(اوسلو (پ۔ر ایام شہادت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے گذشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے مضافاتی علاقے ھولملیا کی مسجد ’’جامعہ اسلامیہ ھولملیا‘‘ میں ایک بھرپور محفل ذکر حسین (ع) منعقد ہوئی۔ محفل سے ممتازعالم دین اور جامعہ اسلامیہ ھولملیا اور جامعہ اسلامیہ ستونر کے امام علامہ افتخار احمد چشتی نے خطاب کیا۔ ان کے علاوہ احسن شہزاد چشتی اور محمّد بشیر جامی نے اہل بیت رسول کریم (ص) خصوصاً امام عالی مقام (ع) کی شان میں مختلف شعراء کا کلام منقبت کی صورت میں…
Read MoreCategory: ناروے
سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان کی نارویجن پاکستانی علماء سے تعارفی ملاقات
(اوسلو (خصوصی رپورٹ، تصاویر بشکریہ عامرلطیف بٹ ناروے میں تعینات پاکستان کے سفیر ظہیرپرویز خان نے گذشتہ روز نارویجن پاکستانیوں کی مساجد اور دینی اداروں کے علماء اور منتظمین سے تعارفی ملاقات کی۔ یہ ملاقات سفارتخانہ میں ہوئی اور اس دوران ان دینی شخصیات نے سفیر ظہیر پرویزخان کو یقین دلایا ہے کہ ڈیمز کے لئے جاری فنڈریزنگ کے سلسلے میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن محترمہ زیب طیب عباسی اور کمیونٹی ویلفیئراتاشی خالد محمود بھی…
Read Moreناروے اور نارویجن پاکستانیوں کی سرگرمیاں
تحریر: قیصر سعید ناروے میں اس وقت ہزاروں پاکستانی آباد ہیں۔ ان پاکستانی نژاد نارویجن باشندوں کی سیاسی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں سارا سال ہی جاری رہتی ہیں۔ ناروے شمالی یورپ کے سردترین ممالک میں شامل ہے۔ یہاں سرد موسم بہت لمبا ہوتا ہے۔ سترہ مئی ناروے کا یوم آزادی ہے۔ ایک طرف موسم میں تبدیلی لاتے ہوئے سورج کی گرمی ابتائی مرحلوں میں داخل ہورہی ہوتی ہے اور دوسری طرف نارویجن باشندے یوم آزادی کے حوالے سے متعدد پروگرامز ترتیب دے رہے ہوتے ہیں۔ سترہ مئی کی عوامی پریڈ…
Read Moreنارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ 2018 ، سنسن کرکٹ کلب نے جیت لی
(تحریر: محمد طارق ) نارویجین پریمیئر لیگ کرکٹ کے 17 راونڈ میں سنسن کرکٹ کلب نے سٹار کرکٹ کلب کو 86 رنز سے شکست دے کر نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ کا چمپیئن شپ حاصل کرلی۔ حالانکہ پریمیئر کرکٹ لیگ کا ابھی آخری راونڈ باقی ہے ، جو کہ 30 ستمبر 2018 کھیلا جائے گا – سنسن کرکٹ کلب 58 پوائنٹس کے ساتھ نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے ، لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری ، تیسری پوزیشن کے لیے اوسلو کرکٹ کلب اور…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کی تقریب جشن آزادی، نارویجن وزیرثقافت، ہائی شیرف مانچسٹر، کوئین کونسل برسٹرقادری، میئرلورنسکگ شریک ہوئے
( اوسلو (خصوصی رپورٹ پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب میں بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانی شریک ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کوئین کونسل برسٹرقادری اور ہائی شیرف مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ تھیں جبکہ نارویجن وزیر ثقافت اور میئرلورنسکگ نے یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کی خصوصی دعوت پر پروگرام میں شرکت کی۔ ناروے کی وزیرثقافت مس تھرینے شی گریندے نے پاکستان اور ناروے کے تعلقات کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان جلد از جلد ترقی کی منازل طے کرے اور…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام ناروے میں میڈیا کے کردار پر سیمینار میں یورپ میں اردو صحافت کی حوصلہ افزائی پر زور دیاگیا
