کراچی میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کےعلاقے سولجر بازار میں کار سوار فیملی سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے خاتون کو گولی ماردی جس کے نتیجہ میںخاتون جاں بحق ہوگئیں ۔ نارتھ ناظم آباد میں دیور نے چھریوں کے وارسے بھابھی کو قتل کردیاجبکہ لی مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کراچی پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر: جنگ
Read MoreCategory: IMPORTANT
متحدہ عرب امارات نے حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کر دیا
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مطلوب حماد صدیقی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی حوالگی کے لیے نارمل چینلز استعمال نہیں کیے گئے، حماد صدیقی کو خفیہ ادارے کے سپرد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے رکن حماد صدیقی کی حوالگی باہمی انٹیلی جنس تعاون کا نتیجہ ہے۔ گیارہ ستمبر 2012ء کو کراچی کے علاقے سائٹ بی میں واقع علی انٹر پرائزز میں لگنے والی آگ میں 259 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ فیکٹری میں…
Read Moreپاکستان میں مذہبی انتہاپسندی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ کا یورپ میں کانفرنس سے خطاب
گڈانسک، پولینڈ: انتہاپسندی دہشت گردی کے لیے ایک انتہائی اہم ہتھیار ہے۔ گذشتہ تین چار عشروں کے دوران پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ریسرچ سکالر اور صحافی سید سبطین شاہ نے پولینڈ کے شہر گڈانسک کے یورپی سالیڈریٹی سنٹر میں ’’عرب اور مسلم دنیا اور بین الاقوامی تعلقات‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کے دوران مختلف مغربی اور اسلامی ممالک کے مندوبین نے عرب اور اسلامی دنیا کے مسائل اور موجودہ…
Read Moreوارسا میں پاکستانی اور کشمیری پرچم کرسمس درخت پر آویزاں کئے گئے
وارسا (خصوصی رپورٹ) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی مرکزی یونیورسٹی کے شعبہ عالمی تعلقات کی عمارت میں گذشتہ روز کرسمس درخت نصب کیا گیا۔ درخت کو مختلف سنہری، نیلی اور سفید روشنیوں سے آراستہ کیاگیا۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ریسرچ سکالرز سے کہا کہ وہ اپنے ممالک کے چھوٹے چھوٹے پرچم ساتھ لے کرآئیں تاکہ انہیں آویزاں کرکے ان ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاجاسکے۔ درخت پر آویزاں کرنے کے لیے جو پرچم سب سے پہلے لائے گئے وہ پاکستان اور کشمیرکے پرچم…
Read Moreفرد کی قسمت کا فیصلہ صر ف ووٹ سے ہو سکتا ہے،صدر ممنون
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد دل وجان سے یہ تسلیم کرلے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ صرف اورصرف ووٹ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی نظام کو فعال، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے علاوہ بچوں کے ذھنوں میں بھی ابتدائی عمر سے ہی ووٹ کا تقدس نقش کر دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے اگر تعلیمی نصاب سے مدد لینے کی ضرورت ہو تو وہ بھی لی جائے اور معاشرتی سطح پر جن اقدامات کی ضرورت…
Read Moreوزیر اعظم شاہد خاقان سے امریکی وزیر دفاع کی ملاقات
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سےامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیردفاع،وزیرخارجہ،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ امریکی وزیردفاع سےملاقات میں امریکاکی جنوبی ایشیائی پالیسی کے امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان خطےکی سلامتی سے متعلق اپنا موقف کھل کر بیان کرےگا،افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر بھی بات چیت ہو گی۔ ملاقات میں امریکی وزیردفاع کےہمراہ پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈہیل اوردیگربھی شریک ہیں۔ قبل ازیں امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے…
Read Moreپاک فوج کے افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گے
پاک فوج کے پہلے سکھ افسرمیجر ہرچرن سنگھ گوردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں پاک فوج کے حاضراورریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے والے میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازدواجی زندگی…
