ڈیفنس کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں 6 پولیس اہلکاروں کو گرفتار جبکہ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2اہلکاروں بلال اور دانیال نے تھانے میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی، فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکار ایس ایس پی اے سی ایل سی کے گن مین ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار سادہ کپڑوں میں پولیس پارٹی کے ساتھ چیکنگ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ انہی اہل کاروں نے کی۔ فائرنگ کے الزام میں گرفتار…
Read MoreCategory: IMPORTANT
میڈیکل کالجوں کے داخلے منسوخ نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ
نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق چیف جسٹس نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا کیا طریقہ کار ہے، ہم معیار طے کریں گے، ہم ایڈمیشن منسوخ نہیں کر رہے لیکن پی ایم ڈی سی مزید کسی کالج کو رجسٹرڈ نہیں کرے گا، ہم اس پورے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیکل کالجوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے حکم جاری کیا کہ جن میڈیکل کالجزمیں داخلے دیے گئے ہیں وہاں فیس 6لاکھ 45ہزارروپےسالانہ سےزائدنہ لی…
Read Moreعبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو 41 ووٹ حاصل کر کے بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 54 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41 ووٹ حاصل کیے جبکہ آغا سید لیاقت علی نے13 ووٹ حاصل کیے۔ وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتون خوا میپ کے امیدوار آغا لیاقت کے درمیان مقابلہ تھا،…
Read Moreنیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کے 258 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی بحران کا شکار رہی اور 2 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 ٹاپ آرڈر کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ اوپنر اظہر علی مسلسل تیسرے ون ڈے میں بھی ناکام رہے اور صفر پر آوٹ ہوئے۔ انجری کے بعد واپس آنے والے فخر زمان بھی اس بار نہ چل…
Read More!بابا بلھے کا شہر قصور انسان نما درندوں کی زد میں
تحریر: سید سبطین شاہ ان دنوں ایک معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور اس کے وحشیانہ قتل کی خبر زبان زد عام ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے شہر میں ہوا جس کا تعلق پنجابی زبان کے عظیم صوفی وفلسفی شاعراور ولی خدا حضرت عبداللہ شاہ المعروف ’’بابا بلھے شاہ‘‘ سے ہے۔ شہرقصور بابابلھے کے نام سے جانا جاتاہے۔ بابا بلھے شاہ مغلیہ عروج کے دوران پیدا ہوئے اور انھوں نے اپنے گرانبہا کلام کے ذریعے انسانی معاشرے کی اصلاح کی کوشش کی۔ قصور میں سات سالہ زینب کے ساتھ یہ…
Read Moreقصور میں کمسن بچی کے قتل کا المناک واقعہ: پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ
تحریر: سید سبطین شاہ پاکستان کے شہرقصور میں ایک کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل کا سانحہ انتہائی المناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعے کے بعد معاشرے کے ہرطبقے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کی مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ راقم جو صحافت کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے علوم کی ایک شاخ بین الاقوامی تعلقات کے شعبہ میں ریسرچر کی حیثیت سے پاکستان کے بعض اہم…
Read Moreکوئٹہ میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج
کوئٹہ میں زرغون روڈ پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔گزشتہ روز بلوچستان کانسٹبلری کے ٹرک پر خودکش حملے میں 4اہلکاروں سمیت 6 جوان شہید اور 18 زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کا زرون روڈ دھماکے سے اس وقت لرز اٹھاتھا،جب پیدل خود کش حملہ آور نےخود کو بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب اڑا لیا۔ دھماکا ایسے موقع پر کیا گیا جب بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے لیے صوبائی اسمبلی کے باہر کوریج کی جارہی…
Read Moreن لیگ نے بلوچستان کی سیاست اورعوام کو نقصان پہنچایا،بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نوز لیگ نے بلوچستان کی سیاست اور عوام کو شدید نقصان پہنچایا ۔ بلوچستان پی پی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں تخت رائیونڈ کے بجائے عوامی حکومت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرپی پی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ عوام نے نواز لیگ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شروع کردی ہے ۔ خبر:…