(اوسلو (خصوصی رپورٹ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں میڈیا کے کردار کے بارے میں سیمینار کے دوران مقررین نے یورپ میں اردو صحافت کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ سیمینار کا اہتمام پاکستان یونین ناروے نے کیا تھا۔ سیمینار سے برطانیہ سے نامور قانوندان کوئین کونسل برسٹر صبغت اللہ قادری، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال، یونین کے سینئر ایڈوائز ڈاکٹرطلعت جمیل، ریسرچ سکالر اور جنگ گروپ کے سینئرصحافی سید سبطین شاہ، دھنک لندن کی چیف ایڈیٹر سیدہ کوثر شرقپوری، دنیا نیوز کے ناروے میں نمائندے عقیل قادر، اوورسیزکمیونٹی…
Read Moreاسلامی سکے کے اجرا میں رہنمائی امام باقر(ع) کا عظیم کارنامہ ہے، علامہ شمشاد رضوی انجمن حسینی ناروے میں خطاب
اوسلو (پ۔ر) توحید اسلامک سنٹر اوسلوکے امام جماعت اور بزرگ عالم دین علامہ سید شمشاد رضوی نے کہاہے کہ اسلامی ممالک میں باقاعدہ اسلامی سکوں کا رواج اموی بادشاہ عبدالمالک کے دور میں ہوا اور اس سلسلے میں کلیدی رہنمائی مکتب اہل بیت کے پانچویں امام حضرت امام باقر علیہ السلام نے فراہم کی۔ علامہ رضوی ناروے میں مکتب اہل بیت کے سب سے قدیم مرکز انجمن حسینی اوسلو، ناروے میں شہادت امام باقر علیہ السلام اور شہادت حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے سلسلے میں مجلس عزاء…
Read Moreپاکستان یونین ناروے یورپ کی پاکستانی نژاد تین ممتاز خواتین کو ایوارڈ دے گی
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کی طرف سے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی یورپ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تین ممتاز خواتین کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ پاکستان یونین ناروے جو ناروے میں ستر کی دہائی سے نارویجن پاکستانیوں کی ویلفیئر، پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنےاور ناروے اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے، کے ایک تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہےکہ ایک ایوارڈ گریٹر مانچسٹر برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر روبینہ شاہ کو دیا جائے گا…
Read Moreپاکستان میں تبدیلی کا اثر اوسلو میں: پی ٹی آئی ناروے انیس اگست کو تقریب منعقد کرے گی
اوسلو (پ۔ر) پاکستان میں تبدیلی کے نعرے کے تحت اقتدار ایک نئی حکومت کو منتقل ہونے کی خوشی کے اثرات دور دراز ملک ناروے میں بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی ناروے شاخ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان کے وزیراعظم بنننے کی خوشی کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب انیس اگست سہ پہر تین بجے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے دوران میزبانی کے فرائض معروف کمپیئر شاہ رخ سہیل اور خاتون کنول سجاد انجام…
Read Moreناروے کے بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی قذافی زمان سے سبطین شاہ کا اظہار یکجہتی
اوسلو: پاکستانی ریسرچ سکالر اور پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے کنوینئر سید سبطین شاہ نے گذشتہ روز ناروے کے بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی قذافی زمان سے ملاقات کرکے حالیہ انتخابات کے دوران پاکستان میں ان کے ساتھ ناخوشگوار واقعے پر افسوس ظاہرکیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینئرنارویجن صحافی اور این آر کو ٹی وی کے عطاء انصاری اور پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز اور اخبار کمیونٹی پوسٹ کی چیف ایڈیٹر رقیہ کوثر بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ…
