ناروے میں مقیم ممتازسیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ عوام دیانتدار امیدواروں کو ووٹ دیں۔ انھوں نے کہاکہ 25جولائی کو پاکستان میں ہونے والے الیکشن سے پاکستان میں عدل اور انصاف نظام قائم ہوسکتا ہے لیکن شرط یہ ہےکہ اگر عوام دیانتدار لوگوں کو سامنے لائیں۔ عوام آزمائے ہوئے کرپٹ اور ملک کو لوٹنے والوں کی بجائے کرپشن سے پاک جمہوری قوتوں کو اقتدار میں لائیں ملک پر ستر سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو…
Read MoreCategory: ناروے
پاکستان یونین ناروے کی جنرل اعجازاعوان کو ناروے آنے کی دعوت، اوورسیزپاکستانیوں کے جذبات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں، جنرل اعجاز
پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے ممتاز دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کو آزادی پاکستان کے حوالے سے یونین کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے ناروے آنے کی دعوت دی ہے۔ جنرل اعجازاعوان جو دہشت گردوں کے خلاف سوات آپریشن کی کمانڈ کرچکے ہیں، دفاعی امور کے ماہرہونے کے علاوہ برونائے دارالسلام میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان یونین ناروے کی سالانہ تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں پچیس اگست کو منعقد ہوگی جس میں پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان…
Read Moreنارویجن پریمیئرلیگ ٹورنامنٹس میں نارویجن پاکستان ٹیم ’’ایگلز‘‘ فاتح قرار پائی
اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے میں پانچ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹس ’’نارویجن پریمیئرلیگ‘‘ گذشتہ ہفتے اختتام کو پہنچی۔ یہ دوسری سالانہ نارویجن پریمیئر لیگ تھی جس میں متعدد نارویجن کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ پچھلے سال کی طرح اس بار بھی نارویجن پاکستنانیوں کی ٹیم ’’ایگلز‘‘ نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے چمپیئن شپ حاصل کرلی۔ اختتامی میچ میں ایگلز کا مقابلہ نائٹ رائڈر سے تھا۔ ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسوپچاس رنز بنائے جبکہ نائٹ رائڈرز دوسو رنز بھی نہ بناسکی۔ اس ٹورنامنٹس میں پاکستان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے…
Read Moreناروے میں پی ٹی آئی امیدوارفیض الحسن شاہ کی حمایت میں جلسہ، میزبانی کے فرائض ذکی الحسن شاہ نے انجام دیئے
اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے عام پارلیمانی انتخابات میں نارویجن پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس سلسلے میں اوسلو اور اس کے مضافات میں کارنر میٹنگز کا آغاز ہوگیاہے۔ اسی نوعیت کی ایک میٹنگ کا انعقاد گذشتہ شام نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے اہم رہنما سید ذکی الحسن شاہ کلےوال سیداں کی طرف سے کیا گیا۔ اوسلو کے مضافات میں اس میٹنگ کے دوران کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماووں کو مدعو کیا گیا تھا۔ جلسہ میں چوہدری اظہر رندھیر، حاجی غلام احمد گھرکو، چوہدری الیاس گھرکو، ندیم گھرکو، حاجی…
Read Moreہیومن سروسزناروے کے وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور کو بیٹے کی پیدائش پر دنیا بھر سے مبارکباد
اوسلو/ناروے(پریس ریلیز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ہیومن سروسز ناروے کے وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور آف پنڈی سلطانپور کے ہاں اوسلو میں بیٹے کی پیدائش پر خاندان بھر میں جشن کا سماں ہے۔ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی نسبت سے نومولود کا نام سیف علی سرور رکھا گیا ہے۔ بچے کے والد چوہدری غلام سرور کے ساتھ ساتھ اٹلی کے شہر بولونیا میں مقیم نومولود کے دادا حاجی میاں خاں، چچاؤں چوہدری اکرام شہزاد اور چوہدری عمران شہزاد کو بھی لوگ مبارکباد دے رہے ہیں۔ پاکستان، ناروے،…
Read Moreنارویجین زبان میں بچوں کے لیے اسلامی معلومات پر مشتمل ڈاکٹرعارف کسانہ کی کتاب شائع ہوگئی
(اوسلو (بیورو رپورٹ نارویجین زبان میں بچوں کے لیے ڈاکٹرعارف محمود کسانہ کی ایک اہم کتاب کتاب شائع ہوگئی ہے جو اسلامی معلومات پر مشتمل ہے۔ بچے اکثر مذہب کے متعلق سوال کرتے ہیں اور خصوصاَ جو بچے یورپ میں رہتے ہیں وہ یہاں کے ماحول میں پروان چڑھنے کی وجہ سے طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں ۔ بچوں کے بعض سوالات ایسے ہوتے ہیں کہ والدین کے لیے ان کا جواب دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس مشکل کا حل سویڈن میں مقیم ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے…
Read Moreناروے میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈریزیگ تقریب میں اداکارہ ریما نے خصوصی شرکت کی
اوسلو (خصوصی رپورٹ) شوکت خانم اسپتال پاکستان کے لیے شمالی یورپ کے ریجن سکینڈے نیویا میں فنڈریزنگ مہم شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ناروے، ڈنمارک اور سویڈن میں مقیم پاکستانی شخصیات پر مشتمل تنظیم فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا قائم کردی گئی ہے۔ گذشتہ روز اس سلسلے میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فنڈ ریزنگ کے لیے اس تنظیم کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم نارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی اور اس چندہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شوکت خانم اسپتال پاکستان…
Read Moreناروے کی تنظیم ‘‘سکون‘‘ کی تقریب میں فلم ڈائریکٹر سید نور اور پاکستانی سفیر رفعت مسعود شریک ہوئیں، تنظیم پاکستان میں معذوروں کو ہنرسکھائے گی