Read Moreشیخ رشید نے بھی یوٹرن لیناشروع کردیا
شیخ رشید آج کل عمران خان کے ساتھ زیادہ نظر آتے ہیں ،شاید یہ صحبت کا اثر ہے یا کوئی اور وجہ ہے کہ انہوں نے اب یوٹرن لیناشروع کردیا ہے ۔ چند روز قبل تک شیخ رشید اپنے سیاسی اتحادی عمران خان کو مشورے دے رہے تھے کہ اگر کوئی شرعی رکاوٹ نہیں جمائما سے دوبارہ شادی کرلیں۔ آج جب یہی بات صحافی نے پوچھی کہ آپ عمران خان کو تو مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود کب شادی کریں گے ؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ…
Read Moreطاہر القادری کا 17جنوری سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے تحت آل پارٹیز کانفرنس نے حکومت کیخلاف 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری نے کہا کہ اب استعفے مانگے ن ہیں لئے جائیں گے ، اب بات صرف شہبازشریف اوران کی کابینہ تک نہیں رہی، ن لیگ کی حکومتوں کا خاتمہ ہوگا، عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والے بھی بے نقاب ہوں گے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت کے خلاف تحریک کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے بھرپور اجلاس میں…
Read Moreکشمیریوں کو پاکستان سے جدا نہیں کیاجاسکتا، سابق صدر سردار یعقوب کا نورپورسیداں میں مرحوم مدنی شاہ کی برسی کے اجتماع سے خطاب
اسلام آباد/سوھاوا، جہلم(پ۔ر) سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سرداریعقوب خان نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی وکیل ہے اور کشمیری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز بستی نورپورسیداں نزد سوہاوا، ضلع جہلم میں نامورکشمیری رہنما اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سابق مرکزی رہنماء حاجی محمد شاہ مدنی مرحوم کی پہلی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ اجتماع سے وزیرخوراک آزادکشمیرسید شوکت علی شاہ، مرحوم کے بھائی اور سابق صدارتی مشیرسید غلام…
Read Moreٹرمپ پاکستان کو چھوڑنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، امریکی اخبار
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس بات کےمتحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں۔اخبار لکھتا ہے کہ پاکستان کےخلاف فیصلےسےلگتانہیں، ٹرمپ کے پاس اثرات سےنمٹنےکی پالیسی ہے۔ پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دور کرنے کا فیصلہ چین کے لیے فائدہ مندثابت ہوگا۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ دیگر سفارتی طریقےاپنائے ،سعودی عرب اورامارات سے تعلقات استعمال میں لانے چاہییں،شورمچانےکی بجائےخاموش بات چیت کی ضرورت ہے۔ نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ پاکستان نےاہم خفیہ معلومات اکثر امریکاکوفراہم کی ہیں۔یہ دیکھناہوگاکہ امداد منجمد کرنے…
Read Moreنامورکشمیری رہنماء حاجی محمد شاہ مدنی مرحوم کی پہلی برسی اتوارکو ہوگی
اسلام آباد : نامور کشمیری رہنما اور مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے سابق نائب صدر حاجی سید محمد شاہ مدنی مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب سات جنوری بروز اتواربمقام نورپورسیداں، تحصیل سوہاوا، ضلع جہلم منعقد ہوگی۔ تقریب میں متعدد سیاسی رہنماووں اور مذہبی اور سماجی زعماء کو مدعو کیاگیاہے۔ مرحوم کے بھائی اور سابق مشیرآزادکشمیرسید غلام احمد شاہ کا کہناہے کہ برسی کا پروگرام صبح نو بجے شروع ہوگا اور دوپہرایک بجے اختتامی دعا ہوگی۔ یادرہے کہ مرحوم حاجی محمد شاہ مدنی ایک منجھے ہوئے سیاسی اور سماجی رہنماء تھے اور…
Read Moreامریکا سے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا چاہئے، خواجہ آصف
وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا کا رویہ نہ اتحادی کا ہے نہ دوست کا، امریکا ہمارا یار نہیں، یار مار ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار نہیں ہے، امریکی جارحیت پر قوم کا متفقہ جواب دیا جائے گا۔ خبر: جنگ
Read Moreمعیارتعلیم بہتر بنا کر قوم کے مستقبل کو سنوارا جاسکتاہے، ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ کا جناح اکیڈمی اسلام آباد میں لیکچر
اسلام آباد (رپورٹ: سید مجتبیٰ حیدر) پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں معیار تعلیم بہتر بناکر ملک و قوم کا مستقبل سنوارا جاسکتاہے۔ ان خیالات انھوں نے جناح اکیڈمی اسلام آباد میں اپنے ایک لیکچر کے دوران کیا۔ ان کے لیکچر کا موضوع ’’نوجوانوں کی ترغیب دلانا‘‘ تھا۔ اس موقع پر جناح اکیڈمی کے منتظمین سید جمیل حسین ہمدانی اور عبدالوھاب بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہاکہ بچوں اور نوجوانوں پر تین چیزیں اثرانداز ہوتی ہیں، گھر، سکول اور معاشرہ۔ گھراور…
Read More