ترتیب و پیشکش: سید مجتبیٰ حیدر محمد ذاکر جو کچھ عرصے قبل اسلام آباد میں ایک دوکان اور پھر ایک ریسٹورنٹ کے مالک تھے، سب کچھ کھونے کے بعد بھی اپنی حالت سے مایوس نہیں۔ وہ اب تین تھرموسوں میں سبز چائے ڈال کر اسے گلی گلی فروخت کرتے ہیں۔ وہ ایک پرامید شخص ہیں اور اپنے دوسرے ہم وطنوں کو مایوسی اور کاہلی چھوڑ کر محنت کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کی داستان انہی کی زبانی سننے کے لیے نیچے ویڈیو پر کلک کریں:
Read MoreCategory: IMPORTANT
شہید بے نظیرکے بعد دس سال میں پاکستان کی سیاست پر اوسلو میں سیمینار
(اوسلو بیورو رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے دس سال ” پاکستان اور سیاست پر اثرات” کے عنوان سے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد ویثرن فورم ناروے، پاکستان فیملی نیٹ ورک اور پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے تعاون سے کیا گیا۔ مقررین نے بےنظیر بھٹو شہید کو آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں سابق اراکین نارویجین پارلیمنٹ شہباز طارق اور اطہر علی ، ادبی تنظیم دریچہ کے صدر…
Read Moreپاکستان کے ایک دورافتادہ علاقے میں ایک محنت کش کی منفرد داستان
ترتیب و پیشکش: سید مجتبیٰ حیدر پاکستان کے دورافتادہ علاقے پیراں۔ضلع و تحصیل مانسہرہ کی ذیلی بستی ’’شوائی‘‘ انتہائی اونچائی پر واقع ہے اور وہاں سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ دونوں شہرکی آبادی نظرآتی ہے۔ اس بستی کے رہنے والے محمد اشرف ایک منفرد روایتی قسم کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ وہ صبح اپنا اور دیگر لوگوں کا اناج دانا بشمول گندم و مکئی اپنے گدھے پر لاد کر جندر (پن چکی) پر لے جاتے ہیں۔ یہ جندر اس اونچائی سے چارپانچ کیلومیٹر دور انتہائی نچلے مقام پر ایک قدرتی…
Read Moreامیرجماعت اسلامی پاکستان کی ناروے میں دینی، سماجی و ثقافتی شخصیات کے ساتھ نشست: بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے
رپورٹ: محمد طارق اسٹیسکو کو چیلنج کیے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے اپنے دورہ ناروے کے دوران اوسلو میں مقامی پاکستانی نژاد علماء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ تقریب میں مذہبی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں تبدیلی کے لیے ضرورت ہے کہ آج کے اسٹیسکو کا عملی میدان میں مقابلہ کیا جائے۔ – ہم ایک خوشحال رفاعی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد…
Read Moreنواز شریف و شہبازشریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات
سابق وزریر اعظم محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔ ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ،ملاقات کے بعد نوازشریف حاضری کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے پر مدینہ منورہ گئے،نوازشریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری بھی دی ،حاضری کے بعد دوبارہ واپس جدہ روانہ ہوگئے ۔ ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف آج دوپہر اسلام آباد روانگی سے پہلے…
Read Moreحکومت کیسی کرنی ہے ، انفرادی زندگی کیسے گذرانی ہے ، اس کے لیے ہمیں قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا ہوگا، سراج الحق
رپورٹ: محمد طارق حکومت کیسی کرنی ہے، انفرادی اور اجتماعی زندگی کیسی گزارنی ہے، اس لیے ہمیں قرآن کو پڑھنا اور سجھنا ہوگا۔ یہ باتیں امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق سراج الحق نے بروز اتوار اسلامک کلچر سنٹر ناروے میں مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں -امیر جماعت اسلامی پاکستان اپنے دورہ یورپ کے دوران کچھ دن کے لیے ناروے تشریف لائے ہوئے ہیں- انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج میں یہاں سنیٹر، امیر جماعت اسلامی پاکستان کی حیثیت سے نہیں، بلکہ ایک امتی…
Read More’پاکستان کی پہلی خاتون آرمی چیف بن کردکھاؤں گی‘
ایکسپریس(مردان): پاکستان میں لڑکیوں کے پہلے کیڈٹ کالج کی ہونہار طالبہ دورخانے بنوری نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ ملک کی پہلی خاتون آرمی چیف بن کردکھائیں گی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے مردان میں قائم ملک کے پہلے’گرلز کیڈٹ کالج‘ کے حوالے سے خصوصی رپورٹ تیار کی ہے جہاں انہوں نے زیرِ تعلیم مستقبل کے معماروں سے ان کے خوابوں اور عسکری تعلیم و تربیت کے حوالے سے خیالات قلمبند کیے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 70میل کی دوری پر صوبہ خیبرپختونخوا کے دوسرے بڑے…
Read Moreنیا سال، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
وفاقی حکومت نے نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر مہنگائی بم پھوڑ دیا،پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ،پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 6پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 81روپے 53پیسے ہوگی ۔ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ،یوں نئی قیمت 89اعشاریہ91 روپےفی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی فی لٹر…