اوسلو سے خصوصی رپورٹ و عکاسی: ملک پرویزمہر ناروے کی ایک فلاحی تنظیم پاکستان میں معذور نوجوانوں کو معاشرے کا باصلاحیت شہری بنانے کے ایک منصوبے کے تحت انہیں پیشہ ورانہ تربیت دے گی۔ اس منصوبے کا اعلان ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نارویجن پاکستانی سماجی تنظیم ’’سکون‘‘ کے سربراہ شاہد جمیل نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف فلم ڈائریکٹر سید نور تھے جو ان دنوں خصوصی افراد پر ’’سیلفی‘‘ کے…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کے چیئرمین قمراقبال نے صحافیوں پر کالے قانون کے تحت پولیس تشدد کے خلاف چیف جسٹس کے اقدام کو سراہا
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار انگریز دورکے تمام کالے اور فرسودہ قوانین ختم کروانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام آباد میں عالمی یوم آزادی صحافت پر پولیس کی طرف سے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اس واقعے کی عدالتی انکواری کروانے کا حکم…
Read Moreپاکستان پیپلزپارٹی یورپ کی تنظیم نو، ناروے میں جہانگیرنواز صدر، مرزا ذوالفقار جنرل سیکرٹری، اصغرشاید سینئرنائب صدر اور اسماعیل سرور سیکرٹری اطلاعات مقرر
اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپ میں پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے ناروے کے لیے چوہدری جہانگیرنواز کو صدر، مرزا ذوالفقار کو جنرل سیکرٹری، علی اصغرشاہد کو سینئرنائب صدراور اسماعیل سرور کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دوسال قبل اپنے دورہ اوسلو کے دوران ناروے سمیت یورپ میں پیپلزپارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی تھیں۔ نئے فیصلے کے مطابق، فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرارشاد کمبوہ کو پی پی پی یورپ ریجن کا صدر، ابرارمیر کو…
Read Moreلاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے پاکستان یونین ناروے کے قانونی مشیر عظمت فاروق کی سربراہی میں لیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی
اوسلو (خصوصی رپورٹ اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے اب وکلاء تنظمیں بھی متحرک ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پہلے قدم کے طور پرصوبہ پنجاب میں وکلا کی سب بڑی تنظیم لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اوورسیزلیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی ہے جس کا چیئرمین محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو بنایاگیاہے۔ عظمت فاروق ایڈوکیٹ جو پاکستان میں پاکستان یونین ناروے کے اوورسیزپاکستانیوں کے قانونی معاملات کے حوالے سے خصوصی مشیر ہیں، پہلے ہی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔…
Read Moreیکم مئ تجدید عہد اور محنت کشوں پر ھونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے،ٹریڈ یونین لیڈر علی اصغر شاھد
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محنت کشوں کے عالمی دن یکم مئ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف ٹریڈ یونین راھنماء علی اصغر شاھد تھے۔ اس منفرد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ امریکی ریاست شکاگو سے اٹھنے والی محنت کشوں کی اس تحریک نے غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کے رکھ دیا۔ آج یورپ امریکہ اور دنیا کے بڑے حصے میں مزدور 8 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیتے ھیں۔ 1884 سے قبل مزدوروں…
Read Moreایک نارویجن پاکستانی کی ہمدردانہ کاوش: علاقہ بدرمرجان، کھاریاں میں تیسرا ملک پرویز مفت آئی کیمپ لگایا گیا
اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے کی متحرک سماجی شخصیت ملک محمد پرویز نے اپنے والد شہید صوبیدار ملک شیرعالم اعوان کے ایصال ثواب اور اپنی والدہ کی صحت و سلامتی کے لیے اپنے آبائی علاقے بدرمرجان تحصیل کھاریاں میں ایک فری آئی کیمپ لگوایا۔ یہ ان کی طرف تیسرا سالانہ آئی کیمپ تھا جس کے دوران سینکڑوں مریضوں کو عینکیں اور ادویات مفت دی گئیں اور بعض کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا اور مفت لینز فراہم کئے گئے۔ آئی کیمپ کے منتظم میاں محمد صفدر اور نگران ملک پرویز…
Read Moreدنیا کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، مشال ملک کا شیل بوندے ویک کے اوسلوسنٹرکے زیراہتمام سیمینار سے خطاب
(اوسلو خصوصی رپورٹ) معروف کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی زوجہ مشال حسین ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کروائے اور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ناروے کے لٹریچرہاوس میں اوسلو سنٹر کے زیراہتمام پر ’’مسئلہ کشمیر کا حل‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کے دوران میزبانی کے فرائض سابق وزیراعظم اور اوسلو سنٹر کے روح رواں وزیراعظم شیل ماگنے بوندے ویک نے انجام دیئے۔ سیمینار…
Read Moreاوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان میں قانونی مشیر کے تقرر کو سراہا گیاہے
اوسلو (خصوصی رپورٹ) ناروے سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے ممتازماہر قانون عظمت فاروق ایڈوکیٹ کی بطور قانونی مشیر تعیناتی کو بہت سراہا گیا ہے۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ یونین کے قانونی مشیر کے طور پر بلاتفریق سب اوورسیزپاکستانیوں کے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل میں ان کو قانونی امداد فراہم کریں گے۔ گذشتہ روز پاکستان یونین ناروے کے انتطامی امور کے سربراہ چوہدری منشا خان…
Read More