سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین کو ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جہانگیر ترین درست جواب نہیں دے رہے تھے، انہوں نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں، اس لیے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی سروسز کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں…
Read MoreCategory: IMPORTANT
عمران خان اہل یا نااہل ؟ فیصلہ آج ہوگا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اہل یا نا اہل ہوں گے، سب کی نظریں سپریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں، اس حوالے سے فیصلہ آج آئے گا۔ عدالت عظمیٰ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے آف شور کمپنی چھپانے، بنی گالا کی جائیداد کی خریداری کی شفاف منی ٹریل نہ ہونے پر نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔ مقدمے کی 50 سماعتیں کی گئیں، چیف…
Read Moreاوورسیزپاکستانیوں کی جان و املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کی ایم پی اے میاں طارق سے بات چیت
(اوسلو خصوصی رپورٹ) پاکستان میں اوورسیزپاکستانیوں کی جان و املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے باہر رہنے والے ان پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہوں اور وہ ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوسکیں۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق سے اپنی حالیہ ملاقات کے دوران ان کے سامنے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پیش کئے۔ چوہدری قمراقبال نے اپنے تین ہفتے کے دورہ پاکستان سے واپسی پر اوسلو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی میاں…
Read Moreاو آئی سی اجلاس میں صدر وینزویلا کی شرکت پر سب حیران
استنبول میں القدس کے مسئلے پر منعقد اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں جہاں بہت سے مسلمان لیڈروں نے سست روی کا مظاہرہ کیا وہی ایک غیر متوقع مہمان نے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی خصوصی درخواست پر بطور مہمان شرکت کی۔ یاد رہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل…
Read Moreمسئلہ فلسطین پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری
فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا استنبول میں غیرمعمولی اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی خواجہ آصف کررہے ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے امریکی اعلان کی مذمت کی گئی۔ وزرا ئے خارجہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پرمشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی۔ مشترکہ قرارداد کواسلامی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا،…
Read Moreاو آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ترکی پہنچ گئے
ترکی میں او آئی سی کا اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی پہنچ گئے، مقبوضہ بیت القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف اسلامی ممالک کا مشترکہ موقف او آئی سی میں سامنے آئے گا۔ ترکی پہنچنے پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال پاکستانی ترکی سفیر سجاد قاضی اور دیگر سفارت خانے کے حکام نے کیا۔ ترکی کے شہر استنبول میں او آئی سی کا سربراہی اجلاس آج ہو گا او آئی سی میں شرکت کے لیے وزیراعظم…
Read Moreایل او سی کو بھارت کا قبرستان بنادیں گے، فاروق حیدر
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پرکشیدگی بڑھا رہا ہے، آزاد کشمیر پر جارحیت کی کوشش کی گئی تو ایل او سی کو بھارت کا قبرستان بنادیں گے۔ لائن آف کنٹرول کےپانڈوسیکٹر کےدورے پرعوامی اجتماع سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم آزادکشمیرنےکہاکہ پانڈو سیکٹر پر رہنے والے 24 گھنٹےکےمجاہد ہیں اور وہ انھیں سلام پیش کرنےآئےہیں۔ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی بزدل دشمن نے جنازوں پربھی فائرنگ کی، لیکن وہ سن لے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، سرینگر والوں کو پیغام دینا…
Read Moreنیویارک: بس ٹرمینل پر دھماکا، متعدد زخمی
امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بس ٹرمینل پر دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق نیویارک پورٹ اتھارٹی بس ٹرمنل پر دھماکا ہونے کے بعد اسٹریٹ 42 اور 8 پر اے سی اور ای اور سب وے ٹرمینلز پر ٹرینوں کو خالی کرالیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر خالی کرالیا، مین ہیٹن میں ٹائم اسکوائر…
Read Moreتین خصوصیات ایک ساتھ: ایک نارویجن پاکستانی میڈیکل ڈاکٹر نیزہ باز بھی اور اب ناروے کے قومی ویٹ لفٹنگ چمپیئن بھی
