پاکستان یونین ناروے کے انتظامی امور کے سربراہ منشاء خان نے تقرری کا نوٹیفکیشن پاکستان میں یونین کے قانونی مشیر عظمت فاروق ایڈوکیٹ کے حوالے کردیا

Azmat Farooq and Mansha Khan

(اوسلو پ۔ر) پاکستان یونین ناروے  کے انتظامی امور کے سربراہ چوہدری منشاء خان جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، نے گجرت میں چوہدری عظمت فاروق ایڈوکیٹ کے دفتر جاکر ان کی تقرری کی اسناد ان کے سپرد کیں۔ چوہدری منشاء خان پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے دیگراہم شخصیات اور مختلف محکمات کے عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اوورسیزپاکستانیوں کی پاکستان میں قانونی مدد کے لیے ممتازماہر قانون عظمت فاروق ایڈوکیٹ…

Read More

اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل: پاکستان یونین ناروے نے عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کردیا

Pakistan union norway

اوسلو پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اوورسیزپاکستانیوں کی پاکستان میں قانونی مدد کے لیے ممتاز ماہرقانون عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کیا ہے۔ یونین کے چیئرمین کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اوورسیزپاکستانیوں کے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل میں ان کو قانونی امداد فراہم کریں گے۔ عظمت فاروق ایڈوکیٹ نہ صرف قانونی ماہر ہیں بلکہ وہ سول، ریونیو کے معاملات اور مسلم پرسنل لا پر گہری تحقیق اور تجربہ کے حامل ہیں۔  عظمت فاروق ایڈوکیٹ اوورسیز…

Read More

ناروے میں پاکستانی سفیررفعت مسعود کومسلم لیگ ن ناروے کی طرف سے ایوارڈ پیش کیا گیا

(اوسلو خصوصی رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیرمحترمہ رفعت مسعود کونارویجن پاکستانی کمیونٹی کے مابین اتحاد و اتفاق کے لیے ان کی موثر اور نمایاں کوششوں پر مسلم لیگ نواز گروپ ناروے کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مس رفعت مسعود جنہیں ناروے میں بطور سفیر تعینات ہوئے ابھی تین سال نہیں ہوئے لیکن اس قلیل عرصے کے دوران انھوں نے نہ صرف ابتک پاکستان اور ناروے کے تعلقات کے حوالے سے سفارتی مہارت کا بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا بلکہ اس دوران انھوں نے ناروے میں…

Read More

مسلمانوں کی اصلاح کے لیے تعلیمات محمد و آل محمد (ص) پر عمل ضروری ہے، ڈاکٹرسید زوارحسین

Dr Syed Zawwar Hussain Shah

اوسلو (پ۔ر) انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے کہاہے کہ مسلمانوں کی اصلاح کے لیے تعلیمات محمد و آل محمد (ص) پر عمل ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز انجمن حسینی اوسلو ناروے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ مجلس انجمن حسینی کی طرف سے اٹھائیس رجب قافلہ امام حسین علیہ السلام کی مدینہ سے مکہ روانگی کی مناسب سے برپا کی گئی جس میں متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ مجلس کے…

Read More

علامہ اقبال کی یاد میں ناروے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

(اوسلو بیورو رپورٹ) مفکر پاکستان اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یاد میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ یوم وفات اقبال کی آمد آمد پر اس تقریب کا اہتمام بزم احباب پاکستان ناروے نے کیا تھاجس کی صدارت بزرگ دانشور اور لکھاری صوفی محمد انور نے کی۔ تقریب کے دوران کلام اقبال پیش کیا گیا اور اقبال کے افکار پر روشنی ڈالی گئی۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال اکیس اپریل ۱۹۳۸کو پاکستان بننے سے نو سال قبل ہی دارفانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ تقریب میں…

Read More

خدا وجود رکھتا ہے لیکن لوگ مرتبط نہیں، مولانا اعجازحسین آشنا کا محبان اہل البیت اوسلو میں خطاب

