پاکستان میں سسٹم میں بہتری کے لیے اورسیزپاکستانیوں کے تجربات سے استفادہ ہونا چاہیے، ایم پی اے سعدیہ سہیل کی اوسلو میں گفتگو

رپورٹ: محمد طارق صوبائی اسمبلی پنجاب کی رکن سعدیہ سہیل جن کا تعلق حمکران جماعت تحریک انصاف سے ہے، نے کہاہے کہ حکومت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اوورسیزپاکستانیوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، بالخصوص بلدیاتی اداروں میں باہر رہنے والے ان پاکستانیوں کو نمائندگی ملنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز اپنے دورہ ناروے کے دوران کیا۔ سعدیہ سہیل آجکل ناروے آئی ہوئی ہیں۔ انھوں نے اوسلو میں پاکستان تحریک انصاف کے چند سرگرم ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا…

Read More

پی او سی کارڈز پر سم لے سکتے ہیں اور بنک اکاونٹ کھول سکتے ہیں، سفیرپاکستان ظہیرپرویز خان کا کھاریاں ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب سے خطاب

 اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔   عکاسی: عامرلطیف بٹ ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے کہاہے کہ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) پر نارویجن پاکستانی موبائل فون کی سم لے سکتے ہیں اور بنک اکاونٹ بھی کھول سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوسلو میں کھاریاں ورکرز ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کھاریاں ورکرز ویلفیئرسوسائٹی کے چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ، صدر کاشف عرفان، جنرل سیکرٹری عامر علی اور خاتون نائب صدر راحیلہ ناز نے  بھی خطاب کیا۔…

Read More

پاک۔ناروے فورم نے قائداعظم (رح) کا یوم پیدائش منایا، سفیرپاکستان ظہیرخان تقریب کے مہمان خصوصی تھے

اوسلو (پ۔ر)۔ دارالحکومت اوسلو میں پاک۔ناروے فورم کے زیراہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش میں منایاگیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیرپرویزخان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے نمائندے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نارویجن پاکستانی موجود تھے۔ اس پر رونق تقریب کا آغاز ورلڈ اسلامک مشن اوسلو کے امام حافظ شیرازحسین نے تلاوت کلام اللہ سے کیا اور مشہور نعت خواں عبدالمنان نے نعت…

Read More

جامعہ اسلامیہ ہولملیا اوسلو ناروے میں سالانہ محفل میلاد النبیﷺ

ہولملیا۔اوسلو (پ۔ر) جامعہ اسلامیہ ہولملیا، اوسلو، ناروے میں گذشتہ روز سالانہ محفل میلاد النبی برائے حضرات منعقد ہوئی۔ اس پربرکت محفل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت صاحبزادہ محمد حسن افتخار چشتی نے حاصل کی۔ محفل کے دوران نارویجن زبان میں صاحبزادہ محمد حسن افتخار چشتی نے خطاب کیا۔ محفل میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے والے مداح خوانوں میں محمد عبدالمنان ,صاحبزادہ یاسین سعید, محمد حمزہ شاہ ,محمد مدثر محمود, حاجی محمد عامر شہزاد چوہدری ,محمد…

Read More

پاکستان کی مسیح برادری میں ہیومن سروسز ناروے اور ایجوکیشنل ویلفیئرسوسائٹی کھاریاں نے کرسمس کے تحائف تقسیم کئے

اوسلو( پ۔ر)۔ ہیومن سروسز ناروے اور ایجوکیشنل ویلفیئرسوسائٹی کھاریاں کی طرف سے پاکستان کی مسیح برادری میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس حوالے سے کھاریاں کے دو گرجا گھروں میں پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے ایک گھرجا میں بھی مسیح برادری خصوصا مسیح بچوں کو کھلونے اور کرسمس کے دیگر تحائف دیئے گئے۔ تحائف کے ساتھ بعض مستحق افراد کو کھانے پینے کے لیے اشیاء جن میں آٹا، چینی اور سویاں وغیرہ شامل تھیں، دی گئیں اور نئے لباس بھی تقیسم کئے گئے۔…

