لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد جلد انتخابات کیلئے عوام کے پاس جائیں گے، امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، سازشی ٹولہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، سازشی ٹولہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے…
Read More