کارتارپور راہداری کھلنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال

ناروے میں پاکستانیوں کی بڑی تنظیم پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ  کارتارپور راہداری کا کھلنا پاکستان اور بھارت کے مابین امن کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس اقدام سے خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ اس سے جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی آئے گی۔ یہ دونوں ملکوں کے لیے امن کے قیام کا ایک اور موقع فراہم ہوا ہے، اسے ضائع نہیں کیا جاناچاہیے. چوہدری قمراقبال نے کہاکہ آج دنیا ایک دوسرے کے…

Read More

انجمن حسینی ناروے اور ہدایت ٹی وی کے اشتراک سے اوسلو میں جش عید میلاالنبی(ص) کا اہتمام  کیا گیا

اوسلو (خسوصی رپورٹ)۔ عیدمیلادالنبی (ص) اور ولادت با سعادت امام جعفرصادق (ع) کے بابرکت دن کی مناسبت سے انجمن حسینی ناروے اور ہدایت ٹی وی  کے اشتراک سے دارالحکومت اوسلو میں ایک شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب سعید کے دوران جو انجمن حسینی ناروے کے مرکز میں منعقد ہوئی، متعدد علماء اور عاشقان اہل بیت نے بڑی تعداد  میں شرکت کی۔ نقابت کے فرائض انجمن حسینی ناروے کے جنرل سیکرٹری ضیغم عباس نے انجام دیئے۔ علمائے کرام جنہوں نے اس روحانی محفل سے خطاب کیا، ان میں…

Read More

عدالت نے نارویجن پاکستانی مصور انورکاظمی پر تشدد کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا

سید انور علی کاظمی اپنے وکیل محمد جمشید کے ہمراہ عدالت میں لاہور(خصوصی رپورٹ)۔ لاہور کی عدالت نے گذشتہ روز نارویجن پاکستانی مصورانورکاظمی پر تشدد میں ملوث افراد کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان بسرا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان بشمول ملک ریاض محمود کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جاتی ہے۔ نیز ان ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔…

Read More

ناروے کی وزیرخارجہ نے نارویجن پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا ہے

اوسلو (نیوز ڈیسک)۔ ناروے کی وزیرخارجہ مس انے ماری ارکسن نے نارویجن پاکستانیوں کی ناروے میں تعمیری خدمات کی تعریف کی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں بشمول اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی اور تعلیمی میدانوں میں ناروے اور پاکستان کے مابین دوطرقہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ اس ملاقات میں پاک۔افغان تعلقات اور افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی…

Read More

ورلڈاسلامک مشن ہولملیا ناروے کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی (ص) ۔۔۔ رپورٹ: محمد طارق

ماہ مبارک ربیع الاول کے آغاز ہی سے دنیائے اسلام کی رونقین دوبالا ہوجاتی ہیں۔ عالم اسلام اس عظیم ہستی کے یوم ولادت کا استقبال کرنے کے لیے تیارہوجاتی ہے جس کی آمد نے زمین کو ہر اعتبار سے منور کردیا اور انسانیت کو دوبارہ زندگی اور زندگی کا نیا دستور دیا۔ رحمت العالمین حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ (ص) کی ولادت باسعادت کی آمد آمد پر دنیاکے دیگر خطوں کی طرح ناروے میں رہنے والے مسلمان بھی تقریبات منا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ورلڈاسلامک مشن ہولملیا برانچ ناروے نے…

Read More

ناروے میں پاکستانی کرکٹربہترین کھلاڑی قرار، یہ میری پوری ٹیم کی کامیابی ہے، تجمل شاہ

انٹرنیشنل ڈیسک  نارویجن پاکستانی کرکٹر سید تجمل حسین شاہ نے اس سال ناروے کی قومی کرکٹ لیگ کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کی بنا پر ۲۰۱۸ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے مضافات میں ’’شی‘‘ کے علاقے میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں ناروے کی کرکٹ فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل مس ’’گرے بروآس‘‘ نے بہترین کھلاڑی کا خصوصی ایوارڈ سید تجمل شاہ کو پیش کیا۔ سید تجمل شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی کامیابی پر خدا کا شکر ادا…

Read More

اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کا اجلاس، ڈیم فنڈ اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا

اوسلو (پ۔ر)۔ اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کی کابینہ اور مشاورتی بورڈ کا اجلاس گذشتہ روزاوسلو میں منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کے صدر مرزا محمد ذوالفقار، نائب صدر خالد اسحاق، جنرل سیکرٹری راشد اعوان اور فنانس سیکرٹری اقبال اختر خان کے علاوہ اور مشاورتی بورڈ کے اراکین سابق صدر سوسائتی مرزا محمد انور بیگ، علی اصغرشاہد، چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں اور راجہ عاشق حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کئے گئے فنڈ جیسے مثبت اقدامات کو سراہا گیا۔ اس فنڈ کے…

Read More

پاکستان میں املاک اور گاڑیوں کی توڑپھوڑ کرنے والے عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہیے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال

اوسلو (پ۔ر)۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ پاکستان میں  پرتشدد جلسے اور جلوسوں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کی موبائل ویڈیوز کے ذریعے بڑی آسانی سے نشاندہی ہوجاتی ہے لہذا ان کی شناخت کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جانی چاہیے۔ یہ بات انھوں نے حالیہ دنوں پاکستان میں املاک کو نقصان پہنچانے اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے افسوسناک واقعات پر اپنے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ گذشتہ دنوں شرپسند عناصر نے ان گاڑیوں…