اوسلو (بیورو رپورٹ) ایک ہونہار نارویجن پاکستانی جو پیشے کے اعتبار سے ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں، نے حالیہ دنوں ناروے کی قومی ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ جیت لی ہے۔ ویسے تو ایک زیادہ شعبوں میں مہارت حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن ستائیس سالہ ڈاکٹرزبیراکرم نے یہ کام کردکھایاہے۔ ناروے کی قومی ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ میں کل ایک سو ساٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا لیکن اس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ڈاکٹرزبیراکرم قومی چمپیئن بن گئے۔ انھوں نے تراسی کلو گرام کی کیٹگری میں تین بار…
Read Moreمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی تشدد نے خطے میں نفرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا دیاہے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید
برسلز: چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے خطے میں نفرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جرمنی کے شہر کوٹبوس کی برانڈنبرگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں نفرت کے خاتمے اور انسانی اقدار کے تحفظ پر منعقد ہونے والے ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ’نفرت کو مزید موقع نہ دیا جائے‘‘ کے عنوان سے اس مذاکرے کا اہتمام جرمن تنظیم ’’سچلوس مت ھاس‘‘ نے کیا جسے روح روان انسایت کے دو جرمن علمبردار ’’مس…
Read Moreسبکدوش ہونے والی پاکستانی سفیر کی کمیونٹی سے ملاقاتیں
لزبن ( نماہندہ خصوصی ) سبکدوش ہونے والی پاکستانی سفیر کی کمیونٹی سے ملاقاتیں تفصیلات کے مطابق پرتگال میں پاکستانی سفیر سیدہ زہرہ اکبری نے گزشتہ روز اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو گئ ہیں اس سے قبل پاکستانی سفیرنے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے وفد جس کی قیادت سید خالد عباس نے کی جبکہ وفد میں قاری امجد محمود نقشبندی، خافظ غلام دستگیر، ہلال حیدر خان، سید قاسم شاہ و دیگر شامل تھے سے ملاقات کی۔ سفیر نے ممتاز سیاسی سماجی راہنماء راجہ حسنین آف سیالکوٹ، پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی…
Read Moreچھوٹی بہن بلیک میل کرتی تھی، قاتل علوینہ کا بیان
ملیر سعود آباد میں لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، سگی بہن علوینہ نے چھوٹی بہن علینہ کو قتل کرایا۔ ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے نیوز کانفرنس میں لرزہ خیز قتل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ملزمہ علوینہ اور اس کا منگیتر مظہر بھی موجود تھا۔ نعمان صدیقی نے بتایا کہ علینہ کو قتل کرنے کی واردات بہیمانہ ہے،سعودآباد پولیس کو پہلے ہی علوینہ پر بہن کو قتل کرنے کا شک ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ والدین بچوں کو اسمارٹ…
Read Moreبلوچستان:17 کمانڈروں سمیت 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے
بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے، بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں کے 300سے زائد فراریہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے۔ آج ہونے والی اس تقریب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی تعینات تھی اور پولیس و ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ واضح…
Read Moreدھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، چودھری نثار
سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنانے سے بچانے کےلیے دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا ورنہ یہاں جتھوں کا راج ہوگا ، ماضی میں بھی دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نےنہیں حکومت نے دی تھی، دھرنوں کا باب بند کرنے کی ذمے داری حکومت اور سیاستدانوں کے ساتھ فوج کی بھی ہے۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میرے دور میں دھرنوں سے کامیابی سے نمٹا گیا،پہلے دھرنے میں نواز شریف نےمجھے اووررول کر کے اجازت دی،میں…
Read Moreمقبوضہ کشمیرکی خواتین انتہائی خوف میں زندگی بسر کررہی ہیں، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید
چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سید نے کہاہے کہ بھارتی افواج کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیرکی خواتین انتہائی خوف، غم اور پریشانی میں زندگی بسر کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یورپی پارلیمنٹ میں دنیا کے متنازعہ علاقوں میں خواتین کی زندگی کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یورپین قفقازہاوس کی پراجیکٹ منیجر لیلیٰ گاسیموا نے کانفرنس کا اہتمام کیا جبکہ میزبانی کے فرائض اراکین یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد حیدر کریم اور ھیدی ھوتالا نے انجام دیئے۔ ای یو قفقاز ہاوس کی شریک بانی…
Read More