Read More

ہیومن سروسز ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں’’اولاد آدم‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد

  اوسلو (پ۔ر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے علاقے گرورود کے گرجا گھر میں ہیومن سروسز کے زیر اہتمام ’’اولاد آدم‘‘ کےعنوان سےایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب جس میں مسیحی رہنماووں اور پاکستانی نژاد نارویجن علماء سمیت بڑی تعداد میں عیسائی برادری اور مسلمانوں نے شرکت کی، کا آغاز تلاوت کلام اللہ کریم سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت ممتازعالم دین اور غوثیہ مسلم سوسائٹی ناروے کے امام مفتی زبیرتبسم نے حاصل کی۔ چوہدری سجاد داد اور یاسین سعید نے بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس…

Read More

ساتویں قسط – جمہوریت کیوں؟ فی کس آمدنی، فی کس پیداواری کارکردگی میں افزائش

(تحریر، محمد طارق ) جمہوری نظام کے خلاف سب سے بڑی یہ دلیل دی جاتی ہے کہ یہ نظام اپنی مقررہ مدت میں مطلوبہ نتائج نہیں دیتا ، نہ ہی دوران ٹرم موثر کارکردگی دکھاتا ہے ، جبکہ آٹوکریسی ، شخصی آمرانہ نظام دوران حکومت بہتر کارکردگی دکھاتا ہے ، آمرانہ نظام میں بڑے مسائل حل کرنے کے فیصلے جلد کئے جاتے ہیں ، ان فیصلوں پر عمل اسی وقت شروع ہو جاتا ہے ،اس لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ بہتر نظام ہے – آمرانہ نظام شہریوں کو…

Read More

جامعہ اسلامیہ ستونر، ناروے میں بچوں اور خواتین کی محفل میلاد

اوسلو (پ۔ر)۔ جامعہ اسلامیہ ستوونر، اوسلو، ناروے  میں سالانہ محفل میلاد النبی برائے خواتین  کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران  جامعہ اسلامیہ کے سٹوڈنٹس نے تقاریر کیں اور بارگاہ ختمی مرتب رسول مقبول ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس دوران علامہ اقبالؒ کی نظم بھی پیش کی۔ اس موقع پر حضرت علامہ مشتاق احمد چشتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی صاحبزادی حافظہ رابعہ بتول افتخار نے خصوصی خطاب کیا۔ انھوں نے خوبصورت الفاظ میں سیرت النبی صلی…

Read More

انسانی حقوق کے عالمی دن پر ہیومن سروسز ناروے کے عہدیداروں کا پیغام

 اوسلو (پ۔ر) ہیومن سروسز ناروے نے اپنے ایک پیغام کےذریعے کہاہے کہ انسانیت کا احترام ہم سب پر فرض ہے اور ہم دوسروں کے حقوق کا خیال رکھ کر عملی طور پر انسانوں کے حقوق کا دن مناسکتے ہیں۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین چوہدری خالد کسانہ، وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور اور سیکرٹری جنرل چوہدری شاہد منیر نے مشترکہ پیغام جاری کیا ہے۔ انسانی حقوق کا عالمی دن ہرسال دس دسمبر کو ناروے اور پاکستان سمیت دنیابھر میں منایاجاتاہے۔ پیغام میں…

Read More

اوسلو میں نامور غزل گائیک ’’طلعت محود‘‘ کے نام ایک شام، ڈاکٹرجمیل نے محفل لوٹ لی

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جنوبی ایشیاء کے شہرت یافتہ غزل گائیک ’’طلعت محود‘‘ کے نام ایک شام موسیقی منائی گئی۔ محفل موسیقی اوسلو کے شالیمار ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی نژاد نارویجن گلوکار ڈاکٹر جمیل طلعت نے اپنی دلکش آواز میں مرحوم گلوکار طلعت محمود کی متعدد غزلیں پیش کرکے محفل میں شریک لوگوں کے ذوق کو دوبالا کیا۔ محفل کے دوران ڈاکٹر طلعت جمیل جن کی آواز مرحوم غزل گائیک سے کافی ملتی جلتی ہے،  کے ساتھ موسیقار لندن سے نفیس عرفان اور…