Read Moreحلقہ ارباب ذوق ناروے کی ماہانہ ادبی نشست: شعرا و ادبا کی شرکت
اوسلو (علی اصغرشاید سے) حلقہ ارباب ذوق ناروے کی ماہ دسمبر 2017 کی ادبی نشست کا انعقاد 3 دسمبر بروز اتوار فیوروست لائبریری اوسلو میں کیا گیا جس میں معروف سفر نامہ اور افسانہ نگار فیصل نواز چوہدری نے افسانے پر اپنا مقالہ پڑھا۔ اور افسانے کی مختلف اصناف واقسام پر بحث کا آغاز کیا۔ فیصل نوازچوہدری نے بتایا کہ جب مجہے کوئی کہانی مل جاتی تو میں اسے لکھ دیتا ھوں۔ افسانے کے تکنیکی پہلوؤں پر زیادہ نہیں سوچتا۔ اب لوگوں کے پاس لمبے افسانے پڑھنے کا وقت نہیں…
Read More’مہاجرین ایک ہزار یورو لیں اور اپنے وطن واپس جائیں‘
جرمن حکومت مہاجرین کورضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کے بدلے میں تین ہزار یورو تک کی نقد ادائیگی کرے گی، جرمن وزیرِداخلہ تھوماس ڈے میزیئر جرمن وزیرِ داخلہ تھوماس ڈے میزیئر کا کہنا ہے کہ جن مہاجرین کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہوچکی ہے ان کو رضاکارانہ طور پر وطن واپسی سے قبل نقد رقم دی جائے گی۔ یہ بات تھوماس ڈے میزیئر نے جرمن اخبار ’بلڈ آم زونٹاگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ان کا کہنا تھا، ’اگلے تین ماہ میں واپس جانے والے مہاجرین کو انفرادی…
Read Moreکراچی: جھگڑے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی
کراچی(جنگ): کراچی میں سی ویو پر کار ریس کے دوران ایک گاڑی کی دوسری کو ٹکر کے بعد دونوں سواروں میں جھگڑاہوگیا، ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تھے اور اسی میں فرار ہوگئے ، فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی شناخت 26 سالہ ظافر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کا نام زيد بتایا جار ہا ہے۔…
Read Moreمسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب
نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نو تشکیل شدہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو دعوت نامے جاری کردیےگئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب ہاؤس میں دن ساڑھے 12بجے…
Read Moreالنور ہسپتال پدھری جہلم، عوامی خدمت کی انمول مثال
(تحریر، محمد طارق ) دنیا میں بڑے بڑے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال ملیں گے ، سرکاری ہسپتال حکومتیں سرکاری بجٹ سے تعمیر کرتے ہیں، اسی طرح پرائیویٹ خیراتی ، فری ہسپتال پرائیویٹ این جی اوز تعمیر کرتے ہیں ، پاکستان میں اکثر یہی خیراتی ہسپتال، خیراتی سکول و مدارس جو لوگوں کے دیے ہوئے فنڈز سے تعمیر ہوتے، چند عرصے کے بعد خیراتی سے بزنس میں شامل ہو جاتے ہیں، کیونکہ لانگ ٹرم میں بڑے فری ہسپتال خیراتی فنڈز سے اپنے اخراجات نہیں پورے کر سکتے، اس لیے فری پرائیویٹ…
Read Moreپاکستانی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ توقع ہے شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، تنظیم تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
Read Moreپشاور: زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 11 افراد شہید، 32 زخمی
پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں کرنے والے تمام حملہ آور ہلاک، دہشت گردوں کی فائرنگ سے گیارہ افراد شہید ، پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے،آپریشن میں پاک فوج کے دستوں نے بھی حصہ لیا ، آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ زراعت کے پی پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، پاک فوج کے دستے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ 2 زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ اس…
Read Moreملک بھر میں نبی آخرالزماں ﷺ کا جشن ولادت
اسلام آباد(جنگ): ملک بھر میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، شہر شہر میلاد اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جارہی ہیں جبکہ کراچی اور لاہور میں جلوس جارہی ہیں۔ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں رات گئے تک لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر رہے، چراغاں اور لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے رات میں دن کا سماں تھا۔ خاتم النبیین…
Read More