اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں جاسوس طیارے کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے اسپن ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔حملے میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے ہیں۔ جس سے حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے…
Read MoreCategory: IMPORTANT
زینب قتل کیس، ملزم عمران کا 14 دن کا ریمانڈ منظور
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب کیس کے ملزم عمران کا 14 دن کا ریمانڈ منظور کرلیا۔ ملزم عمران نے پولیس کے سامنے زینب کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ، ملزم کوپاک پتن کے قریب سے گرفتارکیا گیا تھا۔ ملزم کے گھناؤنے جرم کی تفصیلی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہوئی ،ملزم عمران کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا،عمران نامی ملزم قصور میں زینب کے گھر واقع کورٹ روڈ کا ہی رہائشی ہے۔ معصوم زینب 4 جنوری2018 کو لاپتہ ہوئی، چھ روزبعد اس…
Read Moreانتظار احمد قتل، والد تحقیقات سے زیر و فیصد بھی مطمئن نہیں
مقتول انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد کا صبر جواب دے گیا ،انہوں نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ۔ جیو نیوز سے گفتگو میں اشتیاق احمد نے بیٹے کے قتل کو ذمہ دار ایس ایس پی مقدس حیدر کو قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے میں مدیحہ کیانی اور سلمان بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیٹے قتل کی تحقیقات کی سے زیرو فیصد بھی مطمئن نہیں ،مدیحہ کیانی کو بالکل علیحدہ کردیا گیا ہے ، سی سی ٹی…
Read Moreملک سے باہر بیٹھے بلوچوں سے مذاکرات کیلئے ٹیم تشکیل دوں گا، بزنجو
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وہ ملک سے باہر بیٹھے بلوچوں سے مذاکرات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں گے۔وہ آئیں صوبے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں ۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے فرزند ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ وہ آئیں اور صوبے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمارا پروگرام ہے کہ ہم باہر بیٹھے لوگوں سے مذاکرات کے لئے سینئرز پر مشتمل ایک ٹیم…
Read Moreآشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن، شہباز شریف آج طلب
نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کےلیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج طلب کر رکھا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج صبح 10بجے نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہورکی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے حوالےسے انکوائری کی جائےگی ۔ نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو باقاعدہ نوٹس بھی بھجوادیا ، جس میں وزیر اعلیٰ سے کہا گیا ہے کہ وہ 22 جنوری کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہوں۔ خبر: جنگ
Read Moreراؤ انوار رات تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے،آج طلبی کانوٹس
انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار غائب تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بلانے کے باوجود راؤ انوار اتوار کو پیش نہیں ہوئے، آج دوپہر ایک بجے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عدم پیشی پر راؤ انوار کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 1 بجے بھی پیش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ کمیٹی سر براہ سلطان خواجہ کہتے ہیں راؤ انوار سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کا فون بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ مقابلے…
Read Moreنقیب قتل کیس میں راؤ انوار کی گرفتاری کا فیصلہ
نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں تحقیقاتی کمیٹی سمیت اعلیٰ حکام کے اجلاس میں ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کی بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ثناء اللہ عباسی نےاجلاس کی صدارت کیجس میں انتہائی اہم اور سخت فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اسپیشل برانچ، تحقیقاتی ٹیم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دوسری جانب نقیب اللہ کےاہل خانہ کو…
Read Moreکمسن زینب سے زیادتی اور قتل کے خلاف ناروے میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
اوسلو: بیورو رپورٹ پاکستان میں زینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل اور ایسے دیگر واقعات کے خلاف ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں اور ان واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ مظاہرے میں ناروے میں مقیم اہم سماجی، ادبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور اس دوران سفارتخانے کے ایک عہدیدار کو ایک یاداشت…
Read Moreشہباز حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائیگی، طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائے گی۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ مال روڈ کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا ، مختلف نظریات والی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلنا آسان نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے سب جماعتیں ایک ہیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادر ی کاکہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اجلاسوں میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ ان کا کہناتھاکہ…
Read Moreن لیگ کی حکومت نے سی پیک پر قبضہ کرلیا ہے ،بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے سی پیک پر قبضہ کرلیا ہے ،عوام جانتے ہیں سی پیک کا اصل مالک کون ہے۔ حب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے چین سے تعاون کا ہاتھ بڑھایا، 2013میں سی پیک معاہدہ کیا ، یہ سی پیک پر جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے بلوچستان کو کالونی سے زیادہ اہمت نہیں دی،سی پیک کا…
Read Moreنقیب اللہ کا ماورائے عدالت قتل: چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 7 روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے ہاتھوں 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا جن میں نقیب اللہ بھی شامل تھا۔ راؤانوار کے اس دعوے کے جواب میں نقیب اللہ کے رشتے…
Read Moreآمدن سے زائد اثاثے ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
احتساب کورٹ اسلام آباد میں آج یعنی جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوگی۔ احتساب کورٹ اسلام آباد کے جج محمد بشیرسماعت کریں گےجبکہ ملزم نے 17 جنوری تک عدالت عالیہ سے سماعت کے خلاف حکم امتناعی لے رکھا تھا۔ فاضل عدالت ملزم کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف وفاقی وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے اوراسے اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔ آج بھی ملزم کی پیشی کاکوئی…
Read Moreپرویز رشید مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں، چوہدری نثار
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں، اِنہیں دو خصوصیات کی وجہ سے وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔ ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار سے متعلق یہ بیان کہ وہ شیر کے نشان کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتے جھوٹ اورغلط بیانی کی ایک واضح مثال ہے۔انہوں نے 1985، 1988، 1990اور 2013 میں شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑے اور بھی…
Read Moreانتظار قتل کیس، والدین کا عینی شاہد لڑکی کو سامنے لانیکا مطالبہ
ڈیفنس کراچی میں قتل کیے گئے نوجوان انتظارکے والد نے قتل کے وقت کار میں موجود لڑکی کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔ انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے جیونیوزسے گفتگو میں کہا کہ لڑکی بیٹے کے قتل کی عینی شاہد ہے، سامنے لایا جائے، لڑکی اور اس کے فرار کی سی سی ٹی وی وڈیو کو کیوں چُھپایا جارہا ہے ؟ اشتیاق احمد نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ لڑکی کون ہے ، پولیس نے اس کے فرار کی سی سی ٹی وی وڈیو نہیں…
Read Moreزینب قتل کیس: سپریم کورٹ نے تحقیقاتی ٹیم کو طلب کر لیا
سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس اتوار تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں تمام تحقیقاتی ٹیم کو بلا لیا۔ سپریم کورٹ زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے سوال کیا یہ کیا معاملہ ہے پوری قوم جاننا چاہتی ہے، اگر آپ اپنی تحقیقات چیمبرمیں بتانا چاہتے ہیں تو بتادیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیڑھ…
Read More