Read More

ناروے میں ایک بین الاقوامی ایوارڈ کی شاندار تقریب میں ایک چیز کی کمی کا احساس

تحریر: سید سبطین شاہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں گذشتہ روز ایک بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نارویجن پاکستانی شخصیت چوہدری قمراقبال جو پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین ہیں، کو ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر کی طرف سے اس اعزاز سے نوازا گیا۔ ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ چوہدری قمراقبال کی خدمات کے بین الاقوامی اعتراف کے طور یہ اعلیٰ ایوارڈ دینے کے لیے برطانیہ سے اپنے پولیس اسکواڈ کے ساتھ تشریف لائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ شاہ نے چوہدری قمراقبال اور ان کی…

Read More

چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کوانکی سماجی خدمات پر مانچسٹر برطانیہ کا بین الاقوامی ایوارڈ پیش کیا گیا

اوسلو (پ۔ر)۔ چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کوان کی گرانقدر سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر (برطانیہ) کی طرف سے بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ دینے کے لیے ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ نے جو برطانیہ سے اسی مقصد کے لیے ہفتے کے روز ناروے تشریف لائیں، دارالحکومت اوسلو میں ایک پروقار تقریب کے دوران یہ ایوارڈ بمعہ ایک تعریفی سرٹیفکیٹ چوہدری قمر اقبال کو پیش کیا۔ اس شاندار ایوارڈ تقریب کے موقع پر گریٹر مانچسٹر برطانیہ کی دوخواتین پولیس آفیسرز…

Read More

اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے پہلے صدر چودھری محمد نذیر انتقال کر گئے

( رپورٹ: محمد طارق ) ناروے میں مقیم پاکستانی پوٹھوہار کمیونٹی کی بزرگ رہنماء اور سماجی شخصیت چوہدری محمد نذیر طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد بروز منگل رات 11 بجے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بدھ 5 دسمبر صبح ساڑھے دس بجے مرکزی جماعت اہل سنت اوسلو میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ جماعت اہل سنت کے امام نعمت علی شاہ بخاری نے پڑھائی ،جبکہ دعا غوثیہ مسلم سوسائٹی کے امام مفتی زبیر تبسم  نے کی۔ مرحوم چوہدری نذیر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیرسوسائٹی…

Read More

نارویجن آٹو سنٹر کے پروپرائٹر شیخ آفتاب کی جانب اوسلو میں عشائیہ تقریب

اوسلو (پ۔ر) نارویجن آٹو سنٹر اور اے گل پراپرٹی کے پروپرائٹر شیخ محمد آفتاب کی جانب دارالحکومت اوسلو کے محفل ریسٹورنٹ میں عشائیہ  دیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں شیخ آفتاب کے پاکستانی دوستوں کے علاوہ ناروے کی اہم کاروباری شخصیات اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جو شخصیات موجود تھیں، ان میں ایک نارویجن بنک کے اعلیٰ عہدیدار بیورن لولاند، ایڈوکیٹ بیورن لرویک، ایڈوکیٹ (بروکر) انگے فیلستاد، پراپرٹی ڈیلر رونے جویانسن، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر، شیخ خالد، شیخ شعیب، محمد اقبال،…

Read More

نئی منتخب حکومت کے 100 دن !!!!! ( تحریر: محمد طارق )۔

تحریک انصاف نے جس دن سے الیکشن جیتا ، وفاق ، 3 صوبوں میں حکومت بنائی ہے ، اس دن سے اسٹیس کو کے پیروکار عام عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں کچھ بھی ڈیلور نہیں کر سکی گی، کئی سیاسی پنڈت تو ابھی تک سکتے میں ہیں کہ تحریک انصاف الیکشن کیسے جیت گئ ؟  ان کے خیال کے مطابق تحریک انصاف کی انتخابی جیت عددی ووٹ سے نہیں ہوئی بلکہ تحریک انصاف کو ملکی اسٹیبلشمنٹ نے سہارا…

Read More