Read Moreبینکاک میں پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات
بینکاک میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات ہوئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مشیرانِ قومی سلامتی کے درمیان کسی نیوٹرل مقام پر ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی 26 دسمبر کو ہونے والی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ کی بھارتی ہم منصب اجیت کمار دوول سے ملاقات کو خفیہ رکھا گیا، خیال کیا جاتا ہے کہ ملاقات میں لائن…
Read Moreکیا قادری، زرداری مفاہمت طے شدہ سیاسی نقشہ بدل سکتی ہے؟
تحریر: سید سبطین شاہ کچھ حلقوں میں کافی عرصے سے یہ بات گردش کررہی تھی کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ہرانے کے لیے دیگر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجائیں اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے وہاں دیگر تمام جاعتیں متحد ہوجائیں۔ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے اس سال اگست میں اپنےدورہ ناروے کے دوران یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے نارویجن پاکستانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اسی طرح کے فارمولے کی تائید کی تھی۔ انھوں کہاتھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو شکست…
Read Moreسانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پر متفقہ لائحہ عمل طے ہوگا، طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کانفرنس کا ایجنڈا ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن اور مجھے کیوں نکالا ‘‘ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو 17 جون کے خون شہادت نے اکٹھا کیا، اداروں کو مسمار نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف چھانگامانگا کلچر کے بانی ہیں،یہ ہے آپ کا نظریہ،نواز شریف کاکردار کہاں سے جمہوری کردار ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پرمتفقہ لائحہ عمل طے ہوگا۔معاملہ اب صرف میرے ہاتھ میں نہیں رہا،قومی قیادت نے لےلیا،اگر دھرنا ہوگا تو آپ کے اقتدار کو مرنا ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری…
Read Moreایف سی کی بلوچستان میں کارروائی، افغان خفیہ ایجنسی کا اہلکار گرفتار
راولپنڈی: ایف سی نے بلوچستان میں موسی کالونی اور سنگن کے علاقوں میں کارروائی کے دوران افغانخفیہ ایجنسی کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے علاقوں موسی کالونی اور سنگن میں کارروائی کے دوران افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی کارروائی کے دوران سنگن کے علاقے سے…
Read Moreایپل نے آئی فون سست کرنے پر معافی مانگ لی
نیویارک: ایپل کمپنی نے آئی فون جان بوجھ کر سست کرنے پر صارفین سے معافی مانگ لی۔ گزشتہ ہفتے ایپل کمپنی کی جانب سے جان بوجھ کرآئی فون سست کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کے فون وقت کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں سست ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ایپل کمپنی کے اس اعتراف کے بعد دنیا بھر موجود آئی فون صارفین کی جانب سے کمپنی پر سخت تنقید کی گئی جب کہ ایپل کے نئے اسمارٹ فون کی طلب اور فروخت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔…
Read Moreدہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، احسن اقبال
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی مذہب کے دشمن نہیں، انسانیت کے دشمن ہیں،فرار دہشت گرد مغربی سرحد سے دوبارہ ملک میں داخل ہوکر دہشت گردی کررہے ہیں،ابھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیر داخلہ نے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کے ساتھ کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے میتھوڈسٹ چرچ کا دورہ کا اور عمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چرچ…
Read Moreپاک۔ناروے فورم کے زیراہتمام قائداعظم کی یاد میں تقریب: قائد کے فرامیں پر عمل کرکے پاکستان کو مضبوط بنایاجاسکتاہے، مقررین کا خطاب
(اوسلو(خصوصی رپورٹ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاک ناروے فورم کے زیراہتمام تقریب سے خظاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قائداعظم کے فرامین پر عمل درآمد کرکے پاکستان کو ایک مضبوط اور عظیم ملک بنایا جاسکتاہے۔ یہ تقریب قائداعظم محمد علی جناح کی یاد میں منعقد ہوئی اور اس دوران نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرمبشربنارس، پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، ممتازعالم دین مفتی زبیرتبسم، دانشور ناصرعلی اعوان، پاک۔ناروے فورم…
Read More