں، جنہوں نے اپنی ساری زندگی ناروے کرکٹ کی ترقی میں وقف کر دی ، خالد محمود صاحب 70 کی دھائی میں اپنے والدین کے ساتھ ناروے آئے ، لاہور میں اچھی ٹیموں میں کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ناروے آتے…
Read Moreتین خصوصیات ایک ساتھ: ایک نارویجن پاکستانی میڈیکل ڈاکٹر نیزہ باز بھی اور اب ناروے کے قومی ویٹ لفٹنگ چمپیئن بھی
اوسلو (بیورو رپورٹ) ایک ہونہار نارویجن پاکستانی جو پیشے کے اعتبار سے ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں، نے حالیہ دنوں ناروے کی قومی ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ جیت لی ہے۔ ویسے تو ایک زیادہ شعبوں میں مہارت حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن ستائیس سالہ ڈاکٹرزبیراکرم نے یہ کام کردکھایاہے۔ ناروے کی قومی ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ میں کل ایک سو ساٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا لیکن اس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ڈاکٹرزبیراکرم قومی چمپیئن بن گئے۔ انھوں نے تراسی کلو گرام کی کیٹگری میں تین بار…
Read Moreحلقہ ارباب ذوق ناروے کی ماہانہ ادبی نشست: شعرا و ادبا کی شرکت
اوسلو (علی اصغرشاید سے) حلقہ ارباب ذوق ناروے کی ماہ دسمبر 2017 کی ادبی نشست کا انعقاد 3 دسمبر بروز اتوار فیوروست لائبریری اوسلو میں کیا گیا جس میں معروف سفر نامہ اور افسانہ نگار فیصل نواز چوہدری نے افسانے پر اپنا مقالہ پڑھا۔ اور افسانے کی مختلف اصناف واقسام پر بحث کا آغاز کیا۔ فیصل نوازچوہدری نے بتایا کہ جب مجہے کوئی کہانی مل جاتی تو میں اسے لکھ دیتا ھوں۔ افسانے کے تکنیکی پہلوؤں پر زیادہ نہیں سوچتا۔ اب لوگوں کے پاس لمبے افسانے پڑھنے کا وقت نہیں…
Read Moreدہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر عراقی قوم و حکومت مبارکباد کے مستحق ہیں، ڈاکٹر زوار نقوی
اوسلو، انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹرسید زوار حسین نقوی نے انتہاپسند دہشتگردوں کے خلاف عظیم کامیابیوں پر عراقی عوام و حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ناروے میں عراقی سفیر کے نام ایک خط میں ڈاکٹر سید زوار نقوی نے کہاہے کہ دہشت گرد گروپ داعش کو عراق میں مکمل شکست دینا اور تمام عراقی علاقے آزاد کرانا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس پر عراق کی حکومت اور عراقی قوم دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خط میں اربعین حسینی کے دوران…
Read Moreنارویجن اخبارمیں خبر سے مایوسی ہوئی ہے، ایسی خبروں سے معاشرے میں بداعتمادی کے سوا کچھ نہیں ملتا، پاکستانی سفیرکی وضاحت
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہاہےکہ ناروے کے اخبار آفتن پوستن میں پاکستانی سفارتخانے کے بارے میں منفی تاثر پر مبنی خبر سے مایوسی ہوئی ہے۔ ایسی خبروں کی اشاعت سے نارویجن اور پاکستانیوں کے مابین غلط فہمی پیدا ہونے اور بداعتمادی کے بیج بونے کے سوا کچھ اور حاصل نہیں ہوسکتا۔ یادرہے کہ چھبیس نومبرکو ناروے کے اخبار آفتن پوستن میں ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کا عملہ چند ماہ قبل نئی عمارت میں منتقل…
Read Moreکشمیر بلیک ڈے اور ناروے کا بلیک فرائڈے
تحریر: علی اصغرشاہد ہر سال کی طرح اس سال بھی ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کرسمس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ رنگ برنگی بتیاں لگا کر مارکیٹیں بازار اور سڑکیں سجائ جا رہی ہیں۔ مارکیٹوں میں دوکاندارگاہک کو متوجہ کرنے کے لیے نت نئے طریقےتلاش کرتے ہیں۔ اس ہفتے شہر بھر میں بڑی بڑی کمپنیوں نے” بلیک فرائڈے” کے نام سے لوٹ سیل کے اشتہارات لگائے ہوے ہیں اور کئی کمپنیوں نے پورے ہفتے کو” بلیک فرائڈے ” قرار دے کر گاہکوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ…
Read Moreناروے میں سوشل مدد حاصل کرنے والوں میں پچاس فیصد غیرملکی پس منظر رکھنے والے لوگ ہیں
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے کا ادارہ برائے محنت و سماجی بہبود نے ایک رپورٹ میں بتایا کیا ہے کہ ملک میں سوشل مالی معاونت حاصل کرنے والے لوگوں میں سے آدھے غیرملکی پس منظر رکھنے والے افراد ہیں۔ پچاس لاکھ آبادی والے ملک ناروے میں اس وقت ایک لاکھ چونتیس ہزار لوگ سوشل امداد وصول کررہے ہیں جن میں سے آدھے افراد کا تعلق غیرملکی پس منظر سے ہے۔ ناروے میں ایشیا، آفریقا، مشرقی یورپ اور لاطینی امریکہ کے لوگ بڑی تعداد میں مقیم ہیں جن کی تعداد کل آبادی…
Read More