Read More

اوسلو میں ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ کی شاندار تقریب، سینیٹر فیصل جاوید، سفیرپاکستان ظہیر پرویز و دیگر کا خطاب

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک بڑی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں  کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔  تقریب کا اہتمام گذشتہ شب پاکستانی کمیونٹی ناروے نے سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔ نظامت کے فرائض مسجد موٹنس رود اوسلو کے امام مولانا طاہر عزیز اور خاتون میزبان انیلا لیاقت نے انجام دیئے۔ تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان، خیبرپختونخواہ…

Read More

بہتر معیار زندگی ، حقیقی جمہوری نظام سے — (تحریر ، محمد طارق، ناروے)۔

ناروے کنزرویٹو مخلوط اتحاد کی حکومت نومبر 2018 کے پہلے ہفتے میں کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے ؟؟ موجودہ وزیراعظم ناروے ارینا سول برگ کی وزارت اعظمی کا عہدہ برقرار رہنے کا سارا دارومدار کنزرویٹو مخلوط اتحاد کی اہم اتحادی پارٹی کرسچین پیپلزپارٹی کی اندورن خانہ جاری نظریاتی بحث پر ووٹنگ کے نتائج پر منحصر ہے ، کہ کرسچین پارٹی کی انٹراپارٹی ووٹنگ میں کونسا گروپ زیادہ ووٹ لیتا ہے ، یہ ووٹنگ 2 نومبر 2018 کو کرسچین پارٹی کی قومی لیول کے مجلس عاملہ کے دوران ہوگی…

Read More

پاکستان فیملی نیٹ ورک ناروے کے زیراہتمام  ” ایک شام پروگریسو دوستوں کے نام ” ۔

اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان فیملی نیٹ ورک ناروے نے ایک تقریب کا اھتمام فوروست لائبریری میں ” ایک شام پروگریسو دوستوں کے نام ” سے کیا۔ فیملی نیٹ ورک کے صدر نثار بھگت نے شرکاء کو خوشآمدید کہا اور تقریب کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے اپنی پرانی یادیں شرکاء کے گوش گزار کیں۔ نظامت کے فرائض اصغر شاھد نے ادا انجام دیئے۔ سینئرصحافی اور ممتاز دانشور سید مجاہد علی نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی ناروے آمد اور مشکلات کے حوالے سے مضمون پڑھ کر سنایا۔ میرا…

Read More

حقیقی جمہوریت اور ترقی ساتھ ساتھ — تحریر: محمد طارق

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے درمیان جب بھی کسی قسم کا تقابلی جائزہ لیا جاتا ہے تو اس میں زیادہ دفعہ ناروے پوائنٹ سکورنگ میں پہلے نمبر آتا ہے، یہ تقابلی جائزہ چاہے ملکوں کے درمیان— تعلیم نظام کے بارے میں ہو صحت کی سہولیات کے بارے میں ہو، ہر شہری کے لیے برابری کا قانون ہو، انسانی حقوق کی بات ہو، معاشی استحکام ہو، معاشی مساوات ہو، ملکی ذخائر کی آمدن کی تقسیم ہو، ناروے کا شماریاتی انڈکس عام طور پر پر پہلے نمبر پر ہوتا ہے ،…

Read More

حکومت پاکستان اوورسیزپاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال

اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ حکومت پاکستان پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جان و کاروبار و دیگر اثاثہ جات کو تحفظ فراہم کرے۔ اس حوالے سے یونین کے چیئرمین نے پاکستان کے حکام بالا بشمول وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کو خطوط لکھے ہیں۔ خطوط میں حالیہ دنوں لاہور میں نارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی پر ہونے والے جسمانی تشدد کی مذمت کی گئی اور انہیں فوری…

Read More

ناروے کا قومی بجٹ برائے 2019 ۔۔۔ تحریر: محمد طارق

ناروے کنزرویٹو اتحاد کی مخلوط حکومت نے نارویجین پارلیمان میں 2019 کا بجٹ پیش کردیا – سال 2019 کا ٹوٹل بجٹ 1430 بلین کراون ہے ( یعنی 21450 ارب روپے ہے ) ، اس بجٹ میں 1431 بلین کراون ٹوٹل ملکی آمدن متوقع کے طور پر رکھے گئے ہیں ، جبکہ ٹوٹل ملکی اخراجات کی مد میں 1377 بلین کراون رکھے گئے ہیں ، وزیر خزانہ سیو ینسنن نے بجٹ 2019 میں سے 58 بلین کراون کی بڑی رقم منافع حاصل کر کے ملکی خزانے کو اقتصادی طور پر مزید…

Read More

نارویجن پاکستانی مصور سید انور علی لاہور میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

(اوسلو (خصوصی رپورٹ نارویجن پاکستانی مصور سید محمد انور علی لاہور کے تھانہ سندر کی حدود میں ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، سید انور علی جو چالیس سال سے ناروے میں مقیم ہیں، ان دنوں اپنے خاندان کے کاروبار کے حوالے سے لاہور آئے ہوئے تھے۔ چند سال قبل ان کے ایک بیٹے نے جو پیشے کے اعتبار سے پٹرولیم انجیئر ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے والد کی دیرینہ خواہش پر لاہور کے علاقے بحریہ ٹاون کے قرب میں ایک ہائی…

Read More