Read Moreملٹی کلچر سنٹر اوسلو میں تقریب: پاکستان اور کشمیرکی صورتحال پر گفتگو
اوسلو (پ۔ر) ملٹی کلچر اوسلو (الیڈرے سنٹر گرون لینڈ) کے زیراہتمام گذشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستانی ریسرچ سکالراورسینئرصحافی سید سبطین شاہ تھے جبکہ کشمیریورپین الائنس کے صدر سردار پرویز محمود نے بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔ تقریب کے دوران نقابت کے فرائض سنٹر کے سینئرعہدیدار اور کوآرڈینیٹر قیصر سعید نے سرانجام دیئے۔ علاوہ ازیں، ماہر طب ڈاکٹرسہیل اسلم نے سلائیڈ کے ذریعے صحت سے متعلق معاملات پر بات کی اور کمیونٹی رہنما چوہدری غضنفر ڈینی نے جسمانی ورزش کے فوائد کے بارے میں…
Read Moreعلامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے فیض الحسن شاہ کی کامیابی پر ذکی شاہ کو مبارکباد دی
اوسلو (پ۔ر) انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے گذشتہ روز نارویجن پاکستانی اہم سماجی شخصیت سید ذکی الحسن شاہ آف کلے وال سیداں کو انکے حمایت یافتہ امیدوار برائے قومی اسمبلی اور ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے گجرات کے سیاسی زعیم سید فیض الحسن شاہ کی بھاری ووٹوں سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سید ذکی الحسن شاہ جو پاکستان میں حالیہ انتخابات کے بعد اسی ہفتے ناروے واپس آئے ہیں، کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کے…
Read Moreطاہرالقادری پاکستانی سیاست سے دور سکینڈے نیویا میں پاکستانیوں کو اخلاقیات سیکھانے میں مصروف
اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک اور ادارہ منھاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جو ان دنوں ناروے اور سویڈن کے دورے پر ہیں، نے اپنے قیام کے دوران ادارہ منھاج القرآن اوسلو اور اسٹاک ہوم کے زیراہتمام اجتماعات سے خطاب کے دوران لوگوں کو اخلاق کا درس دیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے اوسلو میں مختلف مکاتب اسلامی کے علمائے کرام اور متعدد شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان علماء اور شخصیات میں کلچرل سنٹراوسلو کے مولانا محبوب الرحمان، انجمن حسینی ناروے کے علامہ ڈاکٹرسید زوارحسین…
Read Moreمیرے ساتھ پولیس گردی کی سزا پاکستانی عوام کو نہیں ملنی چاہیے، قذافی زمان کی سبطین شاہ سے گفتگو
اوسلو (بیورو رپورٹ) ناروے پاکستانی صحافی قذافی زمان نے کہاہے کہ میرے ساتھ پولیس گردی بشمول جسمانی تشدد کی سزا پاکستان کی عوام کو نہیں ملنی چاہیے۔ میں کوئی انتقامی جذبہ نہیں رکھتا، صرف پاکستان کا نظام ٹھیک ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے اوورسیز میڈیا فورم کے سربراہ اور سینئر پاکستانی صحافی سید سبطین شاہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کیا۔ قذافی زمان جو ٹی وی ٹو ناروے کے لیے کام کرتے ہیں، پاکستان سے رہائی کے بعد گذشتہ روز واپس ناروے پہنچ ہیں۔ وہ پچھلے ہفتے…
Read Moreنارویجن پاکستانی قذافی کے دل پر کیا گزری ہوگی؟.. … …تحریر: سید سبطین شاہ
پچھلے ہفتے پاکستان کے شہر گجرات میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کا چرچا ناروے میں بہت ہوا۔ خصوصاً صحافتی حلقوں کو اس بات پر بڑی پریشانی ہوئی اور پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے منفی تاثر ناروے کی خبروں کی زینت بنا۔ کہانی کچھ یوں کہ ناروے کے صحافی قذافی زمان جن کا پس منظر پاکستان ہے، ان دنوں اپنے والدین کے ہمراہ نجی مصروفیات کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے تھے۔ اسی اثناء میں سابق وزیراعظم نوازشریف جن کے خلاف حال ہی میں عدالت نے…
Read More