چیئرمیں کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر کے تمام گم شدہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ عالمی ہفتہ برائے گم شدہ افراد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاہے کہ ہم اس اہم موقع پر مقبوضہ کشمیرکے گم شدہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں گم افراد کی تلاش میں کام کرنے والی تنظیموں خصوصا گم شدہ افراد کے والدین کی ایسوی ایشن (اے پی ڈی پی) کے مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے۔ علی رضا سید نے…
Read MoreCategory: IMPORTANT
سعد رفیق نے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نےلاہور سے تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا اس ھوالے سے کہنا ہے کہ میرے حلقےکی چیر پھاڑ کر دی گئی ہےعمران خان جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے میں ان کا اسے حلقے میں مقابلہ کروں گا۔ خواجہ رفیق نے دعویٰ کیا کہ حلقہ بندیوں میں تبدیلیوں کے با وجود مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوگا اور کامیابی انشااللہ ن لیگ کی ہی ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلویز نے کہا نواز شریف…
Read Moreسیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے، مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑا رہا،نثار
ٹیکسلا( نا مہ نگار)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا واہ کینٹ کو اپنا آبائی حلقہ سمجھتا ہوں پور ی دنیا میں میری سیاسی پہچان یہی حلقہ ہے،سیاست میں بہت نشیب وفراز دیکھے ،مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑا رہا،اللہ کے توکل اور مزدوروں کے تعاون سے حلقہ ٹیکسلا واہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اب مجھے ڈبو دیں یا پھر پار لگا دیں، مزدوروں پر منحصر ہے،سیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے مگر ہمیشہ استقامت کا ثبوت دیا اور مشکل وقت میں…
Read Moreہیومن سروسزناروے کے وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور کو بیٹے کی پیدائش پر دنیا بھر سے مبارکباد
اوسلو/ناروے(پریس ریلیز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ہیومن سروسز ناروے کے وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور آف پنڈی سلطانپور کے ہاں اوسلو میں بیٹے کی پیدائش پر خاندان بھر میں جشن کا سماں ہے۔ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی نسبت سے نومولود کا نام سیف علی سرور رکھا گیا ہے۔ بچے کے والد چوہدری غلام سرور کے ساتھ ساتھ اٹلی کے شہر بولونیا میں مقیم نومولود کے دادا حاجی میاں خاں، چچاؤں چوہدری اکرام شہزاد اور چوہدری عمران شہزاد کو بھی لوگ مبارکباد دے رہے ہیں۔ پاکستان، ناروے،…
Read Moreشاباش نعیم شاباش، دانیال کو تھپڑ مارنے پر عمران کی شاباشی
شاباش نعیم الحق ! شاباش ! نعیم الحق کا بیان سامنے آیا ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر نعیم الحق کو شاباش دی ہے۔ عمران خان سے شاباش ملنے کی تصدیق خود نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے کی ہے جس میں نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ان کی تعریف کی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی ان کے اس عمل کو سراہا…
Read Moreشاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں سخت الفاظ کا تبادلہ
پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی ٹی آئی کور گروپ کے اجلاس میں سینئر رہنما آمنے سامنے آگئے۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان چپقلش کی وجہ رائے حسن نواز بنے، رائے حسن نواز کی نااہلی کو شاہ محمود قریشی زیر بحث لے آئے، شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں رائے حسن نواز کا…
Read Moreعلی شہبازحیدری ٹینٹ پیگنگ کلب ڈنگہ نے آل پنجاب نیزہ بازی میں نمایاں کامیابی حاصل کی
کھاریاں (پ۔ر) علی شہبازحیدری ٹینٹ پیگنگ کلب ڈنگہ تحصیل کھاریاں نے آل پنجاب نیزہ بازی کے سنگل اور سیکشن مقابلوں میں اکثر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ علی شہبازحیدری ٹینٹ پیگنگ کلب ڈنگہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری انصر ایوب آف پنجن شاہانہ ہیں جبکہ چیئرمین حافظ صاحب آف مرالہ، صدر حاجی جاوید اقبال آف امرہ کلاں اور ٹیم کیپٹن چوہدری شبیروڑائچ مرالہ (انٹرنشیل سوار) ہیں۔ اس کلب نے اس سال کے آغاز سے اب تک بالترتیب: جشن چکوال میں سنگل مقابلے میں پہلی پوزیشن اور…
Read Moreپی پی نے نگراں وزیراعظم کیلئے دو نام فائنل کرلیے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نگراں وزیراعظم کے لیےکیلئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے انہی دونوں نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دیئے ہیں۔ پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس کو الگ الگ ٹیلی فون کیا، ان کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر ان کے نام نگراں وزیراعظم کے لیے…
