اوسلو (پ۔ر)۔ نارویجن پاکستانی کاروباری شخصیت حاجی محمد شاہد (عقیدت مند درگاہ گولڑہ شریف) اور ان کے فرزندان ساجد شاہد اور سکندر شاہد اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے اوسلو کے مضافاتی علاقے میں ان کی قیامگاہ پر گذشتہ شام ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالحکومت اوسلو میں مقیم مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ محفل کے شرکاء میں سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حنیف عارف آف ساہیوال، متحرک سماجی شخصیت ملک پرویز مہر آف بدرمرجان، غلام مصطفیٰ (گوجرانوالا)، مذہبی شخصیت…
Read MoreCategory: IMPORTANT
فعال بلدیاتی نظام، فلاحی ریاست کی بنیاد ۔۔۔ تحریر: محمد طارق
ناروے میں بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر 2019 کو مکمل ہورہے ہیں ، پچھلے 2 ماہ سے بھرپور انتخابی مہم 6 ستمبر 2019 کو ختم ہوگئی ، جس میں ملک کی 16 سیاسی پارٹیوں نے ملک کے ہر ضلع ، ہر یونین کونسل میں لوگوں کے بنیادی مسائل کو اجاگر کیا ، ساتھ ہی اپنی اپنی پارٹی کی طرف سے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ووٹرز کے سامنے اپنا اپنا انتظامی ،سیاسی پروگرام رکھا ، اب ووٹرز پر منحصر ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع ، اپنی اپنی یونین…
Read Moreناروے میں بلدیاتی انتخابات: اوسلو میں 49 ویں نمبر پر امیدوار راجہ مبشر بنارس … تحریر: سید سبطین شاہ
ناروے میں بلدیاتی یا مقامی حکومتوں کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کے تمام مراحل ۹ ستمبر کو ختم ہورہے ہیں، یعنی ۹ ستمبر ووٹ ڈالنے کا آخری دن ہے۔ ناروے میں انتخابات قومی پارلمان کے ہوں یا مقامی حکومتوں کے ہوں، ووٹنگ کا سلسلہ چند ماہ پہلے ہی شروع ہوجاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اسے اس طرح بیان کیا جاسکتاہے، جونہی امیواروں کی فہرست حتمی ہوتی ہے، ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ناروے میں ووٹ ڈالنے کا نظام پاکستان کی طرح نہیں بلکہ ووٹنگ کی حتمی تاریخ سے…
Read Moreہمبرگ میں شاعرہ مصنفہ طاہرہ رباب کے تیسرے مجموعہ کلام رزمگاہِ شعور کے اجراء کی تقریب کا انعقاد
وسطی یورپ کا اہم ترین ملک جرمنی اردو ادب کے حوالے سے علامہ اقبال کے دور سے آشنا ہے اور جرمنی کی ادب پر وری اور پذیرائی اس بات سے عیاں ہے آج بھی مقامِ اقبال ہایئڈل برگ میں تاریخی ورثہ کے طور پر محفوظ کر لیا گیا ہے جو طالبانِ علم و ادب کے لئے روحانی استعارہ کے طور پر ہمیشہ کے لئے موجود رہے گا۔ گو جرمنی میں اردو زبان بولنے سمجھنے والے اتنی زیادہ تعداد میں نہیں ہیں لیکن جتنے بھی ہیں اپنے علم و ہُنر میں…
Read Moreچیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال کے لیے صدر کڈنی سنٹر گجرات حاجی اعجاز کی طرف سے خصوصی ایوارڈ
اوسلو (پ۔ر) کڈنی سنٹر گجرات کے بورڈ کے صدر حاجی میاں محمد اعجاز نے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کو ان کی انسانیت کے لیے بالعموم اور کمیونٹی کے لیے بالخصوص بے لوث خدمات پر خصوصی ایوارڈ پیش کیا ہے۔ اس سلسلے میں حاجی میاں اعجاز نے گذشتہ روز اوسلو میں واقع پاکستان یونین ناروے کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس دوران پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر، یونین کے دیگر سینئر عہدیداران چوہدری اصغر دھکڑ، میر ناصر، چوہدری احسان حیدر، چوہدرف اشرف آف ڈنمارک…
Read Moreپنجاب کے وزیر راجہ یاسر ہمایوں کی نائب صدر نارویجن پارلیمنٹ عابد راجہ سے ملاقات، سفیر پاکستان ظہیر پرویز، حاجی میاں اعجاز، چوہدری قمراقبال و دیگر بھی موجود، متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اوسلو (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے گذشتہ دنوں نارویجن پارلیمنٹ کے نائب صدر (ڈپٹی سپیکر) عابد راجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس اوسلو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان، پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین قمراقبال اور کڈنی سنٹر گجرات کے صدر حاجی میاں اعجاز بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ اس دوران متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نارویجن پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد نائب سربراہ عابد قیوم راجہ نے کہاکہ ہم پاکستانیوں کے…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کی فنڈریزنگ کمیٹی نے ایک کروڑ تیس لاکھ کی رقم کڈنی سنٹر گجرات کے صدر کے حوالے کردی
(اوسلو پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے تحت قائم ہونے والی فنڈریزنگ کمیٹی نے کڈنی سنٹر گجرات کے لیے ناروے میں جمع ہونے والے عطیات کی ایک کروڑ تیس لاکھ پاکستانی روپے کی رقم کڈنی سنٹر کے بورڈ کے صدر حاجی میاں محمد اعجاز کے حوالے کردی ہے۔ اس سلسلے میں فنڈریزنگ کمیٹی کے اراکین، پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور یونین کے سینئر عہدیداراں اور کڈنی سنٹر گجرات کے صدر میاں محمد اعجاز کے مابین اجلاس گذشتہ روز اوسلو میں یونین کے سینئررہنماء میرناصر آف گورالی کی رہائشگاہ…
Read Moreبیرون ملک یوم آزادی تقاریب، سرمائے اور وقت کا ضیاع ؟؟؟
