پاکستان کا قرض بہت زیادہ ہونے پر سود کی ادائیگی آسمان پر پہنچ گئی ہے

Loading

نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا قرض بہت زیادہ ہونے پر سود کی ادائیگی آسمان پر پہنچ گئی ہے، ایف بی آرکی ٹیکس آمدنی سے 3 چوتھائی قرض ادائیگی ہورہی ہے، عالمی مالیاتی اداروں کا قرض بھی 44 فیصد ہوگیا ہے، باہمی غیرملکی قرض 35 فیصد ، 14فیصد کمرشل قرض ہے، قرض کا بوجھ کم کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، آئی ایم ایف کے…

Read More

اسد عمر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان،سیاست کو بھی مکمل خیرباد کہہ دیا

Loading

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا، اسد عمر نے ہمیشہ کے لیے سیاست کو چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی…

Read More

تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی چار ماہ بعد گھر واپس پہنچ گئے

Loading

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کئی ماہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کئی ماہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے۔ صداقت عباسی سانحہ نو مئی کے بعد سے روپوش تھے ۔صداقت عباسی نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی اور پھر وہ اپنے وکیل کے ہمراہ روانہ ہوگئے تھے۔ فیملی ذرائع کے مطابق صداقت عباسی گھر پہنچے تو والدہ اور بیٹیوں کے گلے لگ کر روتے رہے۔ان کی گھر…

Read More

میں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے بنا پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا، عمران خان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا

Loading

 شبر زیدی کے مطابق میں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے بنا پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا، عمران خان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019 میں جا کر عمران خان کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ڈیفالٹ ہو جائیں گے، تب چئیرمین تحریک انصاف کے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی پارٹی 2018 میں ملکی…

Read More

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Loading

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس کی طبیعت ناسازی کے باعث رواں ہفتے درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔ یاد رہے عدالتی وارننگ کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 13 جولائی کو بھی توشہ خانہ کیس میں پیش نہیں ہوئے، تاہم ان…

Read More

مہنگائی میں اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک

Loading

بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہآئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں کیے گئے اقدامات مہنگائی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق بجٹ میں ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور پی ڈی ایل ریٹ میں کچھ اضافے کیے گئے ہیں، 23جون کو اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر عائد پابندی واپس لے لی ہے جبکہ شرح سود میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ…

Read More

9 مئی کے ذمہ داروں کے غیر ملکی ایجنسیوں سے رابطے تھے، رانا ثنا اللہ

Loading

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کے غیر ملکی ایجنسیوں سے رابطے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی، یہ کوئی ہجوم نہیں تھے بلکہ چند لوگ تھے جنہیں باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔ نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا 9 مئی کے واقعات کا ماسٹرمائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، اس کی پُرتشدد واقعات سے متعلق گفتگو موجود ہے، یہ ایسی گفتگو ہے کہ عدالت بھی شاید…

Read More

ذاتی رنجش کے سبب عمران ریاض کو اغوا کیا گیا، عمران ریاض کے وکیل کا دعوی

Loading

صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے دعوی کیا ہے کہ عمران ریاض کو ذاتی رنجش کے سبب اغوا کیا گیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایف آئی اے لاھور کے عمران ریاض کو 17 مارچ کو جاری کردہ سمن جس میں موجودہ آئی جی پنجاب کی توھین کے الزام پر انکوائری کی جا رھی تھی- وکیل میاں علی اشفاق نے اپنی ٹویٹ میں دعوی کیا کہ ذاتی رنجش اور ذاتی عناد کو سیٹل کرنے کے لیے عمران ریاض کو اغوا کر کے اختیارات کا ناجائز استمعال کیا گیا۔ انہوں نے اپنے…

Read More

ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

Loading

ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس خاص کر سوشل میڈیا کو بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب سمیت کئی ویب سائٹس کی سروسز کو معطل کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پراپیگنڈا کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا کو بند کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی جا چکی۔ وزارت داخلہ کی…

Read More

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار

Loading

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، گرفتار دہشت گردوں سے 1390 گرام دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی سمیت ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور نقدی بر آمد کرلی گئی، جن کے خلاف بہاول پور، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10مقدمات درج کریے گئے۔ دوسری طرف خیبرپختونخواہ پولیس نے انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال کو…

Read More

وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Loading

وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آئے ایک ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبد الشکور جاں بحق ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبد الشکور وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی جانب جاتے ہوئے شاہراہ دستور پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔ ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر شدید زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں فوری پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈرائیور اور گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی…

Read More

ماضی میں ملک کے فیصلے مؤکلوں اور پیروں کے ذریعے ہوتے رہے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا

Loading

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انکشاف کیا ہے کہ پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملک کے فیصلے مؤکلوں اور پیروں کے ذریعے ہوتے رہے، ایسے فیصلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ پی کے ایل آئی کے معاملے کی فرانزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر…

Read More

پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی

Loading

 پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی، پیپلزپارٹی نے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی، پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی ہے۔ جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم ی تجویز پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔…

Read More

پی ڈی ایم حکومت کے دوران ملک میں کرپشن مزید بڑھ گئی

Loading

 پی ڈی ایم حکومت کے دوران ملک میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان میں کرپشن کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق ملک میں پی ڈی ایم حکومت کے پہلے سال یعنی 2022 میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق کرپشن میں اضافہ 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرپشن پرسپشن انڈیکس مزید گر کر 28 سے 27 ہو گیا، یعنی گزشتہ سال کے دوران کرپشن میں مزید اضافہ ہوا، پاکستان دنیا کا 41 واں کرپٹ ترین ملک…

Read More

ہم پاکستان کو ان معاشی مشکلات سے نکالیں گے

Loading

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جنوری 2022ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کوان معاشی مشکلات سے نکالیں گے ،عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے، ملک اور قوم کے ساتھ گھناوٴنا مذاق کیا گیا۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کوان مشکلات سے نکالیں گے، عمران خان کے چارسال کا موازنہ میرے چار سالوں سے کریں،عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے۔ ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پاکستان مشکل سے باہر نکلے گا ہم پاکستان کو مشکل سے نکالیں گے، یہ…

Read More