Read Moreپی ٹی آئی کی متوقع حکومت کا ابتدائی 100 دن کا پلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آنے والی اپنی متوقع حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کا پلان پیش کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم رہنمائوں نےشرکت کی ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنےخطاب میں کہا کہ اگر 2013 میں وفاق میں حکومت مل جاتی تو شاید ہم اس قدر تیار نہ ہوتےجتنے اب ہیںاورمجھے کیوں نکالا…
Read Moreپولینڈ میں سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹرخالد میمن کے لیے اعلیٰ پولش صدارتی ایوارڈ
وارسا (بیورو رپورٹ) ری پبلک آف پولینڈ کے صدر اندرزائج ڈوڈا نے پاکستان کے سینئرسفارتکار ڈاکٹرخالد حسین میمن کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے انکی گرانقدر خدمات پر اپنے ملک کے ایک سول اعلیٰ اعزاز سے نوازا ہے۔ ڈاکٹرخالدمیمن جو پچھلے سال سے برما (میانمار) میں پاکستان کے سفیر ہیں، اس سے قبل تین سال پولینڈ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ اگرچہ انکے لیے ’’کمانڈرز کراس آف آرڈر آف میرٹ‘‘ ایوارڈ کا اعلان اس ماہ کے آغاز پر پولینڈ کے یوم آئین کے موقع پر کیاگیا لیکن…
Read Moreنارویجین زبان میں بچوں کے لیے اسلامی معلومات پر مشتمل ڈاکٹرعارف کسانہ کی کتاب شائع ہوگئی
(اوسلو (بیورو رپورٹ نارویجین زبان میں بچوں کے لیے ڈاکٹرعارف محمود کسانہ کی ایک اہم کتاب کتاب شائع ہوگئی ہے جو اسلامی معلومات پر مشتمل ہے۔ بچے اکثر مذہب کے متعلق سوال کرتے ہیں اور خصوصاَ جو بچے یورپ میں رہتے ہیں وہ یہاں کے ماحول میں پروان چڑھنے کی وجہ سے طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں ۔ بچوں کے بعض سوالات ایسے ہوتے ہیں کہ والدین کے لیے ان کا جواب دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس مشکل کا حل سویڈن میں مقیم ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے…
Read Moreناروے میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈریزیگ تقریب میں اداکارہ ریما نے خصوصی شرکت کی
اوسلو (خصوصی رپورٹ) شوکت خانم اسپتال پاکستان کے لیے شمالی یورپ کے ریجن سکینڈے نیویا میں فنڈریزنگ مہم شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ناروے، ڈنمارک اور سویڈن میں مقیم پاکستانی شخصیات پر مشتمل تنظیم فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا قائم کردی گئی ہے۔ گذشتہ روز اس سلسلے میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فنڈ ریزنگ کے لیے اس تنظیم کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم نارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی اور اس چندہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شوکت خانم اسپتال پاکستان…
Read Moreن لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس، ارکان کا پیدا شدہ مشکلات پر شکوہ
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے اپنی مشکلات کا ذکر اور پارٹی کو درپیش چیلنجز اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری حکمراں جماعت کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی پہلی مرتبہ صدارت کی ۔اجلاس میں 100 سے زائد اراکین موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک پارٹی اراکین نے قائد نواز شریف کے حالیہ بیان کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کا شکوہ کیا ۔ اس موقع پر…
Read Moreکوئٹہ، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کرنل سہیل عابد شہید، 4 اہلکار زخمی، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(نمائندہ جنگ) حساس اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کے کمانڈر ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل شہیداور 4 اہلکار زخمی ہو گے،سیکور ٹی ذرائع کے مطابق چند روز قبل کوئٹہ سے گرفتار ہو نے والے دہشت گرد نے دوران تفتیش انٹیلی جنس اداروں کو بتایا تھا کہ کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ایئر پورٹ…
Read Moreسیاسی عدم استحکام اور بدانتظامی ترقی کے راستےمیں ایک بڑی روکاوٹ ہے، پاکستانی ریسرچر کا مرکزی یورپ کی یونیورسٹی میں لیکچر
اسلام آباد۔گڈانسک (خصوصی رپورٹ) سیاسی عدم استحکام اور بدانتظامی کسی بھی ملک کی ترقی میں ایک بڑی روکاوٹ ہے۔ وسیع قدرتی ذخائر کے باوجود پاکستان ترقی کی وہ منازل طے نہیں کرسکا جو اسے پچھلے سترسالوں کے دوران کرنی چاہیے تھی۔ اس کی سب بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام اور بدانتظامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ریسرچ سکالر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ نے ’’پاکستان: تاریخ، سیاست، سماج اور ثقافت‘‘ کے موضوع پر گذشتہ روز مرکزی یورپ کی ایک یونیورسٹی میں ایک لیچکر کے دوران کیا۔ انھوں نے کہاکہ سیاسی…
Read More