( تحریر، محمد طارق ) پوری دنیامیں مقیم اورسیز پاکستانی14 اگست کا دن بڑے زور و شور سے مناتے ہیں ، ہر ملک میں جہاں پاکستانی زیادہ تعداد میں مقیم ہیں ، ان ممالک میں ایک ہی دن کئی کئی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ، جس میں پروگرام آرگنائزر اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کو اپنے پروگرام میں مدعو کرتے ہیں ، ان پروگراموں میں زیادہ تر محمان خصوصی پاکستان سے وزرا ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ہوتے ہیں ، ساتھ ہی کچھ پروگراموں میں پاکستان کی عدلیہ…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کے پچیس اگست کے پروگرام کی تیاریاں مکمل، اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
(اوسلو پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں آزادی پاکستان کے حوالے سے پچیس اگست بروز اتوار منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں یونین کے مشاورتی بورڈ اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کا ایک مشترکہ اجلاس گذشتہ شام دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوا جسکے دوران اس پروگرام کے ایجنڈے اور اس حوالے سے دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے یہ تقریب مزید اہمیت کی حامل…
Read Moreپاکستانی وفاقی وزیر کا دورہ ناروے
(رپورٹ ، محمد طارق ) ممبران تحریک انصاف ناروے کی دعوت پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری دو روزہ دورہ ناروے مکمل کرکے ڈنمارک کے لیے روانہ ہوگئے ، وفاقی وزیر فواد چوہدری ڈنمارک میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کریں گے – وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دورہ یورپ کا انتظام تحریک انصاف ڈنمارک کے ممبران نے کیا ، فواد چوہدری پہلے مرحلے میں 2 دن کے لیے 10 اگست کو ناروے پہنچے ، اوسلو پہنچنے پر وفاقی وزیر کا استقبال تحریک انصاف ناروے کے…
Read Moreکشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا
برسلز(پ۔ر) کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام آج 15اگست بروزجمعرات یوم سیاہ کے موقع یورپی ہیڈ کوارٹرز برسلزمیں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارتخانے کے حوالے کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیوختم کرنے، مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیاہے۔ یادرہے کہ کشمیرکے دونوں حصوں میں موجود باشندے اور دنیاکے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے کشمیری ہم وطن ہرسال 15اگست بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجاً…
Read Moreپاکستان یونین ناروے کا کڈنی سنٹر گجرات کیلئے چیئریٹی کنسرٹ پچیس اگست کو اوسلو میں ہوگا، پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم یاسر ہمایوں اور ناروے کی وزیر تحقیق و تعلیم مس نائبو مہمانان خصوصی ہوں گے
اوسلو(پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کی طرف سے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے دارالحکومت اوسلو میں اس بار ایک شاندار چیئریٹی کنسرٹ کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ تقریب جس کے دوران کڈنی سنٹر گجرات کے لیے فنڈ ریزنگ کی جائے گی، پچیس اگست (بروز اتوار) کی شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔ کڈنی سنٹر گجرات پورے علاقے میں ایک واحد ادارہ ہے جو لوگوں کی مالی معاونت سے چل رہا ہے اور غریب اور نادار لوگ اس ادارے میں گردوں کی بیماروں سے متعلق اپنا علاج مفت کرواتے ہیں۔ …
Read Moreآیتہ اللہ محسنی کی رحلت پر حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوارنقوی کا اظہار تعزیت
اوسلو (پ۔ر) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوارحسین نقوی نے افغانستان کے ممتازسیاسی و مذہبی رہنماء آیتہ اللہ محمد آصف محسنی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے کہاہے کہ آیتہ اللہ آصف محسنی نے نہ صرف علمی میدان میں بہت کام کیا بلکہ سوویت یونین کی جارحیت کے خلاف افغان تحریک میں پیش پیش رہے۔ ان کا شمار تحریک مزاحمت کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ آپ دینی علوم کے حصول کے لئے ۱۲ سال تک نجف اشرف میں رہے۔ آپ نے…
Read Moreکشمیرکونسل ای یو برسلز میں بدھ سے مختلف مقامات پر تین دن تک احتجاجی کیمپ لگائے گی
برسلز (پ۔ر) کشمیرکونسل یورپ کل بدھ سے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کل بدھ سے مختلف مقامات پر تین دن تک صبح ساڑھے دس سے شام ساڑھے پانچ بجے تک احتجاجی کیمپ لگائے گی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں بتایاکہ یہ احتجاج بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرکے اس متنازعہ خطے کو بھارت میں شامل کرنے کے نئی دہلی کے غاصبانہ اقدام اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف کیا جارہاہے۔…
Read Moreنورریلیف ناروے کا چیئریٹی پروگرام ہفتہ کو اوسلو میں ہوگا، یونان کے اینکر ساحل جعفری نقابت کریں گے
اوسلو (پ۔ر) سماجی تنظیم ’’نور ریلیف‘‘ ناروے کا چیئریٹی پروگرام تین اگست بروز ہفتہ شام چار بجے اوسلو کے علاقے فیوروست کی لائبریری کے ہال میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی نقابت یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاکستانی اینکر پرسن ساحل جعفری کریں گے۔ ساحل جعفری جو ایتھنز سے آن لائن ریڈیو ’’وائس آف ورلڈ‘‘ چلا رہے ہیں، یونان میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی بڑے متحرک ہیں اور اب تک کئی پروگراموں کے دوران نقابت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ نور ریلیف ناروے کے چیئرمین عامر لطیف بٹ…
Read More