Maulana Ijaz Hussain

اوسلو (پ۔ر) خدا وجود رکھتا ہے لیکن لوگ مرتبط نہیں ہوتے اور نہ ہی جستجو کرتے ہیں۔ مرکز محبان البیت اوسلو، ناروے میں اپنے فکرانگیز خطاب میں مولانا اعجاز حسین آشنا نے مزید کہاکہ ساری کائنات رب العالمین نے بنائی۔ وہ ہی ہروجود کا خالق ہے۔ توحید و رسالت کے موضوع پر محفل کا اہتمام مرحوم سید اسحاق اعظمی کے ایصال ثواب کےلیے کیاگیا تھا۔ محفل کے دوران میزبانی کے فرائض مرکز محبان کے سابق سربراہ سید حسین موسوی نے انجام دیئے۔ مولانا اعجاز حسین آشنا نے رسالت کے بارے…

Read More

’’قراردادپاکستان اور قرارداد مقاصد کے موضوع پر ناروے میں تقریب، سفیر پاکستان کی شرکت

اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور اس بات کی ضمانت پاکستان کے آئین میں دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اوسلو میں گذشتہ شام اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹٰی ناروے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران متعدد تنظیموں کے نمائندے اور بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک تھے۔ تقریب کا موضوع ’’قراردادپاکستان، قرارداد مقاصد اور پاکستان کا موجود نظام…

Read More

نارویجن پاکستانی بزنسمین راجہ ناصر حسین کو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر سفارت پاکستان کا زبردست خراج تحسین

Raja Nasir Hussain with Khurram Dastageer

اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے میں سفیرپاکستان محترمہ رفعت مسعود نے پاکستان اور ناروے کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے خصوصاً پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے انتھک جدوجہد کرنے پر پاکستان کے سبکدوش ہونے والے اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری اور ممتازنارویجن پاکستانی کاروباری شخصیت راجہ ناصرحسین  کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور انہیں ایک خصوصی تعریفی سند دی ہے۔ یہ تعریفی سند انہیں سفارتخانہ پاکستان میں حالیہ دنوں ایک پروقار تقریب کے دوران دی گئی جس میں متعدد نارویجن پاکستانی شخصیات…

Read More

ناروے میں بلھے شاہ کے نام ایک شام میں اس عظیم صوفی شاعر کا کلام پیش کیا گیا

An evening in the name of Baba Bhullay Shah

اوسلو (بیورو رپورٹ) پاکستان فیملی نیٹ ورک ناروے نے گذشتہ ہفتے دارالحکومت اوسلو میں برصغیرکے عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے “ایک شام بلھے شاہ کے نام” کا انعقاد کیا۔ تقریب کے دوران مقررین نے بابا بلھے شاہ کی شخصیت اور ان کی صوفیانہ شاعری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا بلھے شاہ کی شاعری مساوات، محبت، امن وآشتی اورانسانیت کا پیغام دیتی ہے۔ مقررین میں لکھاری، دانشوراور شعراء شامل تھے جن میں ارشد بٹ، نثاربھگت، مسعود منور اور آفتاب وڑائچ قابل…

Read More

پاکستان یونین ناروے کا اعزاز: ملک پرویز نے یونین کے لیے سفیر پاکستان سے شیلڈ وصول کی

Malik Pervez receives Award from Riffat Masood

اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے گذشتہ سال چودہ اگست کے مشترکہ پروگرام کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرنے پر گذشتہ ہفتے یوم پاکستان پر چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں قائم پاکستان یونین ناروے کو شیلڈ پیش کی۔ یونین کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر نے یونین کی طرف سے شیلڈ وصول کی۔ اس موقع پر چوہدری قمراقبال اورکمیونٹی کے دیگر زعماء بھی موجود تھے۔ سفیر پاکستان نے چودہ اگست کی مشترکہ تقریب کے انعقاد کے لیے کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور…

Read More

ناروے میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی اور سفارتی تقریب کا انعقاد، متعدد افراد شریک ہوئے

Embassy of Pakistan Oslo

(اوسلو بیورو رپورٹ) ناروے میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کامیابی سے اپنی منازل طے کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ شام دارالحکومت اوسلو میں یوم پاکستان کی مناسبت سے غیرملکی سفارتکاروں اور نارویجن حکام اور کمیونٹی کے اہم شخصیات کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری ادارے مضبوط ہوئے  ہیں اور جمہوری حلقوں کو حوصلہ افزائی و تقویت ملی ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ  دس سال قبل جمہوریت کی بحالی…

Read More

بلاول بھٹو سے ناروے، جرمنی و یواے ای کے وفد کی ملاقات

PPP Norway with Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ناروے، جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پیپلزپارٹی کے رہنماووں نے گذشتہ روز بلاول ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ وفد میں پی پی پی ناروے کے سینئر رہنماء علی اصغرشاہد اور جاوید اقبال اور جرمنی سے پی پی پی کے سینئر رہنماء سید عباس زاہد شاہ اور متحدہ عرب امارات سے خرم شہزاد کاظمی اور مقامی رہنماء سید راحت شاہ شامل تھے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ ‏بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ جس…

Read More

ایک خاتون نارویجن وزیر اپنی زبان درازی کی بدولت وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھیں

Sylvi Listhaug resigned

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپنی تیز زبان کی وجہ سے مشہور نارویجن خاتون وزیر اپوزیشن پارٹی کے خلاف ایک متنازعہ بیان کی وجہ سے وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ وزیر برائے انصاف و پبلک سیکورٹی مس سلوی لیستھاگ جو اکثر اوقات متازعہ بیانات دیتی رہتی ہیں، بلاخر اس بیان کی وجہ سے پھنس گئیں اور انہیں منگل کے روز اپنی وزارت سے استعفیٰ دینا پڑا۔ موصوفہ نے گیارہ دن قبل فیس بک پر ایک بیان دیا تھا کہ اپوزیشن لیبر پارٹی قومی سلامتی پر دہشت گردوں کے حقوق کو…

Read More

نارویجن پاکستانی سیاستدان عابد راجہ انسداد دہشت گردی کے سب سے بڑے یورپی ادارے ’’اوایس سی ای‘‘ کے رکن منتخب

Abid Qayyum Raja appointed as member of OSCE

اوسلو سے خصوصی رپورٹ نارویجن پاکستانی سیاستدان عابد قیوم راجہ جو اس وقت ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن اور نائب سربراہ بھی ہیں، کو انسداد دہشت گردی کے یورپ کے سب سے بڑے ادارے ’’اوایس سی ای‘‘ کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ ’’اوایس سی ای‘‘ کا اجلاس گذشتہ دنوں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا جہاں عابد راجہ نے ناروے کی نمائندگی کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے حوالے سے اپنے تاثرات اور تجربات بیان کئے۔  بیالیس سالہ عابد راجہ کا تعلق ناروے کے حکومتی اتحاد میں شامل…

Read More

گوادر کا نقشہ بنانے میں ہم نے بنیادی کردار ادا کیا، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن ناروے نذیرخالد بٹ

Nazeer Khalid Butt and Syed Sibtain Shah

اوسلو (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ نواز گروپ ناروے اور کھاریاں ورکرز ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے چیف آرگنائزر نذیرخالد بٹ جو ساٹھ کی دہائی کے دوران آٹھ سال تک پاکستان نیوی کے سروے شپ پر کام کرچکے ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ گوادربندرگاہ کے ابتدائی نقشہ کی تیاری میں انھوں نے بھی حصہ لیا ہے۔ نذیرخالد بٹ ستر کی دہائی میں بہترمعاش کی تلاش میں ناروے آگئے تھے۔  ساٹھ کی دہائی کے دوران پاکستان نیوی میں ملازمت کے علاوہ ستر کی دہائی کی ابتدا میں کچھ عرصہ برٹش پٹرولیم میں